Baaghi TV

Tag: سلائیڈنگ

  • خیبر پختونخوا میں بارش،لینڈ سلائیڈنگ،سیاح پھنس گئے

    خیبر پختونخوا میں بارش،لینڈ سلائیڈنگ،سیاح پھنس گئے

    گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے کوہستان اپر اور چلاس کے درمیان شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر بند ہونے کی وجہ سے متعدد مسافر سڑک پر پھنس گئے، جبکہ کوہستان اپر کے علاقے پانی بہہ کو بھی سیلاب نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جہاں مکانات کو نقصان پہنچا اور ایک کمسن بچی زخمی ہوگئی ہے۔
    اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) داسو، اپر کوہستان، نور نبی شاہ نے بتایا کہ داسو کے علاقے کائی گاہ میں ایک بڑا مٹی کا تودہ گرنے سے اپر کوہستان کے علاقے میں قراقرم ہائی وے کئی مقامات پر بلاک ہوگئی ہے۔
    ایس ایچ او نے کہا کہ قراقرم ہائی وے پر صبح سے ہی ٹریفک معطل ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں مسافر بین الاقوامی شریان کے دونوں طرف پھنسے ہوئے ہیں اور پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔
    نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر غلام عباس خان نے مقامی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج گلگت بلتستان کے دیامر اور خیبرپختونخوا کے کوہستان کے درمیان 9 مختلف مقامات پر سڑک بلاک ہوگئ انہوں نے کہا کہ قراقرم ہائی وے کو اتوار کے روز فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) نے لینڈ سلائیڈنگ سے صاف کیا تھا، لیکن پیر کو دوبارہ 9 مقامات پر بلاک ہوگئی تاہم اس کی کلیئرنس کا کام جاری ہے۔
    ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ ابتدائی طور پر وہ سڑک کو یک طرفہ ٹریفک کے لیے کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے لیے مشینیں لگائی جا رہی تھیں۔

  • لینڈ سلائیڈنگ میں بھارتی فوج کا کیمپ تباہ، 21 ہلاک، کئی لاپتہ

    لینڈ سلائیڈنگ میں بھارتی فوج کا کیمپ تباہ، 21 ہلاک، کئی لاپتہ

    نئی دہلی: بھارتی فوج کا کیمپ تباہ، 21 ہلاک، کئی لاپتہ ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں بھارتی فوج کے اہلکاروں سمیت 26 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔اس سلسلے میں یہ بھی بتایا جارہاہے کہ علاقے میں کئی اورمقامات پرلینڈسلائیڈنگ ہورہی ہے اورحفاظتی اقدامات تیز کردیئے گئے ہیں

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست منی پور میں پیش آیا ہے جہاں امپھال جریبام ریلوے پروجیکٹ کی حفاظت پر مامور بھارتی فوج کے اہلکاروں کیلئے قائم کی گئی چیک پوسٹ پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مٹی کا تودہ آن گرا، جس کے نتیجے میں ملبے تلے 100 سے زائد اہلکار دب گئے۔جن کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں

    ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ امدادی کاموں کے دوران 26 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جن میں سے 21 فوجی اہلکار ہیں۔ ریسکیو ٹیم کے انچارج نے کہا کہ ملبے تلے اب بھی 37 افراد دبے ہونے ہیں، جن کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم موسم کی خرابی کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 13 فوجیوں اور 5 سویلین حکام کو ملبے سے زندھ نکال لیا گیا ہے۔

    وزارت دفاع کے پبلک ریلیشن آفیسر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ریلوے پروجیکٹ کی حفاظت پر ان اہلکاروں میں زیادہ تر ریزرو فوجی تھے جو ریلوے کے ایک پروجیکٹ پر کام کررہے تھے۔