Baaghi TV

Tag: سندھ ہائیکورٹ

  • حسان نیازی سندھ پولیس کیجانب سےگرفتاری :عدالت نےمقدمہ کالعدم قراردینےکی درخواست مستردکردی

    حسان نیازی سندھ پولیس کیجانب سےگرفتاری :عدالت نےمقدمہ کالعدم قراردینےکی درخواست مستردکردی

    سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن بیرسٹر حسان نیازی کی سندھ پولیس کیجانب سے گرفتاری کے معاملے پر مقدمہ کالعدم قرار دینے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

    باغی ٹی وی: سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کی سندھ پولیس کی جانب سے گرفتاری کے معاملے پر ان کے والد حفیظ اللہ نیازی کی مقدمہ کالعدم قرار دینے کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی جسٹس کے کے آغا نے درخواست پر سماعت کی-

    توشہ خانہ کیس: عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

    عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔ سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ حسان نیازی کو متعلقہ عدالت نے کیس سے ڈسچارج کردیا ہے،جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ پولیس کے خلاف حبس بے جا کی نئی درخواست دی جاسکتی ہے۔

    پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے حسان نیازی کومقدمےسے ڈسچارج کیا ہے، ان کے خلاف مقدمہ اب بھی برقرار رہے، مقدمے سے ڈسچارج کے باوجود حسان نیازی کو رہا نہیں کیا،جج نے کہا کہ درخواست ناقابل سماعت ہے واپس لے لیں یا پھر مسترد کردیتے ہیں۔

    آذربائیجان نے اسرائیل میں اپنے پہلے سفارتخانے کا افتتاح کر دیا

    یاد رہے کہ 20 مارچ کو اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پولیس ناکے پر مزاحمت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

  • سندھ ہائیکورٹ نے 9 حلقوں پر ضمنی الیکشن کے نوٹیفکیشن پرعملدرآمد روک دیا

    سندھ ہائیکورٹ نے 9 حلقوں پر ضمنی الیکشن کے نوٹیفکیشن پرعملدرآمد روک دیا

    سندھ ہائیکورٹ نے 9 حلقوں پر ضمنی الیکشن کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں 16 مارچ کو 9 حلقوں پر ضمنی الیکشن کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد، لاہور، پشاور اور بلوچستان کے بعد سندھ ہائیکورٹ سے بھی پی ٹی آئی کو ریلیف مل گیا چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو پی ٹی آئی کے 9 رکن قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کیخلاف اور ضمنی انتخابات رکوانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

    سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے 9 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی جس دوران دلائل دیتے ہوئے وکیل نے کہا کہ لاہور، پشاور، اسلام آباد اوربلوچستان میں بھی ایسی ہی درخواستوں پرحکم امتناع مل چکا ہے۔اس دوران آزاد امیدوارقیس منصور شیخ نے فریق بننے کی درخواست کی جس پر عدالت نے نوٹس جاری کردیئے۔

    بعد ازاں عدالت نے سندھ میں 16 مارچ کو 9حلقوں پر ضمنی الیکشن کےنوٹی فکیشن پر عملدرآمد روک دیا اور سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی۔درخواست تحریک انصاف کے 9 رکن قومی اسمبلی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

    سماعت کے بعد پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ 11 اپریل کو استعفے دیئے۔ 17 جنوری کو اسپیکر سے استعفے منظور کئے۔ اسپیکر نے اپنی حلف برداری سے قبل کے استعفے منظور کئے۔ اپوزیشن لیڈر کی باری آئی تو استعفے ممظور کرلئے۔ پارٹی نے حکومت پر زور دینے کے لئے استعفی دیئے لاہور، اسلام آباد سمیت دیگر ہائیکورٹس نے حکم امتناع دیا۔ اب سندھ ہائیکورٹ نے بھی حکم امتناع جاری کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے فیصلے انا کی بنیاد ہر نہیں ہوتے۔ انا پر فیصلے کرنے والے ملک کو ڈبو رہے ہیں۔ جن کو را کا ایجنٹ بتاتے تھے آج گلے میں ہاتھ ڈال کر گھوم رہے ہیں۔ ہم ایم کیو این کے ساتھ الیکشن میں اتحاد میں نہیں تھے۔ الیکشن کے بعد حکومت میں شامل ہوئے۔ ہم نے کسی کے کیسز ختم نہیں کئےعمران خان پر مقدمات کی سینچری ہونے والی ہے-

  • سندھ ہائیکورٹ میں عورت مارچ پر پابندی کی استدعا مسترد، درخواست گزار پر جرمانہ عائد

    سندھ ہائیکورٹ میں عورت مارچ پر پابندی کی استدعا مسترد، درخواست گزار پر جرمانہ عائد

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے عورت مارچ پر پابندی لگانےکی استدعا مستردکرتے ہوئے درخواست گزار پر جرمانہ عائد کردیا۔

    باغی ٹی وی : عدالت عالیہ نے عورت مارچ پر پابندی لگانےکی درخواست ابتدائی دلائل سننےکے بعد مسترد کردی عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار کے پاس ایسا کوئی مواد نہیں ہے جس کی بنیاد پر پابندی لگائی جاسکے، درخواست دائرکرنےکا مقصد پبلسٹی حاصل کرنا ہے، درخواست گزار متاثرہ فریق بھی نہیں۔

    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت

    عدالت نے کہا کہ درخواست گزار نے جن نعروں پر اعتراض کیا اس میں کوئی قابل اعتراض چیز نظر نہیں آئی آئین پاکستان تمام شہریوں کو نقل و حرکت کی آزادی دیتا ہے۔

    سندھ ہائیکورٹ نے درخواست گزار پر 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا اور حکم دیا ہےکہ درخواست گزار جرمانےکی رقم ادا نہ کرے تو اس کا شناختی کارڈ بلاک کردیا جائے-

    لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ کی اجازت نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں عورت مارچ کے منتظمین نے مارچ کی اجازت نہ دیے جانے کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس پر جسٹس مزمل اختر شبیر نے سماعت سے معذرت کرلی ہے،جسٹس مزمل اختر نے درخواست دوسرے بینچ کے سامنے لگانے کی سفارش کی ہے اور فائل چیف جسٹس کو بھجوادی ہے-

  • کیماڑی  کے علاقے میں پراسرار ہلاکتوں سے متعلق رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش

    کیماڑی کے علاقے میں پراسرار ہلاکتوں سے متعلق رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں کیماڑی کے علاقے میں پراسرار ہلاکتوں سے متعلق پولیس نے رپورٹ پیش کر دی-

    باغی ٹی وی : ہائیکورٹ نے علی محمد گوٹھ سے متعلق سماعت کے دوران پولیس سے کیماڑی واقعے کی رپورٹ طلب کی تھی تاہم پولیس نے رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش کر دی ہے-

    پولیس کی جانب سے سیپا رپورٹ کی روشنی میں تیار کردہ تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 17 فروری 2020 کو کے پی ٹی ٹرمینلز 15 اور 16 (Eastern Warf) پر دھویں کا مشاہدہ کیا گیا۔

    ان ٹرمینلز پر درآمد شدہ مضر صحت خام مال کو اَن لوڈ کیا جا رہا تھا، ٹرمینلز پر طویل عرصے سے موجود کنٹینرز میں خطرناک کیمیکلز پائے گئے اور خام مال اور سویابین کی وجہ سے متاثرہ علاقے میں ایئر کوالٹی خراب تھی –

    تحیقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ خام مال اور سویابین کے باریک ذرات کی شکل میں پھیلے ہوئے دھول کی وجہ سے آبادی کو خطرات لاحق ہیں۔ کے پی ٹی کی بنیادی ذمہ داری ہےکہ ماحولیات سےمتعلق قوانین پر مکمل عمل درآمد کرے لیکن کےپی ٹی نےماحولیات اور ایئر کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات نہیں کیے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ کے پی ٹی کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے پورٹ پر کام کرنے والے لوگ اور قریبی رہائشی علاقوں کے مکین زہریلی اور خطرناک گیسوں سے متاثر ہو رہے ہیں، ہوا کا معیار انسانی صحت اور ماحول کے لیے انتہائی نقصان دہ پایا گیا ہے۔

    سیپا رپورٹ کے مطابق فروری 2020 میں جاں بحق ہونے والوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی۔ تمام رپورٹس آنے پر موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔ مرنے والوں کے ورثا کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں چاہتے۔

  • مستعفی ایم این ایز کی استعفوں کی منظوری کیخلاف درخواست پرالیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

    مستعفی ایم این ایز کی استعفوں کی منظوری کیخلاف درخواست پرالیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کراچی کے مستعفی ایم این ایز کی استعفوں کی منظوری کیخلاف فوری سماعت کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیئے۔

    باغی ٹی وی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے تحریک انصاف کراچی کے مستعفی ایم این ایز کی استعفوں کی منظوری کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان اسمبلی نے فوری سماعت کی استدعا کی۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کو کیا ایمرجنسی ہے کیوں آئے ہیں؟ پی ٹی آئی کے وکیل نے موقف دیا کہ ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہے ہماری درخواست فوری سنی جائے آپ نے 21 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے جب تک الیکشن ہوجائیں گے بیلٹ پیپرز چھپ گئے تو عوام کے کروڑوں روپے ضائع ہوں گے۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم درخواست کو سن کر فیصلہ کریں گے آپ جذباتی ماحول کیوں بنارہے ہیں ہم قانون کے مطابق سن کر فیصلہ کردیں گے عدالت نے فوری سماعت کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیئے عدالت نے 7 مارچ کے لئے درخواست کی سماعت مقرر کردی۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے درخواست دائر کی تھی ایم این اے علی زیدی، آفتاب جہانگیر، فہیم خان، عطاء اللہ ایڈووکیٹ، سیف الرحمان محسود، آفتاب صدیقی، اسلم خان، نجیب ہارون اور عالمگیر خان شامل ہیں۔

    دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ارکین قومی اسمبلی کو غلط طور پر ڈی ناٹفائی کیا گیا ہے اور قانونی طریقہ کار اختیار نہیں کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفوں کی منظوری کا پروسیس قانون کے مطابق پورا نہیں کیا۔

    درخواست میں استعفیٰ دینے والے ارکان سے ان کے استعفوں کی تصدیق نہیں کی گئی الیکشن کمیشن نے بھی اس فیصلے کی روشنی میں ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کردیا استعفوں کی منظوری کے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دیا جائے۔

  • نقیب اللہ قتل کیس میں ایک بار پھر اہم پیشرفت ،ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل سندھ ہائیکورٹ میں دائر

    نقیب اللہ قتل کیس میں ایک بار پھر اہم پیشرفت ،ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل سندھ ہائیکورٹ میں دائر

    کراچی:ہائی پروفائل نقیب اللہ قتل کیس میں ایک بار پھر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت دیگر کی بریت کے خلاف اپیل سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق اپیل کی درخواست نقیب اللہ کے بھائی شیر عالم نے جبران ناصر ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شواہد کو نظر انداز کرتے ہوئے ملزمان کو بری کیا۔

    نقیب اللہ قتل کیس کا عدالت نے سنایا فیصلہ

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ 23 جنوری 2023 کو سنایا تھا، جس میں عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر راؤ انوار سمیت 18 ملزمان کو بری کردیا تھا۔

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ پراسیکیوشن الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی عدالت نے دیگر تمام ملزمان کو بھی بری کردیا راؤ انوار سمیت ڈی ایس پی قمر احمد، سب انسپکٹر انار خان، انسپکٹر امان اللہ مروت سمیت دیگر سترہ ملزمان نامزد تھے۔

    سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے خلاف غلط کیس بنایا گیا تھا، آج عدالت نے انصاف کردیا۔

    کیس 5 سال تک چلتا رہا جس کا فیصلہ 14 جنوری 2023 کو محفوظ کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ملیر شاہ لطیف ٹاؤن میں 13 جنوری 2018 کو سابق ایس ایس پی ملیرراؤانوارنے نقیب اللّٰہ نامی نوجوان کو دیگر3 افراد کے ہمراہ مبینہ جعلی پولیس مقابلےمیں مارا تھا،تاہم اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پرشدید ردعمل سامنے آیا جس کی وجہ دہشتگرد قراردیے جانے والے نقیب اللہ کا سوشل میڈیا پروفائل تھا جس کے مطابق وہ ایک لبرل اور فن کا دلداہ نوجوان تھا، مختلف فنکاروں کے ساتھ تصویریں کھنچوانے والا نقیب اللہ ماڈل بننے کا خواہشمند تھا۔

    عدالت نےنقیب اللہ محسود قتل کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

    کیس میں اس وقت کے چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لیا تھا جہاں راؤانوارنےخود کو سرنڈر کردیا تھا، بعد ازاں انہیں کراچی منتقل کردیا گیاتھا سندھ حکومت نے بھی آئی جی سندھ کو انکوائری کمیٹی بنانے کا حکم دیا تھا فیصلہ سنائے جانے سے قبل سابق ایس ایس پی ملیر راؤانوار، ڈی ایس پی قمر اور ملزمان عدالت پہنچے تھے۔

    اس معاملے پرچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر داخلہ سندھ کو انکوائری کا حکم دیا تھا۔

    معاملے پر تشکیل دی جانے والی تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ میں راؤ انوارکومعطل کرنے کی سفارش کے بعد انہیں ایس ایس پی کےعہدے سے ہٹاتے ہوئے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کردیا گیا تھا۔

    پی ٹی آئی کے مزید 70 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل

    نوجوان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف بڑے پیمانے پراحتجاج کیا گیا ، انسداد دہشتگردی عدالت نے 25 جنوری 2019 کو راؤ انوار پر فردجرم عائد کرتے ہوئے نقیب اللہ محسود کیخلاف دہشت گردی، اسلحہ و بارود رکھنےکے الزام میں دائر5 مقدمات خارج کرتےہوئے الزامات کو گمراہ کن قراردیا تھا-

    اس موقع پر انسداد دہشتگردی عدالت میں سیکیورٹی سخت رہی جبکہ غیرمتعلقہ افراد اور میڈیا کےعدالتی احاطے میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی اس کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت دیگرملزمان پر25 مارچ 2019 کو فردجرم عائد کی گئی تھی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا تھا، مقدمے میں ملزمان کے خلاف 60 گواہان تھےعدالت نے مدعی مقدمہ اور ملزمان کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد 14 جنوری کوفیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    کامسیٹس یونیورسٹی میں طلبا سے غیر اخلاقی سوالات پوچھنے والا لیکچراربرطرف

  • دانیہ شاہ کو سندھ ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

    دانیہ شاہ کو سندھ ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ بڑا ریلیف دے دیا-

    باغی ٹی وی: سندھ ہائیکورٹ میں دانیہ شاہ کی ضمانت کی رقم کم کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی دوران سماعت عدالت نے دانیہ کی والدہ سے مکالمہ کیا کہ آپ کے پاس کتنے پیسے ہیں، اس پر خاتون نے کہا کہ میرے پاس کچھ نہیں ہے۔

    عمران خان کا صدر مملکت کو خط،سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیانات پر تحقیقات کا مطالبہ

    عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کے اکاؤنٹ سے پیسوں کی ٹرانزیکشن تو ہوئی ہے، سچ بتائیں آپ کے پاس کتنے پیسے ہیں؟ عدالت کے استفسار پر دانیہ کی والدہ نے کہا کہ میرا داماد بینک میں ہے اور میری چیک بک بھی اس کے پاس ہے۔

    بعد ازاں عدالت نے درخواست کو نمٹاتے ہوئے دانیہ شاہ کی ضمانت کی رقم کو 20 لاکھ سے کم کرکے 5 لاکھ کردیا۔

    واضح ر ہےکہ مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے دو روز قبل دانیہ شاہ کی ضمانت منظور کی تھی اور دانیہ کو 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا-

    عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت کا تحریری حکمنامہ بھی جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ویڈیو وائرل کرنے کا الزام مزید تحقیقات کا متقاضی ہے، سرکاری وکیل کے مطابق ملزمہ نے ایک انٹرویو میں ویڈیو بنانے کا اعتراف کیا، اس واقعہ کے دو گواہان ہیں جو کہ کیمرا مین اور انٹرویور ہیں۔

    مریم نواز نے خود کو موجودہ حکومت سے الگ قرار دے دیا

    تحریری حکمنامے میں کہا گیا تھا کہ ماتحت عدالت دونوں گواہوں کے بیان کی روشنی میں بہتر فیصلہ کرسکتی ہے، ملزمہ کے مطابق جس موبائل فون میں ویڈیو تھی اسے فروخت کردیا تھا، حیران کن طور پر ایف آئی اے نے فروخت شدہ موبائل فون برآمد کیا نہ ہی موبائل خریدنے والے سے انکوائری کی۔

    عدالت نے کہا تھا کہ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ عورت پرپرائیویسی کی خلاف ورزی کا اثر مرد پر پڑنے والے اثرات سے کہیں زیادہ ہے ، مجرموں کو سزا ملنی چاہیے لیکن ضمانت کے اس مرحلے پر عورت مرد سے زیادہ رعایت کی حقدار ہے اس بات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ ملزمہ 18 سالہ لڑکی ہے جس کی شادی کم عمری میں کر دی گئی تھی۔

    خیبر پختو نخوا انتخابات: عدالت نے گورنر کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت دے دی

    دوسری جانب عدالت نے دانیہ شاہ کو انٹرویو اور سوشل میڈیا پر بیانات دینے سے روک دیا تھا عدالت نے ملزمہ دانیہ کو براہ راست یا کسی بھی طریقے سے کیس کے گواہوں سے رابطہ کرنے سے بھی روکا حکم دیا کہ اگر ملزمہ نے ضمانت کا غلط فائدہ اٹھایا تو ضمانت منسوخ کردی جائے گی، دانیہ شاہ پر الزامات کے حوالے سے ٹرائل کورٹ فیصلہ کرے گی۔

    دوسری جانب ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ مرد ہو یا عورت، قانون دونوں کے لیے برابر ہے۔

    واضح رہے کہ دانیہ پر عامر لیاقت کی نجی ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے جس پر مرحوم کی بیٹی دعا عامر نے مقدمہ درج کروایا تھاعامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں، انہیں دسمبر 2022 میں ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔

    معروف صحافی رانا مبشر نے نجی خبررساں ادارے کو خیرباد کہہ دیا

  • چڑیا گھروں اور جانوروں کی قانونی حیثیت سےمتعلق کیس:عدالت نے تیاری کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیدی

    چڑیا گھروں اور جانوروں کی قانونی حیثیت سےمتعلق کیس:عدالت نے تیاری کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیدی

    کراچی: کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے چڑیا گھروں اور جانوروں کی قانونی حیثیت سےمتعلق کیس کی سماعت میں عدالت نے سرکاری وکیل کو تیاری کےلیے ایک ہفتے کی مہلت دیدی-

    باغی ٹی وی: کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے چڑیا گھروں اور جانوروں کی قانونی حیثیت سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی سیکریٹری جنگلات وجنگلی حیات اور چیف کنزرویٹر سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے دونوں افسران کی قانون سے لاعلمی کے باعث 21 فروری تک تیاری کےلیے مہلت مانگ لی-

    سرکاری وکیل نے کہا کہ 2020میں نیا قانون بنا ہے ابھی اس پر عملدرآمد میں مسائل ہیں،چیف جسٹس نے وکیل سے سوال کیا کہ 2021میں یہ درخواست آ چکی ہے،آپ کے محکمے کا جواز کیا ہے؟-

    سیکریٹری جنگلات وجنگلی حیات نے عدالت میں انکشاف کیا کہ کے ایم سی اور ڈی ایم سیز نے محکمے سے اجازت نہیں لی،جس پر سندھ ہائیکورٹ نے انکشاف کیا کہ اگر اجازت نہیں لی گئی تو محکمے نے کیا اقدامات کیے ؟-

    کے پی اسمبلی کے انتخابات : الیکشن کمیشن اورگورنر سے تحریری جواب طلب

    چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کو اپنے اختیارات کا علم ہی نہیں،اختیار کا جب پتہ چلے گا جب آپ قانون پڑھیں گے،ایک دوسرے کی شکل دیکھنے کا فائدہ نہیں-

    سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے دونوں افسران اور سرکاری وکیل کو تیاری کےلیے ایک ہفتے کی مہلت دیدی-

    بلدیاتی الیکشن التوا: وزیراعلیٰ سندھ اورسیکٹریری بلدیات کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست نمٹا دی

  • بلدیاتی الیکشن التوا: وزیراعلیٰ سندھ اورسیکٹریری بلدیات کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست نمٹا دی

    بلدیاتی الیکشن التوا: وزیراعلیٰ سندھ اورسیکٹریری بلدیات کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست نمٹا دی

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات کے ممکنہ التوی سے متعلق وزیر اعلی سندھ، سیکٹریری بلدیات کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست واپس لینے پر نمٹادی۔

    باغی ٹی وی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو بلدیاتی انتخابات کے ممکنہ التواء سے متعلق وزیر اعلی سندھ، سیکریٹری بلدیات کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    توہین الیکشن کمیشن کیس میں اسد عمر نے اپنا جواب جمع کرا دیا

    جماعت اسلامی کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ بلدیاتی انتخابات ہوچکے، درخواست واپس لینا چاہتا ہوں، عدالت نے جماعت اسلامی کی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان، وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر بلدیات کو درخواست میں فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا تھا کہ مدعہ علیہان نے انتخابات روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو مراسلہ لکھا مراسلہ لکھنے پر وزیر اعلیٰ سندھ اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

  • ویڈیو لیک کیس:سندھ ہائی کورٹ نےدانیہ شاہ کی ضمانت منظور کرلی

    ویڈیو لیک کیس:سندھ ہائی کورٹ نےدانیہ شاہ کی ضمانت منظور کرلی

    سندھ ہائی کورٹ نے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی ویڈیو لیک کیس میں دانیہ شاہ کی ضمانت منظور کرلی۔

    باغی ٹی وی : سندھ ہائی کورٹ نے دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر آج (منگل کو) فیصلہ سنایا جو 8 فروری کو محفوظ کیا گیا تھا۔

    جنوری2023 کیلیے 533.453ارب کا ٹیکس ہدف مقرر
    توشہ خانہ میں عمران خان کا گھٹیا کردار سامنے آیا ہے. وزیر داخلہ راناثنااللہ
    جنوبی ایشیا میں پاکستان روس کا اہم اتحادی ہے. صدر پیوٹن
    لیونل میسی کی پی ایس جی رونالڈوکی سعودی آل اسٹارزٹیم کے خلاف فتح

    اس سے قبل کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ان کی ضمانت مسترد کردی تھی، بعد ازاں انہوں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور موقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے اس لیے جوڈیشل ریمانڈ ختم کرکے ان کی ضمانت منظور کی جائے۔

    ہائی کورٹ نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے 200,000 روپے کے ضمانتی بانڈز جمع کرانے کا حکم دیا۔

    دانیہ شاہ، آنجہانی ٹیلی ویژنسٹ ڈاکٹر عامر لیاقت کی بیوہ، کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے دسمبر 2022 میں جنوبی پنجاب کے شہر لودھراں سے مبینہ طور پر اپنے شوہر کی نجی ویڈیوزبنانے اور وائرل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس سے وہ صدمے کا شکار ہو گئے تھے۔

    وزیر خارجہ کی جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر سے ملاقات
    حدیقہ میمن کیس:اجتماعی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا
    ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، دہشت گردانہ حملے پرتشویش کا اظہار

    اس حوالے سے عامر لیاقت کی پہلی بیوی بشریٰ کی بیٹی کی جانب سے شکایت درج کروائی گئی تھی۔