پیرس سینٹ جرمین کے فٹ بال سپر اسٹار نیمار نے مبینہ طور پر سعودی عرب کے کلب الہلال میں شامل ہونے کے لیے دو سال کے معاہدے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔فرانس کے معروف کھیلوں کے اخبار نے اتوار کو اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ پی ایس جی اور برازیل کے فارورڈ کو دو سیزن میں مجموعی طور پر 160 ملین یورو ملیں گے۔ اس بارے میں کوئی تفصیلات نہیں دی گئیں کہ نیمار کے لیے ٹرانسفر فیس کتنی ہوگی، جو بارسلونا واپسی سے بھی منسلک ہیں۔نیمار جمعہ کو اکیلے تربیت کے بعد ہفتے کے روز فرانسیسی لیگ میں لورینٹ کے خلاف پی ایس جی کے سیزن کے افتتاحی 0-0 سے ڈرا سے محروم رہے، کلب کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ وائرل انفیکشن سے صحت یاب ہو رہے تھے۔ لیکن نیمار پی ایس جی سے باہر نکلنے کی طرف گامزن ہے اور موسم گرما میں ٹرانسفر ونڈو کے دوران چھوڑ سکتا ہے۔
Tag: سعودی کلب

سعودی فٹ بال کلب کی کیلین ایمباپے کو پر کشش معاہدے کی پیشکش
سعودی کلب الہلال کا اسٹار فٹبالر کیلین ایمباپے سے ریکارڈ مہنگا معاہدے کا انکشاف ہوا ہے الہلال کلب نے ریکارڈ 259 ملین پاؤنڈ کا مہنگا ترین معاہدہ کرنے کی پیشکش کر دی فرنچ فٹبالر اس وقت فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کی نمائندگی کر رہے ہی مایہ ناز کھلاڑی کیلین ایمباپے کو ریال میڈرڈ اور سعودی کلب الہلال نے بھی پیشکش کی ،کیلین ایمباپے سے پہلے پی ایس جی میں ان کے ساتھ کھیلنے والے لیونل میسی امریکی کلب جوائن کر چکے ہیں.ذرائع نے بتایا کہ ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے وہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ایمباپے کی حصول کے لیے کوشش کر رہا ہے اور اسی طرح سعودی کلب بھی دیگر کلبوں کی اس فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ الہلال نے ایک خط کے ذریعے باقاعدہ پیش کش کر دی ہے لیکن اس طرح کی منتقلی صرف ایمباپے کے ساتھ معاہدے کی صورت میں ہوسکتی ہے تاہم اب تک انہوں نے سعودی لیگ کے کلب جانے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا۔
میسی کا فرنچ کلب کو خیرباد کہنے کا فیصلہ،سعودی کلب سے معاہدہ آخری مراحل میں داخل
ریاض: ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی سعودی کلب سے معاہدے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے جو آخری مرحلے میں داخل ہوگئی۔
باغی ٹی وی : بین الاقوامی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مایہ ناز فٹبالر اورارجنٹائن کی فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے اپنے موجودہ کلب پیرس سینٹ جرمین کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا لیونل میسی جاری سیزن کے اختتام پر پی ایس جی سے اپنی راہیں جدا کرلیں گے۔
سعودی عرب کیوں گئے؟فرانسیسی کلب نے میسی کو معطل کر دیا
واضح رہے کہ حال ہی میں پی ایس جی نے بلااجازت سعودی عرب کا سفر کرنے پر اسٹار فٹبالر کو بطور سزا دو ہفتے کے لیے معطل کردیا تھا لیونل میسی ان دنوں اپنے اہل خانہ کے ساتھ سعودی عرب میں موجود ہیں، انہوں نے اس دورے کو تفریح قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ سعودی عرب میں وقت گزارنا چاہتے ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پی ایس جی کے اس اقدام کے بعد ہی یہ خبریں گردش کرنے لگی تھیں کہ لیونل میسی اس کلب کو خیرباد کہہ دیں گے اور اب ان خبروں کی تصدیق ہوگئی ہے۔
آئی پی ایل:میچ میں تلخ کلامی، گوتم گھمبیر،نوین الحق اورویرات کوہلی پر کتنا جرمانہ عائد
پی ایس جی کی جانب سے کھیلتے ہوئے لیونل میسی نے 71 میچوں میں 31 گول کیے ہیں۔ رواں سیزن میں وہ فرانس میں واقع کلب کے لیے 20 گول اسکور کرچکے ہیں متعدد عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے فٹبالر نے 2021 میں بارسلونا کو چھوڑ کر پی ایس جی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق لیونل میسی سعودی لیگ کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کی وجہ سے وہ یہاں موجود ہیں ادارے کو ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ اگر میسی کا معاہدہ ہوگیا تو انہیں سالانہ چالیس کروڑ ڈالر ملیں گے۔
حارث سہیل نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میسی کے والد جورج اس حوالے سے بات چیت کررہےہیں جبکہ سعودی کلب اسٹار فٹبالر کو پرکشش تنخواہ اور مراعات دینے کا فیصلہ کرچکی ہے،اگر آل بلال کلب سے معاہدہ طے ہوجاتا ہے تو لیونل میسی فرانسیسی فٹبال کا معاہدہ جون میں ختم ہونے کے بعد سعودی عرب منتقل ہوجائیں گے۔

لیونل میسی کو سعودی کلب سے کھیلنے کی پیشکش
فٹ بال اسٹار لیونل میسی کو سعودی کلب سے کھیلنے کی پیشکش ہوئی ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودیہ عرب کے فٹ بال کلب نے لیونل میسی کو 4 سو ملین یورو سالانہ میں کھیلنے کی پیشکش کی ہے لیونل میسی کو الہلال کلب نے یہ پیشکش کی ہے لیونل میسی کو پیشکش کا انکشاف فٹ بال کے معروف اطالوی صحافی فبریزیو رومانو نے کیا ،لیونل میسی کا فرانسیسی کلب پی ایس جی کو معاہدہ ختم ہونے پر چھوڑنے کا امکان ہے ،اطالوی صحافی کے مطابق لیونل میسی کو کلب کی جانب سے باضابطہ پیشکش کی جا چکی ہے ورلڈ کپ کی فاتح ارجنٹائن ٹیم کے کپتان میسی کے یورپ کے ایک اور کلب سے کھیلنے میں دلچسپی ہے لیونل میسی اگر پیشکش قبول کرتے ہیں تو وہ اپنے حریف کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ شامل ہو جائیں گے کرسٹیانو رونالڈو سعودی لیگ النصر کلب کی طرف سے کھیلتے ہیں لیونل میسی نے 2021 میں پی ایس جی کے ساتھ دو سال کا معاہدہ کیا تھا
فٹبالر لیونل میسی کا برسوں پرانا خواب پورا ہوگیا
لیونل میسی نے فیفا ورلڈکپ 2022 کے بہترین مینز پلئیر کا ایوارڈ جیت لیا۔



