اتوار کی صبح سیکریٹریٹ میں کابینہ ڈویژن کے دفتر میں بنگلہ دیش میں تعینات سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر عبداللہ جعفر سے خیرسگالی ملاقات کے دوران وزیراعظم طارق رحمان نے امید ظاہر کی ہے کہ بنگلہ دیش اور سعودی عرب کے درمیان دوستانہ تعلقات مستقبل میں ’نئی بلندیوں‘ تک پہنچ جائیں گے۔
سعودی سفیر نے وزیراعظم طارق رحمان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ریاض کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب بنگلہ دیش کے ساتھ ’ہر ممکن تعاون‘ جاری رکھے گا ملاقات میں وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اور وزیراعظم کے مشیر ہمایوں کبیر بھی موجود تھے۔
اس سے قبل وزیراعظم طارق رحمان صبح 9 بج کر 5 منٹ پر باقاعدہ طور پر دفتری امور کا آغاز کرنے کے لیے سیکریٹریٹ پہنچے، جہاں کابینہ سیکریٹری اے بی ایم عبد الستار نے ان کا استقبال کیاحکام کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ ایک اسٹریٹجک اقتصادی معاہدے کی تیاری کر رہا ہے-
سفیر نواف بن سعید المالکی نے اسلام آباد میں کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) کے تحت رمضان فوڈ اسسٹنس پروگرام کی افتتاحی تقریب کے موقع پر عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ ایک اسٹریٹجک اقتصادی معاہدے کی تیاری کر رہا ہے، جس پر جلد دستخط متوقع ہیں۔
سعودی سفیر کا بیان اس اہم پیشرفت کے چند ماہ بعد سامنے آیا ہے جب ستمبر میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیانStrategic Mutual Defense Agreement پر دستخط کیے گئے تھے اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ کسی ایک پر جارحیت کو دونوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
سفیر نواف المالکی نے کہا کہ 3 ماہ قبل ہم نے اسٹریٹجک میوچل ڈیفنس ایگریمنٹ پر دستخط کیے تھے۔ اب ان شااللہ ہم پاکستان اور سعودی عرب کی معیشت سے متعلق ایک اور اسٹریٹجک منصوبے کی تیاری کر رہے ہیں، جس پر جلد دستخط ہوں گے۔
گزشتہ سال اکتوبر میں وزیر اعظم شہباز شریف کے دورۂ ریاض کے دوران دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون کے فریم ورک پر اتفاق کیا تھا اس موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں توانائی، صنعت، کان کنی، آئی ٹی، سیاحت، زراعت اور فوڈ سیکیورٹی سمیت متعدد شعبوں میں بڑے منصوبوں کو ترجیح دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔
2024 میں دونوں ممالک مختلف شعبوں میں 2.8 ارب ڈالر مالیت کی 34 مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر بھی دستخط کر چکے ہیں، جبکہ بجلی کے باہمی رابطے کے منصوبے کے لیے بھی مفاہمتی یادداشت طے پا چکی ہے۔
کے ایس ریلیف کے تحت شروع کیے گئے رمضان فوڈ اسسٹنس پروگرام کے ذریعے پاکستان کے 30 اضلاع میں 1 لاکھ 92 ہزار 500 مستحق افراد کے لیے 27 ہزار فوڈ باسکٹس تقسیم کی جائیں گی ہر پیکج میں 80 کلو آٹا، 5 لیٹر کوکنگ آئل، 5 کلو چینی، 2 کلو کھجور اور 5 کلو چنا شامل ہے، جو ایک اوسط گھرانے کی رمضان بھر کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہےیہ منصوبہ غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے اور کمزور طبقات کی معاونت کے عزم کا حصہ ہے، اور پاکستان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تعاون جاری رکھا جائے گا۔
وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات کی ہے
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے مابین آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں تعلقات کو مزید فروغ دینے پر گفتگو ہوئی۔وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعلقات کو وسعت دینے کا خواہاں ہے، پاکستانی ٹیک کمپنیوں کے لیئے سعودی عرب پرکشش مارکیٹ ہے، چاہتے ہیں کہ پاکستانی کمپنیوں کے لیئے سعودی عرب میں با آسانی آمدورفت ہو، سعودی عرب پاکستان سافٹویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ کمپنیوں کو ویزا کے حصول میں آسانیاں اور سپورٹ فراہم کرے، سعودی عرب کے ساتھ سائبر سیکیورٹی کے میدان میں بھی کام کرنا چاہتے ہیں، سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں مکمل تعاون کرے گا، پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کو ویزا کے حصول، آمدورفت میں سپورٹ فراہم کریں گے،
اسلام آباد:پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ٹی 20 ورلڈ کپ پر قومی ٹیم کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے۔
باغی ٹی وی : سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم اگلے سال حج پر شاہی مہمان ہو گی،پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے میرا پیغام ہے کہ ان شاءاللہ آپ یہ ٹورنامنٹ جیتیں گے، پاکستانی عوام یقیناً ورلڈ کپ میں ٹیم کی کامیابی کا جشن منائیں گے،پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کیلئے بھی دعا گو ہوں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے سفارتخانے کا دورہ کیا ہے۔
سعودی سفارتخانے پہنچنے پر سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے سفیر سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک سعودیہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،سعودی سفیر نے اسلام آباد پولیس کی بہتری کے لئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف سی کے جوانوں کے لئے رہائش کا انتظام کرنے پر سعودی عرب کے سفیر کا شکریہ ادا کیا،ملاقات کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کی تاریخی برادرانہ دوستی سود مند معاشی تعلقات میں بدل رہی ہے، سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کا حالیہ دورہ پاکستان انتہائی کامیاب رہا، پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ولی عہد کے دورے کے منتظر ہیں،شہزادہ محمد بن سلمان کے لئے قوم دیدہ فرش راہ ہے۔ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات میں گیم چینجر ثابت ہوگا، سعودی عرب نے ہر آزمائش میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے، موجودہ دور میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ رہے ہیں۔
سعودی سفیر نواف بن سعید کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے،
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک سعودی تعلقات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں، دفتر سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے سعودی سفیر سے مل رہا ہوں،
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،وزیراعظم نے پاکستانی عازمین حج کے لیے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا دائرہ وسیع کرنے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا،سعودی سفیر نےوزیراعظم شہباز شریف کو دورہ سعودی عرب کی دعوت دی اور کہا کہ سعودی قیادت کی طرف سے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں،سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا قابل اعتماد شراکت دار رہے گا،
قبل ازیں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی ملاقات ہوئی ہے،پاک فضائیہ کے سربراہ نے وزیرِ اعظم کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی. ملاقات میں پاک فضائیہ کے حوالے سے پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کی گئی
پاکستانی حجاج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر سعودی حکام کے تعاون کے شکر گذار ہیں۔ یہ بات وزیر مذہبی امور انیق احمد نے سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے حج انتظامات کے سلسلے میں سعودی سفارتخانے میں ملاقات کے دوران کہی۔
دونوں رہنماؤں نے حج 2024 کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق الربیعہ اور سعودی سفیر کے بہترین تعاون کی بدولت پاکستانی عازمین حج کی سہولیات کو مثالی بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ حج انتظامات کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں وزارتِ مذہبی امور اور پاکستان حج مشن سعودی اداروں سے مسلسل رابطے میں ہے۔ سعودی ہدایات کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کے ذریعے حج کرنے کے خواہشمند عازمین کو مزید آسانی فراہم کی گئی ہے۔ حج کمپنیوں پر مشتمل 146 منظم کمپنیاں تشکیل دی جا چکی ہیں اور ان کے کوائف وزارت مذہبی امور پر آویزاں کیے جا چکے ہیں اور عازمینِ حج کی بکنگ کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔
سعودی سفیر نے پرائیویٹ حج کمپنیوں کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی ایئرپورٹ سے ’’روڈ ٹو مکہ ‘‘ پراجیکٹ کو حتمی شکل دینے کیلئے سینئر سعودی حکام فروری کے آخری ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سرکاری عازمین کے ساتھ پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کو بھی رود ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی۔
سعودی عرب کے سفیرنے وزیراعلیٰ محسن نقوی کی عوامی خدمات کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور وزیراعلی محسن نقوی کی غیر معمولی رفتار سے عوامی منصوبوں کو مکمل کرنے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بالخصوص لاہور میں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ان تھک محنت نظر آرہی ہے۔ وزیراعلی محسن نقوی اوران کی ٹیم ہر وقت کام کرتی نظر آتی ہے۔ پنجاب میں ایک سال کے دوران محسن سپیڈ کی بدولت غیر معمولی ترقی کی نئی مثال قائم ہوئی اور لاہور سمیت کئی شہر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے پہلے سے زیادہ خوبصورت نظر آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب کچھ ہے، محسن نقوی جیسے مخلص لوگوں اورپلاننگ کی ضرورت ہے۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ ازل سے ہے، ابد تک رہے گا۔ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کے لئے سعودی عرب کے کردار کو فراموش نہیں کرسکتے۔محسن نقوی نے کہا کہ سعودی عرب کے بے مثال تعاون پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ آفس آمد پر سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعیداحمد المالکی کا پرتپاک استقبال کیا۔صوبائی وزراء ایس ایم تنویر،عامر میر،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سیکرٹری وزیر اعلی، سیکرٹری وزیر اعلی عملدرآمد اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
عام آدمی سے ملاقات میں نرمی او رپیار کا رویہ اپنائیں۔محسن نقوی
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے وزیر اعلیٰ آفس میں سول سروس اکیڈمی کے 50ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنروں کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنروں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف ہر سرکاری افسر کی ترجیحات میں سر فہرست ہونا چاہیے۔ عام آدمی سے ملاقات میں نرمی او رپیار کا رویہ اپنائیں۔ سرکاری افسران کو عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ غلط کام کبھی نہ کریں،بہتر پبلک ہینڈلنگ سے ہی اچھا نام اور اچھا کیرئیر ملتا ہے اور افسران کوہر ایک سے اچھا تعلق رکھنا چاہیے اوربغیر کسی دباؤ کے فرائض سرانجام دینے چاہئیں۔ بہترین سروس ڈلیوری سے ترقی کے راستے خود بخو دکھل جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقو ں میں تبادلے سے نہ گھبرائیں بلکہ تجربہ حاصل کریں۔ تعمیر و ترقی کے لئے خواتین کا مساوی کردار ضروری ہے، سول سروسز میں خواتین افسران کا آنا خوش آئند امر ہے۔ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے بھی زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنروں سے خطاب کیا۔ صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر،چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ بورڈ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،سیکرٹری سروسز، کمشنر لاہورڈویژن اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.
وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ، ایف ڈبلیو او کی کارکردگی کو سراہا
وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری،گوجرانوالہ ایکسپریس وے، دودوچھہ ڈیم، جہلم لئلہ روڈاور دیگر منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے پنجاب میں عوام کی فلاح کیلئے جاری منصوبوں کے حوالے سے ایف ڈبلیو او کی کارکردگی کو سراہا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ فلاح عامہ کے منصوبوں کی جلد تکمیل ترجیح ہے۔ پوری کوشش ہے کہ دن رات محنت کرکے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کو فروری کے آغاز میں ٹریفک کیلئے کھول دیاجائے۔ لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری میگا پراجیکٹ ہے،مقررہ مدت سے قبل کھول کر عوام کوجلد ازجلد آمد ورفت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے دودوچھہ ڈیم پراجیکٹ کے حوالے سے فوری اقدامات اور چن دا قلعہ فلائی اوور پراجیکٹ پرجلد کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ہدایت کی کہ چند دا قلعہ فلائی اوور پراجیکٹ کے حوالے سے ٹریفک کے متبادل روٹس کا جائزہ لیا جائے۔ اجلاس میں جہلم لئلہ روڈاورراولپنڈی کے عمار چوک کو کچہری تا سکیم تھری اور جے ایس ہیڈکوارٹر تا کچہری کو سگنل فری پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔ایف ڈبلیو او حکام نے مختلف پراجیکٹس پر ہونے والے پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، ڈی جی ایف ڈبلیو اومیجر جنرل عبدالسمیع، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری ہاؤسنگ، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی ہے
وزیراعظم ہاؤس میں یہ ملاقات ہوئی، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا اور نگران وزیراعظم سے ملاقات کے انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی،اور خادم حرمین شریفین ،ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عرب کے عوام کی جانب سے نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کی۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور گہرے تعلقات ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے معاشی استحکام اور ترقی کے لئے سعودی حکومت کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خاص طور پر سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی بڑی تعداد کا ذکر کیا اور سعودی حکومت سے درخواست کی کہ انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔
#اسلام_اباد |إستقبل دولة رئاسة وزراء حكومة تصريف الأعمال السيد أنوار الحق كاكر بمقر رئاسة الوزراء اليوم سعادة سفير خادم الحرمين الشريفين لدى باكستان الاستاذ نواف بن سعيد المالكي حيث جرى خلال اللقاء مناقشة المواضيع ذات العلاقة بين البلدين،ومتمنياً له بدوام التوفيق والسداد. pic.twitter.com/oLmEwQck2u
— السفارة في باكستان – سعودی سفارت خانہ (@KSAembassyPK) August 16, 2023
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سعودی قیادت کے وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کو اپنے قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر شمار کر سکتا ہے ،وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ حال ہی میں قائم کی گئی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی ) پہلے کی طرح کام کرتی رہے گی اوربالخصوص سعودی عرب سے غیرملکی سرمایہ کاری کو تیز تر کرنے کی بنیاد رکھے گی اس سلسلے میں انہوں نے توانائی، انفراسٹرکچر، زراعت، آئی ٹی اور افرادی قوت کو تعاون کے ممکنہ شعبوں کے طور پر اجاگر کیا۔ سعودی سفیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب اور پاکستان ایک برادرانہ رشتے میں بندھے ہوئے ہیں جس کی خصوصیت باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم اور مشترکہ مفاد کے تمام دوطرفہ اور علاقائی امور پر قریبی تعاون ہے
نگران وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے سفیرکی ملاقات
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے متحدہ عرب امارات کے سفیرکی ملاقات ہوئی ہے،سفیر نے یواے ای کی قیادت کی جانب سے نگران وزیراعظم کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ،نگران وزیراعظم نے نیک خواہشات کےپیغام پر یواے ای حکومت کا شکریہ اداکیا ،نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں،نگران وزیراعظم نے پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے متحدہ عرب امارات کی حمایت پر شکریہ ادا کیا،
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھاکہ یواے ای کیساتھ تجارت ،سرمایہ کاری،توانائی میں باہمی تعاون کےفروغ کے خواہاں ہیں،نگران وزیراعظم نےسال کے آخرمیں کوپ 28سمٹ میں کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، نگران وزیراعظم نے یواے ای میں مقیم پاکستانیوں کے اہم کردار پرزور دیا اور کہا کہ امید ہے متحدہ عرب امارات کی حکومت پاکستانیوں سے تعاون جاری رکھے گی،
نگران وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے سفیرکی ملاقات
دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے سابق سینیٹر سیف مگسی کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں سیف مگسی نے وزیرِ اعظم کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم نے سیف مگسی کا شکریہ ادا کیا۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے سابق صوبائی وزیر بلوچستان میر سرفراز چاکر ڈومکی اور آغا شکیل احمد درانی کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی،ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے نگران وزیر اعظم کو وزرات عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم نے دونوں رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔
اسلام آباد:پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر خان سے ملاقات کی۔
وزیر توانائی نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو سراہا۔ خرم دستگیر خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کا شمسی توانائی سے بجلی کی تیاری کا اقدام سعودی سرمایہ کاری کے لیے بہت بڑا موقع ہے، اس سلسلے میں سعودی کمپنیوں کا خیرمقدم کرتے ہیں
سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ صلاحیت ہے اور اسے عالمی سطح پر دوبارہ برانڈ کیا جانا چاہیے۔ پاکستان کی کاروباری برادری کو سعودی مارکیٹ کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ سعودی حکومت توانائی کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے اور پاکستان کے ساتھ اپنی شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
ادھر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے بجلی انجینئر خرم دستگیر خان سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر جیکب لینولف کی سربراہی میں ڈنمارک کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں ڈینش انرجی ٹرانزیشن انیشی ایٹو ( ڈی ای ٹی آئی ) پر تبادلہ خیال کیا گیا،
یاد رہے کہ ڈی ای ٹی آئی پاکستان میں ڈنمارک کا ایک منصوبہ ہے جو ایک سال سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں استعدادسازی کے لیے ڈنمارک پاکستان میں تکنیکی ورکشاپس کا انعقاد کرائے گا۔ ڈنمارک نے کامیابی کے سا تھ فوسل فیول سے قابل تجدید ذرائع کی طرف منتقلی کی ہے اور اس شعبے میں اسے بڑی مہارت حاصل ہے۔ ڈنمارک کے سفیر نے کہا کہ وہ اس علم کو اس شراکت داری میں شامل کرنا چاہیں گے۔
وزیرتوانائی نے ڈنمارک اس کے اقدام کو سراہا۔ انرجی مکس میں تبدیلی لانا اور قابل تجدید ذرائع پر انحصار بڑھانا وقت کی ضرورت اور مستقبل کا راستہ ہے۔ ڈنمارک کے تجربے سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا۔ وزیر نے فضلے کو توانائی میں تبدیل کرنے میں ڈنمارک کی دلچسپی کا بھی خیر مقدم کیا۔
انجینئر خرم دستگیر نے وفد کو شمسی توانائی اقدام اور حکومت کے فوسل فیول پلانٹس کو شمسی توانائی سے تبدیل کرنے کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔وفد میں ڈینش انرجی ایجنسی کے عالمی تعاون کے ڈائریکٹر ایورسبوش اولریک ، ماریا اینا، قونصلر برائے گرین گروتھ اور پائیداری شامل تھیں۔