Baaghi TV

Tag: سشمیتا سین

  • قومی کرکٹر اعظم خان اور سشمیتا سین سے ملاقات کی تصویر مسلسل سوشل میڈیا پر زیر بحث

    قومی کرکٹر اعظم خان اور سشمیتا سین سے ملاقات کی تصویر مسلسل سوشل میڈیا پر زیر بحث

    لوگوں میں دو شعبوں کی شخصیات کا بہت زیادہ کریز پایا جاتا ہے ایک شوبز اور دوسرا کرکٹ . ان دونوں شعبوں کی شخصیات کہیں بھی نظر آئیں تو شائقین دیوانہ وار انہیں ملتے اور سراہتے ہیں. ان کے ساتھ تصاویر بنواتے ہیں لیکن یہ کم کم ہوتا ہے کہ سلیبرٹیز ہی سلیبرٹیز کے ساتھ تصاویر بنوائیں. لیکن حال ہی میں ایسا ہوا ہے ، قومی کرکٹر اعظم خان اور سشمیتا سین کی ملاقات دبئی کے ائیر پورٹ‌ پر ہوئی دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ ایک سیلفی لی اور اعظم خان نے اپنے اکائونٹ‌ سے اسے شئیر کیا . تصویر شئیر کئے جانے کی ہی دیر تھی کہ تصویر وائرل ہوگئی. اس تصویر پر مسلسل کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے. تصویر میں دو بڑی سلیبرٹیز کو ایک ساتھ دیکھ کر ان کے مداح خوش ہیں اور اس پر دلچپسپ تبصرے جاری ہیں.

    گزشتہ چند دنوں میں سوشل میڈیا پر یہ سب سے زیادہ وائرل ہونے والی تصویر ہے اس تصویر کے بارے میں سب سے زیادہ تبصرے ہوئے اور مسلسل جاری ہیں . یاد رہے کہ اعظم خان اور سشمیتا سین کی ملاقات دبئی ائیر پورٹ پر ہوئی ان کا یہ کہنا ہے کہ یہ ملاقات اتفاقیہ تھی ،انہوں نے سشمیتا سین کی بہت زیادہ تعریف کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ اداکارہ بہت ہی عاجز ہیں اور ان سے ملکر کر لگتا ہی نہیں کہ ان میں سٹار ہونے کی کوئی بو ہے.

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

  • بناوٹی نہیں بن سکتا رندیپ ہودا

    بناوٹی نہیں بن سکتا رندیپ ہودا

    بالی وڈ‌ اداکار رندیپ ہودا کا شمار بہترین اداکاروں میں‌ہوتا ہے ان کا نام کئی بالی وڈ کی بڑی اداکارائوں کے ساتھ بھی جڑا. ان کی فلموں نے اچھا بزنس بھی کیا لیکن اس کے باوجود وہ نہ زیادہ فلموں میں نظر آتے ہیں اور نہ ہی وہ شوبز تقریبات میں زیادہ نظر آتے ہیں . انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں‌انہوں نے کہا ہے کہ میں نے ایسی فلموں میں کام کیا جنہیں عوامی سطح پر بہت پذیرائی ملی ، اس کے باوجود مجھے ایوارڈ نہیں ملا ، لیکن مجھے ایوارڈ نہ ملنے پر کوئی مایوسی نہیں ہے ، میں سمجھتا ہوں کہ آرٹسٹ کو اچھا کام کرنا چاہیے. انہوں نے کہا کہ میں اس لئے کم کم ہر جگہ نظر آتا ہوں کیونکہ میں‌بناوٹی بن کر کہیں‌نہیں‌جا سکتا ،

    ہوتا یہ ہے کہ آپ ذاتی زندگی میں خوش نہیں‌ہوتے لیکن آپ کو کسی بھی تقریب میں جا کر ایسا محسوس کروانا پڑتا ہے کہ جیسے آپ اپنی زندگی میں بہت خوش ہیں چاہے حقیقت میں آپ خوش نہیں‌ہیں ، آپ کو خوش کن شخصیت کے مالک بن کے بھی دکھانا پڑتا ہے تو میں جو ہوں بس وہی نظر آنے کو ترجیح دیتا ہوں ، اسلئے کوشش کرتا ہوں کہ میں ایسی کسی جگہ پر نہ جائوں جہاں مجھے اپنا آپ وہ دکھانا پڑے جو میں‌نہیں‌ہوں .

  • گوری ساونت کون ہیں جن پر سشمیتا سین کی ”تالی ” بن رہی ہے؟

    گوری ساونت کون ہیں جن پر سشمیتا سین کی ”تالی ” بن رہی ہے؟

    سشمیتا سین نے گزشتہ روز اپنی اگلی ویب سیریز ‘تالی’ کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔سشمیتا سین نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر فلم تالی میں اپنے روپ کی ایک جھلک تصویر کی صورت میں شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں‌ لکھا کہ تالی بجاؤنگی نہیں، بجواؤنگی، انہوں نے یہ بھی لکھا کہ مجھے اس کردار کو کرنے پر فخر ہے اور عزت کے ساتھ زندگی جینے کا حق ہر کسی کو ہے. اب سوال یہ ہے کہ ٹرانسجینڈر گوری ساونت ہیں کون؟‌گوری نے کچھ سال پہلے وِکس کے ایک اشتہار میں کام کیا تھا، جو کچھ ہی دیر میں وائرل ہو گیا تھا۔ وہ ایک ٹرانس جینڈر حقوق کارکن ہیں، جو پونے میں پیدا ہوئی تھیں۔انہوں نے اپنا نام خود ہی گوری ساونت رکھ لیا. گوری ساونت ایک پولیس اہلکار اور گھریلو خاتون کے ہاں پیدا ہوئی۔ انکی ماں انہیں دنیا میں نہیں لانا چاہتی تھیں وہ اپنے حمل کے ساتویں مہینے اسقاط حمل کرنا چاہتی تھیں لیکن ڈاکٹرز نے نصیحت کی کہ ایسا مت کیجے کیونکہ آپکی جان کو خطرہ ہے. پھر جب گوری سات سال کی ہوئی تو ان کے والد کا انتقال ہو گیا.گوری 17 سال کی عمر میں

    گھر سے بھاگ گئیں کیونکہ ان کے والد نے اس کی شناخت کو قبول نہیں کیا جب وہ گھر سے بھاگیں تو اس وقت ان کی جیب میں محض ساٹھ روپے تھے. ان کا نام گنیش رکھا گیا تھا لیکن انہوں نے اپنا نام گوری رکھ لیا. گوری اس وقت سرخیوں میں آئیں جب انہوں نے خواجہ سراؤں کے گود لینے کے حقوق کے لیے جدوجہد کی اور وکالت کی۔ 2008 میں اس نے گایتری نامی لڑکی کو گود لیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو تیسری جنس کے طور پر تسلیم کرنے کے لیے بھی جدوجہد کی۔ 2019 میں، گوری LGBTQIA+ کمیونٹی کی پہلی رکن بن گئیں جنہیں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے انتخابی سفیر کا عہدہ دیا گیا۔اس کے علاوہ گوری ایک این جی او بھی چلاتی ہیں جس کا نام سخی چار چوگھی ہے جو کہ صحت کی خدمات مہیا کرتی ہے، جنسی بیداری پھیلاتی ہے، اور ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے۔
    فلم ” تالی ” 10 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔کہا جا رہا ہے کہ اس ویب سیریز کے لئے 300 ٹرانس جینڈر فنکاروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

  • کیا سشمیتا سین اور للت مودی کی دوستی ٹوٹ گئی ؟

    کیا سشمیتا سین اور للت مودی کی دوستی ٹوٹ گئی ؟

    آئی پی ایل کے بانی اور بزنس ٹائیکون للت مودی نے رواں برس 14 جولائی کو سوشل میڈیا پر سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین کے ساتھ اپنی دوستی کا اعلان کیا، اس اعلان کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اداکارہ کے ساتھ اپنی پروفائل پکچر بھی لگائی تھی. سوشل میڈیا پر کافی شور مچا بالی وڈ میں بہت سارے نامور ستارے سشمیتا سین کے ساتھ کھڑے ہو گئے اور ان کی للت مودی کے ساتھ دوستی کا دفاع یہ کہہ کر کیا کہ سشمیتا سین ہو یا کوئی بھی اور ہر کسی کو اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کا حق ہے. لیکن لگتا ہے اب یہ دوستی ختم ہو گئی ہے کیونکہ للت مودی نے اپنے انسٹاگرام پر سشمیتا کے ساتھ لگائی پروفائل پکچر ہٹا دی ہے اور سشمیتا سین کے بارے میں انہوں نے جو بھی

    لکھا تھا وہ بھی ڈیلیٹ‌کر دیا، للت مودی کے اس عمل کے بعد گمان کیا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات پہلے جیسے نہیں رہے. تاہم
    دونوں نے ابھی تک کوئی سرکاری بیان نہیں دیا اور نہ ہی ایسا کچھ کہا ہے کہ ہماری دوستی اور راہیں الگ ہو چکی ہیں۔دوسری طرف سشمیتا سین ایک بار پھر اپنے سابق بوائے فرینڈ روہمن شال کے ساتھ دیکھی جا رہی ہیں اور ان کو روہمن کے ساتھ دیکھ کر بھی گمان کیا جا رہا ہے کہ شاید للت مودی کے ساتھ دوستی چیپٹر کو سسمیتا سین کلوز کر چکی ہیں. یاد رہے کہ سشمیتا سین للت مودی کے ساتھ دوستی کے تعلق کا اعتراف کرکے خبروں میں رہیں ان کو تو تنقید کرنے والوں نے لالچی تک کہہ دیا جس پر سشمیتا سین نے لمبی چوڑی وضاحتیں دیں.

  • سشمیتا سین کس بات پر ہیں بہت زیادہ  خوش ؟

    سشمیتا سین کس بات پر ہیں بہت زیادہ خوش ؟

    بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے اپنے بھائی راجیو سین اور چارو اسوپا کی شادی کوختم نہ کرنے کے فیصلے کو بے حد سراہا ہے ان کا کہنا ہےکہ اس رشتے کو ایک اور موقع دیا جانا چاہیے ایسے ہی رشتہ ختم کرنا مناسب بات نہیں ہے. سشمیتا سین نے سوشل میڈیا پر اپنے بھائی اور بھابھی کےلئے لکھا کہ میں آپ فیصلے سے خوش ہوں. رپورٹس کے مطابق ٹی وی اداکارہ چارو اسوپا اور راجیو سین کے درمیان چند ماہ قبل سخت جھگڑا ہوا تھا اور دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم، انہوں نے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا جب انہوں نے حال ہی میں گنیش چترتھی کے موقع پر ایک دوسرے اور اپنی بیٹی زیانا کے ساتھ محبت سے بھرپور تصاویر پوسٹ کیں۔ اور کیپشن لکھا کہ انہوں نے ایک دوسرے کو طلاق دینے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے اپنی شادی کو اچھے طریقے سے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین اس بات پر بے حد خوش ہیں کہ

    ان کے بھائی راجیو نے چارو کے ساتھ صلح کر لی ہے.سشمیتا سین کی بھابھی چارو آسوپا نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر خوبصورت خاندانی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ ’’شادیاں جنت میں بنتی ہیں لیکن انہیں چلانا ہم پر چھوڑ دیا گیا ہے . ہاں ہم نے اعلان کیا کہ ہم اپنی شادی ختم کررہے ہیں پھر ہمیں احساس ہوا کہ ہم آخری حد تک پہنچ چکے ہیں اور اس سے آگے کچھ نہیں۔ طلاق ایک ایسا آپشن تھا جس پر ہم غور کر رہے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے اور یہ اعلان کرتے ہوئے مجھے خوشی ہے کہ ہم نے اپنی شادی کو اچھے طریقے سے چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔یاد رہے کہ سشمیتا سین کا اپنی بھابھی کے ساتھ کافی اچھا تعلق ہے اور نہیں چاہتیں کہ یہ رشتہ ختم ہو اس لئے انہوں نے اپنی بھابھی اور بھائی کے درمیان صلح کے فیصلے کو بہت سراہا ہے.

  • کروڑوں دِلوں کی دھڑکن سشمیتا سین کس کی محبت میں ہیں گرفتار؟

    کروڑوں دِلوں کی دھڑکن سشمیتا سین کس کی محبت میں ہیں گرفتار؟

    کائنات کی حسین لڑکی سشمیتا سین جو اپنے تعلقات کی وجہ سے ہمیشہ ہی خبروں میں‌رہتی ہیں. ہر چند ماہ کے بعد وہ کسی ایک نئے رشتے میں بندھ جاتی ہیں جس کے بعد ہر طرف انہی کے چرچے ہوتے ہیں . حال ہی میں سشمیتا سین اس وقت بہت زیادہ خبروں میں آئیں جب انہوں نے اپنے رشتے کا اعلان آئی پی ایل کے سابق چیئرمین للت مودی کے ساتھ کیا. سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد سشمیتا اور للت مودی کو بتایا پڑا کہ ہم صرف اچھے دوست ہیں. سشمیتا سین کے بارے میں کہا جا تا ہے کہ وہ من موجی ہیں اور جو ان کا دل کرتا ہے وہ کرتی ہیں. وہ کسی بھی نئے رشتے کو بنانے کے لئے پرانے رشتے کو ختم کرنے میں

    گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوتیں. سشمیتا سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں ھال ہی میں انہوں نے اپنی نہایت ہی ایک خوبصورت تصویر شئیر کی اور اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سشمیتا سین اپنی گاڑی کے سائیڈ والے شیشے کو دیکھ رہی ہیں ”یہ کہہ رہی ہیں یہ لڑکی بارش سے پیار کرتی ہے اور یہ لڑکی ممبئی سے بھی پیار کرتی ہے” . سشمیتا سین کی اس تصویر اور اس کے کیپشن کے کمنٹس باکس میں صارفین نے لکھا کہ ہم بھی آپ سے بہت پیار کرتے ہیں کسی نے لکھاکہ آپ بہت خوبصورت ہیں تو کسی نے لکھاکہ اپ جیسا کوئی نہیں.

  • شمیتا سین اپنے ایکس بوائے فرینڈ کے ساتھ دیکھی گئیں، لیکن للت مودی کا کیا بنا؟ لوگوں کا سوال

    شمیتا سین اپنے ایکس بوائے فرینڈ کے ساتھ دیکھی گئیں، لیکن للت مودی کا کیا بنا؟ لوگوں کا سوال

    کائنات کی حسین لڑکی کا خطاب پانے والی سشمیتا سین اپنے رشتوں کو لیکر رہتی ہیں کافی زیادہ خبروں میں. ابھی کچھ ہی عرصہ پہلے انہوں نے اپنے ایک نئے رشتے کا اعتراف کیا.للت مودی کے ساتھ انہوں نے اپنے نئے رشتے کا اعلان کیا اور کہا کہ انہوں نے ان کے ساتھ شادی تو نہیں کی لیکن دوستی ضرور ہے. سوشل میڈیا پر ان کی للت مودی کے ساتھ تصاویر دیکھ کر ان پر کافی تنقید کی گئی تھی. ابھی سشمیتا اس قسم کے تنازعات سے نکلی ہی نہیں تھیں کہ انہوں نے خود ہی ایک اور کنٹرورسی کو جنم دیدیا ہے کیونکہ عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا کے پریمئیر میں وہ ایکس اپنے بوائے فرینڈ روہمن شال کے

    ساتھ دکھائی دیں. اس سے ایک دن پہلے سشمیتا سین کی والدہ کی سالگرہ تھی سالگرہ کے روز سشمیتا اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے لائیو آئیں اور اپنے مداحوں کی جانب سے ماں کی سالگرہ کے پیغامات کو پڑھ کر سنایا اور خوشی کا اظہار کیا اس لائیو وڈیو کے دوران سشمیتا کے ساتھ روہمن شال بھی دیکھے گئے. سشمیتا کے مداح کافی حیران ہوئے اور اگلے ہی دن وہ اپنی بیٹیوں اور ایکس بوائے فرینڈ کے ساتھ لال سنگھ چڈھا کے پریمئیر میں‌پہنچ گئیں. ایک بات تو طے ہے کہ سشمیتا سین اپنے رشتوں‌کو لیکر بہت کلئیر ہیں وہ کسی سے ڈرتی نہیں ان کا جو دل کرتا ہے بس وہ وہی کرتی ہیں. لیکن لوگوں کا سوال یہ ہے کہ للت مودی کے ساتھ ان کے رشتے کا کیا بنا؟

  • سشمیتا سین وکرم بھٹ کی محبت میں گرفتار رہیں مہیش بھٹ

    سشمیتا سین وکرم بھٹ کی محبت میں گرفتار رہیں مہیش بھٹ

    سشمیتا سین اور للت مودی کے رشتے کے بارے میں پتہ چلتے ہی سابقہ مس یونیورس پر تنقید ہوئی انہیں‌ تو لالچی عورت تک کہہ دیا گیا اس کڑے اور برے وقت میں مہیش بھٹ نے ان کا ساتھ دیا اور کھل کر ان کی حمایت کی. مہش بھٹ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کہا ہےکہ سشمیتا سین ان کے بھائی وکرم بھٹ کی محبت میں گرفتار رہی ہیں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ وقت بھی گزارتے تھے. مہیش بھٹ نے کہا کہ میں نے سشمیتا سین کو جب فلم دستک میں‌کام کرنے کی آفر کی تو انہوں‌نے فورا ہاں کردی، ورکرم بھٹ میرا دایاں ہاتھ ہوا کرتا تھا وہ کام میں‌میرے ساتھ ساتھ رہتا تھا یوں اس فلم کے سیٹ پر دونوں کا کافی انٹریکشن رہا اور دونوں اُن وقتوں‌میں ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے تھے. مہیش بھٹ نے سشمیتا سین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کو بہت سراہتا ہوں کیونکہ یہ وہ لڑکی ہے جو اپنی شرائط پر زندگی گزارتی ہے حالانکہ یہاں لوگ دوسروں کے اصولوں کے مطابق زندگی گزارتے ہیں لیکن سشمیتا من موجی ہے. میں سشمیتا کے حوصلے اور اسکی فیصلہ سازی کو سلام کرتا ہوں‌کہ وہ اپنی شرائط پر زندگی گزارنے کی عادی ہے اور میں یہ سمجھتا ہوں‌کہ جس صدی میں ہم رہ رہے ہیں اس میں‌ہم دوسروں پر پابندی نہیں‌لگا سکتے نہ ہی ایسا ہونا چاہیے. یوں‌مہیش بھٹ نے اپنی مکمل سپورٹ‌سشمیتا سین کے پلڑے میں ڈال دی.

  • مہیش بھٹ سشمیتا سین کی حمایت میں کھڑے ہو گئے

    مہیش بھٹ سشمیتا سین کی حمایت میں کھڑے ہو گئے

    سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین جو آج کل اپنے نئے رشتے کی وجہ سے بہت زیادہ سرخیوں میں ہیں. للت مودی نے جیسے ہی ان کے ساتھ اپنے دوستی کے رشتے کا اعتراف کیا تو جیسے ہلچل سی مچ گئی ہو. انٹریٹ پر حیرانی کا ایک طوفان بپا ہوا کسی نے سشمیتا کے نئے رشتے کو سراہا اور کچھ نے انہیں کھری کھری سنا دیں کہا کہ لالچ میں آکر للت مودی جیسے انسان کے ساتھ دوستی کا تعلق بنایا ہے. سشمیتا سین نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو سنا بھی برداشت بھی کیا لیکن جب ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو انہوں نے تنقید کرنے والوں کو سنا دیں سخت باتیں. سشمیتا سین کے بالی وڈ کے جو دوست فنکار ان کے حق

    میں کھڑے ہوئے ان میں رنویر سنگھ ، پریانکا چوپڑا ، دیا مرزا نیہا دھوپیا کا نام قابل زکر ہے. سشمیتا سین پر بڑھتی ہوئی تنقید کے بعد مہیش بھٹ بھی میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے کہا کہ سشمیتا سین ہمیشہ سے ہی بہادر لڑکی رہی ہیں ہمیں ان کا احترام کرنا چاہیے .انہوں نے مزید کہا کہ سشمیتا ایک غیر معمولی لڑکی ہیں وہ اپنی زندگی اپنی شرائط پر گزارنے کی عادی ہیں جو کہ ان کا حق ہے اور ہمیں ان کا یہ حق تسلیم کرنا چاہیے.ہم کون ہوتے ہیں کسی پر اپنے عقائد اور نظریات مسلط کرنے والےاور کسی کوصرف اس وجہ سے تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جا سکتا کیونکہ وہ اپنی شرائط پر زندگی گزارنا چاہتا ہے.

  • سشمیتا سین نے کس طرح سے ناقدین کا کیا منہ بند

    سشمیتا سین نے کس طرح سے ناقدین کا کیا منہ بند

    سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین اپنے رشتوں‌کو لیکر ہمیشہ ہی خبروں میں‌رہتی ہیں. آج کل وہ للت مودی کے ساتھ اپنے رشتے کو لیکر ہیں‌کافی خبروں میں. للت مودی کروڑ پتی بزنس مین ہیں لہذا سوشل میڈیا پر کوئی سشمیتا کے اس نئے رشتے پر تبصرے کررہا ہے، کوئی ہے اس رشتے پر خوش تو کوئی سشمیتا کو پیسے کے پیچھے بھاگنے والی خاتون قرار دے رہا ہے، شمیتا کو اپنی خاموشی توڑنی پڑ گئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ میں‌پیسے کے پیچھے بھاگنے والی خاتون نہیں‌ہوں اور میں سونے پر ہیرے کو ترجیح دیتی ہوں. میں ہیرے پسند کرتی ہوں اور ان کو اپنے پیسوں سے خریدنا پسند کرتی ہوں. سشمیتا سین نے جس لمحے ناقدین کو دیا جواب اسی لمحے بالی

    وڈ شخصیات ان کے حق میں‌کھڑی ہو گئیں پریانکا چوپڑہ نے کہا کہ ان سے کہیں کہ میں ملکہ ہوں، رنویر سنگھ نے دل والے ایمو جیز بنائے ، جبکہ نیہا دھوپیا نے ہارٹ اور فائر کا ایموجی بنایا ، اسی طرح سے دیا مرزا نے بھی سشمیتا کے حق کی بات کی اور انہیں ٹرول کئے جانے کو ناپسند کیا. سشمیتا سین نے مزید یہ بھی کہا کہ میں اپنے مداحوں اور محبت کرنے والوں کی شکر گزار ہوں اور میں ان کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں خوش ہوں اور ٹھیک ہوں. یاد رہے کہ للت مودی نے جب سشمیتا سین کے ساتھ اپنے رشتے کے بارے میں سوشل میڈیا پر لکھا تو لوگوں کی طرف سے جب مختلف قسم کے تبصرے ہوئے تو انہوں نے کہا کہ ہم ابھی صرف ایک دوسرے کے ساتھ اچھا وقت گزار رہے ہیں شادی نہیں‌کی، اُدھر سشمیتا سین کو بھی اس رشتے کے حوالے سے وضاحتیں دینی پڑرہی ہیں.