Baaghi TV

Tag: سلمان بٹ

  • افغان کرکٹ بورڈ کی سلمان بٹ کو بیٹنگ کنسلٹنٹ بنانے کی خواہش

    افغان کرکٹ بورڈ کی سلمان بٹ کو بیٹنگ کنسلٹنٹ بنانے کی خواہش

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر سلمان بٹ کو افغان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کی جانب سے آنے والی سیریز میں کوچنگ کرنے کیلئے پیشکش کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ نے سلمان بٹ سے رابطہ کرتے ہوئے اپنے بورڈ کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش کی ہے، کرکٹ بورڈ نے بھارت میں سیریز سے قبل ہائی پرفارمنس کیمپ کے لیے سلمان بٹ کو جاب آفر کی ہے،افغانستان کو آئندہ ماہ بھارت سے انہی کے میدان پر سیریز کھیلنی ہے جس کا آغاز 20 جنوری سے ہوگا،افغان بورڈ پاکستانی کھلاڑی کو بیٹنگ کنسلٹنٹ بنانے کا خواہش مند ہے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں سلمان بٹ کو پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنایا گیا تھا تقرری کے ایک دن بعد ہی انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا،محمد حفیظ نے سلمان بٹ کو سلیکشن کنسلٹنٹ کے عہدے سے ہٹانے میں اہم کردار ادا کیا پی سی بی نے سابق کرکٹرز کامران اکمل، راؤ افتخار انجم اور سلمان بٹ کی بطور کنسلٹنٹ ممبران تقرری کی تصدیق کی تھی۔ تاہم،سلما ن بٹ کی شمولیت کو کرکٹ برادری میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں فیصلے کو تیزی سے تبدیل کر دیا گیا۔

    سلمان بٹ کو سلیکشن کنسلٹنٹ کے عہدے سے ہٹانے میں حفیظ کا اہم کردار

    آسٹریلیا میں سلمان بٹ کی تقرری کے بارے میں جاننے کے بعد، ٹیم کے ڈائریکٹر حفیظ نے مبینہ طور پر پی سی بی کے اعلی حکام سے انتخاب پر نظر ثانی کرنے پر زور دیا اس خبر سے حیران ہو کر حفیظ نے فوری طور پر لاہور میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر سے فون کیا اور کہا کہ سلمان بٹ کی تقرری غلطی تھی انہوں نے داغدار ماضی والے افراد کے ساتھ کام کرنے کی اپنی دیرینہ مخالفت پر زور دیا اور سوال کیا کہ وہ اس نوعیت کے کسی کے ساتھ کیسے تعاون کر سکتے ہیں۔

    بار بار دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو 10،10 لاکھ جرمانے کی ہدایت

  • سلمان بٹ میری ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے،چیف سلیکٹر وہاب ریاض

    سلمان بٹ میری ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے،چیف سلیکٹر وہاب ریاض

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ میرا فیصلہ ہے کہ مجھے کن لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے ، سلمان کو کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ بھی میرا ہی تھا اور اب میں ہی انہیں ہٹا رہا ہوں-

    باغی ٹی وی : پریس کانفرنس کے دوران وہاب ریاض نے کہا ہے کہ سلمان بٹ کے نام پر بہت بات ہوئی ہے ، سلمان بٹ کو بتا دیا ہے کہ وہ ہماری ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے ،وہ کرکٹ کو سمجھتے ہیں ، لیکن وہ میری ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ،کرکٹ میں چیزیں آگے چلنی چاہییں، جو اس نے کیا اس پر وہ بھگت چکے ہیں ، کسی کا دباوؤ نہیں ، سلمان کو کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ بھی میرا ہی تھا اور اب میں ہی انہیں ہٹا رہا ہوں،سلمان بٹ کا نام اب واپس لے لیا گیا ہے ، ابھی وہ پی سی بی سے وابستہ نہیں ہوئے ہیں۔

    آسٹریلوی وزیر اعظم کی پاکستانی ٹیم کو ملاقات کی دعوت

    دورہ آسٹریلیا کے حوالے سے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ٹیم سلیکشن میں سلمان بٹ کا کوئی رول نہیں تھا، سلمان بٹ کی تقرری زیر غور تھی تاہم غور کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے ہم کنسلٹنٹ ممبر کے طور پر ان کا تقرر نہیں کر رہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹرز کامران اکمل، راؤ افتخار انجم اور سلمان بٹ کو چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے کنسلٹنٹ کی ذمہ داریاں تفویض کیں تھیں۔

    پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ ناروا سلوک، آسٹریلین کرکٹ بورڈ انتظامیہ کو شدید تنقید کا …

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ بیٹر اسد شفیق کو سلیکٹر اور کنسلٹنٹ بنانےکا فیصلہ کیا ہے، اسد شفیق پہلی بار پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے اور ٹیسٹ کرکٹر کراچی سے سلیکٹر بنیں گے،اسد شفیق یکم جنوری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں توصیف احمد اور وہاب ریاض کی معاونت کریں گے،اسد اس وقت قومی ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کر رہے ہیں اور وہ اگلے چند دن میں اپنی دستیابی سے آگاہ کریں گےچار سال سے قومی ٹیم سے باہر ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق سندھ پریمیئرلیگ کھیل کر اپنی ذمہ داریاں شروع کریں گے۔

    ن لیگ پہلا پارلیمانی بورڈ اجلاس اختتام پذیر: آئندہ الیکشن کیلئے سرگودھا سے امیدواروں کے …