Baaghi TV

Tag: سمیں

  • ملک بھر میں 58 لاکھ سے زیادہ غیر فعال سمیں بلاک

    ملک بھر میں 58 لاکھ سے زیادہ غیر فعال سمیں بلاک

    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) نے ملک بھر میں 58 لاکھ سے زیادہ غیر فعال سموں کو بلاک کردیا۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2023-24 کے دوران غیر قانونی سموں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، اس دوران ملک بھر میں 58 لاکھ سے زیادہ غیر فعال سموں کو بلاک کردیا گیا ہے غیر قانونی سموں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں 40 چھاپے مارے گئے، یہ چھاپے قصور، کھاریاں، سیالکوٹ، لاہور، پشاور،پنوعاقل، کشمور، سکھر ،شیخوپورہ، شرقپور شریف، راولپنڈی، ملتان،ساہیوال،حسن ابدال میں مارے گئے۔

    پی ٹی اے کے مطابق ان چھاپوں میں 7500 سمز اور 152 بائیو میٹرک ویری فکیشن سسٹم ڈیوائسز قبضے میں لی گئیں، پی ٹی اے نے کارروائیوں کے دوران 47 مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا،دہشت گردی میں استعمال ہونے کے خدشے کے پیش نظر غیر فعال سمیں بلاک کی گئیں۔

  • پی ٹی اے کا مزید سمیں بند کرنے کا فیصلہ

    پی ٹی اے کا مزید سمیں بند کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے فوت شدہ لوگوں کے شناختی کارڈز پر جاری سمیں 15 اکتوبر سے بلاک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فوت شدہ لوگوں کے شناختی کارڈز پر جاری تمام سمیں استعمال کرنے والوں کو فوری طور سمیں اپنے نام منتقل کروالیں مقررہ معیاد کے بعد کے بعد ایسی تمام سمیں بند کردی جائیں گی جو فوت شدہ لوگوں کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر پر جاری ہوئی تھیں۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایسی سمیں استعمال کرنے والوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ یہ سمیں اپنے نام منتقل کروالیں، یہ سمیں اپنے نام ٹرانسفر کروانے کیلیے صارفین کو فوت شدہ اپنے عزیز کے اصل ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور فوت شدہ کے ساتھ رشتے کے سرکاری ثبوت کی کاپی کے ہمراہ قریبی فرنچائز سے رابطہ کرنا ہوگا، متعلقہ فرنچائز دستاویزات کی تصدیق کے بعد سم فوت شدہ شخص کے سی این آئی سی پر جاری شدہ سم اس کے عزیز کے نام منتقل کرے گی۔

    اک بار اس نے مجھ کو دیکھا تھا مسکرا کر

    ایرانی ہیکرز نےجو بائیڈن کو ٹرمپ کی انتخابی مہم سے چوری شدہ مواد بھیجا

    توشہ خانہ ٹو کیس :عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست کا …