Baaghi TV

Tag: سلطان راہی

  • سن آف مولا جٹ کون بنائے گا ؟

    سن آف مولا جٹ کون بنائے گا ؟

    جیسا کہ سب جانتے ہیں‌کہ مولا جٹ 80 کی دہائی کی کامیاب ترین فلم ہے، چالیس سال کے بعد اس فلم کو دوبارہ دا لیجنڈ‌ آف مولا جٹ کی صورت میں بنایا گیا . دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کے بعد اب سن آف مولا جٹ بنائی جا رہی ہے . اس فلم کو ناصر ادیب نے لکھا ہے کہ جب کہ حیدر سلطان اس میں مولا جٹ کا کردار ادا کریں گے. حیدر سلطان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے والد کے بعد میرا ہی بنتا تھا کہ میں ان کے کام کو آگے لیکر چلتا لیکن مجھ سے ایک غلطی ہوئی کہ میں ایسا نہ کر سکا اور امریکہ جاتا آتا رہا لیکن اب میں‌مسلسل چھ سال سے پاکستان میں ہوں اور مسلسل کام کررہا ہوں‌اب میں جو فلمیں بنا رہا ہوں وہ عوام پسند کررہی ہے . فلمی صنعت کی بحالی کے لئے سر توڑ‌کوشش کر رہا ہوں. حیدر

    سلطان نے مزید یہ بھی کہا کہ میں نے لیجنڈ آف مولا جٹ سے پہلے سن آف مولا جٹ لکھوائی تھی ، لیکن بعض وجوہات کی بناء پر تاخیر کا شکار ہو گئی.ہم بہت جلد اس فلم کی شوٹنگ کریں گے . فلم کے ڈائریکٹر اور باقی کاسٹ‌کو فائنل کیا جانا ہے اور پھر کام شروع ہو جائیگا . مجھے امید ہے کہ سب آف مولا جٹ کو عوام کا اچھا ریسپانس ملے گا . حیدر سلطان نے کہا کہ میرے والد کی کاپی بہت سارے لوگوں نے کی لیکن عوام نے ہر کسی کو رد کر دیا .

  • حیدر سلطان نے کس کو سلطان راہی کے قتل کے حوالے سے سچ بولنے کو کہہ دیا ؟‌

    حیدر سلطان نے کس کو سلطان راہی کے قتل کے حوالے سے سچ بولنے کو کہہ دیا ؟‌

    اداکار حیدر سلطان جو کہ سلطان راہی کے بیٹے ہیں انہوں نے سلطان راہی کی 27 ویں برسی کے موقع پر انٹرویو میں‌کہا ہے کہ ان کے والد کے ساتھ ان کے ڈرائیور احسن تھے ، وہ آج بھی حیات ہیں اور آخری سانسوں پر ہیں انہیں‌چاہیے کہ وہ سچ بول دیں اور ہمیں بس ایک بار بتا دیں کہ سلطان راہی کو کس نے مارا کیوں‌مارا ، میں سمجھتا ہوں کہ اسکو یقینا پتہ ہے کہ یہ سب کیسے ہوا ، اسکی زبان بند کر دی گئی ہے یا اسکو کچھ کھلا پلا دیا گیا ہے اس لئے وہ کچھ نہیں بولتا. اگر اس نے بتا دیا کہ سلطان راہی کو کس نے قتل کیا تو پھر ہمیں‌پولیس اور کسی بھی حکومت کی

    ضرورت نہیں‌ہوگی . حیدر سلطان راہی نے کہا کہ پولیس نے عارضی طور پر اس کیس کو کلوز کر دیا تھا یہ کہہ کر کہ کسی بدمعاش نے قتل کا اعتراف کیا تھا اسکو انکائونٹر میں مار دیا گیا ہے، لیکن میرے حساب سے یہ غیر تسلی بخش ہے. میں جب تک زندہ ہوں اس قتل کا سراغ لگا کر رہوں گا . سلطان راہی کی کسی سے بھی دشمنی نہیں تھی وہ سب سے عاجزی سے ملتے تھے ، ان کو تو بڑے سے بڑا بدمعاش بھی جھک کر ملتا تھا.

  • مصطفی قریشی کی کہی ہوئی بات ہو گئی پوری

    مصطفی قریشی کی کہی ہوئی بات ہو گئی پوری

    سینئر اداکارہ مصطفی قریشی جنہوں نے 1979 میں ریلیز ہونے والی فلم مولا جٹ میں نوری نت کا کردار ادا کیا تھا. مصطفی قریشی نے اس کردار کو اس قدر خوبصورت انداز میں نبھایا کہ اج تک ان کے مداح انکی اس پرفارمنس کو یاد رکھے ہوئے ہیں یہاں تک کہ آج کی نوجوان نسل بھی مصطفی قریشی کو نوری نت کے کردار میں سراہتی ہے. مولا جٹ میں سلطان راہی نے کردار ادا کیا تھا وہ اس دنیا میں نہیں‌ہیں لہذا دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے پریمئیر پر صرف مصطفی قریشی ہی شرکت کر سکے. مصطفی قریشی نے جب یہ فلم دیکھی تھی تو کہا تھا کہ فلم میں‌فواد خان اور حمزہ علی

    عباسی نے بہت اچھی پرفارمنس دی ہے.انہوں نے یہ بھی کہا کہ تھا کہ آج کے نوجوان آرٹسٹ خاصے باصلاحیت ہیں مجھے امید ہے کہ دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ‌ سو کروڑ کا بزنس کریگی بلکہ انہوں نے تو یہاں تک کہا تھا کہ یہ فلم سو نہیں دو سو کروڑ کا بزنس کریگی. اور مصطفی قریشی کی یہ بات پوری ہو گئی ہے اور فلم نے دو سو کروڑ سے اوپر کا بزنس کر لیا ہے. یوں دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ پاکستان کی پہلی دو کروڑ کرنے والی فلم بن گئی ہے. اور اس فلم کی ٹیم خاصی خوش ہے اور مزید کام کرنے کے لئے پرجوش ہے.

  • سلطان راہی کو غلام محی الدین سے چڑ تھی انجمن

    سلطان راہی کو غلام محی الدین سے چڑ تھی انجمن

    اداکارہ انجمن کا کہنا ہے کہ سلطان راہی کو اداکار غلام محی الدین سے تھوڑی چڑ تھی. چڑ کی وجہ بتاتے ہوئے انجمن نے کہا کہ میرا سلطان راہی کے بعد پئیر غلام محی الدین کے ساتھ بہت پسند کیا جا رہا تھا. سلطان راہی کی عادت تھی کہ ان کی جو ہیروئین ہوتی تھی ان کو لگتا تھا کہ بس میری ہی ہیروئین ہے وہ کسی اور کی بات نہ کرے. ایک بار ہم کسی فلم کے سیٹ پر تھے وہاں غلام محی الدین آئے اور میں‌نے ان کو کہا کہ آپ کا اور میرا گانا عوام بہت پسند کررہی ہے اس پر غلام محی الدین نے کہا کہ جی ہاں ایسا ہی ہے سلطان راہی یہ سب سن رہے تھے ان کو اتنا

    غصہ آیا کہ وہ وہاں سے اٹھ کر چلے گئے اور ڈائریکٹر سے کہا کہ جب میرا شاٹ ریڈی ہو مجھے بلا لینا میں کمرے میں جا رہا ہوں. یوں سلطان راہی غصہ کر جاتے تھے. انجمن نے کہا کہ میڈم نورجہاں میری بہت تعریف کیا کرتی تھیں وہ کہتی تھیں کہ انجمن تم میرے گانوں کے ساتھ صحیح انصاف کرتی ہو، وہ مجھے بہت زیادہ دعائیں دیتی تھیں جب میں نے گانا تیرے باجرے کی راکھی گایا تو انہوں‌نے تعریف کی بس مجھے تو لگا کہ ساری دنیا کی خوشیاں سمٹ کر میرے دامن میں آ گئی ہیں کیونکہ میڈم نور جہاں کی تعریف بہت بڑی بات تھی.

  • فلم انڈسٹری کی بقاء کے لئے کیا ضروری ہے حیدر سلطان راہی نے بتا دیا

    فلم انڈسٹری کی بقاء کے لئے کیا ضروری ہے حیدر سلطان راہی نے بتا دیا

    پنجابی فلموں کے نامور اداکار اور سلطان راہی کے بیٹے حیدر سلطان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو چلانے کےلئے نئے اور جوان خون کی ضرورت ہے اسی میں فلم انڈسٹری کی بقاء ہے. ہمیں نئے لوگوں‌کو چانس دینا ہوگا تبہی انڈسٹری آگے بڑھ سکے گی. انہوں نے پرڈیوسرز اور ہدایتکاروں سے کہا کہ ان کو نئے لوگوں‌کو متعارف کروانے کا رسک لینا پڑے گا جیسا کہ کسی دور میں ہوتا آیا ہے. اگر ہم نئے لوگوں کو چانس نہیں دیں گے تو نئی کھیپ کیسے تیار ہو گی. حیدر سلطان نے مزید کہا کہ جو دنیا سے چلا جاتا ہے اس جیسا کوئی دوسرا نہیں آتا اسی طرح سے جو انڈسٹری کو چھوڑ جاتے

    ہیں کسی بھی وجہ سے ان کا خلاء کبھی پورا نہیں ہوسکتا. حیدر سلطان مزید یہ بھی کہتے ہیں کہ کراچی ڈرامہ انڈسٹری میں جس طرح نئے لڑکے لڑکیاں آئے ہیں اسی طرح سے ہمیں فلم انڈسٹری میں بھی نئے لڑکے لڑکیاں لانی چاہیں. یاد رہے کہ حیدر سلطان راہی پنجابی فلموں میں ہی کام کرتے ہیں اور وہ آج تک گنڈاسہ کلچر سے باہر نہیں آئے رواں برس ان کی ایک فلم اشہتاری گجر ریلیز ہوئی اس میں بھی انکو گنڈاسہ پکڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے. حیدر سلطان راہی کے دعوے کے مطابق ان کی فلم کو پنجاب کے سرکٹ میں بہت پسند کیا گیا اور سپر ہٹ ہوئی .

  • ہماری مولا جٹ غریبانہ تھی دا لیجنڈ آف مولا جٹ بنی ہی امیرانہ ہے مصطفی قریشی

    ہماری مولا جٹ غریبانہ تھی دا لیجنڈ آف مولا جٹ بنی ہی امیرانہ ہے مصطفی قریشی

    80 کی دہائی میں بننے والی فلم مولا جٹ میں مصطفی قریشی نے نوری نت کا کردار ادا کیا تھا جبکہ سلطان راہی نے مولا کا کردار ادا کیا تھا اس فلم نے شائقین کے دل جیت لئے تھے خوبصورت مکالمے اور بہترین اداکاری کی وجہ سے یہ فلم آج تک لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہے. اس فلم میں نوری نت کا کردار کرنے والے مصطفی قریشی نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہاہے کہ میں نے فلم کا ٹریلر دیکھا ہے یہ فلم کافی امیرانہ بنی ہے بہت پیسہ لگا ہے دوسری طرف ہماری فلم کی طرف دیکھیں تو وہ غریبانہ بنی تھی لیکن لوگوں نے اسکو امیرانہ کر دیا تھا. میری دعا ہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ جتنی امیرانہ بنی ہے اس سے بھی زیادہ امیر ہوجائے اور لوگ اس کو بہت زیادہ پسند کریں. مصطفی

    قریشی نے مزید کہا کہ نوری نت اور مولا کا کردار کرنے والے فواد خان اور حمزہ علی عباسی اپنی ٹائپ کے بہترین اداکار ہیں مجھے یقین ہے کہ انہوں نے بہت اچھا کام کیا ہوگا.اس فلم کو بنانے والے اور جنہوں نے اس میں‌کام کیا ہے وہ سب میرے دوسرے ہیں ساتھی ہیں میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں. دا لیجنڈ آف مولا جٹ ہے تو پاکستانی فلم ہی اور پاکستانی فنکاروں نے ہی اس میں کام کیا ہے لہذا ہم سب کو اس فلم کو سپورٹ کرنا چاہیے. ایک سوال کے جواب میں مصطفی قریشی نے یہ بھی کہا ہے کہ میں نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا جو ٹریلر دیکھا ہے اس کو دیکھ کر ہالی وڈ کی رومن ایمپائر کی فلموں کی یاد آجاتی ہے .

  • اداکارہ انجمن کی سلطان راہی کی قبر پر حاضری

    اداکارہ انجمن کی سلطان راہی کی قبر پر حاضری

    پنجابی فلموں کی سپر ہٹ اداکار ہ انجمن نے گزشتہ روز سلطان راہی کی قبر پر حاضری دی اور دعا مانگی ۔ انجمن نے سلطان راہی کے بیٹے حیدر سلطان سے خصوصی ملاقات کی اور پھر دونوں نے مل کر سلطان راہی کی قبر پر حاضری دی۔اداکارہ نے ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے اپنے ساتھی سلطان راہی کے حوالے سے ان کے بیٹے کے ساتھ گفتگو کی ،۔انجمن نے کافی وقت حیدر سلطان کے گھر بِیتایا اور اس میں انہوں نے صرف سلطان راہی کو یاد کیا۔انجمن کا کہنا تھا کہ کئی برسوں کے بعد سلطان راہی کی قبر پر حاضری کی دینے کا موقع ملا ہے۔

    یاد رہے کہ انجمن کافی برسوں سے پردہ سکرین سے غائب ہیں وہ لاہو ر میں موجود ہیں فلمیں بھی بن رہی ہیں لیکن وہ کسی فلم میں دکھائی نہیں د ے رہیں۔یہاں تک کہ پنجابی فلموں کی ہیروئین صائمہ نور بھی ڈراموں میں نظر آئی ہیں لیکن انجمن بڑی اور چھوٹی سکرین دونوں سے دوری اختیار کئے ہوئے ہیں،اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں فلموں میںکام کرنے کی خواہاں ہوں لیکن اگر کوئی ایسا کردار ہو جس میں مجھے لگے کہ ہاں کرنے کےلئے کچھ ہے ضرور کروں گی لیکن صرف نظر آنے کے لئے کسی بھی پراجیکٹ کا حصہ نہیں بن سکتی ۔انجمن ماضی قریب میں اپنی شادی ٹوٹنے کی وجہ سے خبروں میں رہیں،تاہم فلمی تقریبات میں انجمن ضرور نظر آنے لگی ہیں گزشتہ دنوں لاہور میں سرمد سلطان کھوسٹ کی فلم کملی کے پریمئیر پر انجمن دکھائی دیں اور وہاںانہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی ۔

  • سلطان راہی کو مداحوں سے بچھڑے 26 برس ہو گئے

    سلطان راہی کو مداحوں سے بچھڑے 26 برس ہو گئے

    لاہور: لالی ووڈ اداکار سلطان راہی کی آج 26 ویں برسی منائی گئی-

    باغی ٹی وی :پنجابی فلموں کے نامور ہیرو سلطان محمد المعروف سلطان راہی1938ءکو بھارت کے شہر اترپردیش میں پیدا ہوئے قیام پاکستان کے بعد وہ پاکستان منتقل ہو گئے۔سلطان راہی نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم ’’باغی‘‘ میں ایک معمولی سے کردار سے کیا لیکن 1972میں ریلیز ہونے والی فلم ” بشیرا“ کی کامیابی نے انہیں سپر اسٹار بنا دیا جبکہ ان کی فلم ” مولا جٹ “ نے باکس آفس پر کامیابی کے ریکارڈ قائم کیے۔

    سلمان خان کی گھوڑے کے ساتھ شئیرکی گئی تصویر پر دلچسپ تبصرے

    سلطان راہی 80ء کے عشرے میں پنجابی فلموں کے معروف ہیرو رہے ہیں اور 700 سے زائد فلموں میں اداکاری کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیاہے سلطان راہی کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں موجود ہے جبکہ موت کے وقت بھی سلطان راہی کی 54 فلمیں زیر تکمیل تھیں اوریہ بھی ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔

    بگ باس 15: سلمان خان کی کھلاڑی کو گھر میں گھس کر مارنے کی دھمکی دی

    فن کے سلطان کو 150 سے زائد فلمی ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے 500 فلموں میں انہوں نے بطور ہیرو کردار ادا کیا ہے سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی کی جوڑی فلم کی کامیابی کی ضمانت بن گئی ان کی دیگر کامیاب فلموں میں ’سالا صاحب‘، ’چن وریام‘،’اتھرا پتر‘،’ملے گا ظلم دا بدلہ‘، ’ وحشی جٹ ‘ ، ’ شیر خان ، ’ شعلے ‘ ، ’ آخری جنگ ‘ ،’جرنیل سنگھ‘، ’دو بیگھےزمین‘،’شیراں دے پتر‘ اور دیگرقابل ذکر ہیں سلطان راہی کو یہ اعزازبھی حاصل ہےکہ 12اگست 1981ءکو ان کی پانچ فلمیں’شیرخان‘،’ظلم دا بدلہ‘،’اتھرا پتر‘،’چن وریام‘ اور ’سالا صاحب‘ ایک ہی روز ریلیز ہوئی تھیں اور ان فلموں نے کامیابی کے ریکارڈ قائم کیے تھے۔

    بھارتی موسیقار اے آر رحمن نے بیٹی کی منگنی کر دی

    سلطان راہی کو 9جنوری 1996ءکو گجرانوالہ کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا سلطان راہی کی المناک موت کے بعد پاکستانی فلم انڈسٹری بحران کا شکار ہو گئی۔

    ملیالم اداکارصرف 10 منٹ میں سلمان خان کے گرویدہ ہو گئے