Baaghi TV

Tag: سندھ بجٹ

  • ایم کیو ایم پاکستان نے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے  شہری اور سندھ دشمن بجٹ قرار دے دیا

    ایم کیو ایم پاکستان نے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے شہری اور سندھ دشمن بجٹ قرار دے دیا

    اسلام آباد:متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سیاسی جماعتوں سے رابطے کے لیے 4 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی-

    باغی ٹی وی : ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں مرکزی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال بالخصوص وفاقی اور سندھ کے صوبائی بجٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں شرکاء نے سندھ کے بجٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اُسے شہری اور سندھ دشمن بجٹ قرار دے دیا۔

    اجلاس کے دوران عوامی مسائل کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے رابطے اور ملاقاتوں کے لیے 4 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی، جس میں سید مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق اور سید فیصل سبزواری شامل ہیں, کمیٹی حکومتی اور سیاسی قائدین سے مختلف مسائل اور معاملات پر ملاقاتیں کرے گی۔

    وزیراعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر درمیان ٹیلیفونک رابطہ،عید الاضحیٰ پر مبارکباد

    ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ سندھ کی متعصب حکومت نے بجٹ میں شہری سندھ کے لیے کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ اور شہری نوجوانوں کے لیے کوئی سکیم نہیں رکھی، کراچی سندھ کے بجٹ کا 97 فیصد پیسہ دیتا ہے اس کے باوجود کراچی کی ترقی، انفراسٹرکچر اور شہریوں کو نظرانداز کیا گیا۔

    لاہور: ہاسٹل میں رہائش پذیر لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر بنانے والا ملزم

    اجلاس میں مرکزی کمیٹی نے وفاقی بجٹ پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا جبکہ تنخواہ دار طبقے پر اِنکم ٹیکس کے اضافی بوجھ پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھانا ملک کے بڑے جاگیردار، سرمایہ دار اور وڈیروں کو تحفظ فراہم کرنے کے مترادف ہے, وزیر اعظم پاکستان تنخواہ دار طبقے پر اِنکم ٹیکس کا بوجھ کم کرنے اور ان کا معاشی قتل عام بند کرنے کی ہدایت جاری کریں۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی کی چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات

  • سندھ کا 2 کھرب اور 244 ارب روپے کا بجٹ اسمبلی میں پیش

    سندھ کا 2 کھرب اور 244 ارب روپے کا بجٹ اسمبلی میں پیش

    وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں بجٹ تقریرکرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں59واں بجٹ پیش کررہا ہوں، سیلاب کے باوجود سندھ کا اچھا بجٹ پیش کر رہے ہیں

    وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں 1 سے 16 گریڈ ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے اور 17 سے 22 گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کی تجویز کردی ،امن و امان کیلئے گزشتہ سال 124.87 ارب روپے بجٹ میں مزید15 فیصد اضافہ کیا ہے،آئندہ مالی سال میں امن و امان کیلئے 143.568 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،امن و امان کی اسٹریٹیجکلی بہتری کیلئے 15.5 ملین روپے پرائزن پالیسی اینڈ مینجمنٹ بورڈ کیلئے رکھے ہیں،محکمہ جیل خانہ جات کے عملے میں اضافے کیلئے ہم نے 463.414 ملین روپے مختص کئے ہیں، سندھ پولیس کی بہتری کیلئے 2.796 ارب روپے ملٹری گریڈ ہتھیاروں کی خریداری کیلئے رکھے ہیں، سندھ پولیس کی گاڑیوں کی خریداری کی مد میں 3.569 ارب روپے رکھے گئے ہیں،محکمہ پولیس کیلئے 846.608 ملین روپے اسپشل برانچ کیلئے مختص کئے گئے ہیں،

    وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی معیشت بھی سست روی کا شکار تھی حکومت کی کوشش ہے موسمیاتی تبدیلی سے پیدا شدہ صورتحال پرقابو پایا جائے، گزشتہ 5سال بہت سے کرائسزکا سامنا کیا، کورونا، سیلاب سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا رہا 4.4 ملین ایکڑزمین سیلاب کے باعث ڈوب گئی تھی، سیلاب کے باعث5.5 ملین گھروں کو نقصان پہنچا صحت کیلئے 20 ارب روپے رکھے گئے ہیں، سندھ کا 2 کھرب اور 244 ارب روپے کا بجٹ ہے

    عمران خان نااہل ہو کر باہر جائیں گے؟

    موجودہ حکومت نے مشکلات کے باوجود اچھا بجٹ پیش کیا

    یہ بجٹ سود خوروں کا ہے، عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں. سینیٹر مشتاق احمد

    وفاقی بجٹ میں 200 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز عائد. چیئرمین ایف بی آر

    سرکاری ملازمین کی پنشن ،تنخواہ،اجرت میں اضافہ،پی ڈی ایم کا دوسرا بجٹ اسمبلی میں پیش

     وفاقی بجٹ میں نئے انتخابات کیلئے بھی رقم

    قبل ازیں سندھ کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں سندھ کا نئے مالی سال کا فنانس بل پیش کیا گیا جس کی سندھ کابینہ نے باضابطہ طور پر منظوری دے دی کابینہ نے گریڈ ایک سے سولہ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد تک، 17 گریڈ سے 22 گریڈ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد تک اور پنشن کی مد میں 17 فیصد اضافے کی منظوری دے دی کابینہ اجلاس کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گیارہوں بار سندھ کا بجٹ پیش کیا، وزارت مالیات کا قلم دان انہوں ںے اپنے پاس ہی رکھا ہے۔ اجلاس میں پی ٹی آٗئی سندھ کے ارکان اسمبلی غیرحاضر رہے جب کہ ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی موجود ہیں