Baaghi TV

Tag: سماعت

  • اسحاق ڈار کی درخواست  پرسماعت کل سپریم کورت میں ہو گی

    اسحاق ڈار کی درخواست پرسماعت کل سپریم کورت میں ہو گی

    سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے اور ان کے اثاثے منجمد قرار دیے جانے کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

    اسحاق ڈار کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ کل کرے گا۔ سپریم کورٹ کے اس بینچ کا حصہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بھی ہوں گے۔ ن لیگی سینیٹر نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

    اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مفرو ر قرار دیئے جانے کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا.

    سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مفرور قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،اسحاق ڈار نے استدعا میں مذید کہا کہ وکیل کے ذریعے نیب کورٹ میں اپنا کیس چلانے کی اجازت دی جائے، اسحاق ڈار کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ مئی2022میں مجھے پاسپورٹ دیا گیا.سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ 25اگست سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں کیس سماعت کیلئے مقرر کیا جائے.

    یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار علاج کی غرض سے بیرون ملک (لندن) گئے تھے اور وطن واپس نہیں آئے جس کے بعد عدالت نے انہیں مقدمہ میں مفرور قرار دے دیا تھا.

    سپریم کورٹ میں کل سماعت ہونے والے اہم مقدمات میں منظور حسین وسان بنام رجسٹرار اپیلٹ ٹریبونل کورٹ کیس کی سماعت جو صوبائی اسمبلی کی انتخابی عذرداری سے متعلق ہے
    کورٹ نمبر ایک چیف جسٹس عمر عطاء بندیال تین رکنی بینچ سیریل نمبر 2 میں کل ہو گی،
    انکم سپورٹ لیوی ایکٹ 2013 کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت
    کورٹ نمبر ایک میں ہو گی، چیف جسٹس عمر عطاء بندیال تین رکنی بینچ سیریل نمبر 9 میں سماعت کریں گے..جبکہ رحیم یارخان ہندو مندر حملہ از خود نوٹس کیس کی سماعت
    کل کورٹ نمبر تین میں ہو گی جسٹس اعجاز الاحسن دو رکنی بینچ سیریل نمبر 4 سماعت کریں گے.

    نیب بنام حمزہ شہباز شریف وغیرہ کیس کی سماعت جو حمزہ شہباز شریف کو گرفتاری سے پہلے آگاہ کرنے کےلاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف نیب کی دائر کردہ اپیل سے متعلق ہے کی سماعت بھی کل کورٹ نمبر تین میں ہو گی،جسٹس اعجاز الاحسن دو رکنی بینچ سیریل نمبر 8سماعت کرے گا.تاہم متزکرہ کیس کی سماعت کے موقعہ پر مناسب حفاظتی اقدامات کی ضرورت ست آگاہ کر دیا گیا ہے.

  • منی لانڈرنگ کیس،شہباز،حمزہ پر فردجرم عائد نہ ہو سکی،سماعت ملتوی

    منی لانڈرنگ کیس،شہباز،حمزہ پر فردجرم عائد نہ ہو سکی،سماعت ملتوی

    ایف آئی اے بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی گئی

    شہباز شریف ، حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہیں ہو سکی ایف آئی اے بینکنگ کورٹ نے شہباز شریف،حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی گئی، شہباز شریف،حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 21مئی تک توسیع کر دی گئی عدالت نے شہباز شریف کے وکیل کو کیس سے متعلق بحث مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ایف آئی اے کے وکیل نے کیس کی تیاری کے لیے عدالت سے وقت مانگ لیا

    عدالت نے ایف آئی اے سے کہا کہ کیس کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے یا چل رہی ہے، ایف آئی اے حکام نے کہا کہ مجھے کیس کے فیکٹس کے بارے میں ابھی مکمل نہیں پتہ،شہباز شریف کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی

    منی لانڈرنگ کیس اسپیشل سینٹر ل کورٹ کی جانب سے آج کی سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا،عدالت نے شہباز شریف کو آئندہ سماعت پر عدالت میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی اسپیشل پراسیکیوٹر اور شہباز شریف کے وکیل 21 مئی کو ضمانت اور چالان پر دلائل کیلئے طلب کر لئے، عدالت نے شہباز شریف کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ،عدالت نے کہا کہ شہباز شریف نے ریاست کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے عرب امارات تعزیت کیلئے جانا ہے،پراسیکیوٹر نے سائل کی معالج سے ملاقات اور ای ٹکٹ کی کاپی دیکھ کر حاضری معافی کی مخالفت نہ کی، حالات و واقعات اور اسپیشل پراسیکیوٹر کے مخالفت نہ کرنے پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جاتی ہے

    نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

    نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

    نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

  • سپریم کورٹ میں کل کون سے اہم کیسزکی سماعت ہونے جارہی ہے:تفصیلات آگئیں

    سپریم کورٹ میں کل کون سے اہم کیسزکی سماعت ہونے جارہی ہے:تفصیلات آگئیں

    اسلام آباد :سپریم کورٹ میں کل کون سے اہم کیسزکی سماعت ہونے جارہی ہے:تفصیلات آگئیں،اطلاعات کے مطابق کل بروز سوموار مورخہ 13 دسمبر سپریم کورٹ میں سماعت ہونے والے اہم مقدمات کی تفصیلات منظرعام پرآگئی ہیں‌

    کل اہم کیسز کی سماعت کی ترتیب کچھ اس طرح ہے

    1- کپاس کے پیداواری علاقوں میں شوگر ملوں کو لگانے کی اجازت کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت
    (کورٹ نمبر دو جسٹس عمر عطاء بندیال تین رکنی بینچ سیریل نمبر 6)

    2- طاہر نقاش بنام سٹیٹ کیس کی سماعت جو توہین رسالت سے متعلق ہے
    (کورٹ نمبر پانچ جسٹس سردار طارق مسعود تین رکنی بینچ سیریل نمبر 9)
    خصوصی نوٹ سری لنکن شہری پرانتھا کمار کے واقعہ کو مدنظر رکھ کر اس کیس کی کوریج اور اس کیس کی سماعت میں شرکت کیلئے کافی تعداد میں لوگ سپریم کورٹ آ سکتے ہیں لہزا مناسب حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے

    3- غلام قادر چانڈیو بنام سید زین العابدین کیس کی سماعت جو صوبائی اسمبلی کی انتخابی عذرداری سے متعلق ہے
    (کورٹ نمبر چھ جسٹس اعجاز الاحسن تین رکنی بینچ سیریل نمبر 3)

    4- برطرف سرکاری ملازمین بحالی کیس کی سماعت
    سماعت دن ساڑھے گیارہ بجے کورٹ نمبر ایک میں جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کرے گا

    دوسری طرف ماہرین کا خیال ہے کہ کافی زیادہ امکان ہے کہ متزکرہ بالا کیس کی اس سماعت میں اٹارنی جنرل پاکستان اور کیس کے دیگر وکلاء کے دلائل مکمل مونے پر عدالت اپنا فیصلہ سنا دے اور اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ اس سماعت کے موقعہ پر عدالت عظمیٰ اور حکومت ہر دباؤ بڑھانے کیلئے پہلے سے کہیں زیادہ برطرف سرکاری ملازم سپریم کورٹ کے سامنے جمع ہوں۔

    برطرف ملازمین کسی صورت نہیں چاہتے کہ اس کیس میں فیصلہ ان کے خلاف آئے اگر خدانخواستہ فیصلہ ان ملازمین کے خلاف آتا ہے تو سپریم کورٹ بلڈنگ کے اندر باہر لاء اینڈ آرڈر کا بہت بڑا مسلہ بن سکتا ہے،سپریم کورٹ کے سامنے شاہراہِ دستور پر موجود متاثرہ ملازمین کا یہ جم غفیر مجمع خلاف قانون میں تبدیل ہو سکتا ہے،

    یہ بھی خیال کیا جارہا ہے کہ دھرنا کی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے لہزا کسی بھی قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے کمرہ عدالت،احاطہ سپریم کورٹ،سپریم کورٹ کے سامنے شاہراہِ دستور،ججز بلاک ،ججز کالونی اور دیگر ضروری مقامات پر حفاظت کے سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے اور نہ ہی لاء اینڈ آرڈر کا کوئی مسلہ بنے۔