Baaghi TV

Tag: سعودی وزیر داخلہ

  • سعودی وزیر داخلہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

    سعودی وزیر داخلہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے پیر کو سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز السعود نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیر کو سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کی جانب حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مملکت کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

    سعودی وزیر داخلہ کی آرمی چیف سے ملاقات

    دوران ملاقات وزیراعظم نے مشکل وقت میں پاکستان کی مستقل حمایت پر اور پاکستان کو دی جانے والی حالیہ مالیاتی بجٹ امداد پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا وزیراعظم نے اسلامی اتحاد کو فروغ دینے میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے قائدانہ کردار کی تعریف کی اور خطے اور اس سے باہر امن و سلامتی کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

    وزیراعظم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مملکت کی ترقی اور خوشحالی کے وژن اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پائیدار برادرانہ تعلقات میں ان کےتعاون کو بھی سراہا جبکہ سعودی عرب میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد کی میزبانی پر وزیراعظم نے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور لوگوں کے درمیان روابط کے فروغ پر زور دیا۔

    دونوں ممالک کے درمیان مجرموں کی منتقلی کے معاہدے پر وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ اس فریم ورک کے ذریعے سعودی عرب میں پاکستانی قیدیوں کی ایک بڑی تعداد کو پاکستان واپس بھیجا جائے گا۔

    وزیراعظم رواں ماہ صدرپیوٹن کی دعوت پر روس کا دورہ کریں گے، وزیرخارجہ

    شہزادہ عبدالعزیز نے وزیر اعظم کو سعودی ولی عہد کی جانب سے مبارکباد پیش کی اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا شہزادہ عبدالعزیز نے مملکت کی ترقی میں پاکستانیوں کے مثبت کردار کا بھی اعتراف کیا اور اپنی وزارت سے متعلق تمام معاملات پر پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    دوسری جانب صدر پاکستان عارف علوی نے بھی سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی سعودی وزیر داخلہ نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے صدر کے لیے خیر سگالی اور پاکستان، اس کے عوام اور حکومت کے لیے مزید ترقی و خوشحالی کی خواہشات پر مشتمل پیغامات پہنچائے ہیں اس موقع پر دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون کی جہتوں کا جائزہ لیا گیا۔

    قبل ازیں وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان، سعودی عرب میں ہم وطن پاکستانی ورکرز کے ’بہترین‘ خیال رکھنے پر مملکت کا دلی شکر گذار ہے سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کا سعودی حکومت اچھے سے خیال رکھ رہی ہے۔‘

    ملاقات کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے پاکستان اور سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے درمیان مضبوط تعلقات پر زور دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستانی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ’پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔‘

    نوازشریف نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے شہباز شریف کو ٹاسک سونپ دیا

    اعلامیے کے مطابق ملاقات میں علاقائی سکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت ہوئی اور پاکستان اور سعودی عرب کے داخلہ امور کی وزارتوں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا گیا وزیر داخلہ شیخ رشید نے اتوار کو ایک پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ان سب پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا، جو سعودی عرب کی جیلوں میں چھوٹے کیسز میں قید ہیں اور جن پر جرمانے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مختلف ممالک کے وزرائے داخلہ کو دعوت دی گئی ہے، جہاں پاکستانی قید ہیں تاکہ انہیں وطن واپس لانے کی راہ ہموار کی جا سکے حکومت برادر مسلم ممالک میں قید ان پاکستانیوں کی واپس پر کام کر رہی ہے جو چھوٹے کیسز میں جرمانے کی عدم ادائیگی کی وجہ سے قید میں ہیں۔

    آصف زرداری کی چودھری برادران سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

    دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سکیورٹی، افغانستان کی موجودہ صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے برادرانہ اور تاریخی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے جبکہ سعودی وزیر داخلہ نے افغانستان میں پاکستان کے کردار، بارڈر منیجمنٹ کے لیے کی جانے والی کوششوں اور خطے میں امن کے لیے کوششوں کو سراہا۔

  • سعودی وزیر داخلہ کی آرمی چیف سے ملاقات

    سعودی وزیر داخلہ کی آرمی چیف سے ملاقات

    راولپنڈی: سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف بن عبدالعزیز السعود نے آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، افغانستان کی موجودہ صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر داخلہ کی ملاقات

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان مملکت کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسلامی دنیا میں منفرد مقام کو تسلیم کرتا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف بن عبدالعزیز السعود نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کاوشوں، علاقائی استحکام میں کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

    غریب کی سکت ختم ہوگئی،عوام بغاوت کی طرف جارہے ہیں،فضل الرحمان

  • سعودی وزیر داخلہ پاکستان پہنچ گئے

    سعودی وزیر داخلہ پاکستان پہنچ گئے

    سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف کی وفد کے ہمراہ وزارت داخلہ آمد ہوئی ہے سعودی وزیر داخلہ کی وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی،پاکستان اور سعودی عرب کے داخلہ امور کی وزارتوں کے درمیان روابط مزید مضبوط کرنے پر زور دیا گیا ،ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ مسائل سے نمٹنے کیلئے وزارتوں کے درمیان بہتر روابط ضروری ہیں،

    وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں،پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،پاک سعودی عرب تعلقات باہمی اعتماد اور اسلامی بھائی چارے پر قائم ہیں پاکستانی ورکرز کی بہترین دیکھ بھال پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں سعودی عرب میں کام کرنے والے 20 لاکھ پاکستانی ہمارا اثاثہ ہے،

    قبل ازیں سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعودبن نائف ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں ،پاکستان آمد پر انکے ہم منصب پاکستانی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے معزز مہمان کا استقبال کیا، نور خان ائير بيس پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد،وزیراعظم کے معاوں خصوصی علامہ حافظ محمد طاهر محمود اشرفى ،سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے ۔سعودی وزیرداخلہ صدرمملکت اور وزیراعظم سے ملاقات کرینگے

    سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن بن سعود بن نائف کے ساتھ چھ رکنی اعلیٰ سعودی حکام کا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے سعودی وزیر داخلہ حکومتی اورسیکیورٹی حکام سے ملاقاتیں کریں گے سعودی وزیر داخلہ ،صدرمملکت اوروزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے

    ذرائع کےمطابق سعودی وزیرداخلہ شیخ رشید سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر بھی بات چیت کریں گے اور امکان ہے کہ اس موقع پر بڑی تعداد میں پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا طریقہ کار بھی طئے ہوجائے گا

    وزارت داخلہ نے بتایا سعودی وزیر داخلہ وزارت داخلہ کا دورہ بھی کریں گے ، جہاں ان کی شیخ رشید سے ملاقات ہوگی ، جس میں علاقائی صورتحال ،سعودی عرب سےقیدیوں کی رہائی ودیگرامور پر بات کی جائے گی۔

    یاد رہے دسمبر میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان تنظیم اسلامی کانفرنس (او آئی سی) کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد آئے تھے۔ یہ بھی یاد رہے کہ کہا جارہا ہے کہ سعودی وزیرداخلہ شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام بھی وزیراعظم عمران خان کو پہنچائیں گے

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف

    پاکستانی اداروں پر سائبر حملوں میں اضافہ، بھارت سمیت کئی ممالک ملوث

    بریکنگ، ابوظہبی ڈرون حملہ،ایک پاکستانی اور 2 بھارتی شہری مارے گئے

    ابوظہبی پر ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب کا یمن پر فضائی حملہ

    حوثیوں کے سعودی عرب،یو اے ای پر بیلسٹک میزائل حملے،یو اے ای نے میزائل تباہ کر دیئے

    اسرائیلی صدر کے دورہ کے دوران حوثی باغیوں کا یو اے ای پر بیلسٹک میزائل حملہ

    حوثی باغیوں کے حملے، امریکا کا جنگی بحری جہاز اور لڑاکا طیارے یو اے ای بھجوانے کا اعلان