Baaghi TV

Tag: سلیم خان

  • سلیم خان کی طبیعت ناساز،آئی سی یو منتقل

    سلیم خان کی طبیعت ناساز،آئی سی یو منتقل

    معروف بھارتی اسکرین رائٹر سلیم خان کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیاہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلیم خان اس وقت اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں زیرِ علاج ہیں۔ تاہم ان کی علالت کی نوعیت اور صحت سے متعلق مزید تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں، سلیم خان کے اسپتال میں داخلے کی خبر سامنے آتے ہی ان کے صاحبزادے اور بالی ووڈ اداکار سلمان خان سمیت اہلِ خانہ اسپتال پہنچ گئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اپنے والد کی عیادت کی اور کچھ دیر بعد بغیر کسی گفتگو کے اسپتال سے روانہ ہو گئے، اس موقع پر سیکیورٹی اہلکار ان کے ہمراہ موجود تھے، الویرا خان اگنی ہوتری اور ان کے شوہر اتل اگنی ہوتری نے بھی اسپتال جا کر سلیم خان کی خیریت دریافت کی سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • میں اور سلمان خان نے 6 ماہ تک ایک دوسرے سے بات نہیں کی،سلیم خان

    میں اور سلمان خان نے 6 ماہ تک ایک دوسرے سے بات نہیں کی،سلیم خان

    ممبئی: بالی وڈ سُپراسٹار سلمان خان کے والد اور مصنف ،اداکار سلیم خان نے انکشاف کیا ہے کہ تینوں بیٹوں کو مجھ سے ڈانٹ پڑی لیکن سلمان خان نے بڑا ہونے کے باوجود مجھ سے سب سے زیادہ ڈانٹ سنی۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سلیم خان نے اپنے والد سے تعلق پر بات کرتے ہوئے کہا کہمیرے والد بے حد سخت انسان تھے، میں ان سے بہت گھبراتاتھا، ان کے چمڑے کے جوتے کی آواز سن کر بھی خوفزدہ ہوجاتا تھا لیکن میں چاہتا تھا کہ میرے بچے میرے دوست بنیں-

    اگرچہ سلمان خان سلیم خان کے ایک فرمانبردار بیٹے کے طور پر جانا جاتا ہے لیکن سلیم خان نے ناراضگی میں سلمان خان سے مہینوں بات نہ کرنے کا انکشاف کیا ہے انہوں نے کہا کہ ایک ایسا وقت بھی آیا جب ہم نے تقریباً 6 ماہ تک ایک دوسرے سے بات نہیں کی، اگر سلمان کبھی کوئی غلط کام کرے یا پھر کوئی ایسا کام کرے جو مجھے اچھا نہ لگے تو میں اس سے بات نہیں کرتا، میں ناراض ہوکر کھڑکی کے پاس بیٹھ جاتا ہوں اور مجھ سے ملے بغیر گھر سے چپکے سے چلا جاتا ہے، بعد میں آکر مجھے سوری کرکے منالیتا ہے‘۔

    میرے ورثا کو میری جائیداد سے 1 فیصد سے بھی کم حصہ ملے گا، بل گیٹس

    واضح رہے کہ سلیم خان اور سلمیٰ خان کے تین بیٹے سلمان خان، سہیل خان اور ارباز خان ہیں،جبکہ ایک بیٹی الویرا خان اگنی ہوتری اورایک گود لی ہوئی بیٹی ارپیتا خان ہے-

    جرمنی: فلسطین کی حمایت کرنے والے مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن

  • سلمان خان کو اپنے دفاع میں اسلحہ رکھنے کی اجازت مل گئی

    سلمان خان کو اپنے دفاع میں اسلحہ رکھنے کی اجازت مل گئی

    بالی وڈ کے دبنگ خان کو اپنے دفاع میں اسلحہ رکھنے کی اجازت مل گئی ہے. ہندوستان ٹائمز کے مطابق اداکار سلمان خان کی جان کو خطرے کے پیش نذر سلمان خان نے ممبئی پولیس ہیڈ کوارٹر میں کچھ روز قبل درخواست دی تھی اور کہا تھا کہ مجھے اسلحہ رکھنے کی اجازت دی جائے. سلمان خان کی اس درخواست کے بعد اس کیس کو بغور دیکھا گیا اور جائزہ لیا گیا لائسنس جاری کرنے والے ادارے نے سلمان خان کا تحفظ یقینی بنانے کےلئے ان کو اسلحہ رکھنے کا لائسنس جاری کر دیا ہے، کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان اپنی حفاظت کےلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں. سلمان خان کو اپنے دفاع میں اسلحے رکھنے کی ضرورت اس لئے پیش آئی

    کیونکہ رواں برس پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد اداکار اور ان کے والد سلیم خان کو قتل کر دینے کی دھمکیاں‌موصول ہوئیں اور ایک دھمکی تو باقاعدہ ان کے والد کو لیٹر تھما کر دی گئی. سلمان خان نے خط کے زریعے ملنے والی دھمکی کے بعد پولیس سے رابطہ کیا اپنے بیانات ریکارڈ کروائے اور دعوی کیا کہ ان کی کسی کے دشمنی نہیں ہے. یاد رہے کہ
    آج کل سلمان خان کبھی عید کبھی دیوالی کی شوٹنگ میں‌مصروف ہیں یہ فلم اگلے سال اپریل کے مہینے میں ریلیز ہونے جا رہی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم میں شہناز گل اور آیوش شرما بھی مرکزی کردار ادا کریں گے۔ اس فلم کے علاوہ سلمان خان گاڈ فادر، وید، اور نو انٹری میں انٹری جیسی فلموں میں بھی نظر آئیں گے۔

  • سلمان اور سلیم خان کوملنے والی دھمکی آمیز خط کے پیچھے گینگسٹر بسنوئی ہے:ممبئی پولیس

    سلمان اور سلیم خان کوملنے والی دھمکی آمیز خط کے پیچھے گینگسٹر بسنوئی ہے:ممبئی پولیس

    سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو چند روز قبل ایک دھمکی آمیز خط ملا جس کے بعدممبئی پولیس نے سلمان خان اور سلیم خان کے بیانات قلمبند کئے،پولیس ہر سطح پر تحقیقات کررہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو دھمکی آمیز خط کے پیچھے گینگسٹر لارنس بسنوئی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ تین لوگوں نے خط سلیم خان تک پہنچانے کےلئے راجھستھان سے ممبئی تک کا سفر کیا۔ممبئی پولیس کرائم برانچ کا کہنا ہے کہ خط دینے والے تینوں بندوں کا پتہ چل گیا ہے بہت جلد ان کو گرفتار کر لیا جائیگا ہم نے پولیس کی چھ ٹیمیں تیار کی ہیںجوانڈیا کی مختلف جگہوں پر چھاپے مار رہے ہیں ۔پولیس تحقیقات کرنے کےلئے سلمان خان کے گھر کے باہر کی سی سی فوٹیج بھی دیکھ رہی ہے۔

    یادرہے کہ گینگسٹر بسنوئی نے سلمان خان کو کالے ہرن کے شکار کے بعد جودھ پور میں قتل کرنے کی دھمکی دی تھی اور ابھی جو باپ بیٹے کو خط موصول ہوا ہے اسکے بارے میں ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بھی انہی کی طرف دیا گیا ہے۔سلمان خان اور سلیم خان کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔تحقیقات کس کروٹ بیٹھتی ہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا ۔سلما ن خان کے پرستار ان کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کے بعد کافی پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ اداکار کی جان کی مکمل حفاظت کی جائے ۔

  • سلمان خان نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا

    سلمان خان نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا

    اداکار سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو حال ہی میںایک بار پھر دھمکیاں ملنے کے بعد سلمان خان نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے ۔میرے والد کو دھمکی آمیز خط مارننگ واک کے دوران ملا ہے ،میری کسی سے معمولی سی بھی دشمنی نہیں ہے آج کل کہ میں کسی پر شک کر سکوں ۔مجھے کوئی میسج یا دھمکی آمیز کال تاحال موصول نہیں ہوئی ۔
    سلمان خان کو ملنے والی دھمکی آمیز خط میں باقاعدہ یہ لکھا گیا کہ سلمان اور سلیم دونوں بہت جلد سدھو موسے والا بنا دئیے جاﺅ گے ۔خط پر G.B اورLB کہا جا رہا کہ جی بی سے مراد گولڈی بار اور ایل بی سے مراد لارنس بسنوئی ہے لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ ہم حتمی طور پر کچھ بھی نہیں کہہ سکتے کہ اس خط کے پیچھے کون ہے ۔ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ سلیم خان کو جو خط ملا ہے اس کی تحقیقات ہر سطح پر جاری ہیں ۔
    یاد رہے کہ لارنس بسنوئی سلمان خان کو جودھ پور میں قتل کرنے کی دھمکی دے چکا ہے لیکن حال ہی میں جب انہیں پھر سے دھمکیاں دی گئیں اس کے بعد سلمان خان اور ان کے گھر کے باہر کی سیکیورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے ۔سلمان خان نے تو پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروا کر معاملہ کلئیر کر دیا ہے کہ ان کی دشمنی کسی سے بھی نہیں ہے کہ انہیں دھمکیاں دی جائیں اب پولیس تحقیقا ت کیا بتاتی ہیں اس لئے سلمان خان کے پرستاروں کو انتظار کرنا ہو گا ۔

  • سلمان خان کے والد سلیم خان کو دھمکیاں ملنے کے بعد ایف آئی آر لانچ کر دی گئی

    سلمان خان کے والد سلیم خان کو دھمکیاں ملنے کے بعد ایف آئی آر لانچ کر دی گئی

    بھارتی اداکارسلمان خان کو سدھو موسے والا کے قتل کے بعد دھمکیاں ملیں،دھمکیاں ملنے کے بعد ممبئی پولیس نے ان کی سیکیورٹی بڑھا دی تھی ۔ان کے بعد اب ان کے والد سلیم خان کو بھی دھمکیاں مل رہی ہیں ۔گزشتہ روز نہ معلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر لانچ کر دی گئی ہے۔ممبئی پولیس نے تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں ۔رپورٹس کے مطابق سلیم خان کو صبح آٹھ بجے کے قریب ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا۔سلیم خان اس وقت جاگنگ کے لئے جایا کرتے ہیں اور جاگنگ کرنے کے بعد وہ جس بینچ پر روٹین میں بیٹھتے ہیں اُس روز بھی وہیں جا کر بیٹھے اور انہیں وہاں ایک خط پڑا ملا جس کو کھول کر انہوں نے پڑھا تو اس میں ان کو دھمکیاں دی گئی تھیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس خط میں کسی کے دستخط نہیں ہیں لیکن اس میںسلمان خان اور ان کے والد سلیم خان دونوں کو دھمکیاں دی گئی ہیں ۔اس خط کے بعد خان فیملی نے ممبئی پولیس سے رابطہ کرکے ایف آئی آر درج کروائی ۔

    جس وقت یہ واقعہ ہوا سلمان خان آئیفا ایوارڈز کے لئے دبئی میں موجود تھے وہاں وہ اس ایوارڈ کی میزبانی کے لئے گئے تھے کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان آج ممبئی پہنچ جائینگے ۔سلمان خان اور سلیم خان کے پاکستانی پرستاروں کا کہنا ہے کہ ان دونوں نے بھارت میں ساری عمر گزاری وہیںان کا نام بنا لیکن اب اس سٹیج پر آکر ان کے لئے زندگی کا دائرہ تنگ کرنا مناسب نہیں ہے دونوں کو مکمل سیکیورٹی دی جائے اور معاملے کو سنجیدگی سے دیکھتے ہوئے حل کیا جانا چاہیے ورنہ تو خطرناک قسم کا نہ رکنے والا سلسلہ چل پڑے گا