Baaghi TV

Tag: سمری

  • این آئی آر سی کے 8 ممبران کی تقرری کی منظوری

    وفاقی کابینہ نے نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) کے 8 ممبران کی تقرری کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی: اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق وزارت سمندر پار پاکستانیز وانسانی وسائل کی ترقی نے 30 اپریل 2023 کو کمیشن کی خالی آسامیوں پر تقرری کے لیے نامزدگیوں کے پینل پر مشتمل سمری کابینہ کو پیش کی۔

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں لیبر ڈے منایا جا رہا ہے

    وفاقی کابینہ نے وزارت کی تجویز پران آسامیوں پر فوری طور پر مؤثر اپنے فیصلے کے ذریعے سید نورالحسنین (ریٹائرڈ سول سرونٹ)، عبد القیوم (ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج)، سہیل اکرم (ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج)، زبیرخان (ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج)، شبیر حسین اعوان (ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج)، سراج الاسلام خان (ایڈووکیٹ)، عبدالغنی (ایڈووکیٹ) اور منور حسین طوری (ایڈووکیٹ) کو این آئی آرسی میں ممبران کے طور پرتعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

    لاہور: نامعلوم افراد مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد لڑکی کو سڑک پر پھینک کر فرار

    وزارت نے کابینہ فیصلے کے مطابق اراکین کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

  • پنجاب اسمبلی تحلیل کا معاملہ، سمری گورنرہاؤس میں موصول

    پنجاب اسمبلی تحلیل کا معاملہ، سمری گورنرہاؤس میں موصول

    گورنر بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر کے سمری گورنر پنجاب کو ارسال کی تھی جو کہ گورنر ہاؤس میں موصول ہو گئی ہے جس کی تصدیق ٹوئٹر پر گورنر پنجاب نے اپنی ٹوئٹ میں کی ہے-


    واضح رہے کہ لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں مرکزی قیادت نے اسمبلی فوری تحلیل کرنے کی رائے دی اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کی عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں اسمبلی توڑنےکا حتمی فیصلہ کیا گیا۔

    ایم کیو ایم کے دھڑے ملکر کراچی کو ایک بار پھر تباہ و برباد کرنے کی سازش کر رہے ہیں،حافظ نعیم الرحمان


    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیئے ہیں، پنجاب اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے، گورنر اسمبلی تحلیل نہیں کرتے تو 48 گھنٹے میں اسمبلی خود تحلیل ہوجائے گی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم مسلم لیگ ق، پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، نگران حکومت کے قیام کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو خط لکھنے جا رہے ہیں اسی طرح سے ہم خیبر پختونخوا اسمبلی کو بھی تحلیل کریں گے، دونوں صوبوں میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت کو اپنے بل سے باہر آنا چاہیے، اسپیکرکوبھی کہہ رہے ہیں ہمارے استعفےقبول کریں۔

    اسمبلی کی تحلیل موخر کرنے کی تجویز ،عمران خان کا ردعمل

    دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان اور معاون خصوصی بیرسٹر سیف نے بتایا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کوتحلیل کرنے کے لیے ایڈوائس دودن بعد گورنرکوارسال کی جائے گی پنجاب کی اسمبلی 48 گھنٹوں میں ٹوٹے گی جس کے بعد وزیراعلی خیبرپختونخوامحمود خان , گورنرکواسمبلی تحلیل کے لیے ایڈوائس ارسال کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کوئی مسلہ نہیں، ہم پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا انتظارکرینگے، کے پی اسمبلی تحلیل ہونے پر اپوزیشن لیڈراکرم خان درانی کو نگران وزیراعلی کے تقررکے لیے خط لکھا جائے گااب امپورٹڈ حکومت کے پاس نئے انتخابات کرانے کے سواکوئی چارہ نہیں۔

  • لیفٹیننٹ  جنرل سید عاصم منیرکو آرمی چیف مقرر کرنے کا فیصلہ،صدر کو سمری ارسال

    لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیرکو آرمی چیف مقرر کرنے کا فیصلہ،صدر کو سمری ارسال

    لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صدر مملکت عارف علوی کو تعیناتیوں سے متعلق سمری ارسال کردی گئی ہے، سمری وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائی ہے

    وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ کابینہ نے پہلے مرحلے میں جنرل عاصم منیر کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ میں توسیع کی، پھر انہیں جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی اس کے بعد تیسرے قدم کے طور پر انہیں آرمی چیف مقرر کیا گیا۔ اب آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے تک جنرل عاصم منیر کی سروس کو تحفظ حاصل ہوگیا

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر کردیا گیا ،صدر مملکت عارف علوی کو تعیناتیوں سے متعلق سمری ارسال کردی گئی قانون اورآئین کے تحت سارے معاملات طے پائیں گے آئینی ادارے کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے امید ہے صدر مملکت عارف علوی کوئی الجھن پیدا نہیں کریں گے،اب عمران خان کا امتحان ہے وہ دفاع وطن کے ادارے کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں یا متنازعہ،بحیثیت افواج کےسپریم کمانڈرادارے کو سیاسی تنازعات سےمحفوظ رکھنا صدر کا فرض ہے،

    پاک فوج کے نامزد سربراہ جنرل عاصم منیر بہترین پیشہ وارانہ کیریئر کے حامل
    پاک فوج کے نامزد سربراہ جنرل عاصم منیر بہترین پیشہ وارانہ کیریئر کے حامل ہیں،فور اسٹار جنرلز کی تعیناتی کی سنیارٹی لسٹ میں جنرل عاصم منیرپہلے نمبر پر تھے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے کور کمانڈ کی، آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ رہے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے آفیسرز ٹریننگ سکول سے تربیت مکمل کی لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر 2014 میں کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریا تعینات ہوئے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر 2017 میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس کے عہدے پر فائز ہوئے لیفَٹیننٹ جنرل عاصم کو اکتوبر 2018 میں ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا،لیفَیننٹ جنرل عاصم منیر جون 2019 میں کور کمانڈر گوجرانوالہ کے عہدے پر تعینات ہوئے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اکتوبر 2021 سے جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر حافظ قرآن ہیں اور انہیں دوران تربیت اعزازی شمشیر سے بھی نوازا گیا

    نامزد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بہترین پیشہ وارانہ کیریئر کے حامل
    نامزد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بہترین پیشہ وارانہ کیریئر کے حامل ہیں،فور اسٹار جنرلز کی تعیناتی کی سنیارٹی لسٹ میں جنرل ساحر شمشاد مرزادوسرے نمبر پر تھے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرز انے پی ایم اے سے تربیت مکمل کرکے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے فوجی کیرئیر کا آغاز 8سندھ رجمنٹ سے کیا لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزا ستمبر 2012سے کور کمانڈر راولپنڈی فرائض سرانجام دے رہے ہیں لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا جون 2019 میں چیف آف جنرل ا سٹاف کے عہدے پر فائز ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مختصر مدت کیلئے ایڈجوٹنٹ جنرل جی ایچ کیو بھی خدمات انجام دیں لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اکتوبر 2018میں وائس چیف آف جنرل اسٹاف تعینات ہوئے ،لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے 2015سے 2018 تک ڈی جی ملٹری آپریشنز خدمات انجام دیں ،لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا گلگت بلتستان اصلاحات کمیٹی کابھی حصہ رہے، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے جی او سی 40 انفینٹری ڈویژن اوکاڑہ کی خدمات بھی انجام دیں

    قبل ازیں گزشتہ روز وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ وزارت دفاع سے سمری موصول ہوگئی ہے،آرمی چیف اور چیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی کےلئے ناموں کا پینل موصول ہوا،وزیراعظم تعیناتیوں پر فیصلہ طریقہ کار کے تحت کرینگے،

    آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
    خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
    جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
    فیروز نڈیاڈوالا اکشے کمار کے بغیر ویلکم 2 اور آوارہ پاگل دیوانہ 2 بنائیں گے؟
    جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا جوان شہید
    اسلام آباد پرجتھوں کی چڑھائی،کاروبار کرنا ناممکن ہو گیا۔تاجرپھٹ پڑے
    ویوین رچرڈز نے کیسا ردعمل ظاہر کیا؟ جب نینا گپتا نے انہیں بتایا کہ وہ پریگنینٹ ہیں

  • ‏جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر

    ‏جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی :‏جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر کے مطابق یہ سمری وزارت دفاع کو بھیجی گئی ہے،

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کیلئے سمری وزارت دفاع کو بھیج دی ہے۔ ترجمان پاک فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی