Baaghi TV

Tag: سمعیہ ممتاز

  • سمیعہ ممتاز نکلیں‌ چھپی رستم

    سمیعہ ممتاز نکلیں‌ چھپی رستم

    اداکارہ سمیعہ ممتاز جو کہ نہ ہونے کے برابر انٹرویوز دیتی ہیں ان کے تیس سالہ شوبز کے کیرئیر میں انہوں نے کتنے انٹرویو دئیے یہ انگلیوں‌پر گنے جا سکتے ہیں. حال ہی میں انہوں نے اداکار نعمان اعجاز کے شو میں شرکت کی اس میں انہوں نے کھل کر کی دل کی باتیں . نعمان اعجاز کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بچپن میں اپنے والد کے ساتھ اجوکا تھیٹر دیکھنے جایا کرتی تھی وہاں ان دنوں میں‌مدیحہ گوہر کے بہت ڈرامے چلتے تھے میں ان سے بہت متاثر ہوئی ان کی اداکاری سے بہت متاثر ہوئی ان کو دیکھ کر میرا بھی دل کیا کہ میں اداکاری کروں . بس انہی کو دیکھتے ہوئے میں تھیٹر کی طرف آئی تھیٹر میں کام کیا اس کے بعد ڈرامہ کیرئیر شروع ہوا . انہوں نے بتایا کہ میرا پہلا ڈرامہ زرد

    دوپہر تھی اس کے بعد ایک لمبے عرصے کے لئے میں امریکہ چلی گئی واپس آئی تو کافی سارے پرائیویٹ چینلز آچکے تھے . میری ذات زرہ بے نشاں سے کیرئیر کو دوبارہ بحال کیا اس کے بعد پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا. اس انٹرویو میں سمعیہ ممتاز ایک گلہ کرتی ہوئی نظر آئیں انہوں نے کہا کہ مجھے رونے دھونے والے کردار ملتے رہے. آڈینز تو شاید مجھے مختلف کرداروں میں دیکھنا چاہتی تھی لیکن پرڈیوسرز نے کبھی مجھے الگ قسم کے کردار نہیں دئیے. کامیڈی کردار تو کبھی دئیے ہی نہیں‌ایسے جیسے قسم کھا رکھی ہے کہ مجھے ڈراموں‌میں رلانا ہی ہے. انہوں نے بتایا کہ وہ فارمنگ بھی کرتی ہیں ان کا ایک فارم ہائوس ہے اس میں انہوں نے ، گندم ، جو اور سبزیاں اگائی ہیں یہاں تک کہ مہندی بھی اگائی ہوئی ہے .

  • سجل علی فاطمہ جناح کا کردار کریں گی

    سجل علی فاطمہ جناح کا کردار کریں گی

    ورسٹائل اداکارہ سجل علی فاطمہ جناح کا کردار ادا کریں گی کہا جا رہا ہے کہ سجل علی تقسیم کے وقتوں پر بننے والی سیریز میں مادر ملت فاطمہ جناح کا کردار ادا کریں گی. اس سیریز میں ان کے ساتھ سمعیہ ممتاز اور سندس فرحان بھی ہوں گی. کہا جا رہا ہےکہ سجل علی اس کردار کو کرنے کے لئے کافی محنت اور تیاری کررہی ہیں. سجل علی پہلی پاکستانی فنکارہ ہوں گی جو فاطمہ جناح کا کردار کرنے جا رہی ہیں.ان کے مداح سجل علی کو فاطمہ جناح کے کردار میں

    دیکھنے کے لئے کافی پر جوش ہیں. فلم کی کہانی دانیال کے افضال نے لکھی ہے جبکہ ڈائریکشن بھی انہی کی ہے. تین سیریز پر مشتمل ہر سیزن 15 اقساط پر مشتمل ہو گا. پہلے سیزن میں فاطمہ جناح کا بچپن اور جوانی دکھائی جائیگی. قیام پاکستان سے قبل متحدہ ہندوستان کے حالات کی بھی منظر کشی کی جائیگی. سجل علی کا ہر پراجیکٹ‌دوسرے سے مختلف ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کے پرستار ان کے نئے پراجیکٹس کے منتظر ہوتے ہیں وہ جانتے ہیں‌کہ یقینا سجل ان کے لئے کچھ نیا لیکر نئے روپ میں سامنے آئیں گی. سجل علی تو فاطمہ جناح کا کردار کررہی ہیں اس سے پہلے خبریں آچکی ہیں‌کہ اداکارہ مہوش حیات بے نظیر بھٹو کا کردار کریں گی. دیکھنا یہ ہے کہ نوجوان نسل کی نمائندہ یہ فنکارائیں اتنی بڑی شخصیات کا کردار کس طور نبھاتی ہیں اور دیکھنے والے ان کو کیا ریسپانس دیتے ہیں.