Baaghi TV

Tag: سندھ فوڈ اتھارٹی

  • سندھ فوڈ اتھارٹی کا عوام کو کھلا تیل استعمال نہ کرنے کا مشورہ

    سندھ فوڈ اتھارٹی کا عوام کو کھلا تیل استعمال نہ کرنے کا مشورہ

    سندھ فوڈ اتھارٹی نے کھلے تیل کو مضر صحت قرار دیتے ہوئے عوام کو استعمال نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

    سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مزمل حسین ہالیپوٹو نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کھلا آئل استعمال نہ کرنے کا فیصلہ سندھ فوڈ اتھارٹی کے سائنٹفک پینل کے ماہرین نے کیا ہے۔ سندھ فوڈ اتھارٹی فروخت ہونے والے کھلے آئل کو سیل کرے گی اور سیل شدہ آئل کی لیب ٹیسٹنگ کی جائے گی۔ لیبارٹری رپورٹ بہتر آنے پر اسکی پیکیجنگ کی ہدایات جاری کی جائیں گی جبکہ خوردنی تیل کی رپورٹ مضر ہونے کی صورت میں اسے بائیو ڈیزل میں تبدیل کروادیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عدالت عظمی نے 2018 میں اجینو موتو نامی چائنیز سالٹ کو مضر صحت قرار دیکر ممنوع کیا تھا لیکن سندھ بشمول کراچی میں اجینو موتو کے وسیع خفیہ اسٹاکس کی موجودگی کی اطلاعات ہیں جس کی فروخت منظم انداز میں ہورہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی لائسنسنگ ایپ جلد متعارف کرانے والی ہے۔اس ایپ کے ذریعے فوڈ مینوفیکچررز آن لائن لائسنس حاصل کرسکیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی نے رواں مالی سال کے ابتدائی 5ماہ میں 35کروڑ روپے کا ریونیو حاصل کیا ہے اور رواں مالی سال کے اختتام تک 80کروڑ سے ایک ارب روپے کا ریونیو حاصل کرلیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی میں ویمن امپاورمنٹ پروگرام کے کراچی میں 10خواتین فوڈ سیفٹی ٹیموں کی قیادت کررہی ہیں۔ انہوں نے بتایا اتھارٹی نے چھاپہ مار ٹیموں کی سرگرمیوں کی جانچ پڑتال کی غرض سے ہر ڈویژن میں ایک ویجیلنس ٹیم بھی بنائی ہے۔

    ماربل سٹی کراچی کے قیام سے متعلق معاہدے پر دستخط

    کراچی پولیس نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی

  • سندھ فوڈ اتھارٹی کی 350 کارروائیاں، 20 لاکھ کے جرمانے

    سندھ فوڈ اتھارٹی کی 350 کارروائیاں، 20 لاکھ کے جرمانے

    سندھ فوڈ اتھارٹی (ایس ایف ای) نے غذائی تحفظ اور قواعد و ضوابط کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایک روز میں سندھ بھر میں 350 سے زائد مقامات پر معائنہ کیا گیا، جس کے دوران اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے، بھاری جرمانے عائد کیے گئے، اور لائسنسنگ کے عمل کو فروغ دیا گیا تاکہ عوامی صحت کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں، سندھ فوڈ اتھارٹی کی دو ٹیموں نے 35 معائنہ کیے، جن کے دوران 11 اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے اور مختلف مقامات پر 6 لاکھ 40 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ کیماڑی میں 12 معائنہ کیے گئے، جن میں پانچ اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے اور 90 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ڈسٹرکٹ کورنگی میں 48 مقامات پر معائنہ کیا گیا، 15 اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے، 12 مقامات پر 5 لاکھ 20 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، اور 15 لائسنس چالان جاری کیے گئے، جن کی مجموعی مالیت 1 لاکھ 46 ہزار 900 روپے تھی۔ڈسٹرکٹ ملیر میں 15 معائنہ کیے گئے، جن کے دوران 11 اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے اور 3 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ضلع مشرقی میں مجموعی طور پر 40 انسپکشنز کی گئیں، جن کے نتیجے میں 3 بہتری کے نوٹس اور 7 جرمانے جو کہ 155,000 روپے کے تھے عائد کیے گئے، اس کے علاوہ 10 لائسنس چالانز بھی جاری کیے گئے۔ شہید بینظیر آباد (SBA) میں 18 انسپکشنز کی گئیں، جن کے نتیجے میں 13 بہتری کے نوٹس اور 7 لائسنس چالانز جاری کیے گئے۔میرپورخاص میں 18 مقامات پر معائنہ کیا گیا، جس میں تین اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔ حیدرآباد کی ویجیلنس ٹیم نے 23 مقامات کا معائنہ کیا، 17 اصلاحی نوٹس جاری کیے، اور 1 لاکھ 20 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔علاوہ ازیں، عمرکوٹ،تھرپارکر، سانگھڑ، ٹھٹھہ، قمبر،شہدادکوٹ، مٹیاری، بدین، ٹنڈو محمد خان، دادو، اور ٹنڈو الہ یار میں بھی معائنہ کیا گیا، جہاں فوڈ سیفٹی کے معیارات کی پاسداری کو یقینی بنانے اور عوامی صحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دی گئی۔ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی، مزمل حسین ہالیپوٹو نے ٹیموں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان مشترکہ کارروائیوں نے اتھارٹی کی غذائی تحفظ کے عزم کو مزید مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی غیر معیاری کاروباروں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھے گی تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک فراہم کی جا سکے۔اسی دوران سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی کے علاقے ملیر میں ایک معروف پیزا برانڈ کے مینوفیکچرنگ یونٹ پر چھاپہ مارا اور غذائی اصولوں کی سنگین خلاف ورزیوں کا انکشاف کیا۔
    دورانِ چھاپہ، بڑی مقدار میں زائد المعیاد اجزا برآمد کیے گئے جو شہر بھر میں فروخت ہونے والے پیزا کی تیاری میں استعمال کیے جا رہے تھے۔ڈائریکٹر جنرل مزمل حسین ہالیپوٹو نے کہا، "گلی سڑی اور غیر معیاری اشیاء سے خوراک تیار کرنا عوامی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ ایسی خلاف ورزیوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔”مینوفیکچرنگ یونٹ کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا اور 4 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ہالیپوٹو نے مزید کہا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی شہریوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور عوام کو محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اپنی کارروائیاں مزید تیز کرے گی۔

    پاکستان میں گرین ہاؤس گیس اخراج کوکم کرنے کیلئے اقدامات شروع

    بشریٰ بی بی کا "جادو” نہ چل سکا، پشاور میں پی ٹی آئی رہنما عہدے سےمستعفی

  • ٌسندھ فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی، 10 ہزار کلو گرام غیر معیاری مصالحہ برآمد

    ٌسندھ فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی، 10 ہزار کلو گرام غیر معیاری مصالحہ برآمد

    سندھ فوڈ اتھارٹی کی ویجلنس ٹیم نے سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں واقع ایک بڑی مصالحہ ساز فیکٹری پر چھاپہ مارا، جہاں سے 10 ہزار کلو گرام غیر معیاری اور مضر صحت مصالحہ برآمد کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ معائنے کے دوران 400 سے زائد خراب مصالحے کی بوریاں برآمد ہوئیں، جو حفظان صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتی ہیں۔فوڈ سیفٹی آفیسر محبوب علی بھٹی کی سربراہی میں سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے فیکٹری کا معائنہ کیا اور فیکٹری کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔ معائنے کے دوران پتا چلا کہ مصالحوں میں کیڑے، کون فلور اور چوکر شامل کرکے ملاوٹ کی گئی تھی، جس کی بنیاد پر فیکٹری کو فوری طور پر سیل کردیا گیا۔ترجمان سندھ فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ فیکٹری کے پیداواری علاقے میں کاکروچ، بلیاں اور مکڑیوں کے جالے پائے گئے، جو فیکٹری کی صفائی کی ناقص حالت کو ظاہر کرتے ہیں۔غیر معیاری اور مضر صحت مصنوعات کی فروخت پر فیکٹری پر 4 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے فیکٹری کو فوری طور پر سیل کر دیا اور تمام غیر محفوظ مصنوعات کو تلف کرنے کے لیے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے رابطہ کیا گیا ہے۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی جاری رہے گی، تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک فراہم کی جا سکے۔

  • کراچی میں پی ٹی آئی رہنما کا ریسٹورنٹ سیل کر دیا

    کراچی میں پی ٹی آئی رہنما کا ریسٹورنٹ سیل کر دیا

    سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی کے علاقے صدر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان کا ریسٹورنٹ سیل کر دیا۔

    سندھ فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ صفائی ستھرائی کی ناقص صورت حال اور غیر معیاری خوراک کی فراہمی کی وجہ سے سیل کیا گیا اس کے علاوہ کراچی کے ضلع جنوبی میں مزید دو ریسٹورنٹ بھی سیل کیے گئے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی گرفتار

    خرم شیر زمان نے اپنے ریسٹورنٹ کی بندش کو انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی سیاسی نقصان کے ساتھ کاروباری نقصان پہنچانے پر اتر آئی ہے انہوں نے درخواست کی کہ انسانی حقوق کمیشن سندھ حکومت کی فسطائیت کا نوٹس لے۔

    ٹک ٹاک کا نیا فیچرجو ایپ کو گوگل کے لیے زیادہ بڑا خطرہ بنادے گا

    واضح رہے کہ سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی کے علاقے صدر میں واقع خرم شیرزمان کا ریسٹورنٹ سیل کیا ہے جس سے متعلق حکام کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ صفائی ستھرائی کی ناقص صورت حال اور غیر معیاری خوراک کی فراہمی کی وجہ سے سیل کیا گیا۔

    پاکستان میں موجود ترک شہریوں نے اردوان کو ووٹ دیکر برتری دلوادی

  • فوڈ اتھارٹی سندھ بھی پھرتیاں دکھانے لگی ، پابندیاں ہی پابندیاں ، پتی اور کیچپ بھی زد میں‌آگئیں

    فوڈ اتھارٹی سندھ بھی پھرتیاں دکھانے لگی ، پابندیاں ہی پابندیاں ، پتی اور کیچپ بھی زد میں‌آگئیں

    کراچی: پنجاب کی طرح اب سندھ کی فوڈ اتھارٹی بھی پھرتیاں دکھانے لگی سندھ فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں مضر صحت اور غیر معیاری کھلی چائے کی پتی اور کیچپ کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔

    “میں ہمیشہ شادی کے خیال سے بھاگتا تھا ، دوبول میں‌ مقبول ” حرا” ایک آئینہ ہے ، کس اداکار نے راز کی باتیں افشاں کردیں‌ ؟” لاک ہے

    میں ہمیشہ شادی کے خیال سے بھاگتا تھا ، دوبول میں‌ مقبول ” حرا” ایک آئینہ ہے ، کس اداکار نے راز کی باتیں افشاں کردیں‌ ؟

    ذرائع کے مطابق مضر صحت اور غیر مناسب پیکنگ پر اتھارٹی نے سخت نوٹس لے لیا ، اطلاعات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق اخبار اور پرنٹڈ کاغذ میں کھانے کی اشیاء دینے پر بھی پابندی ہوگی،

    یکم اکتوبر تاریخ کے آئینے میں‌ ، آج شہیدِ ملت لیاقت علی خان کا یوم پیدائش منایا جارہا ہے

    سندھ فوڈ اتھارٹی کی طرف سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ جن اشیاء پر حلال ہونے کی مہر نہیں ہوگی اُن کی فروخت پر بھی پابندی ہوگی جبکہ مونوسوڈیم گلو ٹامیٹ ایم ایس جی اور ایم ایس جی شامل اشیاء کی فروخت بھی غیر قانونی ہوگی۔ اسی طرح حلال سرٹیفکیٹ کے بغیر جانور کے اجزاء رکھنے والی اشیاء پر بھی پابندی ہوگی۔

    کمال سفارتکاری ، کرتارپورراہداری ، من موہن سنگھ کی پاکستان آنے کی ہے اب باری

    سندھ فوڈ اتھارٹی نے کھلی چائے کی پتی کا کاروبار کرنے والوں کو دو ماہ کی مہلت دی اور انہیں 18 دسمبر 2019 تک کی مہلت دی جس کے بعد کھلی چائے کی پتی فروخت کرنا غیر قانونی کاروبار ہوگا۔