Baaghi TV

Tag: سفارتی تعلقات

  • امریکہ نے بھارت سے سفارتی تعلقات  محدود کرنے کا اعلان کردیا

    امریکہ نے بھارت سے سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان کردیا

    امریکی سفیرنے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کو محدود کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ پولیٹیکو کے مطابق بھارت میں تعینات امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے تعلقات کشیدہ ہونے سے متعلق بتاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکام کے ساتھ رابطہ منقطع کرنا ہوگا اور امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کینیڈامیں ہردیپ سنگھ نجارکے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام سنگین ہے، بھارت کوتحقیقات میں تعاون کرنا ہوگا۔

    علاوہ ازیں ایرک گارسیٹی نے بھارت میں اپنی ٹیم کو بتایا ہے کہ سکھ رہنما کے قتل پر بھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی کشیدگی کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات کچھ عرصے کے لیے خراب ہوسکتے ہیں اور سفیر گارسیٹی نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کو غیر معینہ مدت کے لئے ہندوستانی عہدیداروں کے ساتھ اپنے رابطے کم کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

    تاہم دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی کا آغاز 19ستمبر کو اس وقت ہوا جب کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے جون 2020 میں برٹش کولمبیا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجارکے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا۔ جبکہ بھارت میں امریکی سفارت خانے نے ان دعووں کو مسترد کردیا ہے کہ بھارت اور کینیڈا کے درمیان جاری سفارتی تعطل کے درمیان امریکا اور بھارت کے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔

    علاوہ ازیں سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی سفیر ایرک گارسیٹی بھارت کے ساتھ امریکا کی شراکت داری آگے بڑھانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں، اس سے قبل 28 ستمبر کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کے ساتھ ملاقات کے دوران بھارت پر زور دیا تھا کہ وہ ہردیپ سنگھ کے قتل کی تحقیقات میں کینیڈا سے تعاون کرے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اپنے شوہر (نصراللہ) کے ہمراہ بھارت ضرور جاؤں گی
    ورلڈکپ؛ بھارت کو بڑا دھچکہ
    بھارتی فوجی میجر نے اپنے ہی افسران پر فائر کھول دیئے
    انڈیا میں‌پاکستانی فنکاروں کی بہت قدر کی جاتی ہے روبی انعم
    ایلزا بیتھ بشپ کا یوم وفات
    جبکہ واضح رہے کہ 45 سالہ ہردیپ سنگھ نجار کو 18 جون کو وینکوور کے مضافاتی علاقے سرے میں ایک گردوارے کے باہر گولی مار کرہلاک کر دیا گیا تھا۔ نجار نے آزاد خالصتان ریاست کے حامی تھے اور بھارت نے انہیں جولائی 2020 میں ’دہشت گرد‘ قرار دیا تھا تاہم جسٹن ٹروڈو کے الزامات کے بعد دونوں ممالک کے سفیروں کو ملک بدرکردیا گیا تھا، کینیڈین وزیراعظم نے اتحادیوں سے رابطہ کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا تھا کہ وہ نجار کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کرے۔

  • ترکیہ اور مصر کا دہائی سے معطل سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق

    ترکیہ اور مصر کا دہائی سے معطل سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق

    انقرہ: ترکیہ کے نو منتخب صدر طیب اردوان نے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے ٹیلی فونک گفتگو میں دہائی سے معطل سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طیب اردوان کے مسلسل دوسری بار صدر منتخب ہونے پرمصرکے صدر عبدالفتاح السیسی نے ترکیہ کےصدر کو ٹیلی فون کیا اور مبارک باد دی جس پر ترک صدر نے اپنے ہم منصب کا شکر ادا کیادونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور ایک دہائی سے منقطع سفارتی تعلقات کی فوری بحالی اور سفیروں کی تعیناتی پر اتفاق کیا۔

    اٹلی کی مشہور نہر کا پانی سبز ہو گیا

    مصری ایوان صدر کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ السیسی اوراردوان نے ایک فون کال کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں ملکوں اور مصری اور ترک عوام کے درمیان تاریخی گہرے تعلقات ہیں۔ دونوں نے تعلقات کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

    یاد رہے کہ مصر اور ترکیہ کے درمیان سفارتی تعلقات 2013 میں منقطع ہوگئے تھے۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفیروں کو ملک بدر کردیا تھا اور تب سے سفارتی تعلقات منقطع تھے۔

    حج کی جعلی اسکیموں سے ہوشیار رہنے کی تنبیہ

    تاہم گزشتہ چند ماہ سے دونوں ممالک کے درمیان بیک ڈور مذاکرات جاری تھے اور گزشتہ ماہ مصر کے وزیر خارجہ سمیع شوکری ترکیہ کےدورے پر آئے تھے اور اپنے ترک ہم منصب میولوت چاؤش اوغلو سے ملاقات کی تھی اس ملاقات میں سفارتی تعلقات میں کی بحالی کے لیے ٹائم فریم پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ اور دونوں ممالک کے صدور کے درمیان ملاقات کےلیےحکمت عملی بنائی گئی تھی چاوش اوغلو نے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے 10 سال بعد گزشتہ ماہ قاہرہ کا دورہ کیا تھا۔

    کم ازکم 119 اڑن طشتریاں زمین پر گرکر تباہ ہوچکیں ہیں

  • سعودی عرب اور کینیڈا کے سفارتی تعلقات بحال، نئے سفیروں کے تقرر پر اتفاق

    سعودی عرب اور کینیڈا کے سفارتی تعلقات بحال، نئے سفیروں کے تقرر پر اتفاق

    کینیڈا اور سعودی عرب نےطویل عرصے سے معطل سفارتی تعلقات مکمل بحال کرنے کے ساتھ ہی نئے سفیروں کے تقرر پر اتفاق کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان تعلقات 6 سال بعد بحال ہو رہے ہیں۔ دونوں ممالک نے 2018 سے جاری تنازعات کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان بنکاک میں ہونے والی ملاقات میں دونوں مالک نے سفیروں کی تقرری کا بھی اعلان کر دیا۔

    مشرق وسطیٰ کیلئے نئی قومی دفاعی حکمت عملی کا مقصد لاکھوں امریکی فوجیوں کو نکالنا …

    دونوں ممالک کیجانب سےعلیحدہ علیحدہ بیان جاری کیا گیا کہ اس قدام سے 2018 کے تنازعات کا خاتمہ ہوا ہے جن سے ماضی میں دوطرفہ تجارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔


    سعودی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان بات چیت کے بعد ہی سفارتی محاذ پر تبدیلی آئی اور تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔


    کینیڈا نے کہا کہ مذکورہ فیصلہ گذشتہ برس نومبر میں بنکاک میں ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون (اے پی ای سی) فورم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم ٹروڈو اور سعودی ولی عہد کے درمیان ہونیوالی ملاقات کے تناظر میں کیا گیا ہےکینیڈا نے سعودی عرب کے لیے نیا سفیر جین فلپ لینٹاؤ کو مقرر کردیا ہے۔

    امریکی صدرکو قتل کی دھمکی دینے والا بھارتی نژاد نوجوان گرفتار

    یاد رہے کہ 2018 میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کیا گیا تھا توسعودی صحافی کے قتل کی کینیڈا اور تمام مغربی ممالک نے مذمت کی تھی دونوں ممالک کے درمیان میں تنازع اس وقت ہوا جب ریاض میں کینیڈین سفارت خانے نےعربی زبان میں ایک ٹویٹ میں سعودی عرب میں حراست میں لی گئی حقوق نسواں کی کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا بعدازاں ردعمل میں سعودی عرب نے کینیڈا سے اپنے سفیر کو واپس بلا کر کینیڈا سے نئی تجارت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا-

    اب واٹس ایپ صارفین میسج ڈیلیٹ کرنے کی بجائے ایڈٹ کر سکیں گے

  • آذربائیجان نے اسرائیل میں اپنے پہلے  سفارتخانے کا افتتاح کر دیا

    آذربائیجان نے اسرائیل میں اپنے پہلے سفارتخانے کا افتتاح کر دیا

    تل ابیب: مسلم ملک آذربائیجان اور اسرائیل کے سفارتی تعلقات بحال ہوگئے،اسرائیل نے آذربائیجان کے اس اقدام کو تاریخی قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آذربائیجان نے اسرائیلی شہر تل ابیب میں اپنے پہلے سفارتخانے کا افتتاح کر دیا سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے وزراءخارجہ نے شرکت کی۔

    شیخ منصور بن زاید آل نہیان یو اے ای کے نائب صدر مقرر

    افتتاح سے قبل دونوں وزراء خارجہ نے ملاقات کی ،اس موقع پر اسرائیلی وزیرخارجہ ایلی کوہن کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں آذربائیجان کے سفار تخانے کا افتتاح باہمی تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوگا، دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں مزید وسعت آئے گی آذربائیجان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے اور آذربائیجان اسرائیل کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ جلد ہی ایک بڑی اقتصادی وفد کے ساتھ باکو کا دورہ کریں گے۔

    انڈونیشیا فیفا انڈر 20 ورلڈکپ کی میزبانی سے محروم

    دوسری جانب آذربائیجان کے وزیرخارجہ نےکہا کہ اسرائیل آذربائیجان کی آزادی کو تسلیم کرنےوالے پہلےممالک میں سے ایک تھا، گزشتہ 30 سال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان بات چیت اور باہمی افہام و تفہیم کی بنیاد پر تعلقات مضبوط تھے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل اور آذربائیجان کے درمیان 30 سال سےتعلقات ہیں اورباکو میں 1993 سےاسرائیل کا سفارت خانہ موجود ہے اسرائیل دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے دسمبر 1991 میں آذربائیجان کی آزادی کو تسلیم کیا اور 2 سال بعد وہاں اپنا سفارتخانہ بھی کھول لیا۔

    امریکا میں سپریم کورٹ اور وفاقی ججز کیلئے نئے ضابطوں کا اطلاق

  • تُونس کے صدر کا شام کے ساتھ  سفارتی تعلقات بحال کرنے کا ارادہ

    تُونس کے صدر کا شام کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا ارادہ

    تُونس کے صدر قیس سعید نے شام کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق تونس اور شام کے تعلقات قریباً ایک دہائی پہلے دمشق کی جانب سے سیاسی مخالفین پر جبر کی مخالفت میں منقطع ہوگئے تھے تاہم اب تُونس کے صدر قیس سعید نے شام کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    دبئی مسلسل تیسرے سال دنیا کا صاف ترین شہر قرار

    جمعہ کی شب صدارتی دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک ویڈیو کے مطابق، تونسی وزیر خارجہ نبیل عمار کےساتھ ایک ملاقات میں صدر نے کہا کہ دمشق میں تونس کے سفیر اور تونس میں شام کے سفیر کی عدم موجودگی کا کوئی جواز نہیں ہےشام میں حکومت کا سوال صرف شامیوں سے تعلق رکھتا ہے،ہم دوسروں کے معاملات میں مداخلت کو مسترد کرتے ہیں۔

    تنہا روس ہی یوکرین جنگ کا ذمہ دار نہیں بلکہ کئی اور سامراجی قوتوں کےمقاصد …

    واضح رہے کہ تونس نے 2012 میں ملک کی خانہ جنگی کے آغاز میں صدر بشار الاسد کے مخالفین پر خونی جبر کی وجہ سے شام کے سفیر کو ملک بدر کر دیا تھا دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعطل سابق صدر منصف مرزوقی کے دور حکومت میں رونما ہوا تھا جبکہ اس وقت اپوزیشن کی طرف سے اس اقدام پر سخت تنقید کی گئی تھی۔

    2015 میں، تونس نے تعلقات کی بحالی کی طرف ایک قدم اٹھایا تھا جب شام میں تونس کے سفارت خانے میں نمایندگی کے لیے ایک قونصلر کو نامزد کیا گیا تھا تاکہ وہ ملک کے مفادات کی نگرانی کرسکیں۔

    بھارت میں ہولی کے دوران خاتون جاپانی سیاح اور مسلم خواتین پر تشدد .ویڈیو