Baaghi TV

Tag: سفر

  • بنگلہ دیشی اب بغیر ویزہ فیس کے پاکستان کا سفر کر سکتے

    بنگلہ دیشی اب بغیر ویزہ فیس کے پاکستان کا سفر کر سکتے

    بنگلہ دیشی اب بغیر ویزہ فیس کے پاکستان کا سفر کر سکتے ہیں۔پاکستان نے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت بنگلہ دیش سمیت 126 ممالک کے شہری بغیر ویزہ فیس کے پاکستان کا سفر کر سکیں گے۔

    ایک سرکاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق، بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر احمد معروف نے اس بات کا اعلان اس وقت کیا جب انہوں نے پیر کے روز امور داخلہ کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد جہانگیر عالم چودھری سے ملاقات کی۔انہوں نے دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا۔دونوں ممالک کے درمیان آخری براہ راست پرواز پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے 2018 میں چلائی تھی۔

    ملاقات کے دوران انہوں نے سیلاب کے بعد بحالی کے پروگرام، دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری، ویزا کے عمل میں نرمی، دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پرواز کے آپریشن اور زرعی تحقیق میں تعاون جیسے وسیع تر دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے آغاز میں، مشیر نے ہائی کمشنر کا خیرمقدم کیا اور انہیں ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں آنے والے حالیہ تباہ کن سیلاب کے بارے میں آگاہ کیا۔ہائی کمشنر نے مشیر کو سیلاب متاثرین کی مدد کی یقین دہانی کرائی۔ہائی کمشنر نے نشاندہی کی کہ بنگلہ دیش میں حالیہ امتیازی سلوک کے خلاف طلبہ کی تحریک نے پاکستان پر بھی اثر ڈالا اور کہا کہ بہت سے پاکستانی شہریوں نے بنگلہ دیشی پرچم لہرا کر طلبہ اور عوام کی جیت کا جشن منایا۔

    موجودہ عبوری حکومت کے بڑے چیلنجز کے بارے میں مشیر نے انہیں بتایا کہ حکومت کا سب سے بڑا چیلنج کرپشن کی روک تھام اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا ہے۔ دونوں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان ویزا کے اجراء کے عمل کو آسان بنانے پر بھی اتفاق کیا۔ملاقات میں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام، انسداد دہشت گردی اور زرعی تحقیق کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزارت داخلہ کے سینئر حکام، ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے قونصلر کامران دھنگل اور زین عزیز سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

    بھارت حسینہ کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے، مرزا فخر الاسلام

    حسینہ دہلی میں بیٹھ کر عوامی فتح کو ناکام بنانے کی سازش کر رہی ہے،مرزا فخرالاسلام

    حسینہ کی جماعت عوامی لیگ پر پابندی کی درخواست دائر

    مچھلی کے تاجر کے قتل پر حسینہ واجدکے خلاف مقدمہ درج

    گرفتاری کا خوف،حسینہ کی پارٹی کے رہنما”دودھ کا غسل” کر کے پارٹی چھوڑنے لگے

    بنگلہ دیش، ریلوے اسٹیشن پر لوٹ مار،تشدد،100 سے زائد زخمی

    ڈاکٹر یونس کی مودی کو فون کال، اقلیتوں کے تحفظ کی یقین دہانی

    حسینہ واجد پر قتل کا ایک اور مقدمہ درج

  • ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں،سرکاری کرایہ نامہ محض دکھلاوا

    ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں،سرکاری کرایہ نامہ محض دکھلاوا

    قصور
    ضلع بھر کے ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں جاری،آئے دن کرایوں میں اضافہ،گورنمنٹ کرایہ نامہ محض دکھاوا

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں جاری ہیں جس سے مہنگائی کے مارے لوگ مذید پریشان ہو کر رہ گئے ہیں
    ٹرانسپورٹرز آئے روز کرایوں میں اضافہ کرتے جا رہے ہیں اور نان سٹاپ گاڑیوں کا کہہ کر جگہ جگہ سٹاپ کرکے لوگوں کو پریشان کیا جاتا ہے
    قصور سے رائیونڈ کا کرایہ 70 سے 80 روپیہ فی سواری وصول کیا جاتا ہے جبکہ قصور سے بعد تقریباً کل سفر کے نصف آنے والے سٹاپس جبومیل،راؤخانوالہ سے نصف کرایہ لینے کی بجائے 50 روپیہ وصول کیا جاتا ہے
    گورنمنٹ کی جانب سے جاری کردہ کرایہ نامہ محض دکھلاوا ہی ہے جبکہ آر ڈی سیکریٹری و ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لوگوں کی جانب سے بارہا شکایات کرنے کے باوجود کبھی نوٹس نہیں لیا گیا جس سے ٹرانسپورٹرز اپنی من مانیوں میں پختہ ہو گئے ہیں

    لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈی سی قصور ازخود نوٹس لے کر کاروائی عمل میں لائیں

  • ممکنہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر سڑکوں پر زیادہ رش

    ممکنہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر سڑکوں پر زیادہ رش

    قصور
    کل سے ممکنہ لاک ڈاؤن کی سختی اور پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کے پیش نظر سڑکوں پر معمول سے زیادہ رش،پردیسی جلد سے جلد گھر پہنچنے کی جستجو میں

    تفصیلات کے گورنمنٹ کے اعلان کے مطابق کل سے ممکنہ لاک ڈاؤن اور پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کے پیش نظر پردیسیوں نے جلد سے جلد گھروں کا رخ کر لیا ہے جس کے باعث سڑکوں ہر معمول سے زیادہ رش ہے لوگ بسوں گاڑیوں کے علاوہ رکشوں پر سفر کر رہے ہیں تاکہ جلد سے جلد گھر پہنچ سکیں زیادہ تر لوگ اپنے پیاروں کو عیدی دینے جا رہے ہیں اور واپسی کی راہ لے رہے ہیں تاہم ضلع بھر میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے چاروں تحصیل انتظامیہ متحرک ہو گئی ہیں اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے و دکانوں کو سیل کیا جا رہا ہے
    آج جمعتہ الوداع کے باعث بھی لوگ ایک دوسرے کو زیادہ سے زیادہ ملنے کیلئے آ جا رہے ہیں کیونکہ پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے سے ایک سے دوسرے شہر سفر انتہائی دشوار ہو جائے گا

  • یہ تو سفر خون ہے – جویریہ بتول

    یہ تو سفر خون ہے – جویریہ بتول

    یہ تو سفرِ خون ہے…!!!
    ✍🏻:جویریہ بتول
    حقیقت ہے اک کھلی ہوئی یہ تو سفرِ خون ہے…
    ہمت کی یہ بازی ہے… یہ جذبۂ جنون ہے…
    رِستا ہوا ہر اِک زخم مرہم اب مانگے گا…
    طلوعِ صبحِ آزادی اب اِسی کی مرہون ہے…
    گرم جواں لہو سے جو سینچتے ہیں وہ لالہ زار…
    انہی کی جرأتوں کا لکھا ہوا ہر سو مضمون ہے…
    ماؤں نے لعل گنوائے،لُٹا دیے ہیں سہارے سب…
    گُل رنگ گلشن میں کوئی فاختہ نہ مامون ہے…
    کاغذ،قلم اور کتاب پر بھی جہاں پہرے ہیں…
    حقِ رائے آزادی پر لگا طویل لاک ڈاؤن ہے…
    ان نہتے سنگ بازوں کے فلک بوس عزائم سے…
    سہما ہوا انجام اپنے سے وقت کا فرعون ہے…
    اُس قوم کے بچے بچے پر حاوی یہ گہرا عزم ہے…
    ہم لے کر رہیں گے آزادی،یہ نعرہ جن کا سکون ہے…
    بُجھ جائے گا وہ چراغ کیوں کر ظلمتِ شب میں…
    جس کی لُو کو ملا خونِ جگر کا ستون ہے…
    صدیوں کے جاری سفر پر حوصلوں کا سہرا ہے…
    ظلمتوں کی تہہ میں وہ طلوعِ سَحر مدفون ہے…!