Baaghi TV

Tag: سنجے گپتا

  • دبئی دنیا بھر کے منشیات فروشوں کے لیے جنت ہے،بھارتی فلمساز

    دبئی دنیا بھر کے منشیات فروشوں کے لیے جنت ہے،بھارتی فلمساز

    بھارتی فلمساز سنجے گپتا نے دعویٰ کیا ہے کہ دبئی دنیا کا منشیات کا مرکز ہے-

    بھارتی فلمساز نے ایک پوڈ کاسٹ میں دبئی میں منشیات کی اسمگلنگ کے بارے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دبئی دنیا بھر کے منشیات کے بڑے سوداگروں (ڈرگ لارڈز) کے لیے جنت ہے وہ اپنے آبائی ممالک میں تو سکون سے نہیں رہ سکتے، لیکن دبئی میں وہ شاندار گھروں اور مہنگی گاڑیوں کے ساتھ رہائش پذیر ہیں اور ان کے بچے بہترین اسکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

    سنجے گپتا نے مزید کہا کہ منشیات ڈیلرز دبئی میں سپر مارکیٹوں اور شاپنگ مالز میں گھومتے پھرتے اور ایک عام زندگی گزارتے ہیں یہاں صرف دولت کی اہمیت ہے،کوئی سوال نہیں پوچھا جاتا کہ کون کیا کررہاہے اور اس کا ذریعہ آمدن کیا ہے پیسہ کہاں اور کن ذرائع سے آ رہا ہے،بس دولت کی ریل پیل ہے۔ ہر طرف سے دولت دبئی کا رخ کر رہی ہے اور یہاں بھی یہی کچھ ہوا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آپ سوچو نا 80 اور 90 کی دہائی میں ممبئی سے کتنا پیسہ گیا دبئی میں، وہ اس رقم کا کیا کریں گے؟ پیسہ تو دبئی میں ہی جانا ہ وہ چاہے کسی بھی شکل میں ہو پیسہ تو وہی دبئی کے بینک میں جارہا ہےآپ دبئی کا سونا خرید رہے ہیں،آپ دبئی میں پراپرٹی خرید رہے ہیں تو پیسہ ہر شک میں دبئی میں ہی جارہا ہے-

  • امیتابھ بچن کے ھوالے سے سنجے گپتا نے کیا ایک حیران کن انکشاف

    امیتابھ بچن کے ھوالے سے سنجے گپتا نے کیا ایک حیران کن انکشاف

    بالی وڈ کے شہنشاہ کہلائے جانے والے امیتابھ بچن اپنے کام کے معاملے میں کافی پروفیشنل ہیں انہوں نے ہمیشہ دوستوں کی مدد کی اور خاص کر اگر کوئی دوست مشکل میں پھنس گیا تو اسکی آگے بڑھ کر ہر ممکن مدد کی . ایسی ہی مدد کا تذکرہ کیا ہے حال ہی میں ڈائریکٹر سنجے گپتا
    نے. انہوں نے کہا ہے کہ میری فلم کانٹے جس کی شوٹنگ لاس اینجلس میں جاری تھی وہاں مجھے کسی وجہ سے شدید مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا میں بہت پریشان ہوا کہ اب کیا کروں تمام فنکار میرے ساتھ لاس انیجلس موجود ہیں شوٹنگ جاری ہے. امیتابھ بچن جو کہ کاسٹ کاحصے تھے انہوں نے میری پریشانی بھانپ لی اور میرے پاس آکر کہا کہ میں آپ کی پریشانی کا فائدہ نہیں اٹھائوں گا بلکہ میں آپ کی فلم میں کام کرنے کا

    معاوضہ نہیں لوں گا. امیتابھ بچن نے ایسا کہا تو مجھے بہت اچھا لگا ان کے ساتھ ساتھ فلم کی دیگر کاسٹ جس میں سنجے دت،سنیل شیٹی،لکی علی،اور مہیش منجریکر شامل تھے انہوں نے بھی فلم میں کام کرنے کا معاوضہ نہیں‌ لیا. انہوں نے کہا کہ امیتابھ بچن نے مجھ پہ اس وقت احسان کیا تھا جس کو میں کبھی نہیں بھول سکتا. انہوں نے کہا کہ فلم کانٹے کی ریلیز کو بیس سال مکمل ہو گئے ہیں اس کے ساتھ میری بہت ساری یادیں وابستہ ہیں.