Baaghi TV

Tag: سلمان خان

  • سلمان خان نے اپنے باڈی گارڈ ’شیرا‘کے بیٹےکو اگلی فلم کیلئے سائن کر لیا

    سلمان خان نے اپنے باڈی گارڈ ’شیرا‘کے بیٹےکو اگلی فلم کیلئے سائن کر لیا

    ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار اور پروڈیوسر سلمان خان اپنے باڈی گارڈ ’شیرا‘کے بیٹے ابیر سنگھ کو اپنی اگلی فلم میں ہیرو لانچ کریں گے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے26 سالوں سے وفادار باڈی گارڈ شیرا کا بیٹا ابیر سنگھ بھی اب بالی ووڈ میں قدم رکھنے کو تیار ہے، ابیر سنگھ کو ان کے گاڈ فادر سلمان خان اپنی آنے والی فلم میں بطور ہیرو لانچ کریں گے۔

    سلمان خان کے بعد شادی کروں گا،باہو بلی اسٹار پربھاس

    سلمان خان نے ابیر کو فلموں میں لانچ کرنے کے لیے ہدایت کار ستیش کوشک سے بھی رابطہ کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم کا اسکرپٹ مکمل ہوچکا ہے جبکہ فلم کی ادکارہ کی تلاش جاری ہے جو کہ ممکنہ طور پر کوئی نئی ہیروئن ہوگی جس کو لانچ کیا جائے گا، سلمان نے ذاتی طور پر دو،تین اداکاراؤں کو اس کے لیے آنے کو کہا ہے ان میں سے کوئی بھی ابھی فائنل نہیں ہوا ہے۔ فلم کی شوٹنگ جنوری 2023 میں شروع ہونے کا امکان ہے،اس لیے اداکارہ کو لاک اپ کرنا فلم بنانے والوں کی اولین ترجیح ہے۔

    بوبی دیول سلمان خان کو ماموں کیوں کہتے ہیں؟‌

    سلمان نے کہا تھا کہ شیرا کے بیٹےر کو ابھی تیار کیا جا رہا ہے اور بہت سارے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز پہلے ہی اس پر غور کر رہے ہیں۔ شیرا کو لگتا ہے کہ میں اس کے بیٹے کے لیے اسکرپٹ کا بہترین جج ہوں گا، اس لیے میں اب اسکرپٹ کو چھان رہا ہوں۔ مجھے ابھی تک کچھ اس قابل نہیں ملا۔

    یاد رہے کہ سلمان اس سے قبل بھی کئی نئے چہروں کو بالی ووڈ میں لانچ کرچکے ہیں، جن میں سنیل شیٹی کی بیٹھی اتھیا،سورج پنچولی، ظہیر اقبال ، زرین خان اور سوناکشی سنہا وغیرہ شامل ہیں تاہم اب وہ اپنے باڈی گارڈ کے بیٹے کو لانچ کریں گے یہ جان کر ان کے مداح بھی حیران ہیں۔

    سلمان خان نے ماضی میں کہا تھا کہ وہ جب تک ہو سکے بچوں کو لانچ کرکے ان کی پشت پناہی کرتے رہیں گے-

    ہندو پنڈت کی شاہ رخ خان کو زندہ جلانے کی دھمکیاں

  • بوبی دیول سلمان خان کو ماموں کیوں کہتے ہیں؟‌

    بوبی دیول سلمان خان کو ماموں کیوں کہتے ہیں؟‌

    دھرمیندر کے بیٹے بوبی دیول بالی وڈ کے ایک بڑے اداکار مانے جاتے ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ سلمان خان میرے ماموں ہیں‌میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں. انہوں نے کہا کہ جب میری فلمیں فلاپ ہورہی تھیں میں بہت پریشان رہتا تھا میں نے شیو بھی بڑھا لی تھی تو اس وقت مجھے سلمان خان نے کہا کہ شیو ہٹا اور دوبارہ فیلڈ میں آ. بوبی دیول نے کہا کہ مجھ سے سلمان خان نے کہا کہ جب میرا برا وقت آیا تھا تو میں تیرے بڑے بھائی سنی دیول اور سنجے کی پیٹھ پر چڑھ گیا تھا تم میرے پیٹھ پر چڑھ جائو. ایک دن انہوں نے مجھے فون کیا کہ بس

    شیو کرلے چہرہ اور کام کرنے کے لئے تیار ہو جا پھر مجھے ریس تھری میں کام کرنے کا موقع ملا، میں آج جو بھی ہوں اس میں میری فیملی کی سپورٹ کے ساتھ سلمان خان کی سپورٹ بہت زیادہ ہے. اس جیسا انسان میں نے اپنی پوری زندگی میں نہیں‌دیکھا اس نے بغیر لالچ کے بہت سارے لوگوں‌کی مدد کی . بوبی دیول نے کہا کہ میں نے اپنے والد کو کام کرتے دیکھا محنت کرتے دیکھا اپنے بھائی کو محنت کرتے دیکھا بس انہی سے میں نے محنت کرنا سیکھی اور میں آج جس بھی مقام پر ہوں اس پہ بہت مطمئن ہوں . انہوں نے کہا کہ میں اکثر سلمان کو کہا کرتا تھا کہ ماموں میں تیری پیٹھ پر چڑھ گیا ہوں تو وہ کہا کرتا تھا کہ بس لگے محنت کرتے رہو.

  • سلمان خان کے بعد شادی کروں گا،باہو بلی اسٹار پربھاس

    سلمان خان کے بعد شادی کروں گا،باہو بلی اسٹار پربھاس

    ممبئی: باہو بلی سُپر اسٹار پربھاس کا کہنا ہے کہ وہ سلمان خان کی شادی کے بعد شادی کریں گے۔

    باغی ٹی وی: فلم ’ادیپورش‘ کی پروموشن کے موقع پر بالی وڈ ہیروئن کریتی سنن اور تیلگو سپر اسٹار پربھاس کے درمیان تعلقات سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوئی تھیں تاہم ان چہ مگوئیوں میں ورون دھون کے اشارے پر مزید اضافہ ہوگیا تھا۔

    کترینہ اپنے شوہر سے اکثر کیا کہتی ہیں وکی کوشل نے بتا دیا

    فلم ‘بھیڑیا’ کی تشہیر کیلئے اداکارہ کریتی سینن ورون دھون کے ہمراہ بھارتی ڈانس شو ‘جھلک دکھلا جا’ کے مہمان بنی تھیں دوران شو ورون دھون نے نام لیے بغیر کریتی سینن اور تیلگو انڈسٹری کے سپر اسٹار پربھاس کے تعلقات سے متعلق اشارہ دیا تھا۔

    اگرچہ اداکارہ کریتی پربھاس اور اپنے درمیان تعلقات کی تردید کرچکی ہیں تاہم بعد ازاں ورون نے بھی اس بیان کو مذاق قرار دیا تھا۔

    تیلگو شو نندامری بالا کرشنا میں اداکار پربھاس سے میزبان نے شادی کا سوال کیا جس پر پربھاس نے سلمان خان کے بعد شادی کا کہہ کر سب کو حیران کردیا ہے۔

    ہانیہ عامر کس بالی وڈ‌اداکار کے گانے پر ناچ اٹھیں ؟

    قبل ازیں بھارتی معروف گلوکار میکا سنگھ نے کہا تھا کہ وہ سلمان خان کی شادی کے بعد شادی کریں گے،میکا سنگھ کا کہنا تھا کہ شادی کیلئے لڑکی کی تلاش کررہا ہوں لیکن شادی کیلئے میری شرط یہی ہے کہ سلمان خان پہلے شادی کریں۔

    انہوں نے کہا کہ سلمان خان شادی کریں گے تو ہی میں شادی کروں گا۔ میکا کا کہنا تھاکہ میں بیچلر لائف کو انجوائے کررہا ہوں اور سب ہی کہتے ہیں کہ میں سلمان خان کے بعد سب سے زیادہ میری شادی کا انتظار ہے۔

    خیال رہے کہ میکا سنگھ کا بھی سلمان خان کے قریبی دوستوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

    میکا سنگھ نے اپنی شادی سلمان خان کی شادی سے مشروط کر دی

  • شہناز گل اپنے گھر سے کیوں بھاگیں؟‌

    شہناز گل اپنے گھر سے کیوں بھاگیں؟‌

    بگ باس 13 سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچے اور خود کو پنجاب کی کترینہ کیف کہنے والی شہناز گل کہتی ہیں‌ کہ مجھے اداکاری کا بہت شوق تھا ، اور میری آنکھوں میں اسی حوالے سے خواب تھے جن کو میں پورا کرنا چاہتی تھی جس میں میرے گھر والے ساتھ نہیں دے رہے تھے . میں ٹھان چکی تھی کہ اپنے خواب پورے کرنے ہیں لہذا میں نے گھر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا اور گھر چھوڑ بھی دیا.تصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی شو انڈین آئیڈل 13 نے سوشل میڈیا پراپنا ایک پرومو جاری کیا ہے ۔جس میں شہناز گل کو کنٹیسٹنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے اور ان کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے دیکھا جارہا ہے۔شہباز گل نے کہاکہ آپ بہت خوش قسمت ہیں کہ آپ کو آپ کے والدین کی

    سپورٹ حاصل ہے۔مجھے اپنے والدین کی سپورٹ حاصل نہیں تھی۔مجھے اپنے خوابوں کو پورا کرنا تھا اس لیے میں گھر سے بھاگ گئی تھی۔ شہناز گل نے مزید کہا کہ بھارت میں ایسے بہت کم خاندان ہیں جو ورکنگ ویمن کو سپورٹ کرتے ہیں۔میں حال ہی میں اپنی والدہ کو بیرون ملک لے گئی۔وہ لمحہ میرے لیے بہت خاص تھا۔مجھے اپنے والدین کے لیے کچھ کرناہمیشہ سے اچھا لگتا ہے۔یاد رہےکہ شہناز گل سلمان خان کی بے حد فیورٹ ہیں اور انہوں نے ان کو اپنی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں بھی کاسٹ کیا .

  • سلمان خان نے دیں اکشے کمار کو دعائیں

    سلمان خان نے دیں اکشے کمار کو دعائیں

    بالی وڈ کے کھلاڑی جنہوں نے ایکشن ہیرو کے طور پر فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور بعد ازاں انہوں نے کامیڈی سمیت ہر طرح کے کردار کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. اکشے کمار نہ صرف لوگوں کے بلکہ اداکاروں کے بھی فیورٹ ہیں. اکشے کمار نے زیرو سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور آج جس بھی مقام پر ہیں اس کے پیچھے ان کی انتھک محنت ہے. حال ہی میں سلمان خان نے اکشے کمار کو دیں جی بھر کے دعائیں، تفصیلات کے مطابق سلمان خان نے اکشے کمار کی ایک پرانی وڈیو دیکھی جس کو دیکھ کر وہ جذباتی ہو گئے اور انہوں نے اپنے انسٹاگرام

    اکائونٹ پر اکشے کمار کے لئے ایک جذباتی میسج لکھا. سلمان خان نے لکھا کہ اکشے اللہ تمہیں ہمیشہ خوش رکھے۔مجھے یہ ویڈیو دیکھ کر حیرت بھی ہوئی اور دیکھ کر اچھا بھی لگا۔آپ صحت مند رہیں ،کام کرتے رہیں اور اللہ ہمیشہ آپ کا ساتھ دے۔جواباً اکشے کمار نے سلمان خان کی انسٹاگرام پوسٹ کو ری شئیر کرتے ہوئے کہا مجھے آپ کی بات سن کر اچھا لگا۔آپ بھی یوں ہی چمکتے دمکتے رہیں۔ یاد رہے کہ اکشے کمار بالی وڈ کے واحد وہ ہیرو ہیں جو مسلسل کام کررہے ہیں اور آج بھی فلموں میں‌مرکزی کردار ادا کررہے ہیں.

  • زندگی کے برے ترین وقت میں صرف گھر والوں‌ نے ساتھ دیا وویک اوبرائے

    زندگی کے برے ترین وقت میں صرف گھر والوں‌ نے ساتھ دیا وویک اوبرائے

    بالی وڈ کے اداکار وویک اوبرائے جنہوں نے بالی وڈ انڈسٹری می قدم رکھا تو انہیں نہیں‌ پتہ تھا کہ انہیں ایشوریا رائے کے ساتھ کام کرنے کا موقع بھی میسر آئیگا . ان کی قسمت کی دیوی نے ان کا ساتھ دیااور انہیں ایشوریا رائے کے ساتھ فلم میں‌کام کرنے کا موقع میسر آیا ، اس کے بعد ان کی دوستی اور افئیر کے چرچے بھی ہوئے لیکن ایسا کچھ بھی نہ ہو سکا، معاملہ اس وقت بگڑا جب وویک اوبرائے نے سلمان خان کے خلاف پریس کانفرنس کر دی اور یوں وویک اوبرائے کے کیرئیر پر فل سٹاپ لگ گیا ، اس دوران وہ کافی پریشان رہے ، وویک اوبرائے کہتے ہیں‌کہ

    وہ وقت میری زندگی پر بہت بھاری تھا میں ڈپریشن میں چلا گیا تھا ، مجھے سمجھ نہیں آتی تھی کہ میں‌کیا کروں ، ہر وقت دل و دماغ کو پریشانی گھیرے رکھتی تھی، ایسے میں میرے گھر والوں‌نے مجھے سہارا دیا ، مجھے مشکل وقت سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کی. ایک وقت ایسا بھی آیا کہ میرے دماغ میں مایوسی کی وجہ سے نیگٹیو سوچیں آنے لگیں.میرے گھر والوں‌ نے ایسے وقت میں مجھے اکیلا نہیں چھوڑا اور مجھے اس مشکل سے نکال کر ہی دم لیا. میں اس وقت کو اب یاد نہیں کرنا چاہتا کیونکہ وہ وقت میری زندگی کا مشکل اور مایوس ترین وقت تھا جو کاٹے نہیں کٹتا تھا.

  • پوجا ہیگڑے کے ساتھ سلمان خان کا نام جوڑنے والے شرم کریں دبنگ خان کے دوست نالاں

    پوجا ہیگڑے کے ساتھ سلمان خان کا نام جوڑنے والے شرم کریں دبنگ خان کے دوست نالاں

    بالی وڈ‌کے دبنگ سلمان خان کسی ہیروئین کے ساتھ کریں اور ان کا نام اس سے نہ جڑے یہ نہیں‌ہو سکتا.حال ہی میں سلمان خان نے اپنی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی شوٹنگ مکمل کی ہے اس میں ان کے ساتھ نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ پوجا ہیگڑے کام کررہی ہیں ، پوجا اور سلمان خان کی افئیر کی خبریں کافی گرم ہیں. ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے ان کے قریبی دوستوں نے کہا ہےکہ شرم کریں وہ لوگ جو سلمان خان کا نام پوجا ہیگڑے کے ساتھ جوڑ رہے ہیں کیونکہ پوجا سلمان خان کی بیٹیوں کی عمر کی ہیں. ان دونوں نے ایک ساتھ کسی کا بھائی کسی کی جان میں‌کام کیا

    ہے اور کو سٹارز کے ساتھ بے تکلفی یا اچھی سلام دعا کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ان کا کوئی چکر چل رہا ہے. بھارتی میڈیا نے چند دن قبل یہ دعوی کیا تھا کہ سلمان اور پوجا ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں ، ان دونوں نے ان خبروں کی تردید نہیں‌کی لیکن ان کے قریبی دوست ایسی خبروں پر بھڑک اٹھے ہیں اور ایسی خبریں پھیلانے والوں‌سے کہہ رہے ہیں کہ شرم سے ڈوب مریں ایک بچی کا نام سلمان خان کے ساتھ جوڑتے ہوئے ، دوستوں کا کہنا ہے کہ سلمان خان کو اپنی فلموں کی تشہیر کے لئے بھی ایسی گھٹیا حرکتیں کرنا سخت ناپسند ہیں .

  • سلمان اور شاہ رخ  کے حوالے سےنواز الدین نے شئیر کیں کچھ منفرد اور الگ باتیں

    سلمان اور شاہ رخ کے حوالے سےنواز الدین نے شئیر کیں کچھ منفرد اور الگ باتیں

    نوازالدین صدیقی بالی وڈ کے منجھے ہوئے اداکار ہیں انہوں نے ابھی تک جتنا بھی کام کیا وہ اپنی مثال آپ ہے. بڑے اور نامور آرٹسٹ ان کے ساتھ کام کرکے فخر محسوس کرتے ہیں. نوازالدین صدیقی نے شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ کام کیا ہے انہوں نے اپنے حالیہ انٹروقیو میں ان دونوں کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو شئیر کیا ہے،. ان کا کہنا ہے کہ میں وہ خوش نصیب آرٹسٹ ہوں جس نے شاہ رخ خان اور سلمان خان دونوں‌کے ساتھ کام کیا ہے. دونوں مزاج کے اعتبار سے ایک دوسرے سے کافی مختلف ہیں. انہوں نے کہا کہ سلمان خان بہت ہی کھلے دل کے مالک ہیں اتنے کھلے دل کے مالک ہیں کہ اپنے حصے کے بہترین ڈائیلاگز بھی سامنے والے کو دے دیتے ہیں اور یہ نہیں سوچتے کہ ان کے حصے کے ڈائیلاگز سے دوسرا آرٹسٹ

    کہیں بہت زیادہ داد نہ وصول کرلے. دوسری طرف شاہ رخ خان بہت زیادہ ریہرسل کرنے پر یقین رکھتے ہیں وہ ایک سین کرنے سے قبل کافی ریہرسل کرتے ہیں اور میں نے ان کے ساتھ بہت زیادہ ریہرسلز کی ہوئی ہیں . مجھے تو ان دونوں کے ساتھ کام کرنے کا بہت مزا آتا ہے. انہوں نے کہا کہ ان دونوں کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے. انہوں نے کبھی بھی اپنے رویے سے یہ ظاہر نہیں ہونے دیا کہ یہ دونوں بالی وڈ‌ پر راج کررہے ہیں‌.

  • آپ نے کترینہ کو بھی شہرت میں پیچھے چھوڑ دیا ، سلمان خان کا شہناز گل کو کمپلیمنٹ‌

    آپ نے کترینہ کو بھی شہرت میں پیچھے چھوڑ دیا ، سلمان خان کا شہناز گل کو کمپلیمنٹ‌

    بگ باس 13 میں شہناز گل نے شرکت کی ، شہناز اپنی خوبصورت ادائوں اور خوبصورت باتوں کی وجہ سے جہاں سب کی پسندیدہ بن گئیں وہیں سلمان خان بھی ہو گئے ان پر فدا . سلمان خان اس قدر ہوئے شہناز گل پر فدا کہ انہوں نے ان کو بگ باس کے بعد اپنی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں‌کاسٹ‌کر لیا. آج کل بگ باس 16 چل رہا ہے اس کی میزبانی حسب روایت سلمان خان ہی کررہے ہیں. اس میں وہ ہر ہفتے کسی نہ کسی سلیبرٹی کو بلا کر پارٹیسیپینٹس سے ملواتے ہیں . حال ہی میں انہوں نے شہناز گل کو شو میں بلایا . وہاں شہناز نے سلمان خان سے کہا

    کہ میری تعریف کریں ،تو سلمان خان نے کہا کہ آپ بہت خوبصورت ہیں اور آپ فلم میں‌بہت خوبصورت بھی نظر آئی ہیں. سلمان خان نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ شہناز شہرت میں تو آُ پ نے کترینہ کیف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے. اس پر شہناز گل بہت خوش ہوئیں .سلمان خان نے کہا کہ شہناز آپ دھیرے دھیرے اپنے تمام خواب پورے کررہی ہیں. یاد رہے کہ شہناز گل کو کترینہ کیف کے ساتھ ملایا جاتا ہے ،شہناز خود بھی کہتی ہیں‌کہ وہ پنجاب کی کترینہ کیف ہیں.

  • سلمان خان کا نیا عشق؟ کون ہے

    سلمان خان کا نیا عشق؟ کون ہے

    بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان کا نام ان کے پورے کیرئیر میں کسی نہ کسی خوبصورت لڑکی کے ساتھ جڑتا رہا ہے. کبھی سنگیتا بجلانی ، صومی علی ، ایشوریا رائے ، کترینہ کیف و دیگر. لیکن کسی ایک کے ساتھ بھی ان کی دوستی شادی تک نہ پہنچی . جب بھی سلمان خان کی دوستی کسی لڑکی کے ساتھ ہوئی تو یہی کہا گیا کہ شاید اس بار سلمان خان شادی کر لیں گے لیکن ایسا کبھی بھی نہ ہوا . حال ہی میں سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی شوٹنگ ختم ہوئی ہے اس میں مرکزی کردار کرنے والی پوجا ہیگڑے ہیں ان کے ساتھ سلمان خان کا نام لیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان دوستی سے بڑھ کر کوئی تعلق ہے. سلمان خان اور پوجا دونوں ایک

    دوسرے کو ڈیٹ‌کررہے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں . کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ کو سلمان خان کے پروڈکشن ہائوس نے مزید دو فلموں میں بھی سائن کر لیا ہے . یوں سلمان خان اپنے سے چوبیس سال چھوٹی پوجا پیگڑے پر دکھائی دے رہے ہیں فدا. اب دیکھنا یہ ہے کہ سلمان خان کی یہ دوستی شادی تک پہنچتی ہے یا نہیں، ان کی شادی ہو یا نہ ہو لیکن یہ تو طے ہے کہ سلمان خان کی دوستی جس بھی لڑکی کے ساتھ ہوتی ہے وہ اپنے کیرئیر میں کافی آگے تک چلی جاتی ہے.