Baaghi TV

Tag: سعودی وزارت داخلہ

  • حج قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان

    حج قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان

    سعودی وزارت داخلہ نے حج پرمٹ کے بغیر حج ادا کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف سخت سزاؤں اور جرمانوں کا اعلان کیا ہے-

    سعودی وزارت داخلہ کے مطابق حج کے دوران قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی، ایسے تمام اقامہ ہولڈرز اور غیر ملکی شہری جو غیر قانونی طور پر مکہ مکرمہ میں داخل ہوں گے، وہاں قیام کریں گے یا ایام حج کے دوران پکڑے جائیں گے، ان پر 20 ہزار ریال سے ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جائےگا، جبکہ ان افراد کو ملک بدر کرنے کے ساتھ ساتھ 10 سال کے لیے سعودی عرب میں داخلے پر پابندی بھی ہوگی۔

    وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حج کی سیکیورٹی اور امن و سلامتی کے پیش نظر یہ اقدامات ناگزیر ہیں اور حج انتظامات کے دوران حجاج کرام کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے،مقامی سعودی شہریوں کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر کسی کو سہولت فراہم کرنے سے باز رہیں، بصورت دیگر ان کے خلاف بھی بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • عمرہ زائرین کو سعودی عرب چھوڑنے کا حکم

    عمرہ زائرین کو سعودی عرب چھوڑنے کا حکم

    سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کو 18 اپریل تک سعودی عرب چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

    سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق 18 اپریل کے بعد مکہ مکرمہ میں صرف حج ویزہ رکھنے والے افراد کو قیام کی اجازت ہوگی، جبکہ عمرہ، وزٹ یا کسی بھی دو سرے ویزے پر موجود افراد کو شہر چھوڑنا ہوگا آج سے ہی بغیر پرمٹ مقامی اور غیر ملکی افراد کے مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اس اقدام کا مقصد حج سیزن کے دوران انتظامات کو بہتر بنانا اور زائرین کی سہولت کو یقینی بنانا ہے۔

    وزارتِ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ عمرہ ویزہ، وزٹ ویزہ یا دیگر اقسام کے ویزہ رکھنے والے افراد 18 اپریل تک مکہ مکرمہ چھوڑ دیں، بصورت دیگر مقررہ تاریخ کے بعد وہاں قیام قانوناً جرم تصور ہوگا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے یہ اقدامات ہر سال حج کے دوران ہجوم کو کنٹرول کرنے اور سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے کیے جاتے ہیں۔

  • سعودی حکومت کی حج کے دوران نعرے بازی، جھنڈے اور تصویر کشی پر پابندی

    سعودی حکومت کی حج کے دوران نعرے بازی، جھنڈے اور تصویر کشی پر پابندی

    مکہ مکرمہ : سعودی وزارت داخلہ نے حج کے دوران عازمین کو خبردار کیا ہے کہ وہ مقدس مقامات پر تصویر کشی، سیاسی و فرقہ وارانہ جھنڈے لہرانے اور نعرے بازی سے گریز کریں۔

    وزارت نے کہا ہے کہ تمام حجاج کرام اللہ کے مہمان ہیں اور ان کی سلامتی، صحت و سہولیات سعودی حکومت کی اولین ترجیح ہے، مقامی قوانین کا احترام کرتے ہوئے عازمین مقدس مقامات پر نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی یا بدنظمی سے اجتناب برتیں۔

    دوسری جانب سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربعیہ نے شدید گرمی کے پیش نظر حجاج سے اپیل کی ہے کہ وہ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک زیادہ وقت اپنے خیموں کے اندر گزاریں اور کھلی دھوپ سے بچیں تاکہ وہ مناسک حج بآسانی اور صحتمند انداز میں ادا کر سکیں، غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے اجتناب کریں، تاکہ گرمی کے اثرات سے محفوظ رہا جا سکے اور تھکن یا بیماری سے بچا جا سکے۔

    فرانس میں مسجد سے قرآن پاک کا نسخہ چرا کر نذر آتش کر دیا گیا

    واضح ہے کہ مناسکِ حج 1446ھ کا باقاعدہ آغاز آج 8 ذوالحجہ کو ہو رہا ہے،پاکستان سمیت دنیا بھر کے لاکھوں عازمینِ حج منیٰ میں قائم دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی کی جانب روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ آج کا دن عبادات، دعا اور استغفار میں گزاریں گے اس سال مجموعی طور پر 20 لاکھ سے زائد عازمینِ حج کی شرکت متوقع ہے، جن میں لاکھوں مقامی اور غیر ملکی افراد شامل ہیں۔

    مناسکِ حج کے پہلے روز حجاج کرام منیٰ میں قیام کریں گے، جب کہ کل 9 ذوالحجہ کو وہ رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ کے لیے میدانِ عرفات روانہ ہوں گے،میدانِ عرفات میں امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ بن حمید مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیں گے اور نمازِ ظہر و عصر کی امامت کریں گے۔

    مناسک حج کا آج سے آغاز، لاکھوں عازمین کی منیٰ کیلئے روانگی شروع

    مقامات مقدسہ منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں حجاج کرام کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فیلڈ اسپتال، ڈسپنسریاں اور عارضی کلینکس قائم کیے گئے ہیں، سعودی وزارتِ صحت کی جانب سے 8 ایئر ایمبولینس بھی فراہم کی گئی ہیں، جبکہ پاکستان حج مشن نے پاکستانی عازمین کے لیے مخصوص مکاتب میں طبی سہولیات مہیا کی ہیں۔

    سیکیورٹی کے پیشِ نظر 40 ہزار فوجی جوان اور 30 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اس کے علاوہ رائل سعودی سیکیورٹی فورسز کے ہیلی کاپٹرز مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ کی فضائی نگرانی بھی کر رہے ہیں تاکہ امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں رکھی جا سکے۔

    بچوں کی سلامتی کو یقینی بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

    اس سال سعودی حکومت نے غیر قانونی طور پر حج کرنے والوں کے خلاف سخت اور غیر معمولی اقدامات کیے ہیں اب تک 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے سے روکا گیا ہے ان میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جو بغیر حج پرمٹ کے داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے غیر قانونی حج کی کوشش کرنے والے افراد پر 50 ہزار سے 1 لاکھ ریال تک جرمانے، قید اور ملک بدری جیسی سزائیں عائد کی جا رہی ہیں، سعودی شہریوں پر بھی کارروائی کی گئی ہے جنہو ں نے غیر قانونی طریقے سے غیر ملکیوں کو مکہ مکرمہ لانے کی کوشش کی۔