Baaghi TV

Tag: سلمان خان

  • سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان کو بھی قتل کی دھمکی

    سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان کو بھی قتل کی دھمکی

    ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکی ملنے کے چند دن بعد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو قتل کی دھمکی دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کو سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکی ملنے کے چند دن بعد سامنے آئی ہے کالے ہرن کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر سلمان خان کو نشانہ بنانے والے گینگ نے دھمکی کے طور پر 5 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔

    رپورٹ کے مطابق دھمکی کے بعد جمعرات کو باندرہ پولیس اسٹیشن میں ایک نامعلوم شخص کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا تھا، پولیس نے چھتیس گڑھ میں کال کا سراغ لگایا اور ملزم کی تلاش میں رائے پور پہنچ گئی ہے پولیس حکام فیضان خان نامی شخص کی تلاش میں ہیں، جس کا فون مبینہ طور پر دھمکی بھیجنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ذرائع نے بتایا ہےکہ فون کرنے والے نے دھمکی دی کہ اگر تاوان کے طور پر 50 لاکھ روپے ادا نہیں کیے گئے تو وہ شاہ رخ خان کو نقصان پہنچائے گا۔

    دوسری جانب رائے پور ایس ایس پی سنتوش کمار سنگھ کے مطابق ممبئی پولیس نے ابھی تک رائے پور پولیس کو کسی کال کی باضابطہ اطلاع نہیں دی ہے،تاہم باندرا پولیس نے اس سلسلے میں بھارتی قانون کی کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور ان کا ملزم فیضان کو گرفتار کر کے ممبئی لے جا کر پوچھ گچھ کرنے کا ارادہ ہے۔

  • سلمان خان کو قتل کی دھمکی اورتاوان مانگنے والا ایک اور ملزم گرفتار

    سلمان خان کو قتل کی دھمکی اورتاوان مانگنے والا ایک اور ملزم گرفتار

    ممبئی: بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکی اور 2 کروڑ تاوان کا مطالبہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کو ایک بار پھر گزشتہ روزجان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی دھمکی دینے والے نامعلوم فرد نے 2 کروڑ تاوان کا بھی مطالبہ کیا تھا، ملزم کی جانب سے ممبئی کی ٹریفک پولیس کو ایک پیغام میں کہا گیا تھا کہ اگر پیسے نہیں دیے گئے تو سلمان خان کو قتل کردیا جائے گا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے باندرہ کے بلیو فیم اپارٹمنٹ کے رہائشی 56 سالہ اعظم محمد مصطفی کو ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن پر دھمکی آمیز پیغام بھیجنے کے الزام میں گرفتارکیا ہے حکام نے گرفتار ملزم سے موبائل فون اور سم کارڈ برآمد کرلیا جو جرم میں استعمال کیا گیا تھا پولیس نے جانچ کے دوران موبائل نمبر کی کال کی تفصیلات کا ریکارڈ اکٹھا کیا اور تکنیکی معلومات کی بنیاد پر مشتبہ شخص کو باندرہ سے گرفتار کیا۔

    پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی کو نشانہ بنانے پر قانونی کاروائی کرینگے،ترجمان دفترخارجہ

    واضح رہے کہ پولیس عہدیداروں نے اس سے قبل جمشید پور کے ایک شخص کو گینگسٹر لارنس بشنوئی کے نام پر سلمان خان کو مبینہ طور پر دھمکی دینے اور پانچ کروڑ روپے تاوان مانگنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

    سرحدوں نے تقسیم کیا ،کرکٹ نے اکٹھا کردیا،پاک بھارت کرکٹرز کی تصاویر وائرل

  • سلمان خان کے خلاف بشنوئی برادری کا احتجاج ،پتلے نذر آتش

    سلمان خان کے خلاف بشنوئی برادری کا احتجاج ،پتلے نذر آتش

    ممبئی: بشنوئی برادری نے جے پور میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کے پتلے نذر آتش کیے گئے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق احتجاج سلیم خان کے حالیہ بیان کے بعد ہوا، جس میں انہوں نے اپنے بیٹے سلمان خان کو 1998 کے بلیک بک کیس میں بے گناہ قرار دیا تھا،سلیم خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان کا بیٹا کبھی کسی جانور کو نقصان نہیں پہنچائے گا –

    بشنوئی برادری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم بشنوئی ہیں، ہم کسی کی عزت کو بغیر وجہ کے نقصان نہیں پہنچاتے سلیم خان کی باتیں غلط اور لوگوں کو گمراہ کرنے والی ہیں ہم کالے ہرن کیس میں انصاف کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔”

    بھارتی مندروں کو بھی بم سے اڑانے کی دھمکیاں

    سلمان خان اور سلیم خان کو حالیہ عرصے میں کئی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں، جن میں کچھ لارنس بشنوئی کی جانب سے تھیں اپریل میں ان کے رہائش گاہ پر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا، جس کے بعد سے حکومت نے خان فیملی کو اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا بعد ازاں سابق سیاسی شخصیت بابا صدیقی کے قتل کے بعد سلمان خان اور ان کے اہل خانہ کی سیکیورٹی میں زبردست اضافہ کر دیا گیا ہے اس دوران معروف گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے سلمان خان کو مسلسل دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں، جس کے باعث سلمان خان نے عوامی تقریبات میں شرکت کم کر دی ہے۔

    بھارت،ایئر لائن کو دھمکیوں کے بعد 10 ہوٹل کو بم سے اڑانے کی دھمکی

  • قتل کی دھمکیاں:سلمان خان نےبلٹ پروف گاڑی خریدلی

    قتل کی دھمکیاں:سلمان خان نےبلٹ پروف گاڑی خریدلی

    بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکیوں اور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے سلمان خان نے تقریبا چھ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے مالیت کی بلٹ پروف گاڑی خریدلی ہے۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق اداکار سلمان خان نے بلٹ پروف نسان پٹرول ایس یو وی خریدی ہے اور چونکہ یہ کار بھارتی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے، اس لیے مبینہ طور پر اداکار اسے دبئی سے درآمد کررہے ہیں،کار کی قیمت 6 کروڑ ساٹھ لاکھ پاکستانی روپے (دو کروڑ بھارتی روپے) کے لگ بھگ ہے، اور اندازہ لگایا گیا ہے کہ کار کو بھارت جلد پہنچانے کے لئے بھی ایک بڑی رقم خرچ کی جائے گی۔

    درآمد کی جانے والی کار میں کئی جدید حفاظتی فیچرز موجود ہیں، جیسے دھماکہ خیز الرٹ انڈیکیٹر، پوائنٹ بلین بلٹس کو روکنے کے لئے موٹی شیشے کی شیلڈز اور مسافروں کی شناخت چھپانے کے لئے کیموفلاج بلیک شیلڈز جیسے فیچرز شامل ہیں۔

    لارنس بشنوئی گینگ سلمان خان کا دشمن کیوں ؟

    واضح رہے کہ سلمان خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 1998 میں فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کے دوران راجستھان کے ایک گاؤں میں دو نایاب کالے ہرنوں کا شکار کیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کالے ہرن بشنوئی کمیونٹی کے لیے کافی اہمیت کے حامل ہیں، بشنوئی برادری راجستھان کے تھر کے صحرائی علاقے میں آباد ہے اور ان کا تعلق ایک ایسے ہندو مسلک سے ہے جو پیڑ، پودوں اور جانوروں کی عبادت کرتے ہیں یعنی بنیادی طور پر یہ لوگ سبزی خور ہوتے ہیں اور جانوروں کی حفاظت کے لیے اپنی جان بھی دے سکتے ہیں۔

    2018 میں جودھ پور کی عدالت نے سلمان خان کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم بعد میں انہیں ضمانت دے دی گئی تھی لیکن اس کے بعد سے بشنوئی برادری دبنگ اسٹار کی دشمن بنی ہوئی ہے۔

  • بشنوئی گینگ کی سلمان خان کی مدد کرنے والے افراد کو بھی دھمکی

    بشنوئی گینگ کی سلمان خان کی مدد کرنے والے افراد کو بھی دھمکی

    ممبئی: بابا صدیقی کو قتل کرنے والے لارنس بشنوئی گینگ نے بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی مدد کرنے والے افراد کو بھی دھمکی دی ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ نے بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد اب سلمان خان کی مدد کرنے والے افراد کو بھی نشانے پر رکھ لیا ہے لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دی گئی دھمکی میں کہا گیا ہےکہ سلمان خان کو دھمکانے کیلئے ان کے گھر کے باہر گولیاں چلائی جاچکی ہیں لیکن اب جو شخص سلمان کی مدد کرے گا وہ بھی بشنوئی گینگ کی گرفت میں آئے گا۔

    واضح رہے کہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیر بابا صدیقی کو ہفتے کی رات باندرہ ایسٹ میں ان کے بیٹے ذیشان صدیقی کے دفتر کے قریب گولیاں مارکر قتل کردیا گیا تھا بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری بشنوئی گینگ کے ساتھی شبھم رامیشور لونکر کے بھائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر قبول کی تھی جس کے بعد لونکر کے بھائی کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

  • بابا صدیقی کے قتل کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی مزید سخت

    بابا صدیقی کے قتل کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی مزید سخت

    ممبئی: بابا صدیقی کے قتل کے بعد سلمان خان کی جان کو خطرہ مزید بڑھ گیاہے یہی وجہ ہے کہ ان کی سیکیورٹی کو بھی سخت کردیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : بابا صدیقی کے قتل کے بعد سلمان خان کی جان کو خطرہ مزید بڑھ گیاہے یہی وجہ ہے کہ ان کی سیکیورٹی کو بھی سخت کردیا گیا ہے،سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کا ایک پرانا انٹرویو آج کل سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے، جس میں انہوں نے اداکار کی حفاظت میں سب سے بڑے چیلنج کا ذکر کیا تھا۔

    بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری بھی اسی گینگ نے قبول کی ہےجو کچھ عرصے سے سلمان خان کو مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے اور جنہوں نے کئی بار سلمان خان پر حملہ کرنے کی کوشش بھی کی ہے، اس موقع پر ان کے باڈی گارڈ شیرا کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر مداح دوبارہ شیئر کر رہے ہیں۔

    جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سلمان خان کی جان کو خطرہ ہے اور جن اسٹارز کی جان کو خطرہ ہوتا ہے انہیں بھیڑ میں نکلنا مشکل ہوتا ہےشیرا نے سلمان خان کی حفاظت میں درپیش سب سے بڑے چیلنج کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آپ کسی بڑے اسٹار کی حفاظت کی ذمہ داری اٹھاتے ہیں تو آپ کو صحیح وقت پر صحیح فیصلے لینا ہوتے ہیں شیرا نے سلمان خان کی سیکیورٹی میں سب سے بڑا چیلنج ان کے مداحوں کو ٹھہرایا۔

    انہوں نے کہا کہ ان کے لیے سب سے بڑا چیلنج ان کے مداحوں کو سنبھالناہے، جب سلمان خان ہجوم میں جاتے ہیں تو لوگوں کا جم غفیر سنبھالناایک چیلنج بن جاتا ہےہمارا کام سلمان خان کی حفاظت کرنا ہوتا ہےجبکہ مقامی سیکیورٹی اہلکار بھیڑ کو سنبھالتے ہیں-

    واضح رہے کہ شیرا گذشتہ 25 سالوں سے سلمان خان کے باڈی گارڈ کی حیثٰیت سے ان کی حفاظت کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں-

  • امریکا میں سلمان خان کے نام پر فراڈ

    امریکا میں سلمان خان کے نام پر فراڈ

    ممبئی: امریکا میں سلمان خان کے نام پر فراڈ،جعلی کنسٹر کے ہزاروں ڈالر کے ٹکٹ بک گئے-

    باغی ٹی وی : سلمان خان نے انسٹاگرام پر جاری خصوصی پیغام میں امریکا میں ان کے نام پر جاری کیے گئے فراڈ کانسرٹ کے بارے میں وضاحت جاری کی ہے،کہ سلمان خان اور ان کی ٹیم کی جانب سے 2024 میں امریکہ میں کوئی میوزک ایونٹ یا کانسرٹ نہیں ہو رہا ہے۔

    پوسٹ میں کہا گیا کہ اطلاع دی جاتی ہے کہ نہ تو سلمان خان اور نہ ہی ان کی کوئی وابستہ کمپنی یا ٹیم امریکہ میں 2024 میں کوئی پروگرام منعقد کر رہی ہے سلمان خان کے پرفارمنس کے بارے میں کیے گئے دعوے مکمل طور پر جھوٹے ہیں، براہ کرم ایسے ایونٹس کی تشہیر کرنے والے کسی بھی ای میل، پیغام یا اشتہار پر یقین نہ کریں، فراڈ کے مقاصد کے لیے سلمان خان کے نام کا غلط استعمال کرنے والے کسی بھی فرد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔‘

    میلاد النبی رسول ﷺ کے موقع پر پنجاب میں کرایوں میں کمی کی ہے،عظمیٰ بخاری

    قبل ازیں، سلمان خان کے منیجر جورڈی پٹیل نے انسٹاگرام اسٹوریز پر 5 اکتوبر کو شام 4 بجے (ای ایس ٹی) امریکہ، کیلیفورنیا میں سلمان خان کے کانسرٹ کا ایک جعلی پوسٹر شیئر کیا، انہوں نے اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’’ٹکٹ نہ خریدیں سلمان خان 2024 میں امریکہ میں کوئی بھی پرفارمنس نہیں دیں گے۔‘‘

    فی الحال، سلمان خان اپنی اگلی ایکشن تھرلر فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کی ہدایت کاری ’گجنی‘ کے معروف ہدایت کار اے آر موروگاداس کر رہے ہیں۔ اس فلم میں رشمیکا مندانا اور کاجل اگروال بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی-

    زیر سمندر "آبدوز ٹائٹن ” سے بھیجاگیا آخری پیغام اور ملبے کی تصویر جاری

  • سلمان خان کی گھڑی کی قیمت دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے

    سلمان خان کی گھڑی کی قیمت دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے

    دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں کی برانڈ کے مالک جیکب ایریبو کی جانب سے بالی وڈ دبنگ سلمان خان کو گھڑی پہنائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے،گھڑی کی قیمت دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے-

    باغی ٹی وی: جیکب ایریبو دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں کی برانڈ جیکب اینڈ کو کے مالک ہیں سلمان خان کی وائرل ویڈیو جیکب ایریبو کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں اداکار کو اپنے برانڈ کی بیش قیمت گھڑی ’ Billionaire III ‘ پہناتے دیکھاجاسکتا ہے، اس گھڑی میں چمکتے سینکڑوں ہیروں کو دیکھ کر ہی اس کی قیمت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے-

    ویڈیو کے کیپشن میں جیکب ایریبو نے لکھاکہ میں نے کبھی کسی کو اپنی یہ گھڑی ٹرائی کرنے نہیں دی لیکن سلمان خان کیلئے میں نے یہ کیا‘۔

    جیکب اینڈ کو کی بلینیئر III گھڑی دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں میں سے ایک ہے جس کی قیمت بھارتی میڈیا پر 41 کروڑ 98 لاکھ بھارتی روپے بتائی گئی ہے بلینیئر III گھڑی کو 152 قیراط کے زمرد کے انداز سے کٹے ہوئے ہیروں سے تیار کیا گیا ہے جس کی ہر جگہ 76 ہیرے نصب ہیں، گھڑی کے ڈائل کو ایک منفرد ڈیزائن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے یہ منفرد ڈیزائن گھڑی کے پیچیدہ اندرونی نظام کو واضح کرتا ہے،بلینیئر III کے بریسلیٹ پر 504 ہیرے نصب ہیں جبکہ مکمل گھڑی کو 704 قیمتی ہیروں کےساتھ تیار کیا گیا ہے۔

  • سلمان خان سے شادی کی خواہشمند لڑکی گرفتار

    سلمان خان سے شادی کی خواہشمند لڑکی گرفتار

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے شادی کی خواہشمند لڑکی کو پولیس نے گرفتار کر لیا

    24 سالہ لڑکی جس کا تعلق ممبئی سے ہے، سلمان خان سے شادی کی خواہشمند تھی، وہ سلمان خان کو دیکھنے مہاراشٹر کے علاقے پنویل میں واقع سلمان خان کے فارم ہاؤس پہنچی تھی،لڑکی سلمان خان کے فارم ہاؤس کے باہر ادھر ادھر چکر لگاتی رہی، سیکورٹی اداروں نے جب لڑکی کو مسلسل چکر لگاتے دیکھاتو اسے مشکوک سمجھ کر بلا لیا اور جب اس سے پوچھا گیا کہ وہ یہاں کیوں چکر لگا رہی ہے تولڑکی نے انکشاف کیا کہ وہ سلمان خان کے ساتھ شادی کرنا چاہتی ہے.وہ سلمان خان سے بے پناپ محبت کرتی ہے، اور اسی لئے سلمان خان کو دیکھنے کے لئے انکے فارم ہاؤس کے باہر آئی ہے

    پولیس حکام کے مطابق لڑکی کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اسکو کاؤنسلنگ کے لیے ایک این جی او کے حوالے کردیا ہے جس کے بعد مداح کو نفسیاتی علاج کے لیے اسپتال لے جایا جائے گا۔

    سلمان خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش میں پاکستانی بھی شامل ہے،ممبئی پولیس کا مضحکہ خیز دعویٰ

    گینگسٹر لارنس بشنوئی کمیونٹی نےسلمان خان کی جان بخشنے کیلئے شرط رکھ دی

    سلمان خان کے گھر کے باہر جمع ہونے والے مداحوں پر بھارتی پولیس نے لاٹھی چارج شروع کردیا۔

    سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے آپ حیران

    عمران اشرف کی فلم نہیں دیکھوں گا فہد مصطفی نے آن ائیر کہہ دیا
    میں گھر میں جھاڑو لگاتا اور برتن دھوتا رہا ہوں عاصم اظہر کا انکشاف
    ظفری خان اہم وڈیو پیغام بولے اپنے نام کے جعلی اکاوئنٹس کی تفصیلات شئیر کیں
  • سلمان خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش  میں پاکستانی  بھی شامل ہے،ممبئی پولیس کا مضحکہ خیز دعویٰ

    سلمان خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش میں پاکستانی بھی شامل ہے،ممبئی پولیس کا مضحکہ خیز دعویٰ

    ممبئی پولیس نے بالی ووڈ سٹار سلمان خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ڈھونڈ نکالا-

    باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں نوی ممبئی پولیس نے سلمان خان پر قاتلانہ حملے کی دوسری کوشش ناکام بناتے ہوئے لارنس بشنوئی گینگ کے چار کارندوں کو گرفتار کیا ہے جو پنویل کے علاقے میں سلمان خان کی کار پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    تاہم اب نوی ممبئی پولیس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ملزمان نے ایک پاکستانی اسلحہ سپلائر سے ہتھیار حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی، جس کے ذریعے انہوں نے سلمان خان پر حملہ کرنا تھا، پولیس کی طرف سے ایف آئی آر میں 17 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جن میں لارنس بشنوئی، انمول بشنوئی، سمپت نہرا اور گولڈی براڑ شامل ہیں۔

    آئی ایم ایف نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نئے سالانہ …

    پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے چار ملزمان میں دھننجے عرف اجے کیشپ، گورو بھاٹیہ عرف ناہوی، وسپی خان عرف وسیم چکنا اور رضوان خان عرف جاوید خان شامل ہیں،اجے کیشپ نے مبینہ طور پر سلمان خان کے گھر اور فارم ہاؤس کی ریکی کی اس منصوبہ بندی میں ’ڈوگر‘ نامی ایک پاکستانی بھی ملوث پایا گیا ہے، جسے ملزمان نے ایک ویڈیو کال کے ذریعے کلاشنکوف و دیگر اسلحہ فراہم کرنے کو کہا تھا۔

    اپنی پسند کی شادی کے لیے 8 سال تک مشکلات سے گزرنا پڑا ،محمد رضوان

    پولیس کے مطابق لارنس بشنوئی اور سمپت نہرا گینگز کے 60سے 70ملزمان ممبئی، رائے گڑھ، نوی ممبئی، ٹھانے، پونے اور گجرات سمیت دیگر جگہوں پر سلمان خان کی نگرانی کر رہے تھے منصوبہ بندی کے مطابق ملزمان نے سلمان خان پر حملہ کرنے کے بعد کنیا کماری سے کشتی کے ذریعے فرار ہو کر سری لنکا پہنچنا تھا۔

    مئی کے دوران کالعدم تنظیموں کے 44 دہشت گردگرفتار’اسلحہ برآمد