Baaghi TV

Tag: سشانت سنگھ

  • سشانت سنگھ قتل کیس بند ہونے کے بعد ریا چکرورتی ایک اور قتل  کیس میں پھنس گئیں

    سشانت سنگھ قتل کیس بند ہونے کے بعد ریا چکرورتی ایک اور قتل کیس میں پھنس گئیں

    بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت قتل کیس میں کلین چٹ ملنے کے بعد اداکارہ ریا چکرورتی کیخلاف دیشا سالیان کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشہور فنکاروں کی مینیجر دیشا سالیان کے والد ستیش سالیان اپنے وکیل ایڈوکیٹ نیلیش کے ساتھ ممبئی کے پولیس کمشنر وویک پھانسالکر سے ملاقات کیلئے پہنچے تاکہ 8 جون 2020 کو مردہ پائی جانے والی ان کی بیٹی دیشا سالیان کے قتل کیخلاف ایف آئی آر درج کی جاسکے۔

    پولیس کمشنر سے ملاقات کے بعد آنجہانی مینجیر کے والد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ’آج ہم نے سی پی آفس کو ایک تحریری شکایت دی ہے، اور جوائنٹ کمشنر نے اسے قبول بھی کر لیا ہے۔ ہماری شکایت آدتیہ ٹھاکرے، ڈینو موریا، سورج پنچولی اور ان کے باڈی گارڈ پرمبیر سنگھ؛ سچن وازے، اور ریا چکرورتی کیخلاف ہے‘۔

    واضح رہے کہ دیشا کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی نے خودکشی نہیں کی ہے اسے قتل کیا گیا ہے کیونکہ اگر ان کی بیٹی نے 13ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی ہوتی تو اس کے جسم پر شدید چوٹوں، خون اور زخموں کے نشان موجود ہوتے۔

  • مردہ خانے کے ملازم کے انکشافات،سشانت سنگھ کی بہن کا بیان سامنے آ گیا

    مردہ خانے کے ملازم کے انکشافات،سشانت سنگھ کی بہن کا بیان سامنے آ گیا

    گزشتہ روز بالی وڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے حوالے سے مردہ خانے کے ملازم کے دعوے کے بعد اداکار کی بہن کا بیان سامنے آگیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے ممبئی کے کوپر اسپتال کے مردہ خانے میں کام کرنے والے روپ کمار شاہ نے کہا کہ ’جب میں نے سشانت سنگھ راجپوت کی لاش دیکھی مجھے یہ خود کشی کا معاملہ نہیں لگا، مجھے 28 سال سے زائد کا تجربہ ہے، سشانت کے جسم پر زخموں کے نشانات تھے، میں اپنے سینئر کے پاس گیا اور انہیں یہ سب بتایا لیکن انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے پر بعد میں بات کریں گے-

    سشانت سنگھ کی موت کے حوالے پوسٹ مارٹم کرنے والےعینی شاہد کے تہلکہ خیز انکشافات

    انہوں نے کہا کہ میں 28 سال سے لاشیں دیکھ رہا ہوں، سشانت کے جسم پر ایسا کوئی نشان نہیں تھا جو عام طور پر پھندا لگاکر خودکشی کرنے والے کے جسم پر ہوتا ہے، اس کے جسم پر فریکچرز کے نشانات تھے، پوسٹ مارٹم میں کیا لکھنا ہے یہ تو ڈاکٹر کا کام ہے، سشانت کو انصاف ملنا چاہیے، سشانت کو قتل کیا گیا ہے-

    اب اداکار کی بہن کریتی شویتا سنگھ کیرتی نے اس خبر پر ردعمل دیا اور انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی۔

    انہوں نے لکھا کہ اگر اس دعوے میں کوئی بھی صداقت ہے تو ہم سی بی آئی سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ واقعی اس معاملے کی جانچ کرے، ہمیں ہمیشہ یقین رہا ہے کہ اس کیس کی شفاف تحقیقات کیے جانے کے بعد ہمیں حقیقت سے آگاہ کیا جائے گا، ہمارے دل اب تک دکھی ہیں کیونکہ معاملہ حتمی مراحل تک نہیں پہنچا ہے۔

    سب کی طرح‌ مجھ سے بھی غلطیاں ہوئیں نصیبو لعل

    واضح رہے کہ 14 جون 2020 کو 34 سالہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے جس کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے سشانت کی موت کے معاملے پر سی بی آئی سے تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

    بعد ازاں سشانت کے گھر والوں نے ان کی دوست ریا چکرورتی کو اداکارکی خودکشی کی وجہ قرار دیا تھا اور ان کے خلاف بہار میں مقدمہ بھی درج کرایا تھا جس کے بعد معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا تھا۔

    سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ کی مبینہ خودکشی کی تحقیقات بھارت کی تحقیقاتی ایجنسی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کو دینے کا حکم دیاتھا تاہم اب تک تحقیقات میں موت کی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

    عالیہ بھٹ کا مائوں کو مشورہ