Baaghi TV

Tag: سعید غنی

  • کوئی عمران کے ساتھ نہیں چلتا تو ان لوگوں کو راستہ دینا چاہیے،سعید غنی

    کوئی عمران کے ساتھ نہیں چلتا تو ان لوگوں کو راستہ دینا چاہیے،سعید غنی

    پیپلز پارٹی کے رہنما، سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لطیف کھوسہ صاحب کا موقف ان کا ذاتی ہے پارٹی کا نہیں،عمران اس وقت دشمن ایجنڈے کو لیکر چل رہے ہیں،

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ عدالتوں کو قانون کے مطابق فیصلے کرنے چاہیے،اس طرح کا ماحول ہم نے ماضی میں نہیں دیکھا،یہاں تو ضمانت پر ضمانت مل رہی ہے، اسلام آباد کے ہائیکورٹ میں لگتا ہے عمران کے وکیلوں نے دعائیں کی ہے، جو عمران خان نے مانگا وہ اسے مل رہا ہے، عمران خان اس وقت اداروں پر حملہ آور ہے۔تمام تر ویڈیوز موجود ہیں، فوری ضمانت ملنے سے دہشت گردوں کے حوصلے بلند ہونگے،عمران خان نے یہ بھی کہہ دیا کہ حملہ آئی ایس آئی نے کروایا،ان کے بھانجے کی اور یاسمین راشد کی ویڈیوز موجود ہے، پی ٹی آئی کے تمام حمایتی دہشت گرد نہیں اگر کوئی عمران کے ساتھ نہیں چلتا تو ہمیں ان لوگوں کو راستہ دینا چاہیے ،

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ ابھی تک پی ٹی آئی کے کراچی لوگوں نے ہم سے رابطہ نہیں کیا، اگر کوئی آنا چاہتا ہے تو ویلکم کرینگے، اب تک میئر کے الیکشن کا شیڈول نہیں آیا، پچھلے سال جون میں بلدیاتی الیکشن ہوئے لیکن شیڈول نہیں آیا،کم سے کم عرصے میں شیڈول کو جاری کیا جائے، مختلف لوگوں نے میئر بننے کی خوائش کا اظہار کیا ہے اب تک کسی کا نام میئر کےلئے فائنل نہیں ہوسکا ہے، بطور سیاسی ورکر سمجھتا ہو کہ سیاسی لوگوں کے مقدمات فوجوں عدالتوں میں چلنا اچھی بات نہیں،لیکن آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کا چل سکتا ہے،جن کے خلاف شواہد ہے ان کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے،پوری کی پوری جماعت کو کبھی ختم نہیں کیا جاسکتا

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

  • اختلاف جتنا ہو، مذاکرات ہمیشہ ہونے چاہئے،سعید غنی

    اختلاف جتنا ہو، مذاکرات ہمیشہ ہونے چاہئے،سعید غنی

    کراچی: سندھ کے وزیرِ محنت اور رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی کے لئے طاقتور سرمایہ کار کی ضرورت ہوتی ہے۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں پاکستان بزنس گروپ آرگنائزیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ طاقتور سرمایہ کاری کے بغیر ہمارے پاس تمام لوگوں کو روزگار دینے کے وسائل نہیں اورں، برنس کمیونٹی کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ سرمایہ کاری سے ہی روزگار کے مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں-

    جعلی مقدمات چلانے پر شہزاد اکبر اور ماڈل صوفیہ مرزا کے خلاف فوجداری مقدمہ درج

    سعید غنی نے کہا کہ جو قوم کو تقسیم کرے وہ لیڈر نہیں ہوتا، ملک میں جو کچھ 9 مئی کو ہوا، وہ غلط تھا، البتہ فوج سیاست میں مداخلت کرے گی تو مذمت کریں گے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں جی ایچ کیو کو آگ لگا دیں یہ ملک ہے تو ہماری سیاست ہے اور آپ کا بزنس ہے، اختلاف جتنا ہو، مذاکرات ہمیشہ ہونے چاہئے، مگر یہ بات ایک شخص کے سمجھ میں نہیں آئی اس لیے اس نے اپنا اور ملک دونوں کا نقصان کیا۔

    رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہماری کھوئی ہوئی معیشت اور آبادی کو بازیاب کرائیں گے، ملک جس سیاسی بحران میں ہے اس سے ہم سب کو مل کر نکلنا ہوگا فاروق ستار نے کہا کہ ایک میئر کی بھی ہمیں تلاش ہے جو اب مل جانا چاہیے، وسیم اختر کو میئر بنتے بنتے ایک سال لگ گیا تھا۔

    بدقسمتی سے پی ٹی آئی دوسری ایم کیو ایم بننے جا رہی ہے،فیصل واوڈا

    قبل ازیں ایک پریس کانفرنس میں سعید غنی نے کہا تھا کہ یہ لوگ سندھ میں نفرت کی سیاست کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں، کل حافظ نعیم المعروف میئر نے غصے میں پریس کانفرنس کی انہوں نے ذہن بنا لیا تھا کہ کھلا میدان ہے اور جیت کر میئر بن جائیں گے، حافظ نعیم نے ترمیمی ایکٹ کے حوالے سے عجیب بات کی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ جماعتِ اسلامی کی تجویز تھی کہ باہر سے کوئی بھی شخص میئر بن جائے، جب اسمبلی میں ترمیم ہوئی تو ایم ایم اے کے رکن نے ترمیم کی حمایت کی، ترمیم اکثریت نہیں بلکہ اتفاق رائے سے منظور کی گئی تھیاب یہ کہہ رہے ہیں کہ اس ترمیم کے خلاف عدالت جائیں گے، یہ لوگ سندھ کے لوگوں میں نفرت پیدا کرنا چاہتے ہیںہمارے لوگ کراچی میں جیت جائیں تو آپ کو قبضہ لگتا ہے، ہماری اکثریت ہے تو جشن منانا ہمارا حق بنتا ہے۔

    عمران خان گرہیں جو تمھیں دانتوں سے کھولنی پڑ رہی ہیں تم نے خود لگائیں …

  • بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی کا نتیجہ حیرت ناک ہے،سعید غنی

    بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی کا نتیجہ حیرت ناک ہے،سعید غنی

    کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ حافظ نعیم دوسرا الطاف حسین بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا تھا کہ الیکشن ہوتا ہےتومقابلہ ہوتا ہے، ماضی میں حافظ نعیم کوجوسہولیات تھی وہ نہیں رہیں، حافظ نعیم الرحمان ہر بات سے مکر جاتے ہیں حافظ نعیم دوسرا الطاف حسین بننے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کا طرز عمل کسی طور بھی ٹھیک نہیں ہے، ہمارے لوگ جیت جائیں توانہیں قبضہ لگتا ہے-

    کامران ٹیسوری نےشہریوں کے مسائل سننےکیلئے گورنر ہاؤس کے باہر گھنٹی لگادی

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ یہ جماعت اسلامی والے بہت جھوٹ بولتے ہیں، کہتے ہیں مردم شماری میں پیپلزپارٹی نے گڑبڑ کی ہے بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی کا نتیجہ حیرت ناک ہے، ان کی نشستوں میں اضافہ ہوا ہے انہیں شکر ادا کرنا چاہئے آپ الیکشن میں ہار گئے تو مان لیں کہ شکست ہوئی، ہمارا کراچی کا نتیجہ حیرت کن نہیں، کراچی ہمارا شہر ہے کسی کے باپ کا نہیں۔

    عمران خان کی ملک دشمنی اور مسلح جتھے بے نقاب ہوگئے،مریم اورنگزیب

    صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری پر عوام کو ہنگاموں پر اکسایا گیا، اور پی ٹی آئی چیئرمین کہتے ہیں میں حراست میں تھا، مجھے کچھ نہیں پتا، پولیس اور عوام کی گاڑیوں کو جلایاگیا، کورکمانڈر کے گھر اور املاک کو نقصان پہنچانے والوں کووش یوآل دی بیسٹ کہا جاتا ہے عمران خان نے 2014 میں سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا کہا تھا، وہ ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر چل رہا ہے اور بھارت کی خواہش پرعمل پیرا ہے، جو کام ٹی ٹی پی نہیں کرسکی وہ اس نے کردیا۔

    ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری

    رہنما پی پی پی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دہشت گرد تنظیم سے زیادہ بڑی دہشت گردی کی، کوئی دہشت گرد تنظیم حملہ کرے تو آپریشن ہوگا، لاڈلہ جو مرضی ہو وہ کرے پر اس کو ہر سہولیات ملیں گے، سوچنا ہو گا کہ ملک کو بچائیں یا لاڈلے کو بچائیں۔

  • اب سمجھ آتا ہے کہ پی ٹی آئی کی بھارتیوں نے مدد کیوں کی،سعید غنی

    اب سمجھ آتا ہے کہ پی ٹی آئی کی بھارتیوں نے مدد کیوں کی،سعید غنی

    پیپلزپارٹی کے رہنما، سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ چٸیرمین بلاول بھٹو کو مبارکباد دینا چاہتا ہو، انہوں نے کشمیر کا ایشو وہاں پر اُٹھایا،بھارتی وزیرخارجہ کے بیان کو غیرپارلیمانی سمجھا جا رہا ہے،پی ٹی آٸی اور بھارت کی ایس ایس آر کے رہنماٶں کی چینخیں سنائیں دے رہی ہے،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کو مبارکباد دیتا ہوں، انہوں نے شنگھائی تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی اور بھارتی میڈیا کے سامنے پاکستانی مؤقف رکھا،بھارت میں نہ چاہتے ہوئے بھارتیوں اورپاکستان میں بھارتی سوچ رکھنے والوں نے انٹرویو دیکھا ہوگا، بھارتی وزیرخارجہ کے غیر سفارتی بیان کی دنیا مذمت کر رہی ہے، اب سمجھ آتا ہے کہ پی ٹی آئی کی بھارتیوں اور اسرائیلیوں نے مدد کیوں کی، اتنی چیخیں بھارتیوں کی نہیں نکلی جتنی پی ٹی آئی والوں کی نکلی، عمران خان نے اپنے کارکنوں اور رہنمائوں کو جو ہدایات دی اس کا عکس نظر آیا،

    سعیدغنی کا کہنا تھا کہ کل کراچی میں بلدیاتی ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں، ہم امید کر رہے کہ کل پیپلز پارٹی اکثریتی نشستوں پر کامیابی حاصل کریگی، کل حافظ نعیم الرحمان نے الیکشن سے پہلے ہی دھاندھلی کی باتیں کی، کہیں پرکوئی شکایت نہیں آئی، ہم نے ان علاقوں میں بھی کام کیا ہے جہاں پیپلزپارٹی کمزور سمجھی جاتی ہے، شہید بھٹو کے کیس کا دوبارا ٹرائل ہونا چاہیئے، جو ججز دنیا سے چلے گئے ہیں ان سے بھی حساب لینا چاہیئے ، جو زندہ ہیں ان کو چوکوں پرپھانسی دی جائے، دوتین دن سے خواجہ آصف کچھ باتیں کررہے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ سیاستدانوں سے ان کاموں کا بھی حساب مانگا جارہا ہے جو انہوں نے کئے ہی نہیں،

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    دوسری جانب سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ آئین میں 90 روز کے بعد نگران حکومتیں قائم نہ رہنے کی کوئی پابندی نہیں،2008میں خیبر پختونخواہ اسمبلی ٹوٹنے کے بعد نگران حکومت 90 روز سے زائد موجود رہی،پاکستان پیپلز پارٹی آئینی اور سیاسی معاملات کا پائیدار حل مذاکرات میں ہی سمجھتی ہے،انتخابات سے متعلق مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار عمران خان ہے،تمام اداروں کو آئین کی طے شدہ حدود میں رہنا چاہیئے، آئین ساز ادارہ پارلیمنٹ ہی سب سے بالادست ہے،آئین عوام کے منتخب نمائندوں نے بنایا، عوامی نمائندگان ہی ترمیم کا حق رکھتے ہیں،ماضی میں اعلٰی عدلیہ نے آئین شکنوں کو عدالتی تحفظ فراہم کیا، انتخابات کا انعقاد حکومت نہیں الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،

  • جبر سےالیکشن مسلط کیا گیا تو وہ ون یونٹ ،قابل قبول نہیں ہوگا،سعید غنی

    جبر سےالیکشن مسلط کیا گیا تو وہ ون یونٹ ،قابل قبول نہیں ہوگا،سعید غنی

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ پنجاب میں جو جماعت اکثریت حاصل کرے گی، اس کا اثر چھوٹے صوبوں پر ہوگا،

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ عدالتیں جب حالات کو دیکھ کر فیصلے کرتی ہیں، انہیں یہ بات مدنظر رکھنی چاہیے،اگر الیکشن ہونا ہے تو پورے ملک میں ایک ساتھ الیکشن ہونا چاہیئے اگر جبر سے الیکشن مسلط کیا گیا تو وہ ون یونٹ ہوگا۔ یہ سندھ کے لوگوں کو قابل قبول نہیں ہوگا، سندھ اور بلوچستان کے لوگوں کی آواز کو سپریم کورٹ کے ججز کو سننا چاہیئے ،غیر متنازع ججز پر فل کورٹ تشکیل دیا جائے، اگر متنازع ججز اور چیف جسٹس کے ساتھ بیٹھ کر فیصلہ کریں گے، یہ تاثر کیوں ہے ملک میں جوڈیشل مارشل لاء ہے، الیکشن کمیشن عدلیہ کا ماتحت ادارہ نہیں ہے، چیف جسٹس نے اگر اسپیکر کو کہا ہے کہ پارلیمنٹ اچھے قوانین بنائے، کوئی جج اور پارلیمنٹ ایسا نہیں کہہ سکتا ہے،

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن عدلیہ کا ماتحت ادارہ نہیں ہے، چیف جسٹس نے اگر اسپیکر کو کہا ہے کہ پارلیمنٹ اچھے قوانین بنائے، کوئی جج اور پارلیمنٹ ایسا نہیں کہہ سکتا ہے، سپریم کورٹ کو آئین کے تحت فیصلے کرنے کا اختیار ہے پنچائیت لگانے کا اختیار نہیں، میں سمجھتاہوں سپریم کورٹ کا اسرار کرنا کہ پنجاب میں انتخابات کروائے جائیں، ہمیں یہ منظور نہیں ،پنجاب کی قومی اسمبلی میں نشستیں اہمیت رکھتی ہیں، پنجاب میں کسی بھی جماعت کی حکومت بن جاتی ہے اس کے اثرات پڑیں گے،بلوچستان اور سندھ جب چاہتے ہیں کہ ملک میں انتخابات ایک دن ہی رکھے جائیں تو ضد کیوں، سپریم کورٹ میں بیٹھے ہوئے ججز کو ہمیں سننا پڑے گا ہرمسئلے کا حل فل کورٹ ہے،سیاستدانوں سے زیادہ معاملہ فہم کوئی نہیں ہوسکتا، ملک میں ہیجان اور بحران عدالتی فیصلے کی وجہ سے ہے سیاستدانوں کی وجہ سے نہیں،عمران خان کا مزاج کسی بھی طور پر سیاسی نہیں، اس نے ملک کو سیاسی اور معاشی طور پر ملک کو بحرانوں میں دھکیلا ہے،اگر کسی شخص کی سوچ یہ ہو تو ہم اس کو سیاستدان کیسے کہہ سکتے ہیں،

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    امیرجماعت اسلامی سراج الحق بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے،

  • پیپلز پارٹی کے ساتھ عدلیہ کا رویہ ٹھیک نہیں، سعید غنی

    پیپلز پارٹی کے ساتھ عدلیہ کا رویہ ٹھیک نہیں، سعید غنی

    سندھ کے صوبائی وزیر ، پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں تفریق ہے، کچھ ججز کسی کے عشق میں مبتلا ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ عمران خان جو کہیں وہ کیا جائے کچھ ججز حق پر ہیں

    سعید غنی نے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جوڈیشل مارشل لاء ہے، پیپلزپارٹی کے ساتھ عدلیہ کا رویہ ٹھیک نہیں، کئی مقدمات پر مختلف بینچز بنانے بنائے جاتے ہیں، قابل ترین ججز جن پر کوئی انگلی نہیں اٹھاتا وہ اہم بینچز میں نہیں بٹھائے جاتے، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے ماتحت نہیں، جوڈیشری کا آئین میں الگ چیپٹر ہے الیکشن کمیشن کا الگ اسٹیٹ بینک خود مختیار ادارہ ہے ،اس کو براہ راست پیسے دینے کے احکامات دیئے جارہے ہیں آئین بنانے کا اختیار پارلیمنٹ کو ہے ،سپریم کورٹ آئین کا ایک نقطہ خود نہیں بنا سکتی وہ آئین میں ترمیم کردیتی ہے،

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا بنایا گیا بل جو ابھی قانون نہیں بنا اس پر عملدرآمد سپریم کورٹ کیسے روک سکتا ہے، کہتے ہیں اختیارات سے تجاوز کیا گیا ہے، چیف جسٹس اپنی مرضی سے ازخودنوٹس لے لیتا ہے،کئی اختیارات پر سب کو اعتراض ہے، ازخود نوٹس تین سینئرترین ججزملکر طے کریں گے، بینچز بھی مشاورت سے بنیں گے، عوامی مفادات کے لئے قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے

     انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کیلئے دوبارہ بینچ تشکیل

     چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کا بار بار ٹوٹنا سوالیہ نشان ہے،

     انصاف ہونا چاہیئے اور ہوتا نظر بھی آنا چاہیئے،

     ون مین شو چلایا جارہا ہے، عوام تسلیم نہیں کریگی 

    سندھ حکومت نے گوٹھوں کی لیزکے لئے کمیٹی بنائی ہے،

    ،پانی میں کرنٹ کے کوئی شواہد نہیں ملے،

  • مردم شماری پر تحفظات،ہماری تجاویز پرعمل کیا جائے،سعید غنی

    مردم شماری پر تحفظات،ہماری تجاویز پرعمل کیا جائے،سعید غنی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ مردم شماری پر تحفظات ہیں، ہم نے 2017 کی مردم شماری کو تسلیم نہیں کیا، ہم نے ایم کیو ایم سے زیادہ بہتر انداز میں سندھ کا کیس لڑا، 2017 کی مردم شماری کو قانونی شکل تودی گئی پر وہ آج بھی متنازعہ ہے، جو غلطیاں پہلے ہوئیں اب کوشش کی گئی ہے کہ دوبارہ وہ غلطیاں نہ ہو،

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ اب بھی میں نے مردم شماری پر تحفظات متعلقہ محکمے کے سامنے رکھے،فیملی کا پرسنل ڈیٹا سیکریٹ رکھا گیا جو نامناسب تھا، 2022 میں جب یہ سلسلہ شروع ہوا تو ہم نے کہا کہ ہماری تجاویز پرعمل کیا جائے، ہماری تجاویز پر آج بھی عمل نہیں ہوا، ہم نے رینڈم چیک اپ کروایا ہے کئی علاقے نہیں گنے گئے، مردم شماری کے لئے دن مزید بڑھائے جائیں، آبادی کے تناسب سے وسائل اور قومی اسمبلی کی نشستوں کی تقسیم صحیح نہیں ہوگی،اب تک کی اطلاعات کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں اب تک کی مردم شماری صحیح نہیں ہوئی شفافیت تو یہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو شامل تو کیا گیا پر ان کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ڈیٹا دیکھ سکیں، چیک کرسکیں کہ گھر گنے گئے کہ نہیں، میرے گھرپر کوئی ٹیبلٹ لیکر آتا ہے میرا ڈیٹا انٹری کرے تو مجھے میسیج آنا چاہیئے کہ آپ کے اتنے افراد گن چکے ہیں، اگر مجھے نہیں پتا چلے گا تو میں کیسے اس کو درست کروا سکتا ہوں، مجھے یہ سہولت ہونی چاہیئے کہ میں پیغام بھیجوں مجھے رپلائی آئے کہ میرے گھر کے کتنے افراد داخل کئے گئے،

    لاہور میں زیادتی کیسز میں مسلسل اضافہ،نوکری کی بہانے خاتون کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی

    ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

    لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

    لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

  • بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت 78 لاکھ لوگوں کوریلیف دیا،سعید غنی

    بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت 78 لاکھ لوگوں کوریلیف دیا،سعید غنی

    سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم نے آٹے تقسیم کیلئے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت 78 لاکھ لوگوں کوریلیف دیا، 65 روپے سبسڈی کے پیسے اکائونٹ میں دیئے ہیں سندھ حکومت نے گوٹھوں کی لیزکے لئے کمیٹی بنائی ہے،

    سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دارشخصیات کمیٹی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔جائزافراد کو ان کا حق دینے پراعتراض کرنا مناسب نہیں، سعید غنی کی پریس کانفرنس کے موقع پر سینیٹر وقار مہدی، جاوید ناگوری، نجمی عالم، جاوید شیخ و دیگر بھی موجود تھے ،سعید غنی کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب میں کراچی کے 11میں سے کہیں یوسیز میں کامیابی حاصل کریں گے،مختلف جماعتوں کے کارکنان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے،سانحہ سائٹ ایریا فیکٹری ایک افسوس ناک سانحہ ہے۔ فیکٹری انتظامیہ نے ایڈمنسٹریٹریشن یا کسی بھی انتطامیہ کو زکوۃ تقسیم کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا تھا

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سائٹ فیکٹری کے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیا ہے، صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 5 لاکھ اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی،بھگدڑ مچنے سے بچوں اور عورتوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں فیکٹری انتظامیہ نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو راشن کی تقسیم سے متعلق نہ ہی کوئی اطلاع دی اور نہ ہی اجازت لی رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ہر کوئی نیکی کا کام کرنا چاہتا ہے انہوں نے مخیر حضرات اور غیر سرکاری تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ نیکی کا کام کرتے وقت ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو اطلاع دیں تاکہ انہیں مناسب سکیورٹی فراہم کی جا سکے

     انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کیلئے دوبارہ بینچ تشکیل

     چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کا بار بار ٹوٹنا سوالیہ نشان ہے،

     انصاف ہونا چاہیئے اور ہوتا نظر بھی آنا چاہیئے،

     ون مین شو چلایا جارہا ہے، عوام تسلیم نہیں کریگی 

  • جماعت اسلامی نے زکوٰة کا پیسہ اپنی الیکشن مہم میں استعمال کیا، سعید غنی

    جماعت اسلامی نے زکوٰة کا پیسہ اپنی الیکشن مہم میں استعمال کیا، سعید غنی

    پیپلز پارٹی کے رہنما، سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے دعویٰ کیا ہے ہے کہ جماعت اسلامی نے زکوٰة کا پیسہ اپنی الیکشن مہم میں استعمال کیا،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ گیارہ سیٹوں کے انتخابات الیکشن میئر کے الیکشن کے بعد ہونے چاہئیں،رمضان میں ضمنی الیکشن کا انعقاد مشکل ہے،قومی اور صوبائی اسمبلی میں میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد ضمنی انتخابات ہوتے ہیں بعض امیدوار دو جگہ سے الیکشن جیتے ہیں فردوس شمیم نقوی رکن اسمبلی بھی ہیں اور بلدیاتی الیکشن بھی جیتے ہیں دو ماہ کے بعد الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کا اعلان کیا ہے کو عجیب منطق ہےتاخیری حربوں کی وجہ سامنے آ رہی ہے ماضی میں کبھی ایسا نہیں ہوا ، یہ تاخیر کیوں ہورہی ہے، الیکشن کمیشن ایک وجہ بتا دےیہ 18 جنوری کو میئر کا انتخاب کیوں نہیں ہوسکتا تھا، 11 نشستوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ حافظ نعیم کہتے ہیں عسکریت ہمارے ساتھ ہے عسکریت کی بنیاد پر پیپلز پارٹی کو ہرا کر ستار افغانی کو میئر بنایا گیا تھا عسکریت پر کی بنیاد پر نعمت اللہ کو میئر بنایا گیا تھا ،کراچی سے باہر جماعت اسلامی کی حالت کیوں خراب ہے آپ کو 83 نشستیں مل گئی ہیں آپ شکر ادا کریں پیپلز پارٹی پورا سندھ جیت کر آئی ہے پھر کہتے کراچی میں کیسے جیت گئے ہمارے کراچی میں 5 ایم این اے ہیں آپ ہمارے مینڈیٹ سے پر سوال اٹھاتے ہیں اصل میں سوال تو آپ کے مینڈیٹ پر ہے عمران خان ملک دشمن آدمی ہے یہودیوں نے اسے پاکستانی معیشت اور معاشرت تباہ کرنے کیلئے پیسے دئیے

    سندھ میں لڑکیوں سے برہنہ پریڈ ،اجتماعی زیادتی واقعہ پر عدالت نے نوٹس لے لیا

    لڑکیوں سے برہنہ پریڈ کروانے کے دو ملزم عدالت پیش

    لڑکیوں سے برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کا واقعہ، ایم ایل او پر بھی لگ گیا گھناؤنا الزام

    برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کیس، متاثرہ لڑکیاں عدالت پیش،بیان ریکارڈ کروا دیا

    برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کیس،لڑکیوں نے ڈر کے مارے گاؤں چھوڑ دیا

  • جو الزامات حلیم عادل شیخ نے مجھ پر لگائے ہیں وہ ثابت نہیں کر سکتے،سعید غنی

    جو الزامات حلیم عادل شیخ نے مجھ پر لگائے ہیں وہ ثابت نہیں کر سکتے،سعید غنی

    سٹی کورٹ کراچی میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی

    سٹی کورٹ کراچی نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے وکلا پر اظہار برہمی کیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک وکیل 9 دوسرا 10 بجے تک ملتوی کرنے کی استدعا کرتا ہے،بعد میں وکیل کہتے ہیں سینئر وکیل عمر ے پر گئے ہوئے ہیں،آپ کے کہنے پر آج کی تاریخ رکھی تھی، اس طرح مقدمہ نہیں چل سکتا سٹی کورٹ کراچی نے آئندہ سماعت پر وکلا کو تیاری کرکے آنے کا حکم دے دیا،سٹی کورٹ کراچی نے سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی

    عدالت پیشی کے موقع پر سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ کے وکلاء کے پاس دلائل نہیں اس لیے وہ کیس چلانا نہیں چاہتے،جو الزامات حلیم عادل شیخ نے مجھ پر لگائے ہیں وہ یہ ثابت نہیں کر سکتے، تاخیری حربے استعمال کرنے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا،میں عدلیہ میں آتا رہوں گا چاہے کیس 10 سال ہی کیوں نہ چلے،جج کی جانب سے مصالحت کی کوئی بات نہیں ہوئی،میں نے صاف کہا ہے کہ وہ الزامات ثابت کردیں تو میں معافی مانگ لوں گا،

    سندھ میں لڑکیوں سے برہنہ پریڈ ،اجتماعی زیادتی واقعہ پر عدالت نے نوٹس لے لیا

    لڑکیوں سے برہنہ پریڈ کروانے کے دو ملزم عدالت پیش

    لڑکیوں سے برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کا واقعہ، ایم ایل او پر بھی لگ گیا گھناؤنا الزام

    برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کیس، متاثرہ لڑکیاں عدالت پیش،بیان ریکارڈ کروا دیا

    برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کیس،لڑکیوں نے ڈر کے مارے گاؤں چھوڑ دیا