Baaghi TV

Tag: سمز

  • پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو خبردار کر دیا

    پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو خبردار کر دیا

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کا شناختی کارڈ غیر فعال یا زائد المعیاد ہے تو اس کے ساتھ رجسٹرڈ سمز کسی بھی وقت معطل کی جا سکتی ہیں-

    پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موبائل سروس کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے صارفین اپنے قومی شناختی کارڈ کی معیاد پر نظر رکھیں اور وقت پر اس کی تجدید کروائیں، بصورت دیگر غیر فعال شناختی کارڈ کے ساتھ منسلک سمز بند ہونے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ کی معلومات بروقت اپ ڈیٹ کروائیں، اگر کسی کا شناختی کارڈ غیر فعال ہو چکا ہے تو پہلے اسے نادرا سے دوبارہ فعال کرائیں، جس کے بعد موبائل سروس بھی بحال رکھی جا سکے گی، صارفین کو چاہیے کہ وہ متعلقہ موبائل آپریٹر کے سروس سینٹر سے رجوع کریں، بائیو میٹرک تصدیق مکمل کریں اور اپنی سم رجسٹریشن کی موجودہ حیثیت بھی فوری طور پر چیک کریں، خصوصاً اگر ان کا شناختی کارڈ غیر فعال ہے،شناختی دستاویزات کی بروقت تجدید اور معلومات کی درستگی سے صارفین کی موبائل کنیکٹیویٹی متاثر نہیں ہوگی اور وہ کسی بھی ممکنہ معطلی سے محفوظ رہ سکیں گے۔

  • مسلسل 6 ماہ تک بند سمز سے متعلق پی ٹی اے کا انتباہ جاری

    مسلسل 6 ماہ تک بند سمز سے متعلق پی ٹی اے کا انتباہ جاری

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی موبائل سم کو مسلسل 6 ماہ تک استعمال میں نہ لایا گیا تو متعلقہ ٹیلی کام آپریٹر اسے بند کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

    پی ٹی اے کے مطابق وہ سمز جن پر 180 دن تک کال، ایس ایم ایس یا انٹرنیٹ استعمال کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہو انہیں غیر فعال تصور کیا جائے گا ایسی سمز بند کیے جانے کے بعد ان نمبرز کو کسی دوسرے صارف کو دوبارہ جاری کیا جا سکتا ہے،ایک بار موبائل نمبر نئے صارف کے نام پر جاری ہو جانے کے بعد سابق صارف کا اس نمبر پر کسی قسم کا قانونی حق یا دعویٰ باقی نہیں رہتا۔

    حکام کے مطابق اگر کوئی صارف کسی مجبوری یا وجہ کے باعث عارضی طور پر اپنی سم استعمال نہیں کر پا رہا تو وہ متعلقہ ٹیلی کام آپریٹر کو تحریری درخواست یا ای میل کے ذریعے مخصوص مدت کے لیے نمبر محفوظ رکھنے کی درخواست دے سکتا ہےکسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچنے کے لیے اپنی موبائل سمز کا باقاعدہ اور ذمہ داری کے ساتھ استعمال جاری رکھیں۔

    اے آئی کی مدد سے نیا اور نامعلوم وائرس دریافت

    
پاکستان لندن سے زیادہ محفوظ ہے، طلال چوہدری

    پنجاب پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی سے متعلق ایک اہم فیصلہ جاری

  • پی ٹی اے کا سموں کے غیر قانونی اجراء پر  کریک ڈاؤن جاری

    پی ٹی اے کا سموں کے غیر قانونی اجراء پر کریک ڈاؤن جاری

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زونل آفس لاہور کی جانب سے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل، لاہور کے تعاون سے سموں کے غیر قانونی اجراء پر چھاپوں کا تسلسل کامیابی سے جاری ہے ۔

    لاہور کے مختلف مقامات پر لگاتار چار کامیاب چھاپے مارے گئے جن میں فیروز پور روڈ اور جوہر ٹاؤن پر زونگ کی دو فرنچائزز بھی شامل ہیں۔ چھاپوں کے دوران ایف آئی اے سی سی آر سی ٹیم نے ثبوت کے طور پر 7 مشتبہ بی وی ایس ڈیوائسز، 3 موبائل فونز، 50 مشکوک سمیں اور 1 لیپ ٹاپ برآمد کر کے قبضے میں لے لیا ۔ایف آئی اے نے فنگر پرنٹ سکین کرنے والے گروہ کے اہم کارکن کو بھی گرفتار کر لیا۔ فرنچائزز کے منیجرز، زونگ بزنس ڈویلپمنٹ آفیسر (BDO) اور DSO سمیت چار دیگر افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ایجنسی کی جانب سے دو ایف آئی آر درج کی گئیں نیز ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے کیس کی مزید تحقیقات تاہم جاری ہیں ۔

    واضح رہے کہ کریک ڈاؤن کا یہ تسلسل پی ٹی اے کی سموں کے غیر قانونی اجراء کی روک تھام کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہیں جس سے اتھارٹی کا عزم ظاہر ہوتا ہے

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

    بچوں کی دینی تعلیم کے نام پر نازیبا ویڈیو بنانے والا گرفتار ، 497 ویڈیوز برآمد

    خواتین اداکاروں کی کپڑے بدلنے کے دوران نازیبا ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف

    ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

    دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ