Baaghi TV

Tag: سلمان شہباز

  • سلمان شہباز نے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر دی

    سلمان شہباز نے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر دی

    وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کا پاکستان واپس آنے کا فیصلہ ،سلمان شہباز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر دی

    وزیراعظم کے بیٹے سلمان شہباز کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان واپس آ کر اپنے خلاف مقدمہ میں متعلقہ عدالت پیش ہونا چاہتا ہوں، اسلام آباد ہائیکورٹ حفاظتی ضمانت منظور کر کے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا موقع دے،کبھی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہا ،منی لانڈرنگ کے الزامات جھوٹے بے بنیاد ہیں ، بزنس مین ہونے کے ناطے تمام شئیرز ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہیں ،27اکتوبر 2018 سے برطانیہ میں ہوں کبھی ایف آئی اے کا نوٹس نہیں ملا ، ایف آئی اے نے میرے خلاف مقدمہ میری غیر حاضری میں درج کیا ،عدالت دو ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور کرے ،2018میں بیرون ملک گیا 2020 میں مقدمہ بنا اور اس کے بعد اشتہاری قرار دیا گیا ،

    سلمان شہباز کا ہفتے کی رات کو اسلام آباد پہنچنے کا امکان ہے سلمان شہباز کے ہمراہ ا اہلخانہ کی بھی پاکستان آمد متوقع ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان شہباز کی اسلام آباد لینڈنگ کا فیصلہ وفاق میں ن لیگی حکومت کے باعث کیا گیا، سلمان شہباز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت دائر کرنے کا امکان ہے سلمان شہباز کا پیر کولاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا امکان ہے

    سلمان شہباز پر رمضان شوگر اور العریبیہ ملز کے ذریعے 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے عدالت نے2019میں سلمان شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر کے جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا تھا گزشتہ سال احتساب عدالت نے سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے رواں سال جولائی میں لاہور کی اسپیشل سینٹرل کورٹ نے سلمان شہباز کے دائمی وارنٹ جاری کیے تھے سلمان شہباز 27 اکتوبر 2018 کو لاہور ایئرپورٹ سے برطانیہ چلے گئے تھے سلمان شہباز نے گزشتہ چار سال سے خود ساختہ جلا وطنی اختیار کر رکھی ہے

    شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

    شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

    یہ کم ظرف لوگ ہیں،میں نے لفظ "کمینا” استعمال نہیں کیا،شہباز شریف

  • منی لانڈرنگ کیس، سلمان شہباز اشتہاری قرار

    منی لانڈرنگ کیس، سلمان شہباز اشتہاری قرار

    لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں وزیراعظم کے صاحبزادے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر شہباز شریف کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

    شہزاد سلیم ڈی جی نیب کی پی اے سی میں طلبی کیخلاف درخواست پر سیکرٹری قومی اسمبلی کو نوٹس

    سپیشل کورٹ سینٹرل کے جج اعجاز اعوان نے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف سرکاری مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی جبکہ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔ سپیشل کورٹ نے عدم پیشی پر ملزم سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دے دیا اور دونوں ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

     

    پٹرولیم مصنوعات: قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری طورپرعوام کو منتقل کردیا. وزیراعظم شہباز

    عدالت نے شریک ملزم ملک مقصود کی ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی تفصیل بھی مانگ لی۔ عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف سماعت تیس جولائی تک ملتوی کر دی اور آئندہ سماعت پر وزیر اعظم شہںباز شریف کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

  • سلمان شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری

    سلمان شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور: عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

    باغی ٹی وی : لاہور کی اسپیشل سینٹرل کورٹ نے سلمان شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جبکہ ملزم طاہر نقوی اور ملک مقصود کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

    شہباز شریف،حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی اسپیشل سینٹرل کورٹ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کر دی۔

    واضح رہے کہ آج لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل میں ایف آئی اے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمہ میں جو ملزمان اشتہاری ہیں ان کے خلاف کارروائی مکمل کریں اگر اس کیس کو ایسے ہی لے کر چلیں گے تو آگے جا کر ملزمان کو فائدہ ہوسکتا ہے-

    جج نے کہا تھا کہ یعنی آپ کہہ رہے ہیں گزشتہ پراسیکیوشن نے چار ماہ ملزمان کو فائدہ دے دیا آپ کو دو مرتبہ بلایا گیا لیکن آپ پیش نہ ہوئے، آپ کو شوکاز دیتا ہوں میں آئندہ ایسا کچھ نہیں ہونے دونگا عدالت نے حکم دیا کہ جس اہلکار نے میرے گن مین کا گریبان پکڑا اس بلائیں-

    سماعت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت نے چالان میں تاحال اشتہاری ملزموں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اشتہاری نہیں کیا اس پرجج نے کہا کہ اشتہاری قرار دینے کا آرڈر جاری کر رکھا ہے۔

    عدالت نے سلمان شہباز سمیت دیگر کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا-

  • ہائی کورٹ نےشریف فمیلی کی جُرم تفصیلات جاری نہ      کرنےکی درخواست مستردکردی:شریف فیملی پریشان

    ہائی کورٹ نےشریف فمیلی کی جُرم تفصیلات جاری نہ کرنےکی درخواست مستردکردی:شریف فیملی پریشان

    لندن: ہائی کورٹ نےشریف فمیلی کی جُرم کی تفصیلات جاری نہ کرنےکی درخواست مسترد کردی:شریف فیملی کوسخت پریشانی ،اطلاعات کے مطابق شہباز شریف خاندان کا مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں دستاویز روکنے سے متعلق ایک اور حربہ ناکام ہوگیا ہے۔برطانوی ہائی کورٹ کے فیصلے نے شریف خاندان کی تمام چالوں کو تہس نہس کرکے رکھ دیا ہے

    ذرائع کے مطابق شہباز شریف خاندان کی مبینہ منی لانڈرنگ کیس کی دستاویز روکنے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی ہے، برطانوی عدالتی حکم پر نیشنل کرائم ایجنسی نے شہباز شریف کی دستاویز ریلیز کردیں ہیں۔جن کی تفصیلات جلد منظرعام پرآسکتی ہیں ، اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شریف فمیلی نیشنل کرائم ایجسنی سے بارگیننگ کرنے کی کوشش بھی کررہا ہے

    برطانوی ہائیکورٹ نے سلیمان شہباز کی دستاویز جاری نہ کرنے کی اپیل خارج کردی ہے، عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ شہباز شریف مبینہ منی لانڈرنگ کیس کی دستاویز اے آر (یوکے) کے حوالے کی جائیں۔

    اس سے قبل عدالت نے این سی اے کو کیس کی دستاویز8 فروری تک جاری کرنے کاحکم دیا تھا تاہم شہباز شریف خاندان کی جانب سے دستاویزات کو روکنے کے خلاف اپیل کی گئی تھی جواب مسترد ہوگئی ہے۔برطانوی عدالت نےآج کیس سے متعلق دستاویزات جاری کرنے کا حکم برقرار رکھا۔

    واضح رہے کہ ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ نے10جنوری 2022 کو اے آر یو کی درخواست پر حکم جاری کیا تھا۔

    گذشتہ سال ستمبر میں بھی برطانوی عدالت کے آرڈر کی کاپی نے شہبازشریف کی بریت سےمتعلق مسلم لیگ ن کا دعویٰ غلط ثابت کیا تھا، آرڈر میں شہبازشریف کانام اور بریت کاکوئی ذکر نہیں تھا۔

    یاد رہے کہ اس کیس پر قانونی رائے دیتے ہوئے وزیراعظم کے سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ ایک چینل نے شہباز شریف اور بیٹے سلیمان کی بریت کی خبریں چلائیں، ایسی خبریں چلانا فیک نیوز کے زمرےمیں آتاہے۔

  • 2003 میں سلمان شہباز 20 ہزار کے مالک . 2017 میں 2 ارب 60 کروڑ کے اثاثوں کے مالک ، نیب نے جادو کی چھڑی پوچھ لی

    2003 میں سلمان شہباز 20 ہزار کے مالک . 2017 میں 2 ارب 60 کروڑ کے اثاثوں کے مالک ، نیب نے جادو کی چھڑی پوچھ لی

    اسلام آباد: سابق وزیراعلی پنجاب اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کے خلاف نیب تحقیقات نے نیا رخ اختیار کرلیا اطلاعات کے مطابق 2003 میں سابق وزیراعلی پنجاب کے صاحبزادے سلمان شہباز کے اثاثوں کی مالیت 20 ہزار روپے تھی۔

    ذرائع کے مطابق نیب ذرائع کے مطابق سلمان شہباز 2017 میں 2 ارب 60 کڑور کے اثاثوں کے مالک ہو گئے۔ ملزم سلمان شہباز نے ایک ارب سے زائد کی رقم غیر ملکی ترسیلات زر ہونے کا دعوی کیا۔

    نیب حکام کے مطابق تحقیقات کے دوران ملزم کا غیر ملکی ترسیلات زر کا دعوی بھی غلط ثابت ہوا۔ ملزم نے اپنے دیگر اہل خانہ سے مل کر 12 انڈسٹریل یونٹس لگائے، 2 ارب 58 کروڑ کی رقم انڈسٹریل یونٹس میں انویسٹ کی گئی ۔

    ذرائع کا کہناہے کہ ملزم سلمان شہبا زکے مطابق اس نے 1 ارب 40 کروڑ کی رقم بطور قرضہ حاصل کی۔تاہم نیب ذرائع کا دعوی ہے کہ ملزم سلمان شہباز نے 7 سو 37 ملین کی رقم بے نامی اکاونٹس کے ذریعہ حاصل کی۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے خلاف انکوائری کی منظوری کے بعد سلمان شہباز برطانیہ فرار ہیں۔واضح رہے کہ آج لاہور احتساب عدالت نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔