Baaghi TV

Tag: سعودی وزیر دفاع

  • پاکستان اور سعودی عرب امن و سلامتی کے قیام کے لیے پرعزم ہیں،سعودی وزیرِ دفاع

    پاکستان اور سعودی عرب امن و سلامتی کے قیام کے لیے پرعزم ہیں،سعودی وزیرِ دفاع

    سعودی وزیرِ دفاع خالد بن سلمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ طے ہونے کے بعد ایک اہم بیان جاری کیا ہے۔

    سعودی وزیرِ دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان ہمیشہ کے لیے کسی بھی جارح کے خلاف متحد رہیں گے،دونوں برادر ممالک امن و سلامتی کے قیام کے لیے پرعزم ہیں اور ہر قسم کی جارحیت کا مل کر مقابلہ کریں گے۔

    واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ’اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے‘ (SMDA) معاہدے پر دستخط کیے تھےاس معاہدے کی شقوں کے تحت کسی بھی ملک پر بیرونی مسلح حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا، معاہدے پر دستخط دونوں ممالک کے گہرے دوطرفہ تعلقات اور سکیورٹی تعاون کی توثیق کرتے ہیں،وزیراعظم اور سعودی ولی عہد نے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد ایک دوسرے کو گلے لگایا تھا اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ پاکستان نے سعودی عرب کی ہر ممکن حفاظت کا عزم ظاہر کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کر کے لندن روانہ

    عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی ،سخت ایس او پیز جاری

    پاک-سعودیہ معاہدے سے دہائیوں پرانی سیکیورٹی پارٹنرشپ بہت مضبوط ہوگی، روئٹرز

  • سعودی وزیر دفاع کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات

    سعودی وزیر دفاع کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : ملاقات میں دو طرفہ امور پر تفصیلی بات چیت، ملاقات میں علاقائی امن و سلامتی اور خطے کی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور سکیورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

    وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود ، سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا،وزیر اعظم نے پاکستان کا سب سے بڑا سول ایوارڈ نشان پاکستان ملنے پر سعودی وزیر دفاع کو مبارکباد دی،سعودی وزیر دفاع نے وزیر اعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہارکیاملاقات میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔
    https://x.com/pmln_org/status/1771506681354019312?s=20
    سعودی وزیر دفاع نے کہا کہ یوم پاکستان کی پریڈ میں بطور مہمان خصوصی مدعو کرنے کا پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آج کی پریڈ میں پاکستان کی افواج کی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کے حالیہ دورہ سعودی عرب سے دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
    https://x.com/pmln_org/status/1771508431024742442?s=20
    وزیراعظم نے کہا کہ ہم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے پاکستان کے دورے کا انتظار کر رہے ہیں،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ ،گہرے برادرانہ تعلقات ہیں جو کہ وقت کیساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں،پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہےسعودی عرب نے ہر محاذ پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے ،میرے بطور وزیراعظم پچھلے دور میں سعودی عرب نے پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری کے لئے کلیدی کردار ادا کیا۔

    علاوہ ازیں صدر مملکت آصف زرداری سے بھی سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے ملاقات کی، ‏ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ آصف، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اور پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے۔

    دوران ملاقات ‏پاکستان اور سعودی عرب کی جانب سے باہمی مفاد کیلئے دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا،صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ ‏ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، ‏دونوں ممالک کا برادرانہ رشتہ مشترکہ عقیدے اور تاریخی تعلقات سے عبارت ہے۔
    https://x.com/PresOfPakistan/status/1771442427389243691?s=20
    ‏صدر مملکت نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا‏ اور مشکل وقت میں پاکستان کو فراہم کی جانے والی حمایت پر سعودی عرب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا،‏ صدر مملکت نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی قیادت اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان السعود کے وژن کو بھی سراہا۔

    سعودی وزیرِ دفاع نے کہا کہ ‏پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تاریخی، اسٹریٹجک اور دفاعی تعاون ہے، ‏دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا چاہیے، تعلقات مزید مستحکم بنانے کیلئے ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے، ‏سعودی عرب علاقائی خوشحالی پر یقین رکھتا ہے۔

  • سعودی وزیر دفاع کا غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ

    سعودی وزیر دفاع کا غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ

    ریاض: سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی ضروری ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر دفاع نے آسٹریلیا کے نائب وزیراعظم و وزیر دفاع سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور غزہ کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی،دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ عالمی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔

    رابطے میں دونوں ملکوں میں دفاع کی وزارتوں کے درمیان تعاون کے شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے غزہ میں عسکری کارروائی فوری بند کرنے، بے قصور شہریوں کی جان کی سلامتی اور انسانی امداد غزہ پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔

    دشمن کو ایک دن یا ایک گھنٹہ بھی سکون نہیں ملے ،ترجمان القسام بریگیڈز

    دوسری جانب سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے تباہ حال غزہ کے لیے پہلا امدادی قافلہ غزہ پہنچ گیا ہے سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس امدادی قافلے نے اتوار کے روز رفح کی راہداری عبور کی ، شاہ سلمان کی طرف سے غزہ کے لوگوں کے لیے بھجوائی امداد میں خوراک کے علاوہ خیمے وغیرہ بھی شامل ہیں یہ خیمے سعودی عرب کے قومی امدادی پروگرام کا حصہ ہیں جو شاہ سلمان کی ہدایت پر مملکت میں شروع کیا گیا پروگرام ہے پروگرام اسی ماہ فلسطینیوں کے لیے شروع کیا گیا ہےسعودی عرب کی طرف سے امدادی سامان کے ساتھ مصر کے العریش ہوائی اڈے پر ہفتے کے روز بھی ایک سعودی طیارہ اتر ا،سعودی عرب کا یہ ‘ انیشیٹو ‘ فلسطینیوں کے لیے اس کمٹمنٹ کا مظہر ہے جو مملکت کی طرف سے فلسطینیوں کو ہمیشہ کڑے وقت پر فراہم کی جانے کے حوالے سے ہے۔

    اسرائیلی فوج کے الشفا اسپتال کے محاصرے پر امریکی صدر کا ردعمل