Baaghi TV

Tag: سعودی ایئرلائن

  • سعودی ایئرلائن "سعودیہ”  پروازوں کی بروقت آمد و روانگی میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگئی

    سعودی ایئرلائن "سعودیہ” پروازوں کی بروقت آمد و روانگی میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگئی

    سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی ’سعودیہ‘ نے مئی 2026 کے دوران پروازوں کی بروقت آمد و روانگی کے حوالے سے عالمی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

    بین الاقوامی فضائی تجزیاتی ادارے سیرئم (Cirium ) کی تازہ رپورٹ کے مطابق سعودیہ نے وقت کی پابندی کے میدان میں دنیا کی تمام بڑی ایئرلائنز کو پیچھے چھوڑ دیا، جو رواں سال کمپنی کے لیے ایک اور اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے مئی کے دوران سعودیہ کی بروقت روانگی کی شرح 92.30 فیصد جبکہ بروقت آمد کی شرح 90.12 فیصد ریکارڈ کی گئی یہ اعداد و شمار چار براعظموں میں 100 سے زائد مقامات کے لیے چلائی جانے والی 13 ہزار 600 سے زائد پروازوں کی بنیاد پر مرتب کیے گئے ہیں یہ کامیابی ایسے وقت میں حاصل ہوئی جب حج 1447 ہجری کے موقع پر دنیا بھر سے عازمین کی آمد اور عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے باعث فضائی آپریشن اپنے عروج پر تھا۔

    رپورٹ کے مطابق سعودیہ نے شدید مصروفیت کے باوجود اپنے فلائٹ آپریشنز کو مؤثر انداز میں جاری رکھا اور اعلیٰ انتظامی معیار برقرار رکھا، اس سے قبل جنور ی 2026 میں بھی سیرئم نے 2025 کے دوران بروقت آمد کے حوالے سے سعودیہ کو دنیا کی دوسری بہترین ایئرلائن قرار دیا تھا۔

    1945 میں قائم ہونے والی سعودیہ سعودی عرب کی پہلی قومی ایئرلائن ہے اور وژن 2030 کے تحت مملکت کے فضائی، سیاحتی اور معاشی اہداف میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جدید فلائٹ مینجمنٹ سسٹمز، مؤثر آپریشنل منصوبہ بندی اور سعودیہ گروپ کے مختلف شعبوں کے درمیان مربوط تعاون اس کامیابی کی بنیادی وجوہات ہیں۔

    سعودیہ آئندہ برسوں میں اپنے فضائی بیڑے میں مزید 116 طیارے شامل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے، جس سے اس کے طیاروں کی مجموعی تعداد 149 سے بڑ ھ جائے گی اس توسیع کے ذریعے نئی بین الاقوامی منزلوں کا اضافہ، نشستوں کی گنجائش میں توسیع اور پروازوں کی تعداد میں اضافہ ممکن ہوگا، وقت کی پابند ی مسافروں کے اعتماد کا بنیادی عنصر ہے اور یہی حکمت عملی سعودی عرب کے 2030 تک سالانہ 15 کروڑ سیاحوں کو متوجہ کرنے کے ہدف کی تکمیل میں معاون ثابت ہوگی۔

  • سعودی ایئرلائن کا ایران سے 10 سال بعد فضائی آپریشن بحال

    سعودی ایئرلائن کا ایران سے 10 سال بعد فضائی آپریشن بحال

    سعودی عرب کی نجی ایئرلائن فلائی ناس نے 10 سال بعد ایران سے فضائی آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سفارتی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

    سعودی ایوی ایشن حکام کے مطابق، فلائی ناس کا طیارہ گزشتہ رات تہران ایئرپورٹ پر اترا جہاں سے عازمین حج کو لے کر سعودی عرب روانہ کیا گیا۔ یہ پروازیں 2025 کے حج آپریشن کا حصہ ہیں۔فلائی ناس ایئرلائن، ایران کے شہر مشہد سے بھی حج پروازیں چلائے گی، اور یکم جولائی تک مجموعی طور پر 37 ہزار ایرانی عازمین کو سفری سہولت فراہم کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے تعلقات 2016 میں اس وقت منقطع ہو گئے تھے جب ایران میں سعودی سفارتخانے پر حملہ کیا گیا۔ تاہم، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی مارچ 2023 میں چین کی ثالثی کے نتیجے میں ممکن ہوئی، جس کے بعد سفارتی سرگرمیاں بتدریج بحال کی جا رہی ہیں۔

    اسلامیہ کالج پشاور ہراسگی کیس ،اساتذہ کو رومانی تعلقات سے گریز کی ہدایت

    بلوچستان ،قلعہ عبداللہ میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 20 زخمی

    بھارت نے پانی روکا تو ردعمل دہائیوں تک محسوس کیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارت کے خلاف کامیابی نواز شریف کی ہدایت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے: ایاز صادق

    پی ایس ایل 10:،لاہور قلندرز کا پشاور زلمی کو جیت کیلئے 150 رنز کا ہدف

    غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، 214 گھنٹوں میں شہداء کی تعداد 125 ہوگئی