Baaghi TV

Tag: سمندر پار پاکستانی

  • سمندر پار پاکستانیوں کیجانب سے ترسیلاتِ زر میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ

    سمندر پار پاکستانیوں کیجانب سے ترسیلاتِ زر میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ

    سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلاتِ زر میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ترسیلاتِ زر میں سالانہ بنیادوں پر 10.6 فیصد اضافہ ہوا ہےاعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران سمندر پار پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 19.7 ارب ڈالر وطنِ عزیز بھجوائے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہیں۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ترسیلاتِ زر کا حجم 17.8 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    دسمبر کے مہینے میں ترسیلاتِ زر کا حجم 3.6 ارب ڈالر رہا، جو نومبر کے مقابلے میں 12.6 فیصد زیادہ ہے اسی طرح دسمبر 2024 کے مقابلے میں بھی دسمبر کی ترسیلاتِ زر میں 12.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاسعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 813.1 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 726.1 ملین ڈالر، برطانیہ سے 559.7 ملین ڈالر جبکہ امریکہ میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 301.7 ملین ڈالر وطن منتقل کیے۔

    سابق سینیٹر مشتاق احمد نے نئی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھ دی

    اسٹیٹ بینک کے مطابق کیلنڈر سال 2025 کے دوران مجموعی ترسیلاتِ زر کا حجم 40.18 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جو سال 2024 کے 34.66 ارب ڈالر کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے ماہرین کے مطابق ترسیلاتِ زر میں یہ اضافہ ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

    وزیر اعظم نے چراہ ڈیم بنانے کی منظوری دے دی

  • اوورسیز پاکستانیوں کو فائلر تصور کیا جائے گا، ہم آپ کوجتنی مراعات دیں وہ کم ہیں،وزیراعظم

    اوورسیز پاکستانیوں کو فائلر تصور کیا جائے گا، ہم آپ کوجتنی مراعات دیں وہ کم ہیں،وزیراعظم

    اسلام آباد:وزیراعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے، ان کے بچوں کا ملکی جامعات میں کوٹا مختص کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : سمندر پار پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو فائلر تصور کیا جائے گا، تمام چارٹرڈ یونیور سٹیز میں ان کے بچوں کو پانچ فیصد کوٹا دیا جائے گا اسی طرح میڈیکل یونیورسٹیز میں 15 فیصد کوٹا دیا جائے گا، انہوں نے اس موقع پر اوور سیز پاکستانیوں کے لیےخصوصی عدالتیں قائم کرنےکا بھی اعلان کیااور کہا کہ انہیں ویڈیو لنک کےذریعےحاضری کی سہولت دی جائے گی-

    وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں، دنیا کے ہر کونے سے اوورسیز پاکستانی یہاں موجود ہیں، ایک کروڑسے زائد پاکستانی دنیا بھرمیں آباد ہیں اوورسیز پاکستانیوں نے دن رات محنت کر کے پیسے کمائے، اوورسیز پاکستانی ہمارے سروں کے تاج ہیں، ہم آپ کی جتنی قدرکریں وہ کم ہے، اوورسیز پاکستانی اربوں ڈالروطن بھیج رہے ہیں،مارچ میں اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ 4.1 ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں، آپ لوگ اسی طرح بھیجتے رہے تو ملکی مزید ترقی کرے گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آپ دنیا بھرمیں پاکستان کا جھنڈا بلند کر رہے ہیں، ہم آپ کوجتنی مراعات دیں وہ کم ہیں، کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، ملک میں دہشت گردی کے تانے بانے کہاں ملتے ہیں، سب جانتے ہیں کون دہشت گردوں کی حمایت کر رہا ہے، سب کوعلم ہے۔

    انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے 80 ہزار لوگوں نے اپنی جانیں نثار کی ہیں، 2018 میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو چکا تھا، ملک میں ایک بار پھر دہشت گردی پھیل رہی ہے، سب کودہشت گردوں کے سہولتکاروں کا علم ہے، کون ان کو فنڈنگ کر رہا ہے کون سہولت دے رہاہے؟۔

    زیراعظم شہبازشریف نے خطاب میں یہ بھی کہا کہ آرمی چیف کی زبان پر وہی ہوتا ہے جو دل میں ہوتا ہے، آرمی چیف سچے پاکستانی اور زبردست پروفیشنل ہیں وطن کی خاطر خون دینے والوں کے خلاف ہرزہ سرائی سے بڑا جرم نہیں ہوسکتا، اللہ قرآن میں کہتا ہے شہیدوں کو مردہ نہ کہو، ان کے خلاف برطانیہ میں زہر اگلا جاتا ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ ان لوگوں کا مقابلہ کریں تاکہ پتہ چلے عظیم پاکستانی ہیں، غزہ اور کشمیر کیلئے ناچیز نے کروڑوں عوام کے جذبات کی عکاسی کی، کشمیریوں کی سیاسی اور سفارتی مدد کریں گے، غزہ میں ہمارے 50 ہزار بھائی بہن شہید کردیے گئے، آج بھی غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں۔

    انہوں نے خطاب میں کہا کہ اوورسیز پاکستانی برطانیہ میں اداروں کو گالیاں دینے والوں کا مقابلہ کریں، کسی کی گالی کا جواب دینا مناسب نہیں، مناسب الفاظ میں جواب دیں، اوورسیز پاکستان ویڈیولنکس کی سہولت جلد دی جائے گی، ویڈیولنکس کےذریعےمتعلقہ وزراء سےبات ہوسکتی ہے، چیئرمین نادرا کوفی الفورسہولت دینے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ نمایاں کارکردگی پراوورسیز پاکستانیوں کو سول ایوارڈز دیئے جائیں گے، ہرسال 15 اوورسیز کو سول ایوارڈز دیے جائیں گے، نواز شریف نے ایئرپورٹ پرگرین چینل کا اعلان کیا تھا، میں آج پھرگرین چینل کااعلان کرتا ہوں، گرین چینل چند ہفتوں میں فعال ہو جائے گا، ہماری بہادر مسلح افراد کے خلاف منفی پروپیگنڈا ہو رہا ہے، محبت وطن اس منفی مہم کےخلاف قومی کردارادا کریں۔