Baaghi TV

Tag: سعودی وزارت حج و عمرہ

  • ریاض الجنہ میں حاضری کیلئےنیاآپشن متعارف

    ریاض الجنہ میں حاضری کیلئےنیاآپشن متعارف

    سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ کی جانب سے آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے نسک پلیٹ فارم پر مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریاض الجنہ کے پرمٹ کے لیے نیا آپشن متعارف کرایا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آنے والے ایسے زائرین جو مسجد کی حدود میں ہوتے ہوئے نسک یا توکلنا پلیٹ فارم کے ذریعے ریاض الجنہ کے لیے پرمٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں مزید سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔ زیارت کے لیے اپائنٹمنٹ نہ ملنے پر ویٹ لسٹ آپشن کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔قبل ازیں نسک پلیٹ فارم کے ذریعے فوری پرمٹ حاصل کرنے کا آغاز کیا گیا تھا تاہم اب اس میں مزید اضافہ کرتے ہوئے ’ویٹنگ‘ کا آپشن بڑھا دیا گیا ہے۔ویٹنگ کا آپشن منتخب کرنے سے یہ ہوگا کہ سسٹم میں جیسے ہی سلاٹ دستیاب ہوگا ویٹنگ لسٹ میں رجسٹر زائر کو پرمٹ جاری کردیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ کی جانب سے مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں روضہ الشریفہ ( ریاض الجنہ) کی زیارت کیلیے ایک سال کی پابندی مشروط طورپر ختم کردی گئی تھی۔مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قرب و جوار میں موجود افراد جتنی بار چاہیں 20 منٹ میں زیارت کے لیے نسک یا توکلنا ایپ سے اپائنٹمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔وزارت حج وعمرہ نے زیارت کیلیے جو شرط عائد کی ہے اس کے مطابق زائرکا مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اطراف میں موجود ہونا ضروری ہے۔نسک اور توکلنا پورٹل پر دوبارہ زیارت پرمٹ حاصل کرنے کیلیے نئے فیچر کا اضافہ کیا ہے جس کے ذریعے وہ افراد جو مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اطراف میں موجود ہیں وہ پرمٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

    اسٹاک ایکسچینج مندی، سرمایہ کاروں کے 31 ارب ڈوب گئے

    کراچی آنے والی امریکی خاتون نفسیاتی ، پولیس نے تحویل میں لے لیا

    پاک بحریہ کے جہازپی این ایس یمامہ کا دورہ جدہ،دوطرفہ مشق میں شرکت

    پاک بحریہ کے جہازپی این ایس یمامہ کا دورہ جدہ،دوطرفہ مشق میں شرکت

  • مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں فوٹوگرافی کیلئے اصول متعارف

    مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں فوٹوگرافی کیلئے اصول متعارف

    مکۃالمکرمہ:حرمین شریفین میں فوٹو گرافی کیلئے 3 اصولوں پرعمل لازمی قرار دیا گیا-

    باغی ٹی وی: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں حرمین شریفین میں تصویر کشی کے آداب کی پابندی کرنے کی ضرورت پر زور دیا کہا کہ المسجد الحرام اور المسجد النبوی میں جگہ کے تقدس کو مدنظر رکھا جانا چاہیے-

    رمضان المبارک کے آخری عشرے میں حرمین شریفین کیلئے پرمٹ کی شرط ختم

    وزارت نے واضح کیا کہ دو مقدس مساجد میں فوٹو گرافی کے آداب میں دوسروں کو ان کی اجازت کے بغیر نہ دکھانا شامل ہے۔ عبادت کے متعلق فلم بندی میں مشغول نہ ہونا ہوگا تصویر کے لیے رکنے سے بھی گریز کرنا ہوگا تاکہ ہجوم کا باعث نہ بنے۔

    واضح رہے کہ رمضان المبارک میں ایک سے زیادہ عمرہ ادا کر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پابندی کا مقصد یہ ہے کہ ہر شخص کو عمرہ ادا کرنے کا موقع مل سکے۔ رمضان میں ایک مرتبہ عمرے کی پابندی سے دوسروں کو اطمینان اور آسانی کے ساتھ عمرے کا موقع مل سکے گا۔

    رمضان المبارک میں ایک سے زیادہ عمرہ ادا کر پر پابندی عائد

    وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرے کے خواہش مند زائرین ’نسک ایپ‘ کے ذریعے پرمٹ حاصل کریں اور وقت کی پابندی کریں۔ سسٹم میں عمرے کی مقررہ تاریخ اور وقت میں ترمیم کی گنجائش موجود نہیں ہےجو لوگ نسک ایپ کےذریعے عمرہ پرمٹ جاری کرائیں گے اگر وہ اس میں ترمیم چاہتے ہوں تو انہیں پرمٹ منسوخ کروانا ہوگا۔

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی روضہ رسولؐ پر حاضری

  • 25 روز تک عازمینِ حج کے علاوہ کسی کو بھی عمرہ ادائیگی کی اجازت نہیں ہوگی

    25 روز تک عازمینِ حج کے علاوہ کسی کو بھی عمرہ ادائیگی کی اجازت نہیں ہوگی

    ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ 25 روز تک عازمینِ حج کے علاوہ کسی کو بھی عمرہ ادائیگی کی اجازت نہیں ہوگی۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق 25 روز کی مدت کے دوران عمرہ کے مناسک کو صرف حجاج تک محدود رکھا جائے گا تاکہ عازمین حج کو سہولیات مہیا کی جاسکیں۔

    ترکی اورسعودی عرب نے پُرانی تلخیوں کوبھلاتے ہوئےنئے دورکا آغازکردیا

    دوسری جانب مسجدحرام میں معاون جنرل صدر ڈاکٹر سعد بن محمد نے حج سیزن 1443ھ کی اہم ترین تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا اعلان کیا ہے وزارت حج نے عندیہ دیا کہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے ریزرویشن دوبارہ عتمرنا ایپ کے ذریعے 20 ذی الحجہ 1443ھ بروز منگل سے ممکن ہوگی۔


    گزشتہ دنوں سعودی حکومت نے غلاف کعبہ کو جسے کسویٰ کہا جاتا ہے زمین سے 3 میٹر اوپراٹھا دیا تھا۔ غلاف کعبہ اٹھانے کے بعد خانہ کعبہ کے گرد احرام کی علامت کے طورپر سفید کپڑا لپیٹ دیا گیا ہے۔ خانہ کعبہ کے گرد سفید کپڑا ڈھانپ کر علامتی طور پر حج سیزن کے آغاز کا اعلان بھی کیا جاتا ہے۔

    کویت: جعلی خبریں پھیلانے کا الزام،حکومت نے 90 نیوز ویب سائٹس کے لائسنس منسوخ

    واضح رہے کہ وزارت حج نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث دو برس تک محدود حج کے بعد سعودی عرب نے اس سال عازمین حج کی تعداد 10لاکھ تک بڑھائی ہے گزشتہ دو برسوں کے دوران صرف سعودی عرب میں رہنے والے چند ہزار عازمین کو ہی فریضہ حج ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

    عازمین حج کی تعداد میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے وزارت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ مسلمانوں کے مقدس ترین شہر مکہ میں صرف ایسے عازمین حج کو آنے کی اجازت دی جائے گی جنہوں نے کووڈ انیس کے دونوں ویکسین لگوالیے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی عمر 65برس سے کم ہونی چاہئے۔

    سعودی وزارت حج و عمر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ خادم الحرمین شریفین کے لیے جہاں اس امر کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان ایک محفوظ او روحانی ماحول میں فریضہ حج ادا کرسکیں اور مسجد نبوی کی زیارت کرسکیں وہیں عازمین حج نیز مسجد نبوی کے زائرین کی صحت وسلامتی اور سکیورٹی کو یقینی بنانا بھی ان کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

    کویت کی پارلیمنٹ تحلیل، قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان