Baaghi TV

Tag: سلطان النیادی

  • سلطان النیادی کا خلا میں اپنا چھ ماہ کا تاریخی مشن مکمل

    سلطان النیادی کا خلا میں اپنا چھ ماہ کا تاریخی مشن مکمل

    متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی خلا میں اپنا چھ ماہ کا تاریخی مشن مکمل کرنے کے بعد زمین کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: سلطان النیادی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 184 دنوں تک قیام کے بعد متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق اتوار کو سہ پہر تین بج کر پانچ منٹ پر مدار سے روانہ ہوئے اسپیس ایکس ڈریگن کیپسول پر سلطان النیادی کے دھماکے کی براہ راست کوریج میں اس لمحے کی عکاسی کی گئی جب انھوں نے آخری الوداعی تقریب میں شرکت کی۔

    خلا میں اپنے آخری دن، النیادی نے کیپسول کا دروازہ بند ہونے سے پہلے خلائی اسٹیشن پر اپنے دوستوں کو الوداع کہا وہ اسپیس ایکس سوٹ پہنے ہوئے نظرآئے انھوں نے کچھ حتمی جانچ کی اور وہ ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ناسا کے مشن کنٹرول اسٹیشن سے حتمی منظوری کا انتظار کر رہے تھے۔

    جی 20 اجلاس میں چینی صدرکےشرکت نہ کرنے پرمجھے بہت مایوسی ہوئی،جوبائیڈن

    سلطان النیادی امریکی خلائی ادارے ناسا کے خلاباز اسٹیفن بووین اور ووڈی ہوبرگ اور روسی خلاباز آندرے فیدیف کے ہمراہ پیر کی صبح 8 بج کر 7 منٹ پر فلوریڈا کے ساحل پر اُتریں گے انھوں نے اپنے پیغام میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے روانہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    اپنی روانگی سے چند گھنٹے قبل، النیادی نے آخری بار سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا کہ خلا، یہ الوداع نہیں ہے۔ میں آپ سے پھرملوں گا، چاہے وہ آئی ایس ایس کے لیے نیا مشن ہو یا کسی دور کی منزل کے لیے سفر، میں اپنے خوابوں کو کامیابیوں میں بدلنے کے لیے اپنے پیارے ملک کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور آپ سب کے اعتماد اور محبت کا ممنون ہوں ہماری محفوظ واپسی کی خواہش ہے، ہم جلد ہی ملیں گے،جمعہ کے روز النیادی نے خلا سے زمین کی آخری جھلک کی ایک ویڈیو شیئرکی تھی اور لکھا تھا کہ یہ خوب صورت نظارہ ہمیشہ میرے ذہن پر نقش رہے گا-

    سویڈن حکومت کوقرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعات کی وجہ سےلاکھوں ڈالرکا نقصان


    متحدہ عرب امارات کے خلاباز نے مدار میں مجموعی طور پر186 دن گزارے اور ایک خلائی واک مکمل کی، جس کا مجموعی دورانیہ سات گھنٹے اور ایک منٹ تھا۔آئی ایس ایس پر طویل ترین عرب خلائی مشن مکمل کرنےکےساتھ ساتھ، النیادی نے مئی میں سعودی خلابازوں علی القرنی اور ریانہ برناوی کے ساتھ بھی آٹھ دن تک کام کیا تھا،النیادی اپنے ملک سے خلا میں پرواز کرنے والے دوسرے شخص ہیں اور طویل مدت کے لیے خلائی اسٹیشن ٹیم کے حصے کے طور پر امریکی سرزمین سے روانہ ہونے والے پہلے شخص ہیں۔ انھوں نے مدار میں گردش کرنے والی چوکی پر 200 سے زیادہ تجربات کیے۔

    جمعہ کو متحدہ عرب امارات بھر میں الیکٹرانک بل بورڈز پر النیادی کے وطن لوٹنے کی الٹی گنتی دکھائی گئی جس پر لکھا تھا کہ محفوظ سفر، سلطان، توقع ہے کہ امریکا میں طبی معائنے کے بعد وطن واپسی پر اماراتی شہری کا ہیرو کی طرح استقبال کیا جائے گا۔

    جی 20 اجلاس میں چینی صدرکےشرکت نہ کرنے پرمجھے بہت مایوسی ہوئی،جوبائیڈن

    ناسا کی جانب سے براہ راست نشر کی جانے والی الوداعی تقریب میں سلطان النیادی کوخلا میں اپنے وقت پرغورکرتے ہوئے دیکھا گیا انھوں نے کہا کہ اس تاریخی مشن کو پورا کرنے میں ہماری مدد کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ۔ ایک حیرت انگیز وقت، چھ ماہ، یہ واقعی جلد گزرتے محسوس ہوا۔ہم یہاں ایک خاندان کی طرح کام کرتے تھے، آئی ایس ایس پر چھ ماہ کی سائنسی تحقیق ناقابل یقین تھی-

    ان کے تجربات میں خلا میں انسانی خلیات کی نشوونما کا جائزہ، مائکرو گریویٹی میں آتش گیر مواد کو کنٹرول کرنا، دل، دماغ اور کارٹیلیج افعال پر ٹشو چپ کی تحقیق، نیند کے معیار کا مطالعہ کرنا جس کا مقصد خلابازوں کے لیے توسیعی خلائی مشنوں کے دوران میں نیند کے معیار اور مجموعی صحت کو بہتر بنانے کے لیے تھراپی کی تیاری میں مدد کرنا اور انسانی دل پر مائیکرو گریویٹی کے اثرات شامل ہیں،اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے آئی ایس ایس پر دیکھ بھال کے کام بھی کیے ہیں۔

    جیمز ویب:سُپر نووا کے اندرونی سانچے کے متعلق نئے انکشافات

  • اماراتی خلا باز نے طوفان بپرجوائے کی ویڈیو جاری کر دی

    اماراتی خلا باز نے طوفان بپرجوائے کی ویڈیو جاری کر دی

    کراچی: سمندری طوفان بپرجوائے کے چرچے خلا میں بھی پہنچ گئے،بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر مقیم ایک اماراتی خلا باز سلطان النیادی نے بپرجوئے کی خلا سے بنائی ایک ویڈیو جاری کی ہے۔

    باغی ٹی وی: سلطان النیادی کہا کہ ہم فی الحال جزیرہ نما عرب بالخصوص متحدہ عرب امارات پر پرواز کر رہے ہیں ہم فی الحال طوفان یا طوفان کی آنکھ (مرکز) کی تصاویر لینے کی کوشش کر رہے ہیں ہم کیمرے کو نیچے کی سمت برقرار رکھیں گےہائی زوم کا استعمال کرتے ہوئے-

    سمندری طوفان :کراچی میں خطرناک صورت حال نہیں،چیف میٹرولوجسٹ


    انہوں نے کہا کہ میں اپنے کیمرے کا استعمال کرتے ہوئے باقاعدہ تصاویر کھینچوں گا آئی ایس ایس موسم کی نگرانی میں زمین پر ماہرین کی مدد کر سکتی ہے،کیا آپ یہ گرجتا چمکتا طوفان دیکھ رہے ہیں، لیکن اب میں طوفان کا مرکز دیکھ سکتا ہوں لیکن یہ وہ تصویریں ہیں جو آپ بحیرہ عرب کی دیکھ رہے ہیں۔ یہ آج کی ہماری کوریج ہے۔ ہم ان تصاویر کو آپ کے ساتھ شیئر کریں گے۔

    سلطان النیادی نےلوگوں سے طوفان کے دوران حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی اپیل کی-

    ہرملک کواپنی توانئی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے اپنے مطابق فیصلہ کرنا ہے،امریکا

    کراچی میں سمندری طوفان بپر جوائےکے اثرات کے باعث ہاکس بے پر سمندر میں طغیانی بڑھ گئی ہے، ہاکس بے کے ساحل پر اونچی لہریں ہیں جب کہ سینڈزپٹ کے مقام پر بھی تیز اونچی لہروں کے باعث روڈ پرپانی آرہا ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں سمندر کے قریبی گوٹھ اور کریک میں بلند لہروں کے باعث پانی آسکتا ہے تاہم اس پانی سے ڈی ایچ اے اور دیگر ساحلی علاقوں کو بلند لہروں سے خطرہ نہیں مون سون میں ہاکس بے سڑک تک پانی آجاتا ہے، 15 جون کو سمندری طوفان کے ٹکرانے کے بعد 17 جون تک اثرات رہیں گے۔

    سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ سندھ کی ساحلی پٹی پر تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان رہے گا، طوفان زمین پر آنے کے بعد آہستہ آہستہ کمزور ہوتا ہے، طوفان راجستھان کی جانب بڑھے گا اور ایک 2 دن بارش برسانے کے بعد ختم ہوجائے گا طوفان کے بعد کراچی میں جون کا معمول کا موسم رہے گا، شہر میں سمندری ہوائیں بھی بحال ہوجائیں گی جب کہ درجہ حرارت 35 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔

    توشہ خانہ فوجداری کاروائی کیس،خواجہ حارث کے ٹرائل کورٹ کے دائرہ اختیار پر دلائل

  • اماراتی خلاباز نے خلا سےمسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی ویڈیو شیئر کردی

    اماراتی خلاباز نے خلا سےمسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی ویڈیو شیئر کردی

    متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے سعودی عرب کی مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی ویڈیو شیئر کردی۔

    باغی ٹی وی: اماراتی خلاباز سلطان النیادی اس وقت بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن میں ناسا کے 6 ماہ طویل مشن پر موجود ہیں اور وہیں سے وہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے باقاعدہ اپ ڈیٹس شیئر کر تے رہتے ہیں۔

    رمضان کی27 ویں شب،مسجدالحرام کےاطراف کی سڑکیں نمازیوں سے بھر گئیں،ویڈیو

    پیر کو رمضان کی27 ویں شب کے موقع پر سلطان النیادی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خلا سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے مناظر شیئر کیے سلطان النیادی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلا سے نیچے زمین پر دکھنے والے اندھیرے میں بظاہر مسجدالحرام اور مسجد نبوی ﷺ روشن دکھائی دے رہی ہیں۔


    سلطان النیادی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ‘بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے ان بابرکت راتوں پر سعودی شاہ سلمان کے بچوں کے لیے تحفہ ‘۔

    سعودی عرب کے ساتھ معمول کے تعلقات اور امن چاہتے ہیں،اسرائیلی وزیراعظم


    واضح رہے کہ سلطان النیادی 28 اپریل کو ناسا کے فلائٹ انجنیئر اسٹیفن باؤن کے ہمراہ ساڑھے 6 گھنٹے طویل ’اسپیس واک‘ کا حصہ ہوں گےجس کےبعد وہ خلا میں چہل قدمی کرنے والےپہلے عرب خلا بازکا اعزازحاصل کرلیں گے سلطان النیادی نے ناسا کے خلا میں مائیکرو گریوٹی میں انسانی خلیےکی نشونما پر تجربات کیلئے بھیجے گئے مشن کے ہمراہ 2 مارچ کو کینیڈی اسپیس اسٹیشن سے خلا کا سفر شروع کیا تھا –

    لانچ سے چند منٹ قبل انسانی تاریخ کے سب سےطاقتورراکٹ کی پروازملتوی

    یو اے ای کے خلاباز احمد النیادی کو اسپیس واک کیلئے ناسا کی جانب سے جونسن اسپیس سینٹر کی نیوٹرل بویانسی لیبارٹری میں 55 گھنٹے کی تربیت بھی دی گئی تھی۔