Baaghi TV

Tag: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان

  • سعودی عرب کا مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل کرنے کی مخالفت کا اعادہ

    سعودی عرب کا مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل کرنے کی مخالفت کا اعادہ

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں مغربی کنارے کے کسی بھی حصے کو اسرائیل میں شامل کرنے کی سخت مخالفت کا اعادہ کیا گیا۔

    سعودی میڈیا کے مطابق اجلاس میں غزہ تنازع کے خاتمے کے لیے امریکی صدر کے جامع امن منصوبے کا خیر مقدم کیا گیا اور کہا گیا کہ حماس کی جانب سے امن تجاویز قبول کرنے کے منتظر ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیا۔

    سعودی کابینہ نے واضح کیا کہ وہ امریکا کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے تاکہ غزہ کے معاملے پر ایک جامع معاہدے تک پہنچا جا سکے۔

    ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع: محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک جواب

    امریکا نے درجنوں ایرانی شہریوں کو ملک بدر کر دیا

    جنوبی وزیرستان میں انگور اڈہ بارڈر دوبارہ کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں بحال

    ایل پی جی کی قیمت میں کمی، گھریلو سلنڈر سستا

  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے قصر الیمامہ میں ملاقات کی، جہاں ان کا شاہی پروٹوکول کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ سعودی مسلح افواج کے دستوں نے وزیرِ اعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

    اعلامیے کے مطابق ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال، مسئلہ فلسطین اور دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر قطر پر اسرائیلی حملے کی ایک بار پھر مذمت بھی کی گئی۔سعودی ولی عہد نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے امن کے لیے مسئلہ فلسطین کا حل ناگزیر ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یقین دلایا کہ پاکستان ہمیشہ مسئلہ فلسطین پر دو ٹوک مؤقف اختیار کرتا آیا ہے اور سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

    ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی بھی شریک تھے۔

    سعودی عرب آمد پر شاندار استقبال

    وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد کی دعوت پر ریاض پہنچے۔ ان کے طیارے کو سعودی فضائیہ کے ایف-15 لڑاکا طیاروں نے سعودی حدود میں داخل ہوتے ہی حصار میں لے کر خوش آمدید کہا۔ایئرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر نے استقبال کیا جبکہ پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور پاکستانی سفیر احمد فاروق بھی موجود تھے۔

    ریاض آمد پر شہر بھر میں سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے، وزیرِ اعظم کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور سعودی افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

    مشعال حسین ملک کا کشمیری رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ کو شاندار خراجِ عقیدت

  • دوحہ میں شہباز شریف اور سعودی ولی عہد  کی اہم ملاقات

    دوحہ میں شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی اہم ملاقات

    دوحہ میں عرب و اسلامی ممالک کے ہنگامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی۔

    اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ملاقات میں اسرائیلی جارحیت کے بعد کی صورتحال، باہمی تعلقات اور مسلم امہ کے اجتماعی مؤقف پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے حرمین شریفین سے اپنی گہری عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کی علاقائی سلامتی و خودمختاری کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم کے متوقع دورۂ ریاض کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔اس ملاقات میں نہ صرف خطے کی تازہ صورتحال پر بات چیت ہوئی بلکہ دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

    وزیراعظم کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں عرب اسلامی سربراہ کانفرنس اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات ہوئی۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قطر پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی، اس موقع پر اسرائیلی اقدام کو خطے میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور اردن نے اسرائیلی اقدامات کے خلاف مسلم دنیا کے اتحاد پر زور دیا۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے قریبی مشاورت پر اتفاق کیا۔

    دوحہ میں اسرائیل کا حملہ بہت بڑی جارحیت تھی،امیر قطر

  • وزیراعظم شہباز شریف کا شاہ سلمان اور محمد بن سلمان سے اظہارِ یکجہتی

    وزیراعظم شہباز شریف کا شاہ سلمان اور محمد بن سلمان سے اظہارِ یکجہتی

    باغی ٹی وی: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک گفتگو میں دل کی گہرائیوں سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور رواں برس حج کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی۔

    وزیراعظم نے پاکستانی حجاج کرام کے لیے شاندار انتظامات اور مہمان نوازی پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا، اور خاص طور پر خادم الحرمین شریفین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت کو سراہا۔وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران سعودی عرب کی مستقل حمایت پر بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ جموں و کشمیر، پانی، تجارت اور دہشت گردی سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بامعنی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال، خصوصاً ایران اسرائیل کشیدگی پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر زور دیا کہ پاکستان خطے میں تناؤ کے خاتمے اور پرامن حل کے لیے مذاکرات و سفارت کاری کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے گزشتہ رات کے حملوں کے تناظر میں تمام فریقین سے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری کی اپیل کی۔

    وزیراعظم نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور ولی عہد محمد بن سلمان کو ان کی دانشمندانہ قیادت اور خطے میں قیامِ امن کے لیے کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب امت مسلمہ کا قائد اور عالمی امن کا ضامن بن کر ابھرا ہے۔

    جواباً سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کی یکجہتی اور حمایت کو سراہا، اور مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن اور خوشحالی کے فروغ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات، کامیاب سفارتی دوروں پر وفد کو خراج تحسین

    کراچی میں جمعہ سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    چین ایران سے تیل خرید سکتا ہے، یہ میرے لیے باعث فخر ہے، صدر ٹرمپ

    ایران، اسرائیل جنگ بندی کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی