Baaghi TV

Tag: سفیر

  • سندھ سمندر کا منظر پیش کر رہا ہے،خوفناک صورتحال ہے: اماراتی سفیر

    سندھ سمندر کا منظر پیش کر رہا ہے،خوفناک صورتحال ہے: اماراتی سفیر

    کراچی:سندھ سمندر کا منظر پیش کر رہا ہے،خوفناک صورتحال ہے: اطلاعات کےمطابق متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر ‎حماد بن عبید الزابی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے اس قدر تباہی ہوئی ہے کہ سندھ کے فضائی دورے کے دوران انہوں نے دیکھا کہ سیلاب سمندر کا منظر پیش کر رہا تھا۔

    وہ کراچی میں سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی کے حوالے سے پریس کانفرنس کرر ہے تھے۔قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی اور سیکرٹری جنرل یو اے ای ریڈ کریسنٹ حنود الجنیبی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    حماد بن عبید الزابی نے بتایا کہ انہوں نے ٹیم کے ہمراہ دو روز میں سندھ کے مختلف شہروں کا دورہ کیا۔ بلوچستان کے حالات بھی کچھ اچھے نہیں۔ سیلاب کی تباہ کاریوں پر دلی افسوس ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ہے۔ روز اول سے عرب امارات اور ریڈ کراس پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ عرب امارات کی جانب سے امدادی سامان کی ایک اور بڑی کھیپ کل کراچی پہنچ رہی ہے۔ پہلی قسط میں 17 کنٹینرز ہیں جن میں ایک لاکھ 30 ہزار خوراک کے پیکٹ شامل ہیں۔

    سفیر نے بتایا کہ 10 ستمبر کو عرب امارات کی ریاستوں ابوظبی، دبئی اور شارجہ میں فنڈز جمع کرنے کی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ ہم متاثرین کی ہر حوالے سے امداد کیلئے پر عزم ہیں۔

    متحدہ عرب امارات کے سفیر ‎حماد بن عبید الزابی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان، پاک افواج اور این ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر انتہائی دشواریوں کے باوجود متاثرین تک پہنچ رہے ہیں، متاثرین کی بحالی کیلئے متعلقہ حکام سے رابطے ہیں۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • یو اے ای کا 6 سال بعد ایران میں سفیر تعینات کرنے کا اعلان

    یو اے ای کا 6 سال بعد ایران میں سفیر تعینات کرنے کا اعلان

    ابو ظبی: عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ایران سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے امارات 6 سال بعد اب جلد اپنا سفیر ایران میں واپس میں بھیجے گا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر سیف محمد الزعبی آنے والے دنوں میں تہران میں سفارت خانے میں اپنے منصبی فرائض سنبھال لیں گے۔

    متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ ایران کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوششوں اورسفیر کے عہدے تک سفارتی نمائندگی بڑھانے کے سابقہ فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہےیہ فیصلہ دونوں ممالک اور وسیع ترخطے کے مشترکہ مفادات کے حصول اور دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ میں معاون ہوگا۔

    ٹوئٹر پر تنقید،سعودی حکومت نے خاتون کو34 سال قید کی سزا سنادی

    تہران میں اماراتی سفیر کے تقررکااعلان 26 جولائی کو متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ عبداللہ بن زاید اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیرعبداللہیان کے درمیان فون کال کے بعد کیا گیا تھا یو اے ای نے 2016 میں ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرلئے تھے اور سفیرکو واپس بلا لیا تھا۔

    ایران میں سعودی عرب کے سفارتی مشن پرمشتعل مظاہرین کے حملے کے بعد یواے ای نے بطور احتجاج ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کر لئے تھے۔ مظاہرین سعودی عرب میں ایرانی رہنما کو سزائے موت دینے کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

    موسمیاتی تبدیلیاں ایک عالمگیراورناقابل تردید حقیقت بن چکی ہیں،سعودی ماہرین موسمیات

  • مریم نواز سے ناروے کے سفیر  البرٹ الاساس کی جاتی عمرہ میں ملاقات

    مریم نواز سے ناروے کے سفیر البرٹ الاساس کی جاتی عمرہ میں ملاقات

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے ناروے کے سفیر البرٹ الاساس نے جاتی عمرہ میں ملاقات کی ہے. ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    مریم نواز سے ناروے کے سفیر البرٹ الاساس کی ملاقات میں دو نوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان پاکستان کی سیاسی صورتھال سپیت خطہ کے موجودہ حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا. ناروے کے سفیر البرٹ الاساس کی جاتی عمرا آمد پر رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے سفیر کا استقبال گیا. ناروے کے سفیر نے وفاق میں مسلم لیگ ن کی جانب سے حکومت بنانے پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو مبارکباد دی.

    علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او علی اصغر جمالی اور وائس چیئرمین مسٹر شنجی یانگی نے بھی جاتی عمرہ میں ملاقات کی.ملاقات میں سی ای او انڈس موٹرز نے مسلم لیگ ن کو وفاق میں حکومت سنبھالنے پر مبارکباد تھی ،سی ای او نے مریم نواز سے ان کے والد سابق وزیراعطم نواز شریف کی خیریت بھی دریافت کی.

  • ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سےامریکی سفیر کی  ملاقات

    ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سےامریکی سفیر کی ملاقات

    سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سےامریکی سفیر کی ملاقات

    سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر مسٹر ڈونلڈ بلوم نے انکے دفترمیں ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ باہمی و دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور حالیہ برسوں کے دوران پاک فضائیہ کی بالخصوص خودانحصاری کے میدان میں غیر معمولی ترقی کی تعریف کی۔ انہوں نے علاقائی امن کے فروغ کے لئے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

    سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے دونوں اسٹریٹجک شراکت داروں کےمابین دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ سربراہ پاک فضائیہ نے مزید کہا کہ "پاکستان امریکہ کے ساتھ مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو علاقائی امن، سلامتی اور استحکام سے متعلق تمام اہم امور پر ہم آہنگی پر مبنی ہیں”۔

    دونوں فریقین نے خاص طور پر تربیت اور آپریشنل شعبوں میں فوجی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

  • عمران خان کا امریکی سفیر سے رابطہ۔ مدد مانگ لی

    عمران خان کا امریکی سفیر سے رابطہ۔ مدد مانگ لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی غلامی سے قوم کو نکالنے والے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خود امریکہ سے مدد مانگ لی


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے امریکی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ اور عمران خان نے امریکی سفیر سے موجودہ بحران سے نکلنے میں مدد طلب کی ہے

    مبشر لقمان کہتے ہیں کہ کیا عمران خان اسکی تردید کریں گے کہ انہوں نے امریکی سفیر سے رابطہ نہیں کیا یا امریکی سفارتخانہ تردید کرے گا ہر گز نہیں

    عمران خان کے خلاف جب تحریک عدم اعتماد جمع ہوئی تھی تو اسوقت ڈی چوک میں ایک جلسے میں عمران خان نے ایک خط لہرایا تھا اور کہا تھا کہ امریکی سازش کے نتیجے میں مجھے حکومت سے نکالا جا رہا ہے امریکہ نے دھمکی دی ہے ۔ اسوقت سے لے کر اب تک عمران خان اسی بیانیہ کو لے کر چل رہے ہیں اور قوم کو حقیقی آزادی کا سبق سکھا رہے ہیں تا ہم حیران کن طور پر عمران خان کا امریکی سفیر سے رابطے کا انکشاف ہوا ہے ۔

    باخبر ذرائع کے مطابق آج امریکی قونصل جنرل سے وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی ملاقات ہوئی اس ملاقات کے بعد عمران خان نے خیبر پختونخواہ ہاوس جا کر امریکی سفیر سے رابطہ کیا یہ رابطہ بنی گالہ سے نہیں کیا گیا عمران خان کو پارٹی رہنماؤں نے مشورہ دیا کہ بنی گالہ کی بجائے خیبر پخونخواہ ہاوس جا کر کال کی جائے۔ امریکی سفیر نے عمران خان کو کیا یقین دہانی کروائی اس پر ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا

    واضح رہے کہ چند روز قبل خیبر پختونخواہ حکومت نے امریکی امداد بھی قبول کی ہے ۔ اس امداد پر عمران خان پر تنقید کی گئی تا ہم وہ خاموش رہے۔ اب عمران خان کے امریکیوں سے رابطے۔امداد کی قبولیت نے عمران خان کے امریکہ مخالف بیانیہ کو زمین بوس کر دیا ہے ۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے نیدرلینڈ کے سفیر ووٹر پلمپ کی الوداعی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے نیدرلینڈ کے سفیر ووٹر پلمپ کی الوداعی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے پاکستان میں نیدرلینڈ کے سفیر ووٹر پلمپ نے جی ایچ کیو میں الوداعی ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرآرمی چیف نے نیدرلینڈ کے سفیر کی خدمات کا شکریہ بھی ادا کیا، دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ان کے تعاون کو سراہا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جایود باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہالینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی تعلقات کو بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا،پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو یقینی بنایا۔

  • تیس سال کویت کی سفارتی خدمات انجام دینے والے سفیر کیلئے برطانیہ کا بڑا اعزاز

    تیس سال کویت کی سفارتی خدمات انجام دینے والے سفیر کیلئے برطانیہ کا بڑا اعزاز

    برطانوی ملکہ الزبتھ نے کویت کے سفیر خالد الدویسان کو تین دہائیوں پر محیط خدمات کے بدلے میں برطانیہ کے غیر معمولی اور بہت کم لوگوں کو مل پانے والے اعزاز سے نوازا ہے۔

    باغی ٹی وی : ” العربیہ” کے مطابق کویت کی خبر رساں ایجنسی کونا کی خبر کے مطابق، برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم نے کویت کے سفیر خالد الدویسان کو تین دہائیوں کی خدمات کے بعد ایک ‘نایاب اور غیر معمولی اعزاز’ سے نوازا ہے کویتی سفیر کو آرڈر آف سینٹ مائیکل اینڈ سینٹ جارج کے لیے مقرر کیا گیا تھا، یہ اعزاز اعلیٰ عہدے پر رہنے والوں کو دیا جاتا ہے، یا جو اعلی افسران کےلیے مخصوص ہے جنہوں نے غیر فوجی میدان میں انتہائی غیر معمولی اور اہم ترین خدمات بیرون ملک یعنی سفارتی شعبے میں انجام دی ہوں۔

    یورپ میں گرمی کی شدید لہر،برطانیہ میں ریلوے پھاٹک پر نصب ٹرین کے سگنلز پگھل گئے

    ڈہلومیٹک کور کا مارشل السٹئیر ہیرسن نے کویتی سفیر کے لے اس اعزاز کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ خالد الدویسان کو ملنے والا یہ اعزاز کم ہی لوگوں کو ملتا ہے جو انہیں ان کی سفارت سے سبکدوشی پر ملکہ الزبتھ کی طرف سے عطا کیا گیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا یہ ان کی خدمات کی تحسین اور اعتراف کا اعلان ہے۔ جو خدمات انہوں نے گذشتہ تیس برسوں کے دوران برطانیہ اور کویت کے دو طرفہ تعلقات کے لیے انجام دی ہیں۔ ہیریسن نے تعریف کی کہ تیس برس تک برطانیہ میں سفیر رہے۔

    واضح رہے خالد الدویسانی 1992 سے برطانیہ میں سفارت کاری کے شعبے میں بروئے کار رہے۔ جبکہ 2002 وہ براہ راست سفارتی شعبے میں رہے۔

    توانائی بحران سے نمٹنے کیلئےبنگلہ دیشی حکومت کا سخت اقدامات کا فیصلہ

  • حمزہ شہباز سے نیدرلینڈ کے سفیرکی ملاقات،زراعت سمیت کئی شعبوں میں تعاون پر اتفاق

    حمزہ شہباز سے نیدرلینڈ کے سفیرکی ملاقات،زراعت سمیت کئی شعبوں میں تعاون پر اتفاق

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے وزیراعلیٰ آفس میں نیدر لینڈ کے سفیر ووٹر پلمپ (Mr. Wouter Plomp) نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ماحولیاتی تغیرات و موسمی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والی صورتحال اور جی ایس پی پلس کے کنونشنز پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں زراعت، فوڈ سکیورٹی، فوڈ پروسیسنگ، ماحولیات اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔

     

    بجلی کے نرخوں میں اضافے کی سفارش کابینہ نے مسترد کی،وفاقی وزیر

     

    وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان او رنیدرلینڈ کے مابین اچھے دوستانہ تعلقات موجو د ہیں۔جی ایس پی پلس کے لئے سپورٹ پرنیدر لینڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پنجاب میں زراعت، فوڈ پروسیسنگ، فوڈسکیورٹی، ماحولیات اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیدرلینڈ کو زراعت، فوڈ پروسیسنگ اور واٹر مینجمنٹ کے شعبو ں میں خاص مہارت حاصل ہے۔پنجاب ایک زرعی صوبہ ہے اور زرعی معیشت کا فروغ ہماری ترجیح ہے-فوڈ سکیورٹی اور زرعی شعبے میں پیداوار بڑھانے کیلئے نیدر لینڈ کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

    فیری سروس سے پاکستان میں سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا،صدر عارف علوی

    انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں نیدر لینڈ کی تکینکی معاونت سے فائدہ پنجاب کے کاشتکاروں کو پہنچے گا۔وزیر اعلی حمزہ شہباز نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیاں پوری دنیا کے لئے بہت بڑا چیلنج ہیں۔پاکستان کو بھی ماحولیاتی تغیرات کا سامنا ہے۔اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے اقوام عالم کو تیزی سے مشترکہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

    نیدر لینڈ کے سفیر نے کہا کہ پنجاب کے زرعی شعبے میں تعاون کے بہت مواقع موجود ہیں – پنجاب حکومت کے ساتھ اشتراک کار کو فروغ دینا چاہتے ہیں -نیدر لینڈ کے اکنامک قونصلر پال ایڈرر (Mr. Paul Ederer)، لاہور میں نیدرلینڈ کی اعزازی قونصل عاصمہ حامد، لیگل ایڈوائزر علی رضا، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری زراعت، سیکرٹری اطلاعات، چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے مون سون سیزن اور ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر تمام انتظامی مشینری کو 24/7 الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ کمشنرز اربن فلڈنگ اور ممکنہ سیلاب کے خدشے کے تناظر میں تمام تیاریاں مکمل رکھیں۔دریاؤں کے بیڈکے اندر آبادیوں کا بروقت انخلاء پہلی ترجیح ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ دریاؤں کے بیڈکے اندر تجاوزات کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور دریاؤں کے بیڈکے اندر آبادیوں کے بروقت انخلاء یقینی بنانے کے لئے عوامی نمائندوں کو بھی آن بورڈ لیا جائے۔موسم کی صورتحال انتہائی غیر متوقع ہے اور غیر معمولی موسمی حالات کے پیش نظر آپ کی تیاریوں کا لیول بھی غیر معمولی اقدامات کا متقاضی ہے۔

    وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ آپ کے پلان تیار ہیں، اصل چیلنج پلان پر عملدرآمد ہوتا ہے۔آپ کی تیاریاں زمین پر نظر آنی چاہئیں اور جہاں بھی کمی کوتاہی ہے، فی الفور دور کی جائے۔ مخلوق خدا کو تکلیف ہوئی تو سخت ایکشن لوں گا۔تمام متعلقہ صوبائی اور وفاقی ادارے مربوط اور بہترین کوآرڈینیشن کے تحت فرائض سرانجام دیں۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کمشنرز کو دریاؤں کے بند کی انسپکشن کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سطح پر مستند معلومات اور ڈیٹا کیلئے تمام انتظامات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے۔تھرڈ پارٹی آڈٹ کا کام پروفیشنل اپروچ کے ساتھ کرایا جائے اور تھرڈ پارٹی آڈٹ کا ادارہ جاتی میکنزم تشکیل دیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ کسی ناگہانی آفت کی صورت میں محکمہ صحت کے پاس ضروری ادویات خصوصاً سانپ کے کاٹے کے علاج کیلئے ادویات وافر مقدار میں موجود ہونی چاہئیں۔ واساز سے متعلقہ ایشوز کو جلد حل کیا جائے۔ بارشوں میں بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے ساتھ تسلسل کے ساتھ رابطے میں رہا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلاب اور مون سون کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈویژنل کمشنرز نے اپنے اضلاع میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے پیشگی انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

    رکن پنجاب اسمبلی ذیشان رفیق، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری آبپاشی، کمشنر لاہورڈویژن، سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری اطلاعات، فورکور کے نمائندے، ڈی جی ریسکیو1122 اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر ملک محمد احمد خان اور ڈویژنل کمشنرز وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

  • پاکستان میں ہالینڈ کے سفیرکا نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کا دورہ،قومی ٹیم کے ساتھ ہاکی بھی کھیلی

    پاکستان میں ہالینڈ کے سفیرکا نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کا دورہ،قومی ٹیم کے ساتھ ہاکی بھی کھیلی

    لاہور:پاکستان میں ہالینڈ کے سفیر مسٹر ووٹر پلمپ نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم اور ایس بی پی ای لائبریری کا دورہ کیا۔اطلاعات کے مطابق اپنے دورے کے دوران ہالینڈ کے سفیر مسٹر ووٹر پلمپ نے کمشنر لاہور کیپٹن (ر) ایم عثمان اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان میں ہاکی کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

     

     

    اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ، ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن، اولمپیئن خواجہ جنید، اولمپیئن توقیر ڈار، بلال اکرم، ہاکی آرگنائزر جنید چٹھہ اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران بھی موجود تھے۔
    اس موقع پر کمشنر لاہور کیپٹن (ر) ایم عثمان اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے معزز مہمان کو سووینئر بھی پیش کئے۔

     

     

    ڈچ سفیر مسٹر ووٹر پلمپ نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں خ جنید/ایس بی پی اکیڈمی کے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ہاکی بھی کھیلی اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے جوش و جذبے اور کھیل کی مہارت کو سراہا۔ بعد ازاں اس نے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

     

     

    اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے ہالینڈ کے سفیر مسٹر ووٹر پلمپ نے کمشنر لاہور پنجاب حکومت کی جانب سے انڈر 13 ہاکی ٹورنامنٹ کے انعقاد کو سراہا۔ ’’یہ ٹورنامنٹ پاکستان میں ہاکی کی حقیقی بحالی میں کلیدی کردار ادا کرے گا‘‘۔ انہوں نے نوجوان نسل میں ہاکی کے کھیل کے فروغ کے لیے خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

     

    ہالینڈ کے سفیر مسٹر ووٹر پلمپ نے کہا کہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم ایک تاریخی گراؤنڈ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یہاں دنیا کے سب سے بڑے اور شاندار ہاکی اسٹیڈیم میں آکر بہت اچھا لگ رہا ہے جہاں ہالینڈ نے 1990 میں پاکستان کو فائنل میں شکست دے کر ہاکی ورلڈ کپ جیتا تھا۔

     

     

    یاد رہے کہ کل پاکستان میں ہالینڈ کے سفیرووٹر پولمپ نے منگل کو پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں چیئرمین رمیز راجا سے ملاقات کی۔آئندہ ماہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ہالینڈ کا دورہ کرے گی اور تین ون ڈے انٹر نیشنل کی سیریز میں حصہ لے گی۔

  • پاکستانی سفیرکی یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کےڈپٹی سیکریٹری جنرل سےملاقات

    پاکستانی سفیرکی یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کےڈپٹی سیکریٹری جنرل سےملاقات

    لکسمبرگ: پاکستانی سفیر کی یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سے ملاقات کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اینریک مورا سے ملاقات کی ہے۔

    یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس میں ہونے والی اس ملاقات میں سفیرِ پاکستان اور اینریک مورا نے پاکستان اور یورپین یونین کے درمیان تعلقات کی مجموعی صورتحال اور دیگر علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دو طرفہ تعاون تمام شعبوں میں بہتری کی جانب گامزن ہے۔اس ملاقات میں ڈاکٹر اسد مجید خان نے پاک۔ای یو سیاسی، اقتصادی، ماحولیاتی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔اس کے ساتھ ہی سفیر پاکستان نے دو طرفہ تجارت کے فروغ میں جی ایس پی پلس کے مثبت کردار کو بھی اُجاگر کیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جی ایس پی پلس باہمی تعاون کا ایک ایسا بہترین نمونہ ہے جس میں فائدہ صرف ایک فریق کا نہیں بلکہ یہ دو طرفہ نفع بخش ثابت ہوا ہے۔

    قبل ازیں جب سفیر پاکستان ایکسٹرنل ایکشن سروس پہنچے تو وہاں ڈپٹی سیکریٹری جنرل اینریک مورا نے ان کا خیرمقدم کیا۔اس موقع پر اینرک مورا کا کہنا تھا کہ یورپی یونین پاکستان کو ایک اہم شراکت دار سمجھتا ہے اور وہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ دوستانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔