Baaghi TV

Tag: سمارٹ فون

  • چینی کمپنی نے فولڈ ایبل اسمارٹ فون پیش کر دیا جسے پرس کی طرح پہن سکتے ہیں

    چینی کمپنی نے فولڈ ایبل اسمارٹ فون پیش کر دیا جسے پرس کی طرح پہن سکتے ہیں

    بیجنگ: چینی سمارٹ فون فرم آنر نے ایک تصوراتی سمارٹ فون کی نقاب کشائی کی جسے ہینڈ بیگ کی طرح پہنا جا سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی: چینی کمپنی آنر نے دنیا کا پہلا اسمارٹ فون پیش کردیا ہے جو دور سے دیکھنے پر ایک ڈجیٹل پرس یا ہینڈ بیگ دکھائی دیتا ہے اسے آنروی پرس کا نام دیا گیا ہے جو فولڈ ہونے والا اسمارٹ فون بھی ہے، پہلی مرتبہ اسے برلن کے آئی ایف اے 2023 ٹیکنالوجی میلے میں پیش کیا گیا ہےکانسیپٹ فون فروخت نہیں کیا جائے گا لیکن یہ واضح ہے کہ آنر، چینی ٹیک کمپنی ہواوے کی طرف سے ایک اسپن آف، دنیا کو یہ دکھانے کی کوشش کر رہا ہے کہ وہ کیا کرنے کے قابل ہو سکتا ہے-

    ڈیوائس، جسے آنر وی پرس کہتے ہیں، ایک اسمارٹ فون ہے جو باہر کی طرف ایک اوپری پٹی کے ساتھ فولڈ ہوتا ہے جس میں کیمرہ ہوتا ہے ہینڈ بیگ کے پٹے کے لئے ہکس ہیں جو اس کےساتھ منسلک ہوسکتے ہیں ڈیوائس پر ڈسپلے کو اپنی مرضی کے مطابق بنایا جا سکتا ہے تاکہ ایسا لگے کہ آپ مختلف بیگ پہنے ہوئے ہیں کندھے پر لٹکانے کے فون کے کنارے سے ایک مضبوط زنجیر باندھی گئی ہے جس کا ڈیزائن ایک کلک سے تبدیل ہوجاتا ہے۔

    ایشیا کپ:تمام میچز پاکستان میں نہ کرانے کی بڑی وجہ براڈ کاسٹرز کی ہچکچاہٹ تھی، …


    اس کی ایک جانب بہت واضح اور روشن ڈسپلے ہے جسے چھوکر آپ اپنے پسندیدہ ڈیزائن کو ظاہر کرسکتے ہیں اسے مصروف خواتین کے لیے تیار کیا گیا ہے جو وسیع ڈسپلے کا اسمارٹ فون پسند کرتی ہیں اور اسے بار بار استعمال بھی کرتی ہیں،کمپنی نے بتایا ہے کہ وہ خواتین کے لیے پہنے جانے والے فون بنارہی ہے جو ان کا اظہار بن سکے اور زندگی میں شامل ہوسکے۔

    وی پرس اسمارٹ فون سیاہ، ریشمی کالے، جامنی اور سنہرے رنگوں میں دستیاب ہے جس کا وزن 231 گرام ہے۔ اس کے کنارے پر ٹائٹانیئم دھات سے حاشیہ بنایا گیا ہے جبکہ اوایل ای ڈی پر مشتمل ڈسپلے ہے۔ مکمل کھلنے پر اس کا ڈسپلے 145 ملی میٹر سے کچھ زائد ہوجاتا ہے اسکرین ریزولوشن 2344 × 2156 اور ویڈیو ریزولوشن 2160×3840 بتائی گئی ہے،کاندھےپر لٹکانے والی پٹی کو آپ اپنی ضرورت کے لحاظ سے بدل سکتے ہیں جن میں زنجیر، پٹے اور کپڑے کی پٹیاں بھی شامل ہیں۔

    سعودی عرب کا تیل کی یومیہ پیداوار میں مزید توسیع کا اعلان


    واضح رہے کہ آنردرحقیقت ہواوے کی نجی کمپنی ہے جس نے اپنے پرس فون کی تاریخ اور قیمت کے متعلق تفصیلات نہیں دی ہیں،ممکنہ طور پر مہنگی ڈیوائس کو عوام میں پہننا اور اسے بہت زیادہ دکھائی دینا بہت سے لوگوں کو پسند نہیں آسکتا اور اگر اسکرین آپ کے ساتھ لٹک رہی ہے تو اس کے گرنے اور ٹوٹنے کا خطرہ زیادہ ہے۔

    عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر گہری نظر ہے،امریکا


    لیکن فیشن اور ٹیکنالوجی تیزی سے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اسمارٹ واچز اس کی ایک مثال ہیں ایپل اور سام سنگ جیسے ڈیوائس بنانے والے اپنی مرضی کے مطابق پٹے اور ڈیوائس کا چہرہ تبدیل کرنے کی صلاحیت پیش کر رہے ہیں اگرچہ اس بات کا امکان ہے کہ ڈیوائس کو اس شکل میں کبھی ریلیز نہیں کیا جائے گا، آنر ایک چیز دکھانے کی کوشش کر رہا ہے کہ یہ ایک اعلیٰ درجے کا سمارٹ فون بنانے والا ہے جو ایپل اور سام سنگ کے ساتھ مارکیٹ کے پریمیم اینڈ میں جدت اور مقابلہ کرنے کے قابل ہے۔

    میرے بیٹے ایلون مسک کو قتل کیا جا سکتا ہے،ایرول مسک

  • آئی فون نے خاتون کی جان بچا لی

    کیلیفورنیا: سمارٹ فونز کے فیچر نے ایک خاتون کی جان بچا لی-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک خاتون کی گاڑی رات کے وقت سڑک سے 200 فٹ نیچے تنگ کھائی میں گر گئی اور کئی گھنٹے تک کسی کو علم بھی نہیں تھا خوش قسمتی سے ان کے پاس ایپل کا فون تھا جس میں فائنڈ مائی آئی فون فیچر تھا اور اسی کی بدولت ہی خاتون کا پتہ لگانے میں مدد ملی۔

    اینڈرائیڈ صارفین مصروفیات شیڈول کرنے والی خطرناک ایپ ٹو ڈو: ڈے مینیجر‘ کو فورا…

    رپورٹ کے مطابق فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ انہیں انٹرسٹیٹ پر ٹریفک حادثے کی اطلاع ملی اور ٹیم مدد کے لیے روانہ ہوئی۔ ایک شخص نے اطلاع دی تھی کہ حادثہ ہو گیا ہے اور یہ علی الصبح کا وقت تھا۔ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار بھاری ریسکیو ٹرک کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ اس میں سوار خاتون بری طرح زخمی ہو چکی تھیں۔ اہلکار ان کو تلاش کرتے رہے اور اس کے لیے سلنگ سسٹم کا استعمال کیا۔

    بعدازاں پتہ چلا کہ خاتون کی گاڑی اس سے بھی 24 گھنٹے قبل حادثے کا شکار ہوئی تھی اور جب وہ گھر نہیں پہنچیں تو ان کے گھروالوں کو تشویش ہوئی اور ان کی تلاش کے لیے ایپل فائنڈ مائی آئی فون فیچر کا استعمال کیا۔ اس پر ملنے والے سگنل پر جب پہنچے تو گاڑی نیچے کھائی میں پھنسی دکھائی دی، جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ بہرحال خاتون کو گاڑی سے نکال کر ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں کچھ دیر تشویشناک حالت میں رہنے کے بعد ان کی طبعیت سنبھل گئی-

    کابل میں فوجی ہوائی اڈے کے باہر دھماکہ ، متعدد افراد جاں بحق

    فائنڈ مائی آئی فون ایک ایسا فیچر ہے جس میں فائنڈ مائی فرینڈ ایپلی کیشن کی سروسز بھی یکجا کی جا سکتی ہیں اس سے صارف کو خاندان کے افراد اور دوستوں کا پتہ لگانے میں مدد ملتی ہے کیونکہ اس کے ذریعے لوکیشن بھی شیئر کی جا سکتی ہے۔

    اس کو استعمال کرنے کیلئے اپنی ڈیوائس پر ’فائنڈ مائی ایپلی کیشن‘ چلائیں، پھر مقام کے اشتراک پر کلک کریں۔ اس کے بعد اپنے نام پر کلک کریں جس کے ساتھ آپ لوکیشن شیئر کرنا چاہتے ہیں اور ان کا فون نمبر یا ای میل ایڈریس درج کریں۔

    اس میں یہ آپشن بھی ہے کہ لوکیشن کا اشتراک ایک گھنٹہ، دن کے اختتام یا غیرمعینہ مدت کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد دوسرے شخص کو پیغام بھیجا جاتا ہے کہ وہ بھی لوکیشن شیئر کرے جس کے بعد نقشے کی مدد سے صحیح مقام تک پہنچا جا سکتا ہے۔

    قطرنےچین سےآنیوالےمسافروں پرمنفی پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنے کی پابندی عائد کردی

  • حکومت کا عوام کو آسان اقساط پر سمارٹ فونزدینے کا اعلان

    حکومت کا عوام کو آسان اقساط پر سمارٹ فونزدینے کا اعلان

    اسلام آباد:حکومت پاکستان نے سمارٹ فونز تک ملک کے تمام شہریوں کی رسائی کے لیے نیا پروگرام متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے تحت شہریوں کو ایک لاکھ روپے تک کے سمارٹ فونز آسان اقساط پر فراہم کیے جائیں گے، پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن کا بل جلد آرہا ہے، ٹک ٹاک آفس اگلے ہفتے پاکستان آ رہا ہے، گوگل نے پاکستان میں آپریشنز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے کمپنی کا وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔

    اسلام آباد میں سمارٹ فون فار آل کے عنوان سے ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے بتایا کہ اس سکیم کے تحت ہر فرد 20 سے 30 فیصد ادائیگی پر کوئی بھی موبائل فون حاصل کرسکے گا، سمارٹ فونز کو اقساط میں لینے کے لیے کسی ضمانت یا کاغذی کارروائی کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ صرف شناختی کارڈ پر موبائل فون کا حصول ممکن ہوگا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ سمارٹ فون فار آل سکیم کے تحت 10 ہزار سے ایک لاکھ روپےمالیت کے اسمارٹ فونز 3 سے 12 ماہ کی اقساط میں دیے جائیں گے، اگر کسی فرد کی جانب سے اقساط کی ادائیگی نہیں کی گئی تو فون کو لاک کردیا جائے گا جس کے بعد وہ دنیا میں کہیں بھی استعمال نہیں ہوسکے گا۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس سکیم کا مقصد عام آدمی تک سمارٹ فون پہنچانا اور چھوٹے کاروباری افراد کو ای کامرس کی جانب لانا ہے، تاہم انہوں نے پروگرام کے آغاز کی تاریخ پر کوئی بات نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ کنکٹیویٹی سہولیات کے لیے 65 ارب روپے سے 70 سے زائد پروجیکٹس پر کام جاری ہے، ماضی میں پاکستان کی کسی حکومت نے ملک میں موبائل فون بنانے کا نہیں سوچا تھا مگر آج وزارت آئی ٹی کی بدولت پاکستان میں 29 کمپنیاں موبائل فونزبنارہی ہیں۔

    اپنے خطاب میں امین الحق نے کہا کہ پاکستان میں 1989میں موبائل فون آیا، ہمیں میڈان پاکستان پر کام کرنا ہے، پاکستان میں موبائل فونز کی تیاری کیلئے قانون سازی کی، آج 29 کمپنیاں پاکستان میں موبائل تیار کر رہی ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن کا بل جلد آرہا ہے، نئی آئی ٹی پالیسی پر کام کر رہے ہیں جو کہ بزنس فرینڈلی ہوگی، نیشنل سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ٹک ٹاک آفس اگلے ہفتے پاکستان آ رہا ہے، فیس بک بھی جلد پاکستان میں اپنا دفتر بنائے گا۔

    پاکستان میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام کے مطابق گوگل نے پاکستان میں آپریشنز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے کمپنی کا وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا، آئی ٹی کمپنی گوگل نے پاکستان میں آپریشنز شروع کرنے کی درخواست رواں سال مئی میں دی تھی جس کے بعد کمپنی پاکستان میں آپریشنز شروع کرنے کے لیے قانونی تقاضے پوری کر رہی ہیں۔

    حکام کے مطابق گوگل نے پاکستان میں آپریشنز کے آغاز کے لیے ایس ای سی پی سے کلیرئنس کے لیے بھی رابطہ کیا ہے، ابتدا میں گوگل پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں سکالرشپس فراہم کرے گی اور امید ہے کہ 10 ہزار سے زائد طلبا کو پاکستان میں سکالرشپ کی سہولت دی جائے گی، اس حوالے سے بات چیت کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

    وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گوگل کے ساتھ بات چیت کا عمل کافی عرصے سے جاری تھا، گوگل کا اعلٰی سطح کا وفد دسمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کر رہا ہے، گوگل کے وفد کے دورہ پاکستان کے دوران مزید بات چیت ہوگی اور ہم پر امید ہیں کہ گوگل پاکستان میں اپنا دفتر بھی کھولے گا، گوگل ہمارے طالب علموں کو سکالر شپ دے گا، جلد ہی پاکستان کی پارلیمنٹ سائبر ایفیشنٹ ہوگی، پارلیمنٹ سے فائلیں ختم کر کے ٹیبلٹ پر شفٹ کیا جائے گا۔

    سابق چیئرمین FBR شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو گیا ہے

    دیوالیہ پن سے بچاؤ کے لئے فلپائن ایئر لائن امریکی عدالت پہنچ گئی

  • خبردار،یونیورسٹی میں کوئی بھی سمارٹ فون نہیں لائیگا،پابندی لگ گئی

    خبردار،یونیورسٹی میں کوئی بھی سمارٹ فون نہیں لائیگا،پابندی لگ گئی

    خبردار،یونیورسٹی میں کوئی بھی سمارٹ فون نہیں لائیگا،پابندی لگ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع صوابی میں وومین یونیورسٹی میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے

    وومین یونیورسٹی صوابی کی انتظامیہ نے اسمارٹ فون پر پابندی کے حوالہ سے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 20 اپریل سے طالبات یونیورسٹی کے احاطے میں اسمارٹ فونز کا استعمال نہیں کرسکیں گی . اعلامیے پر 19 اپریل کی تاریخ درج ہے، اعلامئے میں مزید کہا گیا ہے کہ طلبہ پڑھائی کے اوقات میں سوشل میڈیا ایپلیکشنز کا استعمال کرتے ہیں، جس سے طلبہ کی پڑھائی اخلاقیات اور کارکردگی متاثر ہورہی ہے

    وومین یونیورسٹی صوابی کی انتظامیہ کی جانب سے اسمارٹ فون پر پابندی کے حوالہ سے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسمارٹ فونز کے استعمال پر طلبہ کے خلاف کارروائی ہو گی اور 5 ہزارروپے تک جرمانہ بھی ہوگا

    موبائل فون پر پابندی کے حوالہ سے ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ویمن یونیورسٹی صوابی نے سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی لگا دی! طالبان آ رہے ہیں

    قبل ازیں خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں گائنی وارڈز میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی محکمہ صحت کے مطابق لیبرروم اور آپریشن تھیٹر میں بھی الیکٹرانک ڈیوائس کے استعمال پرپابندی عائد کر دی گئی ہے،گائنی وارڈ میں تصویر اور ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں ہوگی محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے تمام اسپتالوں کو مراسلہ جاری کردیا پابندی کا اطلاق طبی عملے اور تیماداروں دونوں پر ہوگا ،

    صوابی کے شاہ منصور میڈیکل کمپلیکس کے گائنی وارڈ کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس میں گائنی وارڈ کے ساتھ آوارہ کتوں کا راج تھا ، مریضوں کیساتھ لواحقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، تصویریں وائرل ہونے کے بعد حکومت نے پابندی لگائی ہے

     آئی جی موبائل فون کی بجائے بٹوہ تھانے لے جانے پر پابندی لگاتے،

    آئی جی پنجاب نے تھانوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی

    دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار