Baaghi TV

Tag: سرکاری ہسپتال

  • سرکاری ہسپتال مریضوں کو سہولیات دینے سے قاصر،شہری پریشان

    سرکاری ہسپتال مریضوں کو سہولیات دینے سے قاصر،شہری پریشان

    قصور
    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز بلہے شاہ ہسپتال قصور مریضوں کو سہولیات دینے سے قاصر،شہری سخت پریشان،انتظامیہ سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق بلہے شاہ ہسپتال قصور مریضوں کو سہولیات دینے سے قاصر ہے
    شہریوں کے مطابق سی بی سی جیسا عام ٹیسٹ بھی بعض مرتبہ ہسپتال میں نہیں کیا جاتا اور باہر سے ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی جاتی ہے
    جبکہ ایکسرے ڈیپارٹمنٹ ایکسرے فلموں کی عدم دستیابی کی وجہ بتاتا ہے اور
    ہسپتال کی بیشتر مشینیں خراب پڑی ہیں نیز ادویات بھی دستیاب نہیں ہیں زیادہ تر بڑے مریضوں کو بچوں والے شربت دے کر ٹرخا دیا جاتا ہے
    واضع رہے کہ ان دنوں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے پیش نظر لوگ ہسپتال سے خالی ہاتھوں بغیر علاج کے لوٹ رہے ہیں

    ذرائع کے مطابق ہسپتال میں سٹیشنری سامان اور مریضوں کی فائلیں تک دستیاب نہیں ہیں
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور، سی ای او ہیلتھ قصور سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر بھرتی کرنےکا نوٹیفیکیشن جاری

    سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر بھرتی کرنےکا نوٹیفیکیشن جاری

    لاہور : گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نےسرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر بھرتی کرنے کی اجازت دے دی۔

    باغی ٹی وی: نیشنل کونسل ہومیوپیتھی کےوفد نے گورنرپنجاب بلیغ الرحمان سےملاقات کی ،دوران ملاقات وفد نےگورنر پنجاب کی توجہ سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی خالی نشستوں پر دلائی وفد کا مؤقف تھا کہ ڈسٹرکٹ،تحصیل اسپتالوں،ٹیچنگ اسپتالوں ، دیہی ہیلتھ یونٹس اور بنیادی صحت مراکز میں ہومیوپیتھی ڈاکٹروں کی سیٹیں خالی ہیں۔

    وفد نے گورنر پنجاب کو بتایا کہ آبادی متبادل طریقہ علاج سےمحروم ہے، پنجاب کے بیشتر افرادہومیوپیتھک علاج پر انحصار کرتے ہیں بعدازاں گورنر پنجاب نے ہومیو پیتھک ڈاکٹروں کی بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہےکہ قوانین اور پالیسی کےمطابق خالی سیٹوں پرہومیوپیتھی ڈاکٹربھرتی کیے جائیں-

    فلم تیار کرنے والوں کو آمدن پر ٹیکس استثنیٰ حاصل ہوگا،مریم اورنگزیب

    ہومیوپیتھی یا علاج بالمثل میں امراض کے علاج کی خاطر قلیل مقدار میں ایسے ادویاتی نسخے استعمال کیے جاتے ہیں جن کا زیادہ مقدار میں استعمال عام افراد میں وہی مرض پیدا کرتا ہے جس کے علاج کے لیے وہ نسخہ ہو، اسی لیے اس کو علاج مثل بھی کہا جاتا ہے۔

    ہومیوپیتھک علاج بالمثل ہے۔ ایک ایسا طریقہ علاج جو مریض کو کلی شفا دیتا ہے۔ ہومیوپیتھی کے موجد کا نام ڈاکٹر ہانیمن ہے اس نے لاپئسگ آسٹریا میں ڈاکٹری پڑھنی شروع کی۔ پھر یہ ”وی آنا“ گیا اور وہاں سے ایرلانگن گیا جہاں 1779ء میں یہ میڈیکل ڈاکٹر بنا اور ڈریسڈن میں پریکٹس شروع کر دی۔ ایلوپیتھک ڈاکٹر بننے کے گیارہ سال بعد اس نے ہومیوپیتھک طریق علاج دریافت کیا۔ اور 1796ء میں پہلی بار طبی رسالوں میں مضامین کے ذریعہ اس نے اپنے ہومیوپیتھی فلسفہ سے دنیا کو آگاہ کیا۔

    لیگی رہنما کو سڑک پر گاڑی دھونے پربھاری جرمانہ عائد،نوٹس جاری

    ھومیوپیتھی وہ مرکزی راز تھا جس کی دریافت کا سہراہانیمن کے سر پر ہے۔ اس نے انسانی طبعی نظام دفاع کو اتنی گہرائی سے سمجھا اوراس کی طاقتوں کا حیرت انگیز طریق پر مشاہدہ کیا کہ آج بھی یقین نہیں آتا کہ واقعتا انسانی جسم کو خدا تعالٰی نے ایسی عظیم اور لطیف طاقتیں عطا فرمائیں ہیں۔ مگر مشاہدہ مجبور کرتاہے کہ انسان یقین کرے۔

    ڈاکٹر ہانیمن نے اس طبعی نظام دفاع سے استفادہ کرتے ہوئے یہ نظریہ پیش کہ اگر انسانی جسم میں کوئی ایسی بیماری موجود ہوجس کو جسم نے کسی وجہ سے نظر انداز کر دیا ہو اور اس کامقابلہ نہ کر رہا ہوتواگر بہت ہی لطیف مقدار میں کوئی ایسا زہرجس کی علامتیں اس بیماری سے ملتی ہوں جسم میں داخل کر دیا جائے مگر اسے ہلکا کرتے کرتے بے اثر کر دیا گیا ہو تو جسم اس نہایت کمزور بیرونی حملہ کے خلاف جو رد عمل دکھائے گا اسی رد عمل سےاس اندرونی بیماری کو بھی ٹھیک کر دے گا جواس زہر کی علامتوں سے قریبی مشابہت رکھتی ہے۔

    پاکستان کےخودکار چیک کلیئرنگ سسٹم نِفٹ پر سائبر حملہ

  • سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو پریشانی نہیں ہونی چاہیئے،سلمان رفیق

    سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو پریشانی نہیں ہونی چاہیئے،سلمان رفیق

    صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق اچانک ٹی ایچ کیو ہسپتال سمن آبادلاہور پہنچ گئے۔ صوبائی وزیرنے ٹی ایچ کیوہسپتال سمن آباد میں ایمرجنسی، سٹورروم، مائنرآپریشن تھیٹرزسمیت مختلف شعبہ جات کاتفصیلی دورہ کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے ٹی ایچ کیوہسپتال سمن آباد میں ڈاکٹرزکی حاضری، مریضوں کو ادویات کی فراہمی، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور ایمرجنسی سروسزکاجائزہ لیا۔ایم ایس ٹی ایچ کیوہسپتال سمن آباد نے صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق کوبریفنگ دی۔

    پانچ روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع

    صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے مریضوں کی عیادت کی اورطبی سہولیات بارے تفصیلات حاصل کیں۔اس موقع پرخواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی ہدایت کے مطابق مختلف سرکاری ہسپتالوں کادورہ کرکے طبی سہولیات کاجائزہ لیاجارہاہے۔ پنجاب کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں آنے والے مریضوں کوکوئی پریشانی نہ ہو۔ ہمیں پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کوصاف ستھراماحول فراہم کرناہے۔

    خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات کویقینی بنایاجارہاہے۔ وزیراعظم شہبازشریف عوام کوصحت کے شعبہ میں سہولت فراہم کرناچاہتے ہیں۔ پنجاب کی عوام کوصحت کی بہترسہولیات فراہم کرناہماری اولین ذمہ داری ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کاپیسہ عوام پرخرچ کرنے پرمکمل یقین رکھتی ہے۔

    قبل ازیں صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرعاصم الطاف،چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی،ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ،ڈاکٹرمختاراعوان،ڈاکٹر شاہد حسین مگسی،پی آئی ٹی بی ودیگرافسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں کورونا،ڈینگی اور ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کو کورونا،ڈینگی اور ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دی۔

    صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب میں کورونااور ڈینگی کی صورتحال کو مسلسل مانیٹرکیاجارہاہے۔پنجاب میں کوروناوائرس کی ٹیسٹنگ میں اضافہ کردیاگیاہے۔ صوبائی وزیر نے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کو کوروناکے مریضوں کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ پنجاب کی عوام سے ویکسی نیشن مکمل کروانے کی اپیل کرتے ہیں۔ پنجاب کی عوام سے کوروناایس اوپیزپرسخی سے عملدرآمدکرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ پنجاب کے تمام اضلاع کی یونین کونسلزمیں ڈینگی کی انسدادی کارروائیاں تیزکردی گئی ہیں۔ پنجاب کے تمام کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرز ڈینگی کی انسدادی کارروائیوں
    کومانیٹرکررہے ہیں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلدمکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن پر تیزی سے کام جاری ہے۔

  • سلمان رفیق اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال قصورپہنچ گئے،ڈاکٹرزکی غیرحاضری پر برہم

    سلمان رفیق اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال قصورپہنچ گئے،ڈاکٹرزکی غیرحاضری پر برہم

    صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق طبی سہولیات کاجائزہ لینے اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصورپہنچ گئے۔ صوبائی وزیر نے ڈی ایچ کیوہسپتال قصورمیں ایمرجنسی اور آپریشن تھیٹرزسمیت دیگرشعبہ جات کا دورہ کرکے مریضوں کی عیادت کی۔ خواجہ سلمان رفیق نے صفائی ستھرائی سمیت ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

    ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال قصور ڈاکٹرنیازاحمدنے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کو مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر ڈاکٹرزکی غیرحاضری پر برہم ہوگئے۔ خواجہ سلمان رفیق نے ڈاکٹرزکی حاضری سمیت دیگرمسائل حل کرنے کیلئے وارننگ دے دی۔ خواجہ سلمان رفیق نے ڈی ایچ کیوہسپتال قصور میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور منصوبوں کی تکمیل کیلئے لیسکواور سی اینڈڈبلیوکے افسران کو ہدایات بھی جاری کیں۔

    صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیوہسپتال قصور میں کسی مریض کو پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس حضرات مریضوں کے بہترعلاج معالجہ کو یقینی بنائیں۔ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی ہدایت پر صوبہ کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کریں گے۔

    خوا جہ سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکی جائیں۔ پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کے سرپرائز دورے جاری رہیں گے۔

    قبل ازیں صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں ”نرسزڈے“سیمینارمیں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعود گوندل اور فیکلٹی ممبران نے صوبائی وزیر کا پھولوں کے گلدستے پیش کرکے خوش آمدید کہا۔

    صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں خواتین کیلئے خصوصی طورپربنائی گئی مسجد کادورہ بھی کیا۔اس موقع پر پرووائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر اعجازحسین،ڈی جی نرسنگ،ایڈیشنل سیکرٹری نرسنگ ڈاکٹرقرۃ العین،رجسٹرار ڈاکٹرریاست علی،پروفیسربلقیس شبیر،پروفیسرسائرہ افضل،پروفیسرثاقب سعید،ایم ایس مئیوہسپتال ڈاکٹرمنیراحمد ملک، پروفیسرابراراشرف ودیگرتمام فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔

    صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز دن رات ملک و قوم کی خدمت کررہے ہیں۔ مثبت پالیسیوں کے تسلسل کے ثمرات عوام تک ضرورپہنچتے ہیں۔ مہذب معاشرے نفرت نہیں بلکہ یگانگت کی بنیاد پرچلتے ہیں۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ٹیلی میڈیسن کا شعبہ بہترین خدمت کررہاہے۔

    خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کادورہ کرکے مریضوں کیلئے صحت کی بہتر سہولیات کو یقینی بنایاجارہاہے۔ صوبہ کے تمام نرسنگ کالجزکے معیارکو مزید بہتربنایاجائے گا۔ پنجاب کے نرسنگ کالجزمیں جدیدطرزکے آڈیٹوریم اور تھیٹرزبنائے جائیں گے۔ نرسوں کی محکمانہ تربیت کیلئے آغاخان یونیورسٹی کے ماسٹرٹرینرزسے بات ہوئی ہے۔ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق ہمیں ہسپتالوں میں مریضوں کی دن رات خدمت کرنے والی نرسوں کی عزت کرنی چاہئے۔

    وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے تعمیری اقدامات اٹھارہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ حکومت پنجاب عوام دوست بجٹ پیش کرے گی۔ ہمیں خط غربت سے نیچے زندگی بسرکرنے والے طبقے کو سہولت دینی ہے۔ محکمہ صحت نرسوں کی بہتری کیلئے دن رات محنت کررہاہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ کوروناکے دوران اپنی جانوں کو نذرانہ پیش کرنے والے ڈاکٹرز،رسزاور پیرامیڈیکل سٹاف نے سنہری تاریخ رقم کی ہے۔

    صوبائی وزیر نے کورونا کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ سابق وائس چانسلر نشترمیڈیکل یونیورسٹی مرحوم پروفیسرڈاکٹرمصطفی کمال نے فرائض منصبی انجام دیتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کالوہا عالمی سطح پر منوانے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل اورنرسوں کی بہتری کا سوچنے پر سابق وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کو خراج تحسین پیش کیا۔

    صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے نمایاں کارکردگی کی حامل نرسوں کواعزازی شیلڈزبھی تقسیم کیں۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر خالدمسعودگوندل نے کہاکہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے ملحقہ سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی انتہائی عمدہ ہے۔ کورونا کے دوران نرسوں نے مثالی کرداراداکیا۔

    پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل نے کہاکہ کنگ ایڈیورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی نرسنگ کا آغازکیاجارہاہے۔مستقبل قریب میں کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کے کیمپس میں پوسٹ گریجوایٹ نرسنگ کالج کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔ ایڈیشنل سیکرٹری نرسنگ ڈاکٹر قرۃ العین نے کہاکہ محکمہ نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے مثبت پالیسیاں لارہاہے۔ آئندہ بجٹ میں نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے فنڈز میں اضافہ کی استدعاکی گئی ہے۔ ڈی جی نرسنگ نے کہاکہ محکمہ نے نرسنگ شعبہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں۔

  • کوئٹہ:  ینگ ڈاکٹرز کا اوپی ڈیز ، ان ڈور سروسزاور آپریشن تھیٹرز کا بائیکاٹ جاری،مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

    کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز کا اوپی ڈیز ، ان ڈور سروسزاور آپریشن تھیٹرز کا بائیکاٹ جاری،مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

    کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے اوپی ڈیز ، ان ڈور سروسزاور آپریشن تھیٹرز کا بائیکاٹ جاری ہے –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز نے ساتھیوں کی رہائی کے لیے ڈیوٹیز سے بائیکاٹ کر رکھا ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ینگ ڈاکٹرز کا مطالبہ کہ کوئٹہ میں دھرنے کے دوران گرفتار کیے گئے ڈاکٹروں کو فوری طور پر رہا کیا جائے سرکاری اسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی بھی مطالبات میں شامل ہے۔

    بلوچستان حکومت نے پہلے ہی ایم آر آئی میشن کے لیے 250 ملین روپےجاری کر دیئے ہیں۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو نے رقم جاری کردی ہے بہت جلد ایم آر آئی اور سی ٹی سکین مشینیں کام شروع کر دیں گی۔

    واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹرز نے 22 نومبر کو اپنے مطالبات کے حق میں کوئٹہ کے ریڈ زون میں دھرنا دیاتھا جس سے نہ صرف کوئٹہ شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوا تھا بلکہ تعلیمی اداروں کو جانے والے طلبہ وطالبات بھی کئی دنوں تک مشکلات سے دوچار رہے تھے۔

    کوئٹہ سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال: اب کوئی ڈاکٹر بائیکاٹ کرے گا تو اس کی نوکری چلی جائے گی عدالت

    جس پر کوئٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 30 نومبر کو دھرنے میں شامل19 افرادگرفتار کیے تھے جن میں 15 ڈاکٹرز اور چار پیرامیڈیکس سٹاف ممبرز شامل ہیں- گرفتار افراد کو عدالت نے چھ دسمبرتک قید کی سزا سنائی تھی اور پولیس نے انہیں جیل منتقل کردیا تھا۔

    لوچستان میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کا احتجاج اب ایک معمول بن چکا ہےاور حالیہ احتجاج دو ماہ قبل شروع ہوا تھا لیکن 23 نومبر سے شدید سردی کے باوجود انھوں نے گورنر ہاﺅس کے قریب دھرنا دیا تھا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے حکومت کو مطالبات کی جو فہرست پیش کی گئی ہے وہ 24 نکات پر مشتمل ہے۔

    ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے سپریم کونسل کے رکن ڈاکٹر ارسلان کے مطابق ان 24 مطالبات میں سے دو تین کے سوا باقی تمام مطالبات مریضوں کی بھلائی کے لیے ہیں حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے بلوچستان میں سرکاری ہسپتال کھنڈرات بنے ہوئے ہیں اور ان میں علاج معالجے کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں جب مریض ہسپتال آتے ہیں تو ادویات اور دیگر سہولیات نہ ہونے پر وہ اپنا سارا غصہ ڈاکٹروں اور ہسپتالوں کے عملے پر نکالتے ہیں۔

    پاکستان میں کورونا سے 8 افراد جاں بحق، 904 مریضوں کی حالت تشویشناک

    ہسپتالوں میں ادویات اور جدید مشنری کو یقینی بنانا ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کا کام نہیں ہوتا بلکہ یہ کام حکومت کا ہے لیکن چونکہ ہسپتالوں میں مریضوں اور ان کے لواحقین کے سامنے ڈاکٹر یا دیگر طبی عملہ ہوتا ہے اس لیے انھیں لوگوں کے اشتعال اور غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    ینگ ڈاکٹروں کے ذاتی فائدے کے جو مطالبات ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور جو پوسٹ گریجوایٹ سٹوڈنٹس ہیں ان کو ملک کے دیگر اچھے اداروں میں پڑھنے کے لیے ڈیپوٹیشن پر جانے کی اجازت دی جائے۔ 2016 میں ان کی تنخواہ 80 ہزار روپے مقرر کی گئی تھی لیکن اس کے بعد اس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 8 نومبر کو کوئٹہ سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال،طبی سہولیات سے متعلق کیس کی ہائی کورٹ میں سماعت میں چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیوں غلط کام کرتے ہیں؟ نظام کو چلنے دیں آپ میں سے کوئی آئی جی یا ڈی آئی جی پولیس سے ملا چیف جسٹس نے ینگ ڈاکٹر کو ہڑتال اور ریلیاں نہ نکالنے کی ہدایت دی تھی-

    چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا تھا کہ اب کوئی بائیکاٹ کرے گا تو اس کی نوکری چلی جائے گی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی ہوگی،چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ پیرامیڈکس کو اپنے آپ سے الگ رکھیں-

  • ڈی ایچ کیو میں ڈینگی ٹیسٹ کی فیس زیادہ،پرائیویٹ میں کم

    ڈی ایچ کیو میں ڈینگی ٹیسٹ کی فیس زیادہ،پرائیویٹ میں کم

    قصور
    ڈینگی کے مریضوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں لوٹا جانے لگا ،پرائیویٹ ٹیسٹ فیس 100 روپیہ جبکہ سرکاری ہسپتال میں اسی ٹیسٹ کی فیس 200 روپیہ وصول کی جا رہی ہے

    تفصیلات کے مطابق قصور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جانے لگا ہے
    ڈینگی فیور ٹیسٹ کی فیس سرکاری ہسپتال میں 200 روپیہ وصول کی جارہی ہے جبکہ اسی طرح کی پرائیویٹ لیب پر فیس 100 روپیہ لی جا رہی ہے
    سرکاری ہسپتال میں بجائے عوام کو ریلیف دینے کے الٹا دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے
    بیماری سے پریشان مریضوں کو ٹیسٹوں پر زائد فیسیں لے کر مذید پریشان کیا جا رہا ہے
    اسی طرح مین ڈینگی ٹیسٹ کی فیس ڈی ایچ کیو میں 1800 روپیہ لی جا رہی ہے اور پراٸیویٹ لیب والے 1200 روپیہ میں کر کے دے رہے ہیں
    عوام پریشان ہے کہ سرکاری ہسپتال لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے ہوتا ہے کہ لوٹنے کیلئے ؟
    شہریوں نے وزیراعلی پنجاب و وزیر صحت پنجاب سے نوٹس لینے کی استدعا کی ہے

  • سرکاری ہسپتال میں مریضوں کی تذلیل

    قصور
    چھانگا مانگا سول ہسپتال میں ڈاکٹر کی مریضوں سے بدتمیزی

    تفصیلات کے مطابق چھانگا مانگا کے بیسک ہیلتھ یونٹ BHU میں تعینات ڈاکٹر عدنان کی مریضوں کو چیک نہ کرنا اور الٹا لواحقین سے بدتمیزی معمول بن چکا ہے
    ڈاکٹر عدنان موبائل پر مصروف تھا کہ مریض کے لواحقین نے چیک اپ کا کہا تو آپے سے باہر ہوگیا اور اگ بگولہ ہوکر کہنے لگا کہ میں تمہارے باپ کا ملازم نہیں میں نہیں چیک کرونگا مریض کو کہیں اور لے جاءو
    ڈاکٹر اکثر آنے والے مریضوں کے لواحقین پر روب ڈالتا ہے میرا باپ ڈی ایس پی ہے ابھی اندر کروا دونگا ورنہ دفع ہو جاءو
    موصوف نے مریض کے لواحقین پر ہسپتال میں توڑ پھوڑ کا جھوٹا الزام لگا مقدمہ درج کروا دیا جس پر لوگوں نے شدید احتجاج کیا