Baaghi TV

Tag: سرکاری دورہ

  • بلاول بھٹو زرداری 4 روزہ دورے پر جاپان پہنچ گئے

    بلاول بھٹو زرداری 4 روزہ دورے پر جاپان پہنچ گئے

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری 4 روزہ دورے پر جاپان پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی: وزیرخارجہ 4 روزہ دورے پر جاپان پہنچ گئے، آصفہ بھٹو بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ ہیں،دورے کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے جاپانی ہم منصب یوشیما ساحیاشی اور جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا سے اہم ملاقات کریں گے جب کہ جاپان کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر ٹیکیو اکیبا سے بھی ملاقات ان کے دورے کا حصہ ہوگی۔

    دفتر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ جاپانی حکومت کی دعوت پر جاپان کے سرکاری دورے پرٹوکیو پہنچے ہیں۔ جاپان میں پاکستان کے سفیر، جاپانی وزارت خارجہ کے حکام اور پاکستانی کمیونٹی کے ارکان نے ان کا استقبال کیا۔

    پاکستان اور بھارت کےدرمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ


    ان اہم ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان سیاسی و معاشی تعلقات اور خطے سمیت اہم عالمی امور پر سیر حاصل گفتگو کی جائے گی،وزیر خارجہ بلاول بھٹو ایشین ڈیولپمنٹ بینک انسٹیٹیوٹ سے بھی خطاب کریں گے جاپان کے اہم کاروباری اداروں کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ جاپانی حکومت سے جاپان میں پاکستانی مین پاور ایکسپورٹ کے حوالے سے بھی گفتگو کی جائے گی اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف مری پہنچ گئے

  • اسرائیلی وزیراعظم بحرین کے پہلے سرکاری دورے پر پہنچ گئے

    اسرائیلی وزیراعظم بحرین کے پہلے سرکاری دورے پر پہنچ گئے

    اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ بحرین کے پہلے سرکاری دورے پرپہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : دورہ بحرین کے دوران اسرائیلی وزیراعظم کی بحرین کے ولی عہد اور وزیراعظم سلمان بن حمد الخلیفہ اور دیگر بحرینی حکام سے ملاقات ہوگی ملاقاتوں میں خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کی اہمیت پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    ترک صدر دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

    اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کیےگئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے خاص طور پر سفارتی اور اقتصادی شعبوں میں ترقی اور ٹیکنالوجی اورایجادات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پربات چیت کی جائے گی۔

    ابوظبی ولی عہد اورترک صدر کی ملاقات،یو اے ای اور ترکی کے درمیان 13 معاہدوں اور یاداشتوں پر دستخط

    یاد رہے کہ یہ کسی بھی اسرائیلی سربراہ حکومت کا بحرین کا پہلا سرکاری دورہ ہے بحرین اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات ستمبر 2020 میں قائم ہوئے تھے جس کے بعد سے دونون ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات بڑھ گئے ہیں دونوں ممالک ے درمیان براہ راست پروازیں بھی چلائی جا رہی ہیں۔

    بھارت میں مزید 54 چینی ایپس پرپابندی