Baaghi TV

Tag: سلمان خان

  • سلمان خان کو سانپ نے کاٹ لیا

    سلمان خان کو سانپ نے کاٹ لیا

    ممبئی: بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کو سانپ نے کاٹ لیا۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کو ان کے پنویل کے فارم ہاؤس میں اتوار کی صبح کے اوقات میں سانپ نے کاٹ لیا جس کے بعد انہیں فوراً نوی ممبئی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا خوش قسمتی سے سلمان کو کاٹنے والا سانپ زہریلا نہیں تھا علاج کے بعد سلمان خان کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا اور اس وقت بالی ووڈ اسٹار گھر میں آرام کررہے ہیں۔

    سلمان خان جن کی کل 56 ویں سالگرہ ہے اس وقت اپنے فارم ہاؤس میں ہیں ایسا لگ رہا ہے کہ سانپ کے کاٹنے کا واقعہ ان کے فارم ہاؤس کے گارڈن میں پیش آیا۔ سلمان خان کا فارم ہاؤس بہت بڑا اور جنگل کے علاقے میں واقع ہے جس میں بہت سارے جانور، نباتات اور پرندے وغیرہ بھی ہیں۔

    سلمان خان کا بجرنگی بھائی جان کا سیکوئل بنانے کا اعلان

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت سلمان اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر گپ شپ لگارہے تھے کہ اچانک سلمان نے اپنے بازو میں ڈنک محسوس کیا اور ہاتھ کو جھٹک دیا اسی وقت ان کے ایک دوست نے سانپ دیکھا جس کے بعد وہ لوگ گھبراگئے اور مدد کے لیے پکارنے لگے۔

    سلمان خان کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 6 سے 7 گھنٹوں تک رہے طبی امداد کے بعد انہیں واپس پنویل کے فارم ہاؤس منتقل کردیا گیا سانپ زہریلا نہیں تھا جس کی وجہ سے سلمان خان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور اس وقت وہ ٹھیک ہیں۔

    کترینہ کو شادی پر سلمان خان اور رنبیر کپور کیجانب سے کروڑوں کے تحائف

    رپورٹس میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ سلمان خان نے اپنے فارم ہاؤس کے آس پاس کئی سانپ دیکھے ہیں اور وہ اپنے فارم ہاؤس کی دیکھ بھال کرنے والے نگران کو محتاط رہنے کی بھی ہدایت کرچکے ہیں جبکہ یہ پہلی بار ہے کہ انہیں کسی سانپ نے کاٹا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان خان اپنی 56 ویں سالگرہ کا جشن منانے کے لیے اپنے فارم ہاؤس گئے تھے۔

  • سلمان خان کا بجرنگی بھائی جان کا سیکوئل بنانے کا اعلان

    سلمان خان کا بجرنگی بھائی جان کا سیکوئل بنانے کا اعلان

    بالی ووڈ سُپر اسٹارسلمان خان نے اپنی سپرہٹ فلم بجرنگی بھائی جان کا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا.

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں ایک تقریب کے دوران بالی ووڈ ڈائریکٹرکرن جوہرسے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان کا کہنا تھا کہ بجرنگی بھائی جان میرے کیرئیر کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے۔

    انہوں نے شو کے دوران بتایا کہ بجرنگی بھائی جان 2 پرکام کا آغاز جلد کیا جائے گا جسے کے وی وجیندرا پرساد لکھیں گےسلمان خان کے اعلان کے ساتھ ہی بجرنگی بھائی جان بھارت میں ٹوئٹرپرٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

    کترینہ کو شادی پر سلمان خان اور رنبیر کپور کیجانب سے کروڑوں کے تحائف

    سلمان خان کی 2015 میں ریلیز ہوئی فلم بجرنگی بھائی جان باکس آفس پربہت کامیاب رہی تھی فلم کی کاسٹ میں سلمان خان کے ساتھ کرینہ کپور،نوازالدین صدیقی اوراوم پوری بھی شامل تھےفلم بجرنگی بھائی جان میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اتحاد کا پیغام دیا گیا تھا-

    کبریٰ خان نے کینسر سے جنگ کیسے جیتی؟

    بجرنگی بھائی جان میں سلمان خان نے ایک سیدھے سادھے بھارتی شخص پون عرف بجرنگی کا کردار ادا کیا تھاجو کہ قوتِ گویائی سے محروم ایک پاکستانی بچی کے ساتھ بھارتی بارڈر پار کر کے پاکستان پہنچ جاتا ہے

    فواد خان اور صنم سعید بھارتی ویب سیریز میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

  • کترینہ کو شادی پر سلمان خان اور رنبیر کپور کیجانب سے کروڑوں کے تحائف

    کترینہ کو شادی پر سلمان خان اور رنبیر کپور کیجانب سے کروڑوں کے تحائف

    کترینہ کیف کو شادی پر جہاں بالی ووڈ کے دیگر فنکاروں نے مہنگے تحفے دیئے وہیں لیکن سب کی نظریں سلمان خان اور رنبیر کپور کے تحفے پر لگی ہوئی ہیں۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق 9 دسمبر کو راجستھان میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کو ان کے مبینہ سابق بوائے فرینڈز سلمان خان اوررنبیر کپور سمیت دیگر فنکاروں نے کروڑوں کے تحائف دئیے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے فنکاروں نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کو مہنگے تحائف دئیے ہیں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے نئے شادی شدہ جوڑے کو ڈیڑھ لاکھ روپے کی پینٹنگ دی ہے۔

    عمران عباس کی والدہ کے انتقال پر شوبز شخصیات کا اظہار افسوس

    عالیہ بھٹ نے جوڑے کو پرفیوم کی باسکٹ دی ہے جس کی قیمت لاکھوں میں ہے اداکارہ انوشکا شرما نے کترینہ کو شادی پر ہیرے کے ایئر رنگزدئیے ہیں جن کی قیمت 6 لاکھ 4 ہزار روپے ہے۔

    ہرتھیک روشن نے شادی پر وکی کوشل کو سپر بائیک بی ایم ڈبلیو جی 310 آر بطور تحفہ دی ہے جس کی قیمت 3 لاکھ روپے ہے اداکارہ تاپسی پنوں نے کترینہ کو ایک لاکھ 40 ہزار روپے کا پلاٹینئم بریسلیٹ گفٹ کیا ہے۔

    رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وکی کوشل نے اپنی خوبصورت بیوی کترینہ کیف کو شادی پر ایک کروڑ 3 لاکھ کی ہیرے کی انگوٹھی بطور تحفہ دی ہے۔ وہیں دوسری طرف کترینہ نے اپنے شوہر وکی کوشل کو ممبئی میں ایک مہنگا اپارٹمنٹ گفٹ کیا ہے جس کی قیمت 15 کروڑ روپے ہے لیکن سب کی نظریں سلمان خان اور رنبیر کپور کے تحفے پر لگی ہوئی ہیں۔

    کترینہ اور وکی کے بعد عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کے مبینہ سابق بوائے فرینڈ سلمان خان نے ان کی شادی میں تو شرکت نہیں کی لیکن وہ کترینہ کو تحفہ دینا نہیں بھولے کترینہ کو دبنگ گاڑی رینج روور گفٹ کی ہے جس کی قیمت 3 کروڑ روپے ہے دوسری طرف کترینہ کے ایک اور سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور نے بھی انہیں انتہائی مہنگا ہیروں کا ہار بطور تحفہ دیا ہے جس کی قیمت 2 کروڑ 7 لاکھ روپے ہے۔

    خیال رہے کہ فنکاروں کی جانب سے کترینہ کیف اور وکی کوشل کو مہنگے تحائف دینے کی خبر صرف بھارتی میڈیا میں گردش کررہی ہے لیکن جوڑے نے خود انہیں تحائف دئیے جانے کی تصدیق نہیں کی۔

    کترینہ کیف کی شادی کی تصاویر اورویڈیوخریدنے کی کبھی بات نہیں کی ،ایمیزون پرائم

  • سعودی عرب میں کنسرٹ، سلمان خان کے رقص پر حاضرین خوش:عربی جھومنے لگے

    سعودی عرب میں کنسرٹ، سلمان خان کے رقص پر حاضرین خوش:عربی جھومنے لگے

    نیوم :سعودی عرب میں کنسرٹ، سلمان خان کے رقص پر حاضرین خوش:عربی جھومنے لگے،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں کنسرٹ، معروف بالی ووڈ اسٹارز سلمان خان، جیکولین فرنینڈز، شلپا شیٹھی سمیت دیگر نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے بولیوارڈ میں شاندار پرفارمنس سے سعودی شہریوں کے دل جیت لیے۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کا میوزک کنسرٹ ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

    سلمان خان گزشتہ دنوں بالی وڈ اداکاراؤں اور اداکاروں کے ہمراہ سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے تھے جہاں انہوں نے پریس کانفرنس بھی کی تھی۔

    بالی وڈ اسٹار نے گزشتہ شب ریاض کے سیاحتی و تفریحی مقام بولیورڈ ریاض سٹی میں میوزک کنسرٹ کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

    کنسرٹ میں سلمان خان کے علاوہ شلپا شیٹی اور دیگر نے مختلف گانوں پرپرفارم کیا۔

     

    سلمان خان سمیت بہت سے فنکاروں کی سعودی عرب میں یہ پہلی پرفارمنس تھی جس میں رقص بھی پیش کیا گیا۔

    رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں کنسرٹ کے دوران تماشائیوں کی تعداد 80 ہزار تھی جنہوں نے پورے جوش و خروش سے بھارتی فنکاروں کی پرفارمنس دیکھی اور لطف اندوز ہوئے۔

     

    دوسری طرف بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے سعودی عرب میں اپنی فلم کی شوٹنگ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق جمعے کو ایک پریس کانفرنس میں سلمان خان نے کہا انہیں سعودی عرب آنے پر بے حد خوشی ہے۔

    انہوں نے ریاض سیزن اور سعودی عرب میں نظر آنے والی تبدیلیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا سعودی ہنستے مسکراتے لوگ ہیں، ان کے چہروں پر بکھری مسکراہٹ سے زیادہ خوبصورت بات کیا ہوگی۔

    بالی وڈ اسٹار سلمان خان کا کہنا تھا کہ چند مہینوں میں ایک بار پھر زبردست تبدیلی دیکھ رہا ہوں۔ آپ کے چہروں پر مسکراہٹیں دیکھ رہا ہوں اور آپ کے چہرے پر مسکراہٹ سے بہتر کیا ہو سکتا ہے۔ یہاں بہت سے خوبصورت مقامات ہیں۔

    سلمان خان نے کہا سعودی عرب میں اپنی فلم کی عکس بندی کی خواہش ہے، یہ فلمی کیریئر کا اہم موڑ ثابت ہوگا، سعودی عرب بلاشبہ تہذیبوں کا سنگم ہے۔

  • سلمان خان کے کیرئیر پر ڈاکیومینٹری کی تیاری شروع

    سلمان خان کے کیرئیر پر ڈاکیومینٹری کی تیاری شروع

    بالی ووڈ سلطان سلمان خان کے 33 سالہ کیریئر پر ڈاکیومینٹری سیریز کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق ‘میں نے پیار کیا’ سے بالی ووڈ کا سفرشروع کرنے والے سلمان خان کے کیریئر پر بنائی جانے والی ڈاکیومنٹری سیریز کو ایس کے ایف فلمز کی جانب سے وز فلمز اور اپلاز انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے پروڈیوس کی جائے گا جبکہ اسے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا۔

    سعودی عرب میں فلم کی عکسبندی میرے کیرئیر کا اہم موڑ ثابت ہو گا، سلمان خان

    ابتدائی معلومات کے مطابق سلمان خان کے کیریئر کے تمام اہم اسٹیک ہولڈرز، ان کے اہلخانہ سے لے کر ان کے ساتھی اداکار، ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز تک اس دستاویزی سیریز کا حصہ ہوں گےسیریز کے تحت سلمان خان کے مداحوں کو ان پہلوؤں سے بھی ملوایا جائے گا جس سے وہ آج تک انجان تھےجس کے لیے سلمان خان کے ساتھیوں کے انٹرویو آنے والے چند مہینوں میں کیے جائیں گے۔

    رواں سال پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلمیں و ڈرامے

    رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ سلمان خان کے والد اور معروف لکھاری سلیم خان اور جاوید اختر کے ساتھ ان کے اشتراک پر بھی ایک دستاویزی فلم بنائی جارہی ہےسلیم جاوید اسٹوری فرحان خان اور زویا اختر کی جانب سے سلمان خان کے ساتھ مل کر اسٹریمگ پلیٹ فارم پر پیش کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ سلیم خان اور جاوید اختر کی جوڑی نے بالی ووڈ کو ‘شعلے’ جیسی بلاک بسٹر فلم دی ہے۔

    سعودی عرب میں پہلی بار عالمی فلم فیسٹیول کا انعقاد

    خیا ل رہے کہ پچپن سالہ بالی وڈ سٹار نے فلمی کیریئر کا آغاز 1988 میں کیا تھا وہ اب تک 107 فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ ان میں باڈی گارڈ، دبنگ اور ایک تھا ٹائیگر ان کی مقبول فلموں میں شامل ہیں بالی وڈ سٹار سلمان خان کا شمار مقبول اداکاروں میں ہوتا ہے۔ شائقین انہیں ’سلمان بھائی‘ کہتے ہیں اور یہ اعزاز انڈیا کے کسی اور اداکار کو حاصل نہیں ہے۔

    حدیقہ کیانی جلد ہی نئے ڈرامے میں دکھائی دیں گی

  • سعودی عرب میں فلم کی عکسبندی میرے کیرئیر کا اہم موڑ ثابت ہو گا، سلمان خان

    سعودی عرب میں فلم کی عکسبندی میرے کیرئیر کا اہم موڑ ثابت ہو گا، سلمان خان

    ریاض: سُپر اسٹار سلمان خان نے سعودی عرب میں اپنی فلم کی عکسبندی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنا ان کے فلمی کیرئیر کا اہم موڑ ثابت ہو گا۔

    باغی ٹی وی : العربیہ کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے دیگر بھارتی فلمی ستاروں کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب آنے پر بے حد خوشی ہے۔

    انہوں نے سعودی عرب کو تہذیبوں کا سنگم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے لوگ ہنستے مسکراتے ہیں اور ان کے چہرے پر بکھری مسکراہٹ سے زیادہ خوبصورت بات اور کیا ہو گی؟

    سعودی عرب: سلمان خان "ریاض سیزن” میں پرفارم کریں گے

    واضح رہے کہ اداکار سلمان خان ریاض سیزن کے پروگرام میں بالی ووڈ سٹارز کے پہلے شو میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچے ہیں ا داکار سلمان خان نے سعودی عرب میں نظر آنے والی تبدیلیوں پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی ریجن میں بڑی تبدیلیاں ہو رہی ہیں اور جو کچھ یہاں دیکھا ہے وہ قابل تعریف ہے۔

    سلمان خان کے ساتھ موجود اداکارہ شلپا شیٹھی نے اس موقع پر کہا کہ پہلی مرتبہ سعودی عرب آئی ہوں میں نے یہاں ریاض سیزن اور مملکت میں جو کچھ دیکھا ہے اس کے جمالیاتی پہلوؤں کے متعلق بالی ووڈ کے دوستوں کو بتاؤں گی۔

    رواں سال پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلمیں و ڈرامے

    ریاض سیزن میں 7500 پروگرام ہو رہے ہیں جن میں سے 70 عرب کنسٹرٹ 6 انٹرنیشنل کنٹسرٹ، انٹرنیشنل شوز اور 350 تھیٹرز شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ پچپن سالہ بالی وڈ سٹار نے فلمی کیریئر کا آغاز 1988 میں کیا تھا وہ اب تک 107 فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ ان میں باڈی گارڈ، دبنگ اور ایک تھا ٹائیگر ان کی مقبول فلموں میں شامل ہیں بالی وڈ سٹار سلمان خان کا شمار مقبول اداکاروں میں ہوتا ہے۔ شائقین انہیں ’سلمان بھائی‘ کہتے ہیں اور یہ اعزاز انڈیا کے کسی اور اداکار کو حاصل نہیں ہے۔

    سعودی عرب میں پہلی بار عالمی فلم فیسٹیول کا انعقاد

  • منی لانڈرنگ کیس:جیکولین کی گرفتاری کا امکان، سلمان خان بھی اداکارہ سے کترانے لگے

    منی لانڈرنگ کیس:جیکولین کی گرفتاری کا امکان، سلمان خان بھی اداکارہ سے کترانے لگے

    بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان نے منی لانڈرنگ کیس میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس کا نام آنے کے بعد اداکارہ سے منہ موڑ لیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنانڈیز ایک نئی مشکل میں گرفتار ہوگئیں، گزشتہ روز کروڑوں روپے کی منی لانڈنگ کیس میں ملوث سکیش چندرا شیکھر سے جیکولین کے قریبی تعلقات کا انکشاف ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ جیکولین نے سکیش چندرا سے کروڑوں روپے کے تحائف لے رکھے ہیں۔

    کترینہ اور وکی کی شادی: 700 سال پرانا قلعہ ہوٹل میں تبدیل

    جبکہ گزشتہ روز ہی بالی ووڈ اداکارہ کو ممبئی ایئر پورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، جیکولین کو دبئی میں ایک شو میں شرکت کے لیے جانا تھا امیگریشن حکام نے بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی۔

    رپورٹس کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سکیش چندرا شیکھر کیس میں جیکولین فرنانڈیز کو بھی تفتیش میں شامل کر رکھا ہے، اداکارہ سے کیس سے متعلق پوچھ گچھ اور گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔

    جیکولین فرنینڈس اورنورا فتیحی کا جیل میں قید مجرم سے کروڑوں روپے کے تحائف لینے کا انکشاف

    رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے قریبی دوست سلمان خان نے بھی جیکولین کا نام منی لانڈرنگ کیس میں آنے کے بعد کنارہ کشی اختیار کرلی ہے، رپورٹس کے مطابق دبنگ خان ریاض میں ہونے والے دبنگ کانسرٹ کے لیے اب جیکولین کی جگہ کسی اور چہرے کی تلاش میں ہیں۔

    سلمان خان نے اداکارہ شمیتا شیٹھی کو جھاڑ پلادی

    بھارتی میڈیا کے مطابق سکیش اور جیکولین کے درمیان جنوری 2021 میں بات چیت شروع ہوئی تھی جس کے بعد سکیش نے اداکارہ کو تقریباً 10 کروڑ کے تحائف دئیے جس میں ہیرے کے زیورات، مہنگی کراکریز، اعلیٰ نسل کی چاربلیاں جن میں سے ہر ایک کی قیمت 9 لاکھ ہے اور 52 لاکھ کی خطیر رقم کا گھوڑا بھی شامل ہے۔

    بھارتی میڈیا میں جیکولین فرنینڈس اور سکیش چندر شیکھر کی چند تصاویر بھی وائرل ہورہی ہیں جن میں دونوں ایک دوسرے کے کافی قریب نظر آرہے ہیں۔

    "بگ باس”سیزن 15 مسائل کا شکار، قبل از وقت اختتام کا خطرہ

  • سلمان خان کی سندھ کے ثقافتی لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    سلمان خان کی سندھ کے ثقافتی لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    سندھ کے یوم ثقافت کے موقع پربالی ووڈ سلطان سلمان خان کی سندھ کے ثقافتی لباس سندھی ٹوپی اور اجرک پہننے کی ماضی کی تصاویر اور ویڈیوزسوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں-

    باغی ٹی وی : پاکستان کے سماجی کارکن اشتیاق بیگ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر اور ویڈیوز شئیر کی ہیں ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سماجی کارکن سلمان خان کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کرتے ہوئے انہیں یہ پہنارہے ہیں ان ویڈیو اور تصاویر کے بارے میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ تقریباً 10 سال قبل پرانی ہیں، تاہم سندھی ثقافتی دن کے موقع پر ایک مرتبہ پھر یہ وائرل ہورہی ہیں جنہیں سوشل میڈیا صارفین بھی خوب پسند کر رہے ہیں۔

    "بگ باس”سیزن 15 مسائل کا شکار، قبل از وقت اختتام کا خطرہ


    واضح رہے کہ آج سندھ کے یوم ثقافت کے موقع پر صوبے کے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء سندھی ثقافت کو اُجاگر کرنے کے لیے سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے شرکت کر رہے ہیںہر سال دسمبر کے پہلے اتوار کو منائے جانے والے سندھی یوم ثقافت کو سندھ کے باسی عید کے تہوار کی طرح مناتے ہیں مختلف تقریبات میں عوام سندھی ثقافتی ٹیبلوز پیش کر کے یا علاقائی گیتوں پر والہانہ رقص کر کے اپنی ثقافت سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

    سلمان خان نے اداکارہ شمیتا شیٹھی کو جھاڑ پلادی

    اس موقع پر سندھ کے باسیوں کا کہنا ہے کہ یوم ثقافت منانے کا مقصد سندھ کی ثقافت کو دنیا بھر میں اُجاگر کر کے اس بات کا اظہار کرنا ہے کہ سندھ محبت اور امن کی سر زمین ہے۔

  • سال 2021 میں بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والے فنکار

    سال 2021 میں بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والے فنکار

    ممبئی: آن لائن سرچ انجن یاہو کی جانب سے سال 2021 کا جائزہ لیتے ہوئے بھارت میں سال کے سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے مرد اور خواتین فنکاروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: 2021 میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اداکار: یاہو کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق رواں برس ستمبر میں دل کا دورہ پڑنے والے بھارتی ٹی وی کے نامور اداکار اور بگ باس سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا-

    2021 میں بھارت کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں آریان خان بھی شامل

    دوسرے نمبر پر بھارتیوں نے یاہو پربالی ووڈ سلطان سلمان خان کو سرچ کیا جبکہ تیسرے نمبر پر تمل اور تیلگو انڈسٹری کے معروف اداکار آلو ارجن کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔


    کناڈا فلموں کے اداکار پنیت راج کمار المعروف اپو اکتوبر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے تھے انہیں لوگوں نے چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا۔

    جبکہ برصغیر کے نامور اداکار دلیپ کمار کو لوگوں نے پانچویں نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا شہنشاہ جذبات کہے جانے والے اپنے عہد کے معروف اداکار دلیپ کمار جولائی 2021 میں اس جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے۔

    دوسری جانب سال 2021 میں بھارت میں معروف سرچ انجن یاہو پر جن اداکاراؤں کو سب سے زیادہ تلاش کیا گیا ان میں بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور پہلے نمبر پر ہیں۔

    پاکستان میں 2021 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز

    بھارتی میڈیا کے مطابق 2021 میں یاہو پر سب سے زیادہ کرینہ کپور کو سرچ کیا گیا جب کہ دوسرے نمبر پر کترینہ کیف ہیں جو جلد ہی اداکار وکی کوشال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھنے جارہی ہیں ان کے بعد اس فہرست میں بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا، عالیہ بھٹ اور دپیکا پڈوکون بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رواں سال اس فہرست میں ساؤتھ انڈین فلموں کی اداکارہ سمنتھاروتھ پربھو نے پہلی بار ٹاپ 10 میں جگہ بنائی ہے، سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والی اداکاراؤں میں وہ 10 نمبر پر ہیں۔

    پاکستان میں 2021 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والے گانے

  • سلمان خان نے اداکارہ شمیتا شیٹھی کو جھاڑ پلادی

    سلمان خان نے اداکارہ شمیتا شیٹھی کو جھاڑ پلادی

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے بگ باس شو میں اداکارہ شمیتا شیٹھی کو جھاڑ پلادی۔

    باغی ٹی وی :بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین شو بگ باس سیزن 15 کے رواں ہفتے ویک اینڈ کے وار میں سلمان خان نے اداکارہ شمیتا شیٹھی کو خوب کھری کھری سنائیں جوکہ اس پورے ہفتے گھر میں موجود دیگر کھلاڑیوں سے الجھتی ہوئی نظر آئیں اور یہ لڑائی یہاں تک بڑھ گئی کہ سلمان خان بھی غصے میں آگئے۔

    "بگ باس”سیزن 15 مسائل کا شکار، قبل از وقت اختتام کا خطرہ

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اس وقت شروع ہوا جب شو میں اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور شو کے کھلاڑیوں کو ٹاسک دیا کہ وہ بگ باس کے گھر میں موجود گناگار کا نام بتائیں شو کی کھلاڑی ریشمی دیسائی نے شو میں شامل ایک اور کنٹیسٹنٹ ابھی شیک بچھوکلے کا نام لیا اور ان کا نام لینے کی وجہ بتائی کہ انہوں نے دو بار شمیتا شیٹھی کو پیر کی جوتی بتایا ہے اور یہ بات مجھے چبھی۔

    یہاں پر شمیتا شیٹھی نے بھی کہا کہ ابھیشیک نے مجھے پیر کی جوتی کہا اس کے علاوہ ایک نازیبا لفظ بھی کہا کون ہے یہ آدمی؟ تاہم سلمان خان نے تصدیق کی کہ ابھیشیک نے شمیتا شیٹھی کو ایسا کچھ نہیں کہا لیکن شمیتا اپنے موقف پر قائم رہیں اور مزید کہا یہ آدمی یہاں کیوں ہے؟-

    جب ایک اداکار نے سلمان خان کو بیچ ڈالا تھا،کیسے اور کیوں ؟اکشے کمار نے بھانڈا پھوڑ…

    شمیتا کی یہ بات سلمان خان کو اچھی نہیں لگی اور انہوں نے کہا اگر انہوں نے آپ کو کچھ کہا بھی ہے تو کیا آپ ان کے کہنے پر ہوجائیں گی؟ سلمان نے شمیتا کو ڈانٹتے ہوئے کہا آپ نے کہا وہ یہاں کیوں ہے؟ یہ بات صحیح نہیں ہے شمیتا ’’لعنت ہے‘‘سلمان خان نے شمیتا شیٹھی پر غصہ کرتے ہوئے کہا آپ نے جو اس کو بھڑکایا کیا وہ آپ کو نہیں دکھ رہا ہے۔

    واضح رہے کہ اس وقت بھارتی چینل پر بگ باس کا سیزن 15 دکھایا جارہا ہے گزشتہ ہفتے اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے شوہر کے ہمراہ شو میں وائلڈ کارڈ انٹری دی تھی اس کے علاوہ دو اور اداکارائیں بھی شو میں شامل ہوئی ہیں جس کے بعد شو میں موجود کھلاڑیوں کے درمیان کافی زیادہ لڑائی جھگڑے دیکھنے میں آرہے ہیں۔

    سلمان خان کی شادی نہ کرنے کی وجہ کیا ہے؟ بہنوئی آیوش شرما کا حیران کن انکشاف

    خیال رہے کہ بھارتی میڈیا میں خبریں تھیں کہ ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے سیزن 15 کے قبل از وقت اختتام کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے بگ باس سیزن 15 کی ریٹنگ توقع سے بہت زیادہ کم آرہی ہے جس کی وجہ سے اسے طول دینے کے بجائے مقررہ وقت سے پہلے ہی نمٹانے پر غور کیا جارہا ہے بگ باس کے میکرز کسی دوسرے معاملے میں الجھے ہوئے ہیں جس کا اثر شو پر بھی نظر آرہا ہے اس کے علاوہ شو کے آغاز پر کرکٹ میچز بھی تھے جس کی وجہ سے شائقین کی توجہ اس جانب کم رہی اس کے علاوہ بھی بگ باس 15 لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں ناکام رہا ہے اور اس میں جوش، مقابلے کا معیار اور دیگر عنصر غائب ہیں۔

    پاکستان میں 2021 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز