اداکار سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو حال ہی میںایک بار پھر دھمکیاں ملنے کے بعد سلمان خان نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے ۔میرے والد کو دھمکی آمیز خط مارننگ واک کے دوران ملا ہے ،میری کسی سے معمولی سی بھی دشمنی نہیں ہے آج کل کہ میں کسی پر شک کر سکوں ۔مجھے کوئی میسج یا دھمکی آمیز کال تاحال موصول نہیں ہوئی ۔
سلمان خان کو ملنے والی دھمکی آمیز خط میں باقاعدہ یہ لکھا گیا کہ سلمان اور سلیم دونوں بہت جلد سدھو موسے والا بنا دئیے جاﺅ گے ۔خط پر G.B اورLB کہا جا رہا کہ جی بی سے مراد گولڈی بار اور ایل بی سے مراد لارنس بسنوئی ہے لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ ہم حتمی طور پر کچھ بھی نہیں کہہ سکتے کہ اس خط کے پیچھے کون ہے ۔ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ سلیم خان کو جو خط ملا ہے اس کی تحقیقات ہر سطح پر جاری ہیں ۔
یاد رہے کہ لارنس بسنوئی سلمان خان کو جودھ پور میں قتل کرنے کی دھمکی دے چکا ہے لیکن حال ہی میں جب انہیں پھر سے دھمکیاں دی گئیں اس کے بعد سلمان خان اور ان کے گھر کے باہر کی سیکیورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے ۔سلمان خان نے تو پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروا کر معاملہ کلئیر کر دیا ہے کہ ان کی دشمنی کسی سے بھی نہیں ہے کہ انہیں دھمکیاں دی جائیں اب پولیس تحقیقا ت کیا بتاتی ہیں اس لئے سلمان خان کے پرستاروں کو انتظار کرنا ہو گا ۔
Tag: سلمان خان
-

سلمان خان نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا
-

فلم سٹار شان شاہد بالی وڈ کے تینوں خانز سے ہوئے خفا
فلمسٹار شان شاہد جو آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں، وہ سیاسی معاملات میں بھی کافی دلچپسی لیتے ہوئے عمران خان کے حق میں لکھتے رہتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں بالی وڈ کے تینوں خانز کو کٹہرے میں کھڑا کر لیا اور ان کی خاموشی پر سوال اٹھا دئیے۔ تفصیلات کے مطابق شان شاہد نے بھارت میں گستاخانہ بیانات دئیے جانے پر تینوں خانز شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان کی خاموشی پر سوال اٹھا دئیے شان نے ان تینون کی تصویر ٹویٹر پر شئیر کی اورلفظ لکھا لعنت یعنی شان شاہد ان تینوں خانز کی اس موقع پر خاموشی پر کافی ناراض ہیں ان کا خیال ہے کہ ان تینوں خانز کو بطور مسلمان ان کے ہی ملک میں پیارے نبی کے حوالے سے فضول قسم کی گفتگو پر آواز اٹھانی چاہیے جو کہ انہوں نے تاحال ایسا نہیں کیا۔ شان شاہد کی طرح تینوں خانز کے بہت سارے پرستار ان کی خاموشی پر مایوس ہیں۔ شان شاہد کی اس پوسٹ پر انہیں کافی سپورٹ کیا گیا۔اسی طرح سے بہت سارے شوبز ستارے اس حوالے سے میدان میں ہیں اور حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ بھارت سے بائیکاٹ کیاجائے۔
پاکستان میںہر سطح ہر بھارت کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کی جا رہا ہے.عمران خان ہوں یا شہباز شریف بلاول سب اس معاملے میں ایک پیج پر ہیں اور تینوں نے گستاخانہ بیانات پر مذمت کی ہے. واضح رہے کہ بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل پر توہین رسالت کا ارتکاب کیا تھا. -

دھمکی آمیز خط ملنے کے باوجود سلمان خان بنے نڈر
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو روز قبل بالی وڈ کے بھائی جان سلمان خان کے والد سلیم خان کو اس جگہ سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا جہاں وہ ہر صبح واک کرکے کچھ دیر بیٹھتے ہیں پولیس کے مطابق اس خط میں باپ بیٹا دونوں کو دھمکی دی گئی تھی. سلمان خان اس دھمکی سے بالکل نہیں ڈرے نہ ہی وہ ڈر کر گھر بیٹھے ہیں وہ اصل میں دبنگ بن گئے ہیں۔ سلمان خان دھمکی آمیز خط ملنے کے باوجود گھر سے باہر جا آرہے ہیں یعنی انہوں نے اپنی آمدو رفت کو محدود نہیں کیا، رپورٹس کہتی ہیں کہ ان کے گھر کے باہر کی اور سلمان خان کی خود کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے. تاہم سلمان خان اپنی اگلی فلم جس کا نام ہے ’’کبھی عید کبھی دیوالی‘‘ کی شوٹنگ کے لئے حیدر آباد جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یوں سلمان خان نے دھمکی دینے والوں کا دکھایا اپنا اصل دبنگ روپ اور انہیں بتا دیا کہ وہ کسی دھمکی سے ڈر کر گھر نہیں بیٹھنے والے بلکہ وہ اپنے پرستاروں کے لئے گھر سے باہر بھی نکلیں اور کام بھی کریں گے اور دھمکی دینے والے بزدلوںکا سامنا بھی کریں گے۔
یاد رہے کہ سلمان خان اپنے دبنگ انداز کی وجہ سے لوگوں میں بہت مقبول ہیں گوکہ ان کا نام ہر دوسری کنٹرورسی میں ہوتا ہے لیکن وہ کسی بھی قسم کی کنٹرورسی سے گھبراتے نہیں ہیں. -

سلمان خان کے والد سلیم خان کو دھمکیاں ملنے کے بعد ایف آئی آر لانچ کر دی گئی
بھارتی اداکارسلمان خان کو سدھو موسے والا کے قتل کے بعد دھمکیاں ملیں،دھمکیاں ملنے کے بعد ممبئی پولیس نے ان کی سیکیورٹی بڑھا دی تھی ۔ان کے بعد اب ان کے والد سلیم خان کو بھی دھمکیاں مل رہی ہیں ۔گزشتہ روز نہ معلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر لانچ کر دی گئی ہے۔ممبئی پولیس نے تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں ۔رپورٹس کے مطابق سلیم خان کو صبح آٹھ بجے کے قریب ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا۔سلیم خان اس وقت جاگنگ کے لئے جایا کرتے ہیں اور جاگنگ کرنے کے بعد وہ جس بینچ پر روٹین میں بیٹھتے ہیں اُس روز بھی وہیں جا کر بیٹھے اور انہیں وہاں ایک خط پڑا ملا جس کو کھول کر انہوں نے پڑھا تو اس میں ان کو دھمکیاں دی گئی تھیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس خط میں کسی کے دستخط نہیں ہیں لیکن اس میںسلمان خان اور ان کے والد سلیم خان دونوں کو دھمکیاں دی گئی ہیں ۔اس خط کے بعد خان فیملی نے ممبئی پولیس سے رابطہ کرکے ایف آئی آر درج کروائی ۔
جس وقت یہ واقعہ ہوا سلمان خان آئیفا ایوارڈز کے لئے دبئی میں موجود تھے وہاں وہ اس ایوارڈ کی میزبانی کے لئے گئے تھے کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان آج ممبئی پہنچ جائینگے ۔سلمان خان اور سلیم خان کے پاکستانی پرستاروں کا کہنا ہے کہ ان دونوں نے بھارت میں ساری عمر گزاری وہیںان کا نام بنا لیکن اب اس سٹیج پر آکر ان کے لئے زندگی کا دائرہ تنگ کرنا مناسب نہیں ہے دونوں کو مکمل سیکیورٹی دی جائے اور معاملے کو سنجیدگی سے دیکھتے ہوئے حل کیا جانا چاہیے ورنہ تو خطرناک قسم کا نہ رکنے والا سلسلہ چل پڑے گا
-

سلمان خان انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ ہوسٹ کرنے دبئی پہنچ گئے
اداکار سلمان خان جو کئی برسوں سے بگ باس کی بھی میزبانی کررہے ہیں وہ اب 22 ویں انٹرنیشنل انڈٰین فلم اکیڈًمی ایوارڈ کی میزبانی کرنے کے لئے دبئی پہنچ گئے ہیں. رپورٹس کے مطابق 22 ویں انٹرنیشنل انڈٰین فلم اکیڈًمی ایوارڈ میں شرکت کے لئے اننیا پانڈے ،ٹائیگر شروف، نورے فتح نے ابھی دبئی پہنچنا ہے. رپورٹس کے مطابق ان ایوارڈ کی میزبانی سلمان خان کے ساتھ منیش پال اور رتیش دیش مکھ بھی کریں گے.ایوارڈ کی اس تقریب میں کچھ دلچپسپ ڈانس پرفارمنسز بھی ہوں گی اور جو پرفارم کریں گے ان میںشاہد کپور ، اننیا پانڈے ،ٹائیگر شروف ، کارتک آریان اور نورے فتح کے نام قابل ذکر ہیں. ابھیشیک بچن بھی اس ایوارڈ تقریب میناپنی اہلیہ ایشوریا رائے کے ہمراہ دبئی جائیں گے کہا جا رہا ہے کہ شاید ابھیشیک بچن بھی سٹیج پر کوئی پرفارمنس دیں گے.
22 ویں انٹرنیشنل انڈٰین فلم اکیڈًمی ایوارڈ میں بطور مہمان متھن چکرورتی، بونی کپور، مادھوری ڈکشٹ، لارا دتا ، تمنا بھاٹیا، نرگس فخری، بوبی دیول ،اروشی روٹیلا، ارجن رامپال اور ثانیہ ملہوترا و دیگر شرکت کریں گے. 22 ویں انٹرنیشنل انڈٰین فلم اکیڈًمی ایوارڈ پہلے رواں برس ہی مئی میں ہونے تھے لیکن یو اے ای کے شیخ خلیفہ بن زیاد النہان کی اچانک موت کی وجہ سے ایوارڈز کی تاریخ آگے کر دی گئی اب یہ ایوارڈ چار جون کو دبئی میں ہی منعقد ہو رہے ہیں.
سلمان خان جو کہ میزبانی کے بادشاہ ہیں 22 ویں انٹرنیشنل انڈٰین فلم اکیڈًمی ایوارڈ کے میزبانی کرکے یقینا اس ایونٹ کو بھی یادگار بنائیں گے. -

سلمان خان کی سیکیورٹی آخر کیوں بڑھا دی گئی؟
ممبئی پولیس کے ترجمان کے مطابق اداکار سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہےاور فیصلہ گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد کیا گیا ہے۔ سلمان خان کو بھی قتل کی دھمکیوں کا سامنا ہے رپورٹس کے مطابق گینگسٹر لارنس بشنوئی نے سلمان خان کو بھی قتل کرنے کی دھمکیاں دی ہیں جس کے بعد ایک بے چینی کی سی فضا قائم ہوگئی ہے۔ سلمان خان کے گھر والوں کے ساتھ ان کے پرستار بھی خاصی تشویش میں ہیں سب کا کہنا ہے کہ سلمان خان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ گینگسٹر لارنس بشنوئی نے 2008 میں عدالت کے باہر کے باہر کہا تھا کہ ہم سلمان خان کو جودھ پور میں قتل کریں گے۔ گینگسٹر لارنس بسنوئی کے ایک قریبی دوست کو پولیس نے قتل کے سلسلے میں دو سال قبل جب گرفتار کیا تھا تو اس نے انکشاف کیا تھا کہ ہمارا پلان سلمان خان کو بھی قتل کرنے کا ہے۔
۔پولیس سلمان خان کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کی سیکیورٹی کو یقینی بنا رہے ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے یہاں تک کہ ان کے گھر کے باہر بھی پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے تاکہ کوئی مشکوک حرکت نہ کر سکے اور نہ ہی وہاں کوئی مشکوک افراد آسکیں۔ ان دھمکیوں کو دئیے جانے کے بعد سے اب تک سلمان خان کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ان کی طرف سے تاحال خاموشی اختیار کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز زقبل گلوکار دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا اور ایک دن قبل کی ان کی سیکیورٹی واپس لی گئی تھی۔ان کے قتل کے بعد سے اب تک خوف و ہراس کی سی فضا قائم ہے سلمان خان کو قتل کی دھمکیوں کی وجہ سے ممبئی پولیس کافی چوکنی ہے اور ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک افسوسناک واقعہ کے ہوجانے کے بعد ہم سلمان خان کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں
-

مسلسل تیسرے سال بھی سلمان خان کی کوئی فلم عید پر ریلیز نہ ہوسکی
بالی ووڈ خانز کی مسلسل تیسرے سال بھی سلمان خان کی کوئی فلم عید پر ریلیز نہ ہوسکی شاہ رخ خان اور عامر خان عام طور پر دیوالی اور کرسمس کے مواقع پر اپنی فلمیں ریلیز کرتے ہیں خاص طور پر سلمان خان کو عید پر فلمیں ریلیز کرنے کے حوالے سے الگ ہی اہمیت حاصل ہے اور مداحوں کو عید پر ان کی فلم کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے کیونکہ سلمان خان خصوصی طور پر عید اور خاص طور پر عیدالفطر کے موقع پر فلمیں ریلیز کرتے رہے ہیں۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق مسلسل تین سال سے سلمان خان کی کوئی بھی فلم عید الفطر کے موقع پر ریلیز نہ ہوسکی اور نہ ہی انہوں نے عید الاضحیٰ کے موقع پر کوئی فلم ریلیز کی اس سال بھی سلمان خان نے کوئی فلم ریلیز نہیں کی، تاہم آئندہ سال 2023 میں انہوں نے عید الفطر کے موقع پر ’کبھی عید، کبھی دیوالی‘ نامی فلم ریلیز کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
شہناز گل سلمان خان کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی
سلمان خان کی عید الفطر پر آخری فلم ’بھارت‘ 2019 میں ریلیز ہوئی تھی، جسے عید سے کچھ دن قبل پیش کیا گیا تھااس کے بعد سال 2020 میں کورونا آنے کی وجہ سے سلمان خان کی کوئی فلم عید پر ریلیز نہ ہو سکی جبکہ 2021 میں ان کی فلمیں ’رادھے اور انتم‘ ریلیز ہوئیں مگر وہ عید کے مواقع پر پیش نہیں ہوئی تھیں۔
جب امیتابھ بچن نے گووندا کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دی تھی
سلمان خان کی 2019 میں عید الفطر کے موقع پر بھارت جبکہ 2018 میں ریس تھری، 2017 میں ٹیوب لائٹ، 2016 میں سلطان، 2015 میں بجرنگی بھائی جان اور 2014 میں کک ریلیز ہوئی تھی 2013 میں عید الفطر کے موقع پر سلمان خان کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہو سکی تھی مگر 2012 میں ان کی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ ریلیز ہوئی تھی، 2011 میں باڈی گارڈ، 2010 میں دبنگ جبکہ 2009 میں وانٹڈ ریلیز ہوئی تھی-
#SalmanKhan & #Eid – *Day 1* biz…
2010: #Dabangg ₹ 14.50 cr
2011: #Bodyguard ₹ 21.60 cr
2012: #ETT ₹ 32.93 cr
2014: #Kick ₹ 26.40 cr
2015: #BajrangiBhaijaan ₹ 27.25 cr
2016: #Sultan ₹ 36.54 cr
2017: #Tubelight ₹ 21.15 cr
2018: #Race3 ₹ 29.17 cr
2019: #Bharat ₹ 42.30 cr— taran adarsh (@taran_adarsh) April 30, 2022
اس سال سلمان خان نے کچھ دن قبل اپنے مداحوں کو عید کے موقع پر اجے دیوگن کی فلم ’رنوے 34‘ دیکھنے کا مشورہ دیا تھا عید الفطر کے موقع پر اجے دیوگن کے علاوہ ٹائگر شروف کی ہیروپنتی 2 بھی ریلیز ہوئی ہیں، تاہم کسی بھی خان کی فلم ریلیز نہیں ہوئی۔عامر خان کے نئے ٹیلنٹ نے مداحوں کو حیران کرنا دیا
-

شہناز گل سلمان خان کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی
ممبئی: بھارتی اداکارہ وگلوکارہ شہناز گل کو سلمان خان کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی ، اداکارہ سلمان خان کی فلم ’’کبھی عید کبھی دیوالی‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شہناز گل وہ خوش قسمت اداکارہ ہیں جو بالی ووڈ کے سپر اسٹار کے ہمراہ ڈیبیو کرنے جارہی ہیں، سلمان خان نے شہناز کی اداکاری اور معصومیت کی ہمیشہ تعریف کی ہے جبکہ مداحوں کو بھی اداکارہ کی ادائیں بہت پسند ہیں۔
جب امیتابھ بچن نے گووندا کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دی تھی
رپورٹس کے مطابق ریئلٹی شو بگ باس سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والی شہناز گل دبنگ خان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جسے ممکنہ طور پر سلمان خان ہی ڈائریکٹ کریں گے سلمان خان کی جانب سے اداکارہ سے فلم میں کام کرنے کے لیے رابطہ کیے جانے کے بعد شہناز گل نے فوراً منظوری دے دی تھی-
بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ سلمان خان کی آنے والی فلم ’’کبھی عید کبھی دیوالی‘‘ کے لیے اداکارہ شہناز گل کو فائنل کرلیا گیا ہے رپورٹس کے مطابق شہناز گل فلم میں آیوش شرما کے مدمقابل نظر آئیں گی-
ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق سلمان خان نے شہناز گل کو کہا ہے کہ وہ فلم میں کام کرنے کی جتنی رقم چاہیں وصول کرسکتی ہیں ہر کوئی جانتا ہے کہ سلمان خان شہناز گل کو بے حد پسند کرتے ہیں وہ بگ باس 13 میں اپنی معصومیت سے سلمان خان کا دل جیتنے میں کامیاب رہی تھیں۔
بچپن میں 5 سال تک جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا،کنگنا رناوت
رپورٹس کے مطابق جب سلمان خان نے شہناز گل سے فلم میں کام کرنے کے لیے رابطہ کیا تو انہیں اجازت دی کہ وہ اپنی فیس خود منتخب کرسکتی ہیں اور صرف فیس ہی نہیں بلکہ سلمان خان نے شہناز گل کو ان کے شیڈول کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے لیے تاریخیں منتخب کرنے کے لیے بھی کہا کیونکہ شہناز اس وقت کئی پروجیکٹس میں مصروف ہیں۔
اداکارہ کو سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔ مذکورہ فلم میں آیوشا شرما، پوجا ہیج اور ظہیر اقبال سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہوں گے-
-

صحافی کا فون چھیننے کا معاملہ: عدالت نے سلمان خان کو طلب کر لیا
ممبئی: مقامی عدالت نے صحافی کا فون چھیننے کے واقعے پر اداکار سلمان خان کو گارڈ سمیت 5 اپریل کو طلب کیا تھا جس پر اداکار ممبئی ہائیکورٹ پہنچ گئے۔
سلمان خان کو ایک نئی قانونی جنگ کا سامنا،عدالتی ثمن جاری
باغی ٹی وی : بھارتی سُپر اسٹارسلمان خان نے ممبئی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ ان کے خلاف طلبی کا نوٹس خارج کیا جائے۔
واضح رہے کہ اداکار اور صحافی کے درمیان تنازعہ 24 اپریل 2019 میں ہوا جب سلمان خان نے سائیکل پر سوار ہوتے ہوئے مبینہ طور پر ایک صحافی کا موبائل فون چھین لیا جو اس کی تصویر لینے کی کوشش کر رہا تھا اس کے بعد صحافی نے عدالت میں ‘نجی شکایت’ دائر کی کیونکہ مقامی پولیس نے مبینہ طور پر سلمان خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
صحافی نے الزام لگایا ہے کہ سلمان خان کے محافظوں کی اجازت کے بعد وہ تصویر بنا رہے تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے میرے ساتھ بدتمیزی کی اور اداکار نے میرا فون چھین لیا۔
شو کے میزبان کو مذاق حد میں رہ کرکرنا چاہئیے،سلمان خان
واضح رہے کہ ممبئی کی اندھیری مجسٹریٹ کورٹ نے اداکار سلمان خان اور ان کے گارڈ محمد نواز اقبال شیخ ثمن جاری کرتے ہوئے دونوں کو دفعہ 506 اور 504 کے تحت 5 اپریل 2022 کو طلب کیا تھا –
مجسٹریٹ کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے ثمن میں کہا گیا تھا کہ اداکار کو صحافی کی جانب سے 2019 میں دائر کیے گئے مقدمے میں 5 اپریل کو عدالت طلب کیا گیا ہے سلمان خان پر انڈین پینل کوڈ کے سیکشن 504 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مجسٹریٹ نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی صحافی کی طرف سے لگائے گئے الزامات کے ابتدائی ثبوت کیس کی حمایت کے لیے کافی ہیں، اور اس لیے کارروائی درست ہے۔
یاد رہے کہ سلمان اس وقت اپنی آنے والی فلم ’’ٹائیگر 3‘‘ میں مصروف ہیں۔
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدرکی بالی ووڈ اسٹارز سے ملاقاتیں
-

پنویل فارم ہاؤس کیس:عدالت کا سلمان خان کو عبوری ریلیف دینے سے انکار
مبئی: سلمان خان کے پنویل فارم ہاؤس کیس میں ممبئی سٹی سول کورٹ نے سلمان خان کو عبوری ریلیف دینے سے انکار کر دیا کہا کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے خلاف غیر قانونی تجاوزات اور فاریسٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے دعووں کو ثابت کرنے کے لیے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔
باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اپنے پڑوسی کیتن ککڑ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا ممبئی کی سول کورٹ نے کہا ہے کہ سلمان خان کے پڑوسی کیتن ککڑ کا بیان دستاویزی ثبوت سے ثابت ہوتا ہے۔
شو کے میزبان کو مذاق حد میں رہ کرکرنا چاہئیے،سلمان خان
عدالت نے کہا ہے کہ سلمان خان کا ان کے پڑوسی کے خلاف بدنامی کا دعویٰ درست نہیں کیونکہ سلمان خان یہ ثابت نہیں کرسکے کہ کیتن ککڑ مذکورہ ’ہتک آمیز‘ ویڈیو انٹرویو میں ان کے بارے میں بات کر رہے تھے جس کے خلاف سلمان خان نے اعتراض کیا تھا-
قبل ازیں، سلمان خان کی جانب سے کیتن ککڑ کو سوشل میڈیا پر کسی بھی مواد کو پوسٹ کرنے سے روکنے کے لیے ایک درخواست دائر کی گئی تھی جسے گزشتہ ہفتے ممبئی کی ایک عدالت نے مسترد کر دیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج انیل لڈھاد نے سلمان خان کی درخواست کو مسترد کردیا تھا جس میں سلمان خان نے عدالت سے عبوری حکم کی درخواست کی تھی کہ کیتن ککڑ کو ان کے اور ان کے خاندان کے خلاف کوئی بھی مواد پوسٹ کرنے یا اپ لوڈ کرنے سے روک دیا جائے۔
خیال رہے کہ سلمان خان نے اپنے ایک پڑوسی کیتن ککڑ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا کیتن ککڑ ممبئی کے قریب رائے گڑھ ضلع میں پنویل میں سلمان خان کے فارم ہاؤس کے ساتھ والی ایک پہاڑی پر زمین کے ایک ٹکڑے کے مالک ہیں۔ سلمان خان کے ہتک عزت کے مقدمے کے مطابق کیتن ککڑ نے ایک یوٹیوبر (جس نے ویڈیو کو ایپ پر ڈالا) کو دئیے گئے انٹرویو میں اداکار کے خلاف ہتک آمیز ریمارکس دیے تھے۔
سلمان خان کے وکیل پردیپ گاندھی نے عدالت میں دلیل دی تھی کہ ککڑ نے ویڈیو، پوسٹ اور ٹویٹ میں جھوٹےاور ہتک آمیز الزامات لگائے۔ وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ کیتن ککڑ نے سلمان خان کے فارم ہاؤس کے ساتھ ایک پلاٹ خریدنے کی کوشش کی تھی لیکن حکام نے یہ لین دین غیر قانونی ہونے کی بنیاد پر منسوخ کر دیا۔ جس پر کیتن ککڑ نے جھوٹے الزامات لگانا شروع کردیے کہ یہ لین دین سلمان خان اور ان کے خاندان کے کہنے پر منسوخ کیا گیا تھا۔
ہندو اگرشاہ رخ خان کی فلموں کا بائیکاٹ کردیں، تو وہ سڑکوں پر آجائیں گے ،ہندوانتہا پسند وزیراعلی
وہیں دوسری جانب سلمان خان کے پڑوسی کیتن ککڑ کے وکلا نے دعویٰ کیا کہ کیتن ککڑ نے زمین 1996 میں خریدی تھی۔ وہ 2014 میں ریٹائر ہوئے اور وہیں رہنا چاہتے تھے، لیکن سلمان خان اور ان کے خاندان کی وجہ سے اپنی زمین تک نہیں پہنچ سکے۔
جج نے ریکارڈ پر موجود ٹویٹس اور ویڈیوز کا جائزہ لینے کے بعد مشاہدہ کیا کہ سلمان خان نے وضاحت نہیں کی کہ ٹویٹس میں موجود اشارے ان سے کیسے متعلق ہیں اس لیے درخواست خارج کر دی گئی-
مسلم مخالف فلم "دی کشمیر فائلز” پر سلمان خان کی مبارک باد