Baaghi TV

Tag: سموگ

  • بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے کو کتنا جرمانہ کیا جائے؟ عدالتی حکم آ گیا

    بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے کو کتنا جرمانہ کیا جائے؟ عدالتی حکم آ گیا

    بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے کو کتنا جرمانہ کیا جائے؟ عدالتی حکم آ گیا

    لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک سے متعلق کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا

    جسٹس شاہد کریم نے 8 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ،تحریری حکم نامہ میں کہا گیاکہ رپورٹ کے مطابق ون وے کی خلاف ورزی پر 2000 روپے جرمانہ کیا جا رہا ہے ون وے کی خلاف ورزی پر جرمانہ بڑھانے کے زبردست نتائج سامنے آ رہے ہیں ایل ڈی اے کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی،ایل ڈی اے کے مطابق ا سموگ کے تدارک کیلئے روزانہ کی بنیاد میٹنگ کی جارہی ہے،ٹیپا کی جانب سے بھی عدالتی حکم پر رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی میونسپل کارپوریشن نے بتایا کہ انکروچمنٹ کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ،جرمانوں کے لیے مجسٹریٹ کی تعیناتی بارے ڈپٹی رجسٹرار سیشن جج کو آگاہ کریں سرکاری وکیل نے قصور کے ڈپٹی کمشنر کے اقدامات سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی،لاہور،دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنر بھی سموگ کےتدارک کے لیے فوری اقدامات کریں بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے کو 2 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے ،7دسمبر سے موٹر وے پر ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا جائے،7 دسمبر کے بعد موٹر پر صرف ایم ٹیگ والی گاڑیاں چلیں گی

    جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

    سموگ کے تدارک کے لئے لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے کیا پوچھ لیا؟

    مغل پورہ کی طرف جائیں آسمان کا رنگ ہی بدل جاتا ہے،لاہور ہائیکورٹ

    سموگ کے تدارک کے لیے لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

    سموگ کنٹرول کرنے کے لیے درخواستوں پر سماعت، عدالت نے کس کو طلب کر لیا؟

    سموگ کے خاتمے کے لئے وزیراعظم عمران خان کا پنجاب حکومت کو بڑا حکم

    سموگ کو کیسے ختم کیا جائے؟ حکام نے سر جوڑ لئے، کتنے کروڑ خرچ ہوں گے؟ اہم خبر

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے فضائی آلودگی پر خصوصی اجلاس طلب کرلیا فضائی آلودگی بالخصوص سموگ پراجلاس آج سہہ پہر 3بجے وزیر اعظم ہاوس میں ہوگا اجلاس میں وفاقی وزراء، معاونین خصوصی، وفاقی و صوبائی حکام شریک ہوں گے اجلاس میں معاون خصوصی ملک امین اسلم اور وفاقی وزیر حماد اظہر پلان ہیش کریں گے چیف سیکریٹری پنجاب، لاہور، فیضل۔آباد، سیالکوٹ، گوجرانولہ، راولپنڈی کا پلان پیش کریں گے خیبر پختونخوا کے چیف سیکریٹری پشاور، مردان سمیت صوبے کے دیگر شہروں کی سفارشارت پیش کریں گے پنجاب،سندھ اور خیبر پختونخوا سمیت تمام بڑے شہروں کو الودگی سے بچانے کی تجاویز پر غور ہوگا وزیر اعظم نے گزشتہ ہفتے اجلاس میں وفاق اور صوبوں سے سفارشات مانگیں تھی فضلیں جلانے سے روکنے، الودگی پھیلانے والی صنعتوں کو ہنگامی متبادل پلان کرنے کی تجویز پیش ہوگی اہم ترین اجلاس الودگی کو مانیٹر کرنے، کنٹرول رومز بنانے جیسی سفارشات پیش ہوں گی وزیر اعظم صوبائی حکام کو ذمہ دارانہ کردارا ادآکرنے کی ہدایت جارج کریں گے

  • کراچی ائیرپورٹ کےاطراف میں کیا چل رہا ہے، پروازیں تاخیر کا شکارکیوں ؟اہم خبرآگئی

    کراچی ائیرپورٹ کےاطراف میں کیا چل رہا ہے، پروازیں تاخیر کا شکارکیوں ؟اہم خبرآگئی

    کراچی:کراچی ائیرپورٹ کےاطراف میں کیا چل رہا ہے، پروازیں تاخیر کا شکارکیوں ؟اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق کراچی ائیرپورٹ اور اطراف میں صبح سویرے بہت بڑی موسمیاتی تبدیلی کے باعث کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

    سول ایوی ایشن فلائٹ انکوئری کے مطابق کراچی سے صبح 7 بجے اسلام آباد کی پروازیں دھند کے باعث تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ لاہور جانے والی پروازوں میں بھی تاخیر ہوئی۔ اس کے علاوہ کراچی سے پشاور جانے والی پرواز کو دوپہر ایک بجے شیڈول کر دیا گیا ہے۔

    فلائٹ انکوائری کے مطابق کراچی سے دبئی جانے والی پروازبھی دو گھنٹے تاخیر کا شکار رہی جبکہ کراچی سے استنبول جانے والی غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہو گئی۔

    سول ایوی ایشن حکام کے مطابق دھند کم ہوتے ہی پروازیں مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی اور تاخیر کا شکار ہونے والی پروازوں کو ری شیڈول کر دیا جائے گا۔

    ادھرملک بھرمیں سموگ میں کچھ کمی دیکھنے کو مل رہی ہے، لاہوراور گردونواح کے علاقوں میں صورت حال قدرے بہتر ہےاورامید کی جارہی ہےکہ اگلے چند دنوں تک صورتحال مزید بہترہوجائے گی

    ادھرمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگرملک بھرمیں موسمیاتی تبدیلیاں ایسے ہی جاری رہیں تو پھراس بات کا امکان ہے کہ جب تک موسم میں بہتری نہیں آتی اس وقت تک پروازیں لیٹ ہوسکتی ہیں لیکن اس میں پہلی ترجیح مسافروں کی صحت اورحفاظت ہے اس لیے گھبرانے کی بالکل ضرورت نہیں

  • پرالی کو آگ لگانے سے سموگ میں اضافہ

    پرالی کو آگ لگانے سے سموگ میں اضافہ

    قصور
    قصور اور گردونواح میں سموگ کا راج،دھان کے کئی کاشتکار فصل کی کٹائی کے بعد زمین میں بچ جانے والی پرالی کو آگے لگانے لگے،

    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں سموگ کا راج برقرار ہو چکا ہے جس سے شہریوں کو آنکھوں،گلہ،جلد کی بیماریوں کے ساتھ سانس لینے میں دشواری کا بھی سامنا ہے
    قصور و گردونواح میں دھان کی فصل کی کٹائی جاری ہے جس پر اکثر زمیندار حضرات فصل کاٹ کر نکالنے والی مشین چلا کر بچ جانے والی پرالی کو آگ لگا رہے ہیں جس سے سموگ میں مذید اضافہ ہو رہا ہےنیز کئی بھٹہ خشت ابھی تک بند نہیں ہوئے جبکہ محکمہ ماحولیات کی طرف سے بھٹہ خشت کو بند کرنے کا حکم نامہ جاری ہو چکا ہے
    بڑھتی ہوئی سموگ کے پیش نظر شہریوں نے محکمہ ماحولیات قصور و ڈپٹی کمشنر قصور سے استدعا کی ہے کہ چلنے والے بھٹہ خشت کو بند کروایا جائے اور ان میں زگ زیگ سسٹم لگوایا جائے اور زمینداروں کو پرالی کو جلانے سے روکا جائے تاکہ سموگ کی شدت کم کی جا سکے

  • فیکٹریوں کا سیاہ دھواں،بیماریوں اور سموگ میں اضافہ

    فیکٹریوں کا سیاہ دھواں،بیماریوں اور سموگ میں اضافہ

    قصور
    کوٹ رادھاکشن میں فیکٹریوں کے زہریلے دھویں سے سموگ میں اضافے کیساتھ لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے،شہریوں کی انتظامیہ سے کاروائی کی اپیل
    تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھاکشن کے نواح میں واقع فیکٹریاں فضائی آلودگی میں اضافہ کرنےلگیں ہیں فیکٹریوں سے نکلنے والا زہریلا سیاہ دھواں سموگ کا باعث بننے لگا ہے سخت عدالتی و حکومتی احکامات کے باوجود فیکٹری مالکان بدستور زہریلے سیاہ دھوئیں کو کنٹرول نہیں کررہے ہیں سموگ کی وجہ سے شہریوں میں آنکھ ناک اور گلہ خراب سمیت سانس کی بیماریوں کے میں اضافہ ہو رہا ہے
    محکمہ ماحولیات کی نااہلی و ملی بھگت سے فیکٹری مالکان نے اپنے بوائلرز کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل نہیں کیا جس سے علاقے بھر میں فیکٹریوں کی تعداد کافی ذیادہ ہے جو سموگ میں اچھا خاصا اضافہ کر رہی ہیں
    شہریوں نے ڈی سی قصور سے نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات کی ملی بھگت سے بھٹہ مالکان کی موجیں

    ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات کی ملی بھگت سے بھٹہ مالکان کی موجیں

    قصور
    محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ قصور سموگ أگاہی کرکے بے فکر ہو کر سو گئی،انتظامیہ نے بھٹے بند کروائے بھٹہ مالکان نے اینٹوں کے ریٹ بڑھا دیئے اور ماحولیات انسپیکٹروں و ضلعی انتظامیہ کی جیبیں بھر کر بھٹے چلا لئے مگر عوام کو اینٹیں مہنگی و سموگ ہی ملا
    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سموگ پر کنٹرول رکھنے کیلئے قصور میں بھی دو ماہ کیلئے بھٹہ خشت کو بند کیا گیا تھا تاکہ سموگ میں کمی ہو سکے جس پر بھٹے بند کرکے بھٹہ مالکان نے لوگوں کو مہنگی اینٹیں فروخت کرنا شروع کر دیں تھیں اب ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات کے انسپیکٹروں کی جیبیں بھر کر سرعام بھٹے چلانے شروع کر دیئے ہیں جس سے سموگ میں اضافہ ہو رہا ہے
    بھٹہ مالکان کی مہنگی اینٹوں کی فروخت سے موجیں جبکہ عوام کو مہنگی اینٹیں اور سموگ ہی مل پا رہا ہے اس پر لوگوں نے ڈی سی قصور اور کمشنر لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ اینٹوں کے ریٹ کنٹرول کروائے جائیں اور خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ مالکان کے خلاف کاروائی کی جائے نیز رشوت خور ضلعی انتظامیہ اور ماحولیات انسپیکٹروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے

  • محکمہ زراعت سموگ کے سخت خلاف

    محکمہ زراعت سموگ کے سخت خلاف

    قصور
    سموگ کنٹرول کیلئے محکمہ اگریکچر متحرک ،گاؤں دیہات میں جا کر دھان کی فصل کی پرالی کو آگ لگانے سے روکنے کیلئے اعلانات،خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کی جائے گی
    تفصیلات کے مطابق قصور محکمہ ایگریکلچر نے سموگ کی روک تھام کیلئے گاؤں دیہات میں جا کر تشہیری مہم کے ساتھ مساجد میں اعلانات کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں دھان کی کٹائی کے موقع پر کسانوں کو خبردار کیا جا رہا ہے کہ وہ دھان کی پرالی و دیگر باقیات کو آگ نا لگائیں کیونکہ اس سے دھواں بننے سے سموگ بنتی ہے نیز اعلانات کے ذریعے کسانوں کو بتایا جا رہا ہے جس نے خلاف ورزی کی اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور مقدمات درج کروائے جائینگے

  • ضلعی انتظامیہ قصور کی دوغلی پالیسی

    ضلعی انتظامیہ قصور کی دوغلی پالیسی

    قصور میونسپل کارپوریشن، ضلعی انتظامیہ کی سموگ اور فضائی آلودگی کی روک تھام بری طرح ناکام ہو گئی عوام کو مطمئن کرنے کیلئے دوہری پالیسی اپنائی گئی، ایک طرف انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ تشہیری مہم کے ذریعے عوام کو آگاہی دے رہے ہیں تو دوسری طرف شہر بھر میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کو جا بجا آگ لگا کر فضائی آلودگی پھیلائی جارہی ہے ضلعی حکومت کی اس دوہری پالیسی پرشہری سخت حیران و پریشان ہیں اور متاثرین عوام کا پنجاب حکومت سے قصور شہر میں سموگ اور فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے
    حکومت کی طرف سے اقدامات کی بجائے مسائل کو تشہیر، میٹنگز اور فوٹو سیشن کے ذریعے حل کرنے والی میونسپل کارپوریشن اور ضلعی حکومت کی سموگ اور فضائی آلودگی کی روک تھام پر دوہری پالیسی سامنے آئی ہے ایک طرف انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ تشہیری مہم کے ذریعے سموگ اور فضائی آلودگی کی روک تھام کے حوالے سے شہریوں میں آگاہی کیلئے پمفلٹ تقسیم کیے جارہے ہیں تو دوسری طرف اس حوالے سے میٹنگز، فوٹو سیشن اور سرکاری ہینڈ آؤٹ بھی جاری کیے جارہے ہیں مگر عملی اقدامات اس کے برعکس ہیں شہر بھر میں صفائی کے نظام کی صورتحال انتہائی ابتر ہے اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کو اٹھانے کی بجائے ان کو وہیں پر آگ لگا کر خطرناک قسم کی سموگ اور فضائی آلودگی پھیلائی جارہی ہے کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں سے اٹھنے والا خطرناک دھواں عوام میں سانس، دمہ، پھپڑوں سمیت دیگر موذی امراض پھیلانے کا سبب بن رہا ہے جس پر محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں شہریوں کا کہناہے کہ اگر سموگ اور فضائی آلودگی اسی طرح پھیلانی ہے تو پھر تشہیری مہم پر حکومتی خزانے سے لاکھوں روپے ضائع کیوں کیے جارہے ہیں قصور میں تعینات ہونیوالے افسران اپنے کمروں اور میٹنگز ہال سے باہر نکل کر شہر کو دیکھنے کی زحمت بھی گواراہ نہیں کرتے اور دفتروں میں بیٹھے ہی ”سب اچھا“ کی رپورٹ دے دیتے ہیں اور ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ضلعی انتظامیہ فوٹو سیشن کے ذریعے کارکردگی دکھانے کی بجائے کمیٹی روم سے نکل کر زمینی حقائق کو دیکھے اور شہر کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے شہر کی سیاسی، سماجی، فلاحی اور شہری تنظیموں اور ڈسٹرکٹ بار کے سینئر وکلاء نے وزیر اعلی پنجاب، گورنر پنجاب، چیف سیکرٹری، کمشنر لاہور، صوبائی وزیر صحت، دیگر حکام بالا سے سموگ اور فضائی آلودگی کی روک تھام میں غفلت برتنے والی ضلعی انتظامیہ،محکمہ ماحولیات اور میونسپل کارپوریشن کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے عملی طور پر سموگ اور فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں

  • گورنمنٹ کا بھٹہ خشت بند کرنے کا فیصلہ

    گورنمنٹ کا بھٹہ خشت بند کرنے کا فیصلہ

    قصور
    محکمہ ماحولیات کی طرف سے 7 اکتوبر سے بھٹہ خشت بند کرنے کی ہدایت،دو ماہ بھٹہ خشت بند رکھے جائینگے تاکہ سموگ میں کمی واقع ہو سکے
    بھٹہ مالکان کی عوام کو چھری پھیرنے کی تیاری
    تفصیلات کے مطابق سابقہ سالوں کی طرح اس سال بھی سموگ سے بچنے کیلئے محکمہ ماحولیات پنجاب نے بھٹہ مالکان کو نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کی رو سے 7 اکتوبر سے 7 دسمبر تک بھٹہ خشت بند رکھے جائینگے تاکہ سموگ کم سے کم پیدا ہو اور لوگوں کی صحت متاثر نا ہو مگر دوسری طرف بھٹہ خشت مالکان جو کہ پہلے ہی لوگوں کو چھری پھیر رہے ہیں،نے لوگوں کو مذید چھری پھیرنے کا عہد کر لیا ہے واضع رہے اینٹ اول کا سرکاری ریٹ 7500 روپیہ مقرر ہے مگر بھٹہ خشت مالکان 10500 روپیہ دے رہے ہیں جبکہ اینٹ کا کرایہ الگ سے ہے
    اس بابت لوگ سخت پریشان ہیں کہ اب چلتے بھٹوں سے اینٹ 3 ہزار روپیہ مہنگی مل رہی ہے جب بھٹے بند ہو گئے تو بھٹہ خشت مالکان مذید مہنگی کر دینگے جسے کنٹرول کرنا گورنمنٹ کے بس کی بات نہیں

  • سکولوں میں چھٹیاں کردی گئیں

    نئی دہلی :پاکستان میں آنے والی سموگ کے چشمے بھارت سے پھوٹتے ہیں ، جس طرح پاکستان میں بہت زیادہ سموگ کی وجہ سے موسم آلودہ ہے بھارت میں اس کہیں زیادہ سموگ نے تباہیاں پھیلا رکھی ہیں، یہی وجہ ہے کہ حکومت کو مجبورا سکولوں مٰں چھٹیاں کرنی پڑی ہیں

    ریڑھ کی ہڈی…از…حامد المجید

    ذرائع کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی ميں فضائی آلودگی کی بلند شرح کے سبب شہری انتظاميہ نے تمام سکول پانچ نومبر تک بند رکھنے کا اعلان کيا ہے۔ وزير اعلی اروند کيجريوال نے يہ اعلان جمعہ يکم نومبر کو کيا۔وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کہتے ہیں‌کہ ہوسکتا ہےکہ موسم کی زیادہ خرابی کی وجہ سے ان چھٹیوں‌ میں مزید اضافہ کیا جائے

    مفت علاج کیلئے لاہور کے 13ہسپتالوں کوکروڑوں روپے جاری

    دوسری طرف محکمہ موسمیات کے ماہرين کے مطابق نئی دہلی کی آب و ہوا اس قدر مضر صحت ہے کہ لوگوں، بالخصوص بچوں کا، باہر نکلنا ان کی صحت کے ليے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ نئی دہلی کے آس پاس کے علاقوں ميں کھيتوں ميں آگ اس اسموگ کا سبب بنتی ہے۔ماہرین کا یہ بھی کہنا ہےکہ اس سموگ پر کنٹرول پانا فی الحال حکومتوں کے بس کی بات نہیں‌

    خیر البشر، خیر الرسل-محمد ‏ﷺ خاتم الرسل–از–محمد نعیم شہزاد

  • آرہی ہے سردی اگرآگئی بارش،لاہورمیں بونداباندی کی پشین گوئی

    لاہور:ایک طرف لاہور اور ملک کے دیگر حصوں میں‌سموگ کی آمد آمد ہے تو دوسری طرف محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی ہےکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران موسم جزوی طور پر ابرآلودرہےگا، ماہرین کاکہناہےکہ بارش نہ ہونے تک سموگ کا خدشہ برقراررہےگا، شہریوں کوسموگ سےبچاؤکیلئےاحتیاطی تدابیر اپنانےکی بھی ہدایت کردی۔

    آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران شہرکاموسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے 28 اور کم سے کم 18 ڈگری سنٹی گریڈ رہےگا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے سے سموگ کا امکان ہے جبکہ بارش نہ ہونے تک فضا میں سموگ برقرار رہے گی۔محکمہ موسمیات کےمطابق اتوار کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔