Baaghi TV

Tag: سفری پابندی

  • ایران اور افغان طالبان کی امریکی سفری پابندیوں کی مذمت، فیصلے کو نسل پرستانہ قرار دے دیا

    ایران اور افغان طالبان کی امریکی سفری پابندیوں کی مذمت، فیصلے کو نسل پرستانہ قرار دے دیا

    ایران اور افغان طالبان نے امریکا کی جانب سے 12 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے نسل پرستانہ ذہنیت کی عکاسی قرار دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ میں بیرون ملک ایرانیوں کے امور کے ڈائریکٹر جنرل علی رضا ہاشمی راجا نے اس اقدام کو امریکی پالیسی سازوں کی ایرانی و مسلم دشمنی اور نسلی تعصب کا ثبوت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، جو کروڑوں افراد کو ان کی قومیت اور مذہب کی بنیاد پر سفر کے حق سے محروم کرتا ہے۔

    یہ نئی پابندیاں 9 جون سے نافذ العمل ہوں گی اور ان کا اطلاق ایران، افغانستان، یمن، میانمار، چاڈ، کانگو-برازاویل، استوائی گنی، اریٹیریا، ہیٹی، لیبیا، صومالیہ اور سوڈان پر ہوگا۔ اس کے علاوہ برونڈی، کیوبا، لاؤس، سیرالیون، ٹوگو، ترکمانستان اور وینزویلا پر جزوی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جن کے مخصوص شہریوں کو عارضی ورک ویزے دیے جائیں گے۔

    ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی تعلقات 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد سے منقطع ہیں، تاہم امریکا میں سب سے بڑی ایرانی برادری آباد ہے، جن کی تعداد 2020 میں تقریباً 15 لاکھ بتائی گئی۔دوسری جانب افغان طالبان کے سپریم لیڈر شیخ ہیبت اللہ اخوندزادہ نے جنوبی قندھار میں نماز عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امریکی فیصلے کی مذمت کی۔ ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق طالبان رہنما نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کو ویٹو کرنے پر بھی امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    خطاب میں طالبان امیر نے امریکا کو فلسطینی مسلمانوں کا قاتل اور دنیا کا سب سے بڑا ظالم قرار دیا، انہوں نے کہا کہ امریکا، اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہے، ورنہ اسرائیل میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ فلسطینیوں پر ظلم ڈھا سکے۔انہوں نے افغانستان میں افیون کی کاشت پر مکمل پابندی کا بھی دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ اسلامی شریعت کی روشنی میں کیا گیا، نہ کہ عالمی دباؤ کے تحت۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں اپنے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے یہ نئی سفری پابندیاں متعارف کرائی ہیں، جنہیں ان کی پہلی صدارت کی متنازع پالیسیوں کی واپسی قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کولوراڈو میں ایک یہودی اجتماع پر مبینہ حملے کے بعد اُٹھایا گیا ہے، جس میں مشتبہ شخص غیرقانونی طور پر امریکا میں مقیم تھا۔

    سکھر : بھینس چوری کے تنازع پر 3 افراد قتل، ایک بچہ زخمی

  • امریکہ کی نئی سفری پابندیاں، لسٹ میں پاکستان بھی شامل

    امریکہ کی نئی سفری پابندیاں، لسٹ میں پاکستان بھی شامل

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی سفری پابندیاں عائد ہوں گی،متعدد ممالک کے نام پر مشتمل ریڈ لسٹ جاری کردی گئی ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق ریڈ لسٹ میں موجود ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی،سوڈان، صومالیہ ،ایران، شام ، یمن اور شمالی کوریا فہرست میں شامل ہیں۔پاکستان اور افغانستان کا نام بھی فہرست میں شامل ہے،ٹرمپ کی جانب سے سفری پابندی کل لگائی جا سکتی ہے۔دوسری جانب وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ امریکی ویزے سے متعلق بیان پر فارن افیئرز والے بہتر بتا سکتے ہیں،ہم تو چاہتے ہیں کہ امریکاسے تعلقات اچھے ہوں۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف زہریلے پروپیگنڈہ کرنے میں بھارتی امریکن لابی انتہائی ملوث رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستانی امریکن ڈاکٹرز کا گروپ بھی سازشیں کر رہا ہے۔ تاہم حال ہی میں امریکہ کو مطلوب ایک خطرناک دہشت گرد کی پاکستان میں گرفتاری اور امریکہ کو حوالگی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ اور پاکستانی اسٹیبلشمنٹ میں کافی قربت دیکھنے میں آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس دوران پاکستانی اسٹیبلشمنٹ اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان حالیہ رابطے میں سفری پابندیوں کی فہرست سب سے زیادہ زیر بحث رہی۔

    کراچی ،پسند کی شادی ،سالوں کے ہاتھوں بہنوئی قتل

    ممبئی سے نیویارک جانے والی فلائٹ کو دوران پرواز بم کی دھمکی

    محسن نقوی کو 3 عہدوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، شاہد آفریدی

    کراچی ،پسند کی شادی ،سالوں کے ہاتھوں بہنوئی قتل

  • سفری پابندیوں کی فہرست میں نام،شعیب شاہین عدالت پہنچ گئے

    سفری پابندیوں کی فہرست میں نام،شعیب شاہین عدالت پہنچ گئے

    اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین نے نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں شعیب شاہین نے استدعا کی کہ پاسپورٹ پر عائد پابندی ختم کی جائے ،نقل و حرکت اور بیرون ملک سفر کی اجازت دی جائے ، درخواست گزار سپریم کورٹ کا ماہر وکیل ہے پولیس نے غیر قانونی طور پر درخواست گزار کو گرفتار کرنے کی کوششیں کی، سیاسی انتقام کے تحت درخواست گزار پر 19 ایف آئی آرز درج کی گئیں، تمام ایف آئی آرز میں درخواست گزار کو ضمانت دی جا چکی ہے، درخواست گزار کا نام پروویژنل نیشنل آئیڈینٹفکیشن لسٹ ( میں ڈال دیا گیا ہے، لسٹ سے نام نکالنے کا حکم دیا جائے، شعیب شاہین کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں سکریٹری وزارت داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈائریکٹر امیگریشن اور چیئرمین نادرا کو فریق بنایا گیا ہے

    آسٹریلوی میڈیا نے کوہلی کو "مسخرہ” قرار دے دیا

    مونس الہی کی گرفتاری کے لیے اقدامات کرنے کا حکم