Baaghi TV

Tag: سسرال

  • کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

    کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین پر تشدد اور زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین پر تشدد کو ریڈ لائن قرار دیا تھا تا ہم خواتین پر تشدد کے واقعات میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،لاہور میں سسرالیوں نے بیٹے کے کاروبار کے لیے 10 لاکھ لانے کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر بہو کو گلا دبا کر قتل کر دیا ،واقعہ غازی آباد میں پیش آیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ مقتولہ سحر بانو کے بھائی عمیر علی کی مدعیت میں درج کیا گیا،

    درج مقدمے کے مطابق مقتولہ سحر بانو کی ایک سال قبل آصف سے شادی ہوئی تھی، ملزم آصف اکثر اپنی بیوی سے کاروبار کے لیے 10 لاکھ روپے لانے کا مطالبہ کرتا اور رقم نہ دینے پر تشدد کرتا تھا، مقتولہ سحر بانو کا سسر عبدالرشید اور رشتے دار راشد بھی تشدد کرتے تھے، رقم کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر ملزمان نے ملکر میری بہن سحر بانو کو قتل کر دیا،پولیس نے خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی

    دوسری جانب وزیرآباد میں خون سفید ہو گیا خالہ زاد بھائیوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ، دونوں جانبحق ہو گئے،پولیس حکام کے مطابق عبد الجبار اور جمشید نے مشن سکول چوک میں آپسی جھگڑے پہ فائرنگ کی۔جمشید اور جبار دونوں دوران علاج جان کی بازی ہارگئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا

    سگریٹ جلانے کے لئے ماچس نہ دینے پر 21 سالہ نوجوان قتل

    ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

  • افسوسناک واقعہ،سسرالیوں نے خاتون کو دوسری منزل سے نیچے گرا دیا

    افسوسناک واقعہ،سسرالیوں نے خاتون کو دوسری منزل سے نیچے گرا دیا

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، خواتین پر تشدد کے واقعات میں کمی نہ آ سکی ، خواتین کے عالمی دن کے روز ہی خاتون کو دوسری منزل سے نیچے گلی میں پھینک دیا گیا

    واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوٹس لیا، واقعہ لاہور کے علاقے گلشن راوی میں پیش آیا،جہاں خاتون کو سسرالیوں نےمبینہ طور پر دوسری منزل سے نیچے پھینکا ،وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نیچے گرتی ہے تو گلی سے لوگ جمع ہو جاتے ہیں، خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر ہے

    پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو کے آتے ہی وزیر اعلی نے نوٹس لیا،یہ واقعہ کل کا ہے،مریم نامی خاتون کو مبینہ طور پر سسرال والوں نے نیچے پھینکا،الحمدللہ خاتون کی حالت بہتر اور خطرے سے باہر ہے،وزیر اعلی کی ہدایت پہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے اقدامات لئے جارہے ہیں

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    ججز کی خالی آسامیوں پر تقرری کیلئے رولز میں ترامیم پر غور کررہے ہیں،چیف جسٹس

    میرے لیے قانون میں خصوصی رعایت ملنا باعثِ شرم ہے،چیف جسٹس

    میرے فیصلہ کیخلاف نظر ثانی دائر ہو تو خوش ہوتا ہوں،چیف جسٹس

  • چلتے ہو تو سسرائیل چلئیے — نعمان سلطان

    چلتے ہو تو سسرائیل چلئیے — نعمان سلطان

    ہر خاص و عام کی شدید ترین خواہش ہوتی ہے کہ کبھی وہ بھی شمع محفل بنے اور حاضرین محفل اس کے گرد پروانوں کی طرح پھریں. لیکن

    ہزاروں خواہشیں ایسی ہر خواہش پہ دم نکلے
    بہت نکلے ارمان میرے مگر پھر بھی کم نکلے

    مشہور ہے کہ اگر آپ نے دنیا میں جنت دیکھنی ہے تو پاک فوج میں آفیسر بھرتی ہو جائیں لیکن یہ بھی کسی کسی کے نصیب میں ہوتا ہے.قربان جاؤں میں اس رب پر جس نے دنیا میں ہی بندے کے شمع محفل بننے اور جنت کی خواہش پوری کر دی اور اس کے لئے مملکت خداداد سسرائیل تخلیق کی.

    اس مملکت میں تمام اختیارات آئینی طور پر صدر (سسر) کے پاس ہوتے ہیں. لیکن اختیارات کا منبع وزیراعظم (ساس) ہوتی ہے.. وزارت خزانہ (صرف کمانے کی حد تک) اور دفاع (خاندانی لڑائیاں) بیٹوں کے سپرد ہوتی ہے.

    وزرات اطلاعات و نشریات (غیبت) بیٹیوں کے سپرد ہوتی ہے. وزارت محنت وافرادی قوت (گھر کے کام کاج اور خاندان میں اضافہ) بہوؤں کے سپرد ہوتی ہے.اس کے علاوہ تمام وزارتوں کا ایڈیشنل چارج بھی وزیر اعظم کے پاس ہوتا ہے. جن کو چلانے میں بیٹیاں، بہنیں،سہیلیاں اور دیگر لامحدود عورتیں ان کی معاونت کرتیں ہیں.

    اس مملکت میں دوہرا معیار ہوتا ہے.. دامادوں کی زن مریدی پر اللہ کا شکر ادا کیا جاتا ہے اور بیٹوں کو زن مریدی کرنے پر اللہ کے عذاب سے ڈرایا جاتا اور شریعت میں والدین کے حقوق سے آگاہ کیا جاتا ہے.

    اس مملکت کی دشمن مملکت کا نام بھی سسرائیل (بیٹوں کا سسرال اور داماد کے علاوہ بیٹی کا تمام سسرال) ہوتا ہے. اور وقتاً فوقتاً ان کے درمیان شدید لفظی گولہ باری اور کبھی کبھی ہاتھا پائی بھی ہو جاتی ہے.

    اس مملکت کی نیشنیلٹی آپ کو کڑی جانچ پڑتال (سر کے بالوں سے لے کر پاؤں کے ناخن تک)،لامحدود سوالوں، کام (نوکری یا بزنس) اور خفیہ کیریکٹر رپورٹوں کی بنیاد پر حاصل ہوتی ہے. اور نیشنیلٹی حاصل کرنے کے لئے آپ کو وہ لڈو کھانا پڑتا ہے جو کھائیں تب بھی پچھتائیں اور نہ کھائیں تب بھی پچھتائیں.

    کیونکہ یہ ارضی جنت عارضی ہوتی ہے تو اس میں سہولیات بھی محدود ہوتی ہیں اس میں مثل حور صرف بیگم اور انواع اقسام کے کھانوں کی جگہ دستیاب بجٹ میں بہترین کھانا ہوتا ہے اور مشروب کے طور پر مشروب مشرق دستیاب ہوتا ہے.

    اور کام کاج کے لئے وزیر اعظم (ساس) افراد خانہ میں سے منتخب افراد کی ڈیوٹی لگا دیتی ہے..الغرض مملکت خداداد سسرائیل کے مقیم اپنے مہمان (داماد) کو اس ارضی جنت میں ہر ممکن راحت اور سکون فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں.

    اس جنت سے بے دخلی بھی کسی شیطان کے بہکاوے میں آ کر شجر ممنوعہ (اپنی بیگم کے علاوہ تمام عورتیں) کے حصول کی کوششوں یا حصول کرنے کی وجہ سے ہوتی ہے.

    جب آپ اس ارضی جنت میں داخل ہوتے ہیں تو واپس آنے کے بعد بھی کئی دن اس جنت کے خمار میں مبتلا رہتے ہیں..ویسے سالیاں ہونے کی صورت میں اس جنت میں آپ کے کئی شریک(دوسرے داماد) بھی ہو سکتے ہیں. ایسے میں جنت میں سے اپنے حصے کی نعمتوں سے مستفید ہونے کے لئے اس وقت جائیں جب کوئی شریک وہاں نہ ہو.

    اس جنت میں آپ کو ایکسٹرا پروٹوکول بھی مل سکتا ہے. پر اس کے لئے آپ کو اپنی بیگم کی ساس اور نندوں کی وہ برائیاں انتہائی دلجوئی سے سننا پڑیں گی جن سے آپ اپنی پوری زندگی ناواقف رہے. البتہ یہ خیال رہے کہ کوئی آپ کی ماں بہنوں کو برا نہ کہے. بیوی کے رشتہ داروں (ساس، نندوں ) سے آپ کو کیا لگے.

    اس جنت کی نعمتوں سے لطف اندوز ہونے کے لئے ضروری ہے کہ آپ اس میں عارضی (کم سے کم دن کا ) قیام کریں. مستقل قیام کی صورت میں معاملہ الٹ بھی ہو سکتا ہے اور وہ محاورہ سچ ثابت ہو سکتا ہے کہ

    بہن کے گھر میں بھائی. اور ساس کے گھر میں جوائی…..