Baaghi TV

Tag: سعودی خاتون

  • اسلام آباد سے اغوا ہونیوالی سعودی خاتون کراچی سے بازیاب،ملزم گرفتار

    اسلام آباد سے اغوا ہونیوالی سعودی خاتون کراچی سے بازیاب،ملزم گرفتار

    کراچی: اسلام آباد سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی سعودی خاتون کو کراچی سے بازیاب ، مقدمے میں نامزد ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8 سے ایک سعودی خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کیا تھا، جس کا مقدمہ اسلام آباد میں تعینات سعودی سفارتی عملے کے ایک رُکن بدر الحریبی کی مدعیت میں 18 اپریل کو تھانہ مارگلہ میں درج کروایا گیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس مبینہ اغوا میں پاکستانی شہری ملوث ہیں، اسلام آباد پولیس کے مطابق ایف آئی آر کے اندراج کے بعد خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور منگل کی رات موبائل فونز کی لوکیشنز کی بنیاد پر سعودی خاتون اور ان کے مبینہ اغوا کار کو کراچی سے حراست میں لیا گیا جو کہ ایک پاکستانی شہری ہے۔

    بی بی سی کے مطابق تفتیشی ٹیم میں شامل اسلام آباد پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مقدمے کی تفتیش کے دوران ملزم اور سعودی خاتون کے زیر استعمال موبائل فونز کی لوکیشنز ٹریس کی گئیں جو ہر چند گھنٹوں بعد تبدیل ہو رہی تھیں لیکن گزشتہ دو روز کے دوران موبائل فون پر سعودی خاتون اور مبینہ اغوا کار کی لوکیشن صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ اور پھر کراچی آرہی تھیں اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ایک خصوصی ٹیم کو سندھ بھیجا گیا جہاں ان دونوں افراد کو ٹریس کر لیا گیا۔

    مذکورہ پولیس اہلکار نے بتایا کہ خاتون اور ملزم کراچی میں ایک گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرے ہوئے تھے، اس مقدمے کی تفتیشی ٹیم کے سربراہ ایس پی، سی آئی اے رخسار مہدی نے بتایا کہ دونوں افراد کو منگل کی شام کراچی سے حراست میں لیا گیا اور وہاں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں اسلام آباد پہنچا دیا جائے گا۔

    ملزم کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر لوئر دیر سے ہے اور بی بی سی کے مطابق ملزم کے اہلِ خانہ اور علاقہ عمائدین نے دعویٰ کیا ہے یہ کیس اغوا کا نہیں ہے۔

    ضلع لوئر دیر کے پولیس افسر اور قائم مقام ڈی پی او رشید خان نے بی بی سی کو بتایا کہ اسلام آباد سے سی آئی اے کے پولیس افسر دو روز پہلے آئے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ لوئر دیر کے شہری کے ہمراہ ایک سعودی خاتون علاقے میں آئی ہوئی ہیں،مقامی پولیس نے اُن کے ساتھ تعاون کیا، تاہم بعدازاں اسلام آباد پولیس نے ملزم کے چند رشتہ داروں کو تفتیش کی غرض سے حراست میں لیا جنہیں بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا، ملزم کی عمر لگ بھگ 22 سال ہے اور وہ پہلے سے شادی شدہ ہیں۔

    بی بی سی کے مطابق مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سعودی خاتون کی تلاش اور انہیں پولیس کے حوالے کرنے کے لیے مقامی سطح پر جرگے بھی منعقد ہوئے تاکہ یہ مسئلہ پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے،اس جرگے کے ایک رکن محیب اللہ نے بی بی سی کو بتایا کہ مقامی سطح پر سیاسی رہنما اور ناظمین نے کوشش کی تھی کہ یہ مسئلہ بہتر انداز میں حل ہو جائے اور اس کے لیے وہ خاندان کے ساتھ رابطے میں تھے اور ان کی کوشش تھی کہ دونوں کو پولیس کے حوالے کر دیا جائے، تاہم بعدازاں معلوم ہوا کہ وہ یہاں سے کہیں اور چلے گئے ہیں۔

    بی بی سی کے مطابق ملزم کے اہلِ خانہ نے دعویٰ کیا کہ نوجوان سعودی خاتون کے ساتھ سعودی عرب میں ڈرائیور تھاانہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سعودی خاتون اس سے قبل بھی ملزم کے ہمراہ پاکستان آ چکی ہیں، مذکورہ خاتون عید سے پہلے ماہ رمضان میں لوئر دیر آئی تھیں، اس کیس کی تفتیش سے منسلک لوئر دیر کی مقامی پولیس کے اہلکار نے بتایا کہ سعودی خاتون جب پہلی مرتبہ لوئر دیر آئی تھیں تو ملزم کے والد نے انہیں سمجھا بجھا کر واپس سعودیہ بھیج دیا تھا۔

  • یورپی یونین کے لیے پہلی سعودی خاتون سفیر مقرر

    یورپی یونین کے لیے پہلی سعودی خاتون سفیر مقرر

    سعودی عرب میں حیفہ الجیدی کو پہلی خاتون سفیر برائے یورپی یونین تعینات کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : حیفہ الجیدی کو یورپی یونین کے لیے سعودی عرب کے سفیر کے ساتھ ایٹمی توانائی کی یورپین سوسائٹی میں سعودی سفارتی مشن کا سربراہ تعینات کیا گیا ہے، حیفہ الجیدی نے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سامنے حلف اٹھایا۔

    ایران میں خواتین کیلئے گاڑیوں میں سر پر اسکارف لازمی پہننے کی وارننگ دوبارہ جاری

    حیفہ الجیدی نے کولمبیا یونیورسٹی سے مذاکرات اور تنازعات کے موضوع پر ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، وہ بین الاقوامی تعلقات پر بھی ماسٹرز ڈگری رکھتی ہیں جبکہ سراکوس یونیورسٹی سے جرنلزم میں گریجویٹ بھی ہیں۔

    حیفہ الجیدی واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے میں ہیڈ آف پبلک ڈپلومیسی کی حیثیت سے بھی فرائض نبھا چکی ہیں۔ انہوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ میں کئی سال خدمات انجام دیں، جبکہ اس سے پہلے سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ میں (ایس آر ایم جی تھنک) میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر کام کر رہی تھیں۔

    ایس آر ایم جی تھنک حال ہی میں قائم کیا گیا ایک میڈیا گروپ ہے تو تحقیق و تجزیے سے وابستہ امور کو دیکھتا ہے اس کا دائرہ کار بطور کاس مشرق وسطی اور شمالی افریقہ سے متعلق معاملات کو مختلف شعبوں کے حوالے سے دیکھنا اور ان کے بارے میں اپنے تجزیے سے آگاہ کرنا ہوتا ہے۔

    روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ اور جرمنی کی معیشت