Baaghi TV

Tag: سما ٹی وی

  • اکرم چوہدری کا  نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    نجی ٹی وی کے چوہدری اکرم کی نئی کارستانیاں سامنے آ گئیں،نجی ٹی وی کے نام پر دورہ لیکن کام ذاتی،دورہ یو کے میں سگے تایازاد بھائی نے چوہدری اکرم کے بچوں کو "سیٹل "کرنے سے انکار کر دیا،نجی ٹی وی مزید بحران و نقصان سے دوچار، نجی ٹی وی کے ڈیجیٹل چینل سے 11 افراد نوکریوں سے گئے، اکرم چوہدری اوورسیز و مقامی نمائندوں سے بھی دیہاڑی لگانے سے باز نہ آئے، چینل نقصان میں جاتا ہے تو جاتا رہے، اپنا بینک اکاؤنٹ بھرتا رہے ،چوہدری اکرم کی پالیسیوں نے نجی ٹی وی میں بے چینی پھیلا رکھی ہے

    نجی ٹی وی کے چوہدری اکرم آج کل یو کے کے دورے پر ہیں وہ نجی ٹی وی کے نام پر ٹرپ کر رہے ہیں لیکن درحقیقت اکرم چوہدری اپنے بچوں کو سیٹل کرنے گئے ہیں، اس ضمن میں پہلے وہ گلاسکو پھرتے رہے،اور مختلف لوگوں سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے صاحبزادے بھی شامل تھے،وہ ابھی انکو انٹرٹین کرتے رہے،اکرم چوہدری کے سگے تایازاد بھائی چوہدری شوکت علی کا گلاسکو میں ایک ہوٹل ہے ،وہاں انہوں نے بڑی کوشش کی کہ اپنے بیٹے کو سیٹل کر لوں لیکن چوہدری شوکت علی نے انکو نکال دیا اور کہا کہ یہاں کوئی جگہ نہیں،پہلے بھی ہمارے آبائی کاروبار راحت بیکری جو لاہور میں ہے کے بارے میں بتایا ہوا ہے کہ تم اسکے مالک ہو لیکن ایسا نہیں ہے،وہاں سے اکرم چوہدری دلبرداشتہ ہو کر مختلف لوگوں سے مل رہے ہیں، جیو ٹی وی والوں سے بھی مل رہے ہیں

    چوہدری اکرم کی وجہ سے نجی ٹی وی میں آج کل بڑی بے چینی پائی جاتی ہے، انکی وجہ شہرت صحافت نہیں بلکہ چغلیاں ہیں،مخبریاں ہیں، اکرم چوہدری کبھی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ایڈوائزر تھے، عثمان بزدار نے انکے ذمہ لگایا تھا کہ جو جو وزیراعلیٰ کا خواہشمند ہے،بننا چاہتا ہے یا عمران خان کے قریب ہے اور لگوا سکتا ہے اسکو خراب کرنا ہے، عثمان بزدار کے کہنے پر اکرم چوہدری از خود نیب میں گئے اور ایک گواہ کے طور پر پیش ہوئے، چینی سیکنڈل میں اکرم چوہدری گواہ کے طور پر پیش ہوئے ،باقی تفصیل جہانگیر ترین ہی بتا سکتے ہیں کہ نیب نے انکے ساتھ کیا کیا، ہاشم بخت، خسرو بختیار کے چھوٹے بھائی کا جب وزیراعلیٰ کے لئے نام آ رہا تھا تو اکرم چوہدری نے اس وقت بھی نیب میں جا کر رپورٹ کر دیا تھا، اکرم چوہدری کی وجہ شہرت یہ ہے اور اب وہ میڈیا کا سفر کر رہے اور جس طرح میڈیا میں آ کر انہوں نے نجی ٹی وی کا نقصان کیا،اب نجی ٹی وی کے ڈیجیٹل سے بھی 11 افراد کو نوکریوں سے نکال دیا گیا، جن میں شہرہ آفاق اینکر بھی شامل ہیں،خود موصوف کے بارے میں سارے یہ کہہ رہے ہیں کہ اوورسیز نمائندوں سے پیسے بٹورتے ہیں، پاکستان میں بھی جو نامہ نگار آئے ہیں غالبا ایک عام تاثر یہی ہے کہ انکی مٹھی گرم کر کے آئے ہیں،

    باغی ٹی وی پر نجی ٹی وی کے حوالہ سے خصوصی سٹوریز جاری ہیں، جلد اگلی قسط،نئے انکشافات کے ساتھ سامنے آئے گی

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

  • سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی میں بحران مزید بڑھنے لگے، گروپ بندی، سما کے نام پر اپنا بزنس چلایا جانے لگا،اکرم چوہدری نے سما ٹی وی کو "ڈبونے” میں کوئی کسر نہ چھوڑی، سی او کے اختیارات کا استعمال، میں اوپر والوں کا بندہ ہوں،مجھے کوئی نہیں ہٹا سکتا،اکرم چوہدری کے دعوے،سماٹی وی میں دھڑے بندی کا آغاز ہو گیا

    پاکستان کا معروف ٹی وی چینل سما ٹی وی گروپ بندی کا شکار ہو چکا ہے،اکرم چوہدری کی پالیسیوں کی وجہ سے سما ٹی وی میں دھڑے بندی شدت اختیار کر گئی ہے، سماٹی وی میں حالیہ بحران کی وجہ سے تمام میڈیا انڈسٹری کو بھی بڑی تشویش ہے کہ پاکستان کا پاکستان کا اچھا چینل جس کا نام، گڈ ول ہے لیکن گروپ بندی کا شکار ہو گیا ہے، جس کا نقصان نہ صرف سما ٹی وی کی ساکھ بلکہ اس کا اثر ملازمین پر بھی ہو گا،باخبر ذرائع کے مطابق سما ٹی وی میں تمام بحران، گروپ بندی کا ذمہ دار سما ٹی وی میں کام کرنے والے اکرم چوہدری کو قرار دے رہے ہیں، ،اکرم چوہدری علیم خان کا دوست ہے لوگوں کو یہ لگتا ہے کہ وہ علیم خان کا دوست ہے لیکن اکرم چوہدری لوگوں کو یہ بتاتے ہیں کہ علیم خان نے مجھے کیا رکھنا میں تو اوپر کی سفارش سے آیا ہوں،بڑوں نے رکھا ہوا ہے، بڑے کون ہیں یہ نہیں پتہ،مجھے کوئی نہیں ہٹا سکتا،اور اب اکرم چوہدری نے سما ٹی وی کے نام پر اپنے بزنس کو چلانا شروع کر دیا ہے

    اکرم چوہدری اپنے بزنس کو سما کے نام پر دھڑلے سے چلا رہے ہیں ، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ فیز 6 ڈی ایچ اے میں اکرم چوہدری نے ایک کافی شاپ بنائی ہوئی ہے جس میں سما ٹی وی کے پوڈ کاسٹ کے لئے مہمانوں کو بلایا جاتا ہے تا ہم اب توسما ٹی وی کے پوڈ کاسٹ بھی کافی عرصہ سے نہیں چل رہے، سما ٹی وی کے پوڈ کاسٹ، وی لاگ،کے لیے لوگوں کو بک کیا جاتا ہے اور انہیں کہا جاتا ہے کہ کہ سما ٹی وی کے لئے پوڈکاسٹ ہے اور ریکارڈنگ کے لئے فلاں کافی شاپ پر آ جائیں کیونکہ ہمارا سٹوڈیو فری نہیں ہوا، سما کے لئےکی جانے والی ریکارڈنگ پھر اس کافی شاپ پر کی جاتی ہیں،سما ٹی وی کے پوڈ کاسٹ کے لئے مہمانوں کو اکرم چوہدری کی کافی شاپ پر لے جایا جاتا ہے تا کہ کافی شاپ چلنا شروع ہو جائے، اب مہمانوں نے بھی اس پر شکایات کرنی شروع کر دی ہیں کہ ہمیں سما ٹی وی کا کہہ کر کافی شاپ کیوں پربلایا جاتا ہے

    سما ٹی وی اس وقت دو لوگوں کا گروپ ہے، ایک ایچ آر کی ڈائریکٹر ہیں شائمہ، اور سی او جنید امین ہیں،جنید امین نام کے سی ای او ہیں، انکے تمام اختیارات اکرم چوہدری استعمال کرتے ہیں،شعیب صدیقی جو ایم پی اے کا الیکشن لڑے تھے وہ پارک ویو کے سی ای او تھے لیکن ان پر وہاں کافی الزامات لگے تھے،شعیب صدیقی کی جگہ اب پارک ویو کا جنید امین کے پاس چارج ہے اور وہی سما ٹی وی کے سی او بھی ہیں، جنید امین سما ٹی وی میں صرف آتے ہیں چائے پیتے ہیں اور چلے جاتے ہیں اور انکے تمام اختیارات اکرم چوہدری استعمال کر رہے ہیں،

    سما ٹی وی کے حوالہ سے اچھی خبر نہیں ہے،سما ٹی وی میں غیر ملکی نمائندے رکھے جا رہے ہیں اور ان سے خاص، ذاتیات پر ڈیلیں ہو رہی ہیں، اکرم چوہدری ان ڈیلوں کے روح رواں ہیں، باغی ٹی وی جلد اس بارے بھی قارئین کو تمام تر تفصیلات سے آگاہ کرے گا.

    واضح رہے کہ باغی ٹی وی اس سے قبل بھی سما ٹی وی بارے سٹوری شائع کر چکا ہے کہ سما ٹی وی بحران کا شکار، نجم سیٹھی پروگرام کی ایڈیٹنگ سے پریشان،تو دیگر بھی نوکریاں چھوڑنے کا تیار، اکرم چودھری نے سب اچھا کی رپورٹ دے کر سما ٹی وی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، عبدالعلیم خان نے سما ٹی وی کی فروخت کے لئے غورو خوض شروع کر دیا

  • سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    سما ٹی وی بحران کا شکار، نجم سیٹھی پروگرام کی ایڈیٹنگ سے پریشان،تو دیگر بھی نوکریاں چھوڑنے کا تیار، اکرم چودھری نے سب اچھا کی رپورٹ دے کر سما ٹی وی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، عبدالعلیم خان نے سما ٹی وی کی فروخت کے لئے غورو خوض شروع کر دیا

    سما ٹی وی جس کے مالک وفاقی وزیر عبدالعلیم خان ہیں تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے،اکرم چودھری کی من مانیوں نے سما ٹی وی کی کٹیا ڈبو دی،سما ٹی وی کے اینکر نجم سیٹھی پروگرام کی ایڈیٹنگ صحیح نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہو چکے ہیں،طلعت حسین نے الیکشن کے دنوں میں سما ٹی وی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا لیکن نہیں چھوڑا، ابصار عالم سما ٹی وی میں آئے پروگرام کو کامیاب کرنے کی کوشش کی لیکن ابصار عالم کا پروگرام بھی "وڑ” گیا، سما ٹی وی کے مالک عبدالعلیم خان چینل کی موجودہ صورتحال سے انتہائی پریشان اور اذیت کا شکار ہیں،نجم سیٹھی جو پروگرام کر رہے تھے انکے پروگراموں کی ایڈیٹنگ تیس تیس ہزار روپے تنخواہ لینے والے کر رہے ہیں جس کی وجہ سے نجم سیٹھی پریشان ہیں کیونکہ انکی ایڈیٹنگ درست نہیں ہوتی،نجم سیٹھی کئی بار نشاندہی کر چکے ہیں لیکن ان کی بات نہیں مانی گئی اور وہی ایڈیٹر ہی کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے نجم سیٹھی ناخوش ہیں،

    اینکر طلعت حسین بھی سما ٹی وی میں ہیں اور انہوں نے کہا تھا کہ وہ الیکشن کے بعد سما ٹی وی چھوڑ دیں گے لیکن انہوں نے نہیں چھوڑا ،ابھی تک سما ٹی وی میں ہی ہیں،تاہم انتظامیہ سے ناخوش ہیں،سما ٹی وی نے حال ہی میں اینکر طلعت حسین کا ایک پروگرام آن ایئر نہیں کیا تھا جس پر طلعت حسین نے معافی مانگ لی تھی،صحافی طلعت حسین نے 16 جولائی کی رات 10 بجکر 53 منٹ پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر اپنی پوسٹ میں ریکارڈ پروگرام آن ایئر نہ ہونے پر مہمانوں سے معافی مانگی،اپنی پوسٹ میں طلعت حسین نے لکھا کہ ’کاشف عباسی، شہزاد اقبال، عامر الیاس رانا اور منیب فاروق سے معافی مانگتا ہوں جنہوں نے میرے پروگرام ’ ریڈ لائن ود طلعت ’ میں شرکت کی تھی، جو آج (منگل) ریکارڈ کیا گیا لیکن نشر نہیں ہوا،سینئر صحافی طلعت حسین نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’پروگرام کے آن ایئر نہ ہونے کی وجوہات میرے کنٹرول سے باہر ہیں.طلعت حسین کے بارے میں بھی اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ بھی کسی وقت سما ٹی وی چھوڑ سکتے ہیں،

    معروف صحافی وتجزیہ کار ابصار عالم نے سما ٹی وی جوائن کیا، ابصار عالم نے پروگرام تو شروع کر لیا لیکن ان کو بھی وہ پذیرائی نہ مل سکی جو ملنی چاہئے تھی، ابصار عالم کا بھی سما ٹی وی پر پروگرام مقبول نہ ہو سکا، چینل انتظامیہ کی کوشش تھی کہ ابصار عالم کا پروگرام کامیاب ہو تا ہم انہیں ناکامی ہوئی، اور ابصار عالم کا پروگرام بھی "وڑ” چکا ہے، جس کی وجہ سے علیم خان انتہائی پریشان ہیں، نجم سیٹھی کی پروگرام کی ایڈیٹنگ کی پریشانی ،طلعت حسین کا پروگرام آن ایئر ہونا،اور پھر ابصار عالم کے پروگرام کا کامیاب نہ ہونے کی وجہ سے علیم خان دلبرداشتہ ہیں، اکرم چودھری جو خود کو علیم خان کا ایڈوائزر کہتے ہیں، سما ٹی وی کے تمام معاملات وہی دیکھ رہے ہیں اور سما ٹی وی میں موجودہ بحران کے ذمہ دار بھی وہی ہیں، اکرم چودھری کی وجہ سے ہی سما ٹی وی جو پاکستان کا ایک بڑا چینل تھا کی پذیرائی میں کمی ہوئی ہے، سما ٹی وی پر اب کوئی بھی پروگرام لائیو نشر نہیں ہو رہا بلکہ تمام پروگرامز کی ریکارڈنگ پہلے ہوتی ہے اور پھر انکو چلایا جاتا ہے ۔انہی حالات کےپیش نظر سما ٹی وی کے مالک ،وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے سماٹی وی کے فروخت کے لئے مشاورت شروع کر دی ہے، عنقریب ایسی خبر سننے کو ملے گی کہ سما ٹی وی ایک بار پھر "فروخت” ہو گیا، اور اسکی تمام تر ذمہ داری اکرم چودھری پر ہی عائد ہو گی.

  • آف کام نے سماٹی وی اوراسٹوڈیو66 پرجرمانے کے ساتھ پابندیاں عائد کردیں

    آف کام نے سماٹی وی اوراسٹوڈیو66 پرجرمانے کے ساتھ پابندیاں عائد کردیں

    لاہور:آف کام نے سماء ٹی وی اور اسٹوڈیو 66 پر پابندیاں عائد کر دیں۔اپنے پیغام میں آف کام نے کہا ہے کہ آف کام آج ہمارے نشریاتی قوانین کی خلاف ورزی پر دو مالی جرمانے عائد کر رہا ہے۔

    آف کام کی طرف سے اس سلسلے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اپ اینڈ کمنگ ٹی وی کو اپنے چینل سماء ٹی وی کے ذریعے براڈکاسٹنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 40,000 برطانوی پاونڈ کی صورت میں ادا کرنا ہوگا۔

    آف کام کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ 965 TV لمیٹڈ پر 15,000 برطانوی پاونڈز کا مالی جرمانہ بھی عائد کر رہے ہیں، کیونکہ اس کی سٹوڈیو 66 سروس نے ٹی وی اشتہارات کے قوانین کو توڑ دیا۔آف کام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہ دونوں مالی جرمانے HM Paymaster General کو قابل ادائیگی ہیں۔

    آف کام کی طرف سے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ندیم ملک لائیو کے مسلسل دو ایڈیشنز کی ہماری تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ دونوں پروگراموں میں بیانات احمدی مخالف نفرت انگیز تقریر اور احمدی لوگوں کے ساتھ توہین آمیز اور بدسلوکی کے مترادف تھے۔ آف کام نے یہ بھی اخذ کیا ہے کہ ہم نے یہ بھی پایا کہ پہلے پروگرام میں بیانات سراسر نفرت انگیز اور یہودی لوگوں کے ساتھ توہین آمیز اور بدسلوکی کے مترادف تھے۔

    آف کام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اگست 2021 سے سماء ٹی وی کو نیو نیوز کے نام سے جانا جاتاتھا، کیونکہ اپ اینڈ کمنگ ٹی وی نے اس تاریخ سے سروس کے لیےفراہم کنندہ کا مختلف مواد استعمال شروع کر دیا ہے۔ ان حالات میں یہ بات واضح ہے کہ مالی جرمانہ عائد کرنے کا ہمارا فیصلہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ لائسنس دہندگان اپنے نشر کردہ مواد کے ذمہ دار ہیں۔اور ان کو اپنے کیے گئے وعدوں سے انحراف کی وجہ سے اس سخت فیصلے سے گزرنا پڑرہا ہے ، جس کو پورا کرنے کے سوا سما ٹی وی کے پاس کوئی دوسری آپشن نہیں ہے

  • سماءنیوزچینل سے نوٹس کے بغیرصحافیوں کی برطرفی پر شدید افسوس ہوا ہے:لاہورپریس کلب

    سماءنیوزچینل سے نوٹس کے بغیرصحافیوں کی برطرفی پر شدید افسوس ہوا ہے:لاہورپریس کلب

    لاہور: سماءنیوزچینل سے نوٹس کے بغیرصحافیوں کی برطرفی پر شدید افسوس ہوا ہے:لاہورپریس کلب کی طرف سے اظہارہمدردی کا اعلان ، اطلاعات کے مطابق لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری، سینئرنائب صدر سلمان قریشی ، نائب صدرناصرہ عتیق ، سیکرٹری عبدالمجید ساجد ، جوائنٹ سیکرٹری سالک نواز ، فنانس سیکرٹری شیراز حسنات اور اراکین گورننگ باڈی نے سماءنیوزچینل سے نوٹس کے بغیرصحافیوں کی برطرفی پر شدید افسوس کا اظہارکیا ہے ۔

    انھوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہاہے کہ شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد خصوصا صحافیوں کا معاشی طورپربرا حال ہے ، انھیں کئی کئی ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی یا ان کی تنخواہوں میں کٹ لگانے کا رجحان ہے جبکہ صحافتی ذمہ داریاں اداکرنے پر انھیں قتل تک کردیاجاتاہے مگر کسی بھی ادار ے کی جانب سے انھیں تحفظ فراہم نہیں کیاجاتا۔

    انھوں نے کہاکہ صحافی ملک و قوم کا اثاثہ ہیں جو عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں مگر ان کے ساتھ جس طرح سلوک کیا جاتاہے وہ تمام ملک و قوم کے لئے شرمندگی کا باعث ہیں۔ انھوں نے مزید کہاکہ سماءنیوزچینل کی جانب سے صحافیوں کو نوکری سے فارغ کرنا ناقابل برداشت اور قابل مذمت ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ سماءنیوزچینل کی انتظامیہ صحافیوں کا استحصال نہ کرے اور برطرف کئے گئے صحافیوں کو فوری طور پر ڈیوٹی پر بحال کیاجائے ۔