Baaghi TV

Tag: سری لنکن مینجر

  • سانحہ سیالکوٹ:شرپسندوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے سری لنکائی شہری کی آخری رسومات ادا

    سانحہ سیالکوٹ:شرپسندوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے سری لنکائی شہری کی آخری رسومات ادا

    کولمبو: سانحہ سیالکوٹ:شرپسندوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے سری لنکائی شہری کی آخری رسومات ادا ،اطلاعات کے مطابق سیالکوٹ میں ہجوم کے تشدد سے ہلاک ہونے والے سری لنکن شہری کو ان کے آبائی گاؤں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

    پریانتھا کمارا کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ سری لنکا میں ان کے آبائی گاؤں میں ادا کردی گئیں۔ بدھ مت کے پیشواوں نے پریانتھا کمارا کے گھر پر مذہبی رسومات ادا کیں، جس کے بعد جلی ہوئی باقیات کو قبرستان کی طرف جلوس کی شکل میں لے جایا گیا۔

    جس میں پریانتھا کے خاندان، دوست اور دیگر افراد نے شرکت کی، راستے کو تعزیتی بینرز اور سوگ کی علامت سفید جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق سری لنکن شہری پریانتھا کمارا، جنہیں گزشتہ ہفتے سیالکوٹ میں توہین مذہب کے الزام میں ہجوم نے تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کرنے کے بعد آگ لگا دی تھی، کو بدھ کےروز ان کے آبائی گاؤں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

    گزشتہ جمعہ کوسیالکوٹ میں جہاں پریانتھا کمارا نے کھیلوں کے سامان کی فیکٹری چلانے میں مدد کی وہاں سینکڑوں لوگوں کے ہجوم نے ان پر حملہ کیا ،تشدد کیا، انہیں سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگا دی۔

    سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے افسوسناک قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں پنجاب پولیس نے سو سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے قصورواروں کو سخت سزا دینے کا وعدہ کیا ہے۔

  • سیالکوٹ واقعہ؛ کیس کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب خود دیکھ رہے ہیں:مجرم بچ نہیں پائیں گے:حسان خاور

    سیالکوٹ واقعہ؛ کیس کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب خود دیکھ رہے ہیں:مجرم بچ نہیں پائیں گے:حسان خاور

    لاہور:سیالکوٹ واقعہ؛ کیس کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب خود دیکھ رہے ہیں،اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا کہ سیالکوٹ واقعے کے کیس کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب خود دیکھ رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے آئی جی پنجاب راؤ سردار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ واقعہ ہوا تو پولیس حرکت میں آئی اور اقدامات کیے، اس واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

     

     

    حسان خاور نے کہا کہ سیالکوٹ واقعے کے بعد 200 چھاپوں میں 118 افراد زیرحراست ہیں اور ملزمان کی شناخت کے لیے فوٹیجز سے مدد لی جارہی ہے، واقعے سے متعلق 160 کیمروں کی فوٹیج لی گئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے کمیٹی بنائی اور آئی جی پنجاب نے مانیٹرنگ سیل بھی بنایا۔

    دوسری جانب آئی جی پنجاب راؤ سردار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی اطلاع ملی تو آرہی اوگجرانوالہ کو فوری روانہ کیا ہے۔

    آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پولیس پہنچی اس وقت تک ہلاکت ہو چکی تھی، آر پی او گجرانوالہ نے جا کر گرفتاریاں شروع کیں اور گرفتار 118 میں 13 افراد کے اعترافی بیانات کی ویڈیوز بھی میڈیاپر آئیں، جلد ازجلد تفتیش مکمل کرکے ملزمان کو عدالت میں پیش کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پولیس واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کررہی ہے، 160 سے زائد کیمروں کی فوٹیج حاصل کی گئی ہے، پولیس واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کررہی ہے۔