Baaghi TV

Tag: سندھ ہائیکورٹ

  • عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

    عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

    باغی ٹی وی: سندھ ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی کراچی سے حراست میں لینے کے بعد گمشدگی کے خلاف در خو است کی سماعت ہوئی درخواست گزار کے وکیل بیرسٹرعلی طاہر نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ رواں سال 9 ستمبر کو عثمان ڈار کو حر است میں لیا گیا، ملیر کینٹ میں جہاں سیولین کو اندر آنے کی اجازت نہیں وہاں درجن لوگوں سمیت ان کو حراست میں لیا۔

    وکیل نے کہا کہ عثمان ڈار کو ملیر کینٹ کے علاقے سے درجنوں مسلح اور سادہ لباس اہلکار اپنے ساتھ لے گئے، اور ان کی سیالکوٹ میں واقع فیکٹری اور رہائش گاہ بھی سیل کردی گئی ہے عدالت سے استدعا کی کہ عثمان ڈار کی گرفتاری نگران حکومت کی بدنیتی ہے، ہم نے ان کی گمشدگی سے متعلق درخواست جمع کرادی تھی، عدالت عثمان ڈار کی نظر بندی غیر قانونی قرار دے۔

    یو اے ای نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ بند کردی

    متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کیلئے کسی جانب سے پولیس سے رجوع نہیں کیا گیا سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عثمان ڈار پولیس کی تحویل میں نہیں ہے۔

    عدالت نے پولیس کوعثمان ڈارکی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس سے 3 اکتوبر سے رپورٹ طلب کرلی۔

    افغانستان میں امن سے خطے میں استحکام آئےگا،نگران وزیر خارجہ

  • سانحہ بلدیہ ٹاؤن:طلبی کے باوجودعدالت سیکرٹری داخلہ اور آئی جی کے پیش نہ ہونے پر برہم

    سانحہ بلدیہ ٹاؤن:طلبی کے باوجودعدالت سیکرٹری داخلہ اور آئی جی کے پیش نہ ہونے پر برہم

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس میں طلبی کے باوجود وفاقی سیکرٹری داخلہ، آئی جی اور سیکرٹری داخلہ کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔

    باغی ٹی وی : جسٹس کےکے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے ملزم حماد صدیقی کو پاکستان واپس لانے سے متعلق سماعت ہوئی عدالت کی طلبی کے باوجود وفاقی سیکریٹری داخلہ، آئی جی اور ہوم سیکریٹری سندھ پیش نہیں ہوئےڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا، سیکشن افسر وزارتِ داخلہ اور فوکل پرسن محکمہ داخلہ سندھ پیش ہوئے۔

    سندھ ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مفرور ملزم حماد صدیقی کو واپس لانے سے متعلق آئندہ سماعت پر چیف سیکریٹری سندھ اور وفاقی سیکریٹری یا ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کو پیش ہونے کا حکم دے دیا-

    چوہدری پرویزالٰہی کوپیش نہ کرنےپرآئی جی اسلام آباد کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کے کے آغا نے کیس کی سماعت میں ریمارکس دیئے کہ 259 شہری جاں بحق ہوگئے کسی کو اس کا احساس ہی نہیں، وزارت داخلہ کی کارکردگی بہت ناقص ہے بلکہ غفلت کے مرتکب ہوئے ہیں عدالت نے کہا کہ اتنےافراد کی ہلاکت کے کیس کو اس کے معیار کے مطابق فالو نہیں کیا گیا۔

    شیخ رشید کی گرفتاری کےخلاف درخواست دائر

    عدالت میں وزارتِ داخلہ کے سیکشن افسر ڈاکٹر جی ایم محمودی نے بتایا کہ حماد صدیقی کی گرفتاری کے لیے متعدد الرٹ جاری کیے، 26جنوری 2017 کو 5 سال کے لیے ریڈ وارنٹ جاری ہوئے تھے اس پر عدالت نے کہا کہ جنوری 2022 میں ریڈ وارنٹ کی مدت ختم ہوگئی ہےوزارت داخلہ کی کارکردگی بہت ناقص ہے، بلکہ غفلت کے مرتکب ہوئے ہیں اتنے آدمیوں کی ہلاکت کے معاملے کو اس کے معیار کے مطابق فالو نہیں کیا گیا فیکٹریوں میں حفاظتی انتظامات کی رپورٹ کون سا محکمہ پیش کرے گا۔ سرکاری وکلاء کی جانب سے جواب نہیں دیا گیا۔

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ،بنچ تاخیرکا شکار

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ چلیں چیف سیکریٹری کو بلایا ہے، وہی بتائیں گے سیکریٹریز کے رویئے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت نے اگلی سماعت پر چیف سیکرٹری سندھ اور وفاقی سیکرٹری یا ایڈیشنل سیکرٹری کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی۔

  • شہری کو 12 لاکھ کا بل بھیجنے پرکےالیکٹرک اور نیپرا حکام کو نوٹس جاری

    شہری کو 12 لاکھ کا بل بھیجنے پرکےالیکٹرک اور نیپرا حکام کو نوٹس جاری

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے شہری کو بجلی کا بل 12 لاکھ روپے بھیجنے پر کے الیکٹرک اور نیپرا حکام کو نوٹس جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی : سندھ ہائی کورٹ میں شہری کی جانب سے بجلی کا زائد بل بھیجنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ناظم آباد کے شہری نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے ناجائز بل بھیجا گیا، ہائیڈرنٹ چلانے کے جھوٹے الزام میں 12لاکھ کا بل بھیجا گیا۔

    عدالت نے درخواست گزار استفسار کیا کہ تو آپ ہائیڈرنٹس چلاتے ہیں جس پر درخواست گزار نے کہا کہ نہیں جج صاحب میں ایک رہائشی گھر میں رہتا ہوں عدالت نے کہا کہ گھر کی تصاویر ہیں تو دکھائیں جس پر درخواست گزار نے کہا کہ گھر کی تصاویر اس وقت موجود نہیں ہیں، بل ادا نہ کرنے کی صورت میں بجلی بھی منقطع کردی گئی ہے۔

    پی آئی اے نے لیز کے واجبات ادا نہ ہونےپر پانچ طیارے گراؤنڈ کر دیئے

    عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے کے الیکٹرک کے آفس سے رجوع کیا ؟جس پر شہری نے بتایا کہ میں کے الیکٹرک کے دفتر گیا، تو انہوں نے بل 12لاکھ سے 8 لاکھ کردیا عدالت نے استفسار کیا کہ آپ ابھی کیا چاہتے ہیں؟ جس پر شہری نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کیس میں اسٹے آرڈر دیا جائے جس پر عدات نے حکم دیا کہ آپ ابھی موجودہ بل ادا کریں۔

    عدالت نے کے الیکٹرک اور نیپرا حکام کو نوٹس جاری کردیئے، اور فریقین سے 20 ستمبر تک تحریری جواب طلب کرلیا، اور سماعت ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں نیپرا میں کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں کراچی کے صارفین نے شکایات کے انبار لگا دیئےکراچی کے صارفین کے لیے مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت میں کراچی کے صنعتی و گھریلو صارفین سیخ پا ہو گئے اور انہوں نے سماعت کے دوران نیپرا اتھارٹی کو قیمتوں میں اضافے پر اپنی شکایات اور پریشانیوں سے آگاہ کیا۔ صارفین نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست کو مسترد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    سائفر کیس:خصوصی عدالت کی پراسیکیوشن کی سماعت میں وقفے کی استدعا مسترد

    دوران سماعت امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے بھی کراچی کے بجلی صارفین کو تحفظ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک سب سےمہنگی بجلی بناتا ہےحقیقت میں کےالیکٹرک کا لائسنس کینسل ہونا چاہیے تھاکے الیکٹرک نے اربوں کی انویسٹمنٹ کا کہا، اب تک کے الیکٹرک نے سرمایہ کاری نہیں کی۔ کیسے لائسنس آگے دیا گیا الزام عائد کیا کہ بجلی چوری میں براہ راست کے الیکٹرک ملوث ہے۔ لائن لاسز نقصانات اور بہت کچھ وصولیاں صارفین سے ہو رہی ہیں۔ کے الیکٹرک مافیا کا ساتھ دے رہی ہے، مجرمانہ کارروائی میں ملوث ہے۔ کے الیکٹرک کے ایفیشنٹ پلانٹ نہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں۔

    پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی،لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری

  • ملزمان کو سزا دینا چاہتے ہیں کیا کریں جب شواہد ہی نہیں آتے،عدالت

    ملزمان کو سزا دینا چاہتے ہیں کیا کریں جب شواہد ہی نہیں آتے،عدالت

    سندھ ہائیکورٹ ،تھانہ آرام کی حدود میں زیادتی کے کیس میں ملزم فرہاد کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی

    عدالت کے حکم پر آئی جی سندھ رفعت مختار پیش ہوئے، جسٹس امجد علی ستہو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی صاحب پچھلے پندرہ سالوں جو تباہی سندھ میں ہوئی ہے کہیں بھی نہیں ہوئی، جسٹس امجد علی ستہو نے آئی جی سندھ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں چار چھ مہینے بعد آپ کہاں ہوں گے مگر جاتے جاتے سندھ کے عوام پر احسان کرجائیں، تفتیشی افسر کو تفتیش کے لیے ایک ہاتھ سے چیک دیا جاتا ہے دوسرے ہاتھ سے لے لیا جاتا ہے، زیادتی کے کیسز میں نا تفتیش ہوتی ہے نا شناخت پریڈ،تفتیشی افسران کہتے ہیں ہمیں فنڈز ہی نہیں ملتے تفتیش کے لیے پیسہ اپنی جیب سے کیوں لگائیں، تفتیش کے لیے فنڈز ہر ضلع کو دہنےکے بجائے براہ راست تھانے کو کیوں نہیں دیے جاتے؟ تھانے کو تفتیش کے لیے پیسہ دیں گے تو ان سے جواب طلبی بھی ہوگی،سندھ کے لوگوں کی آپ پر نظریں ہیں،

    آئی جی سندھ نے عدالت میں کہا کہ دو چار مہینے کے بعد سندھ میں چیزیں تبدیل ہوتی نظر آئے گی،پولیس میں مانیٹرنگ کا میکنزم بنادیا ہے،پورے صوبے میں میں خود مانیٹرنگ کروں گا،فنڈز کی مانیٹرنگ بھی میں خود کروں گا،جسٹس امجد علی ستہو نے استفسار کیا کہ اس کیس میں ہم تفتیشی افسر سے پوچھا اس ملزم کو کیوں گرفتار کیا؟ تفتیش افسر نے جواب دیا اس کا بڑا بھائی ڈاکے مارتا تھا اس لیے اسکو بھی گرفتار کیا، پچھلے 15 سالوں میں سندھ میں بہت تباہی ہوئی ہے،شکار، جیکب آباد، کندھ کوٹ، لاڑکانہ اور دیگر شہروں کا تو اور بھی برا حال ہے، پولیس سمیت ہر محکمے میں 5 ہزار میں سے 2 ہزار ڈیوٹی پر ہوتے ہیں باقی ویزا لے کر ملک سے باہر ہوتے ہیں، کوئی ویزا لے کر لندن چلا جاتا ہے کوئی پیرس چلا جاتا ہے،پولیس والے، ٹیچر، ڈاکٹرز تقریباً سارے محکموں سے سرکاری ملازم ویزا لے کر ملک سے باہر چلے جاتے ہیں،یہ تو صوبے کا حال ہوگیا ہے، کراچی میں تو پھر بھی تفتیشی افسران کچھ نہ کچھ کرلیتے ہیں، کرچی میں چھالیہ والا بھی پولیس کو دو کروڑ دے دیتا ہے، شکار پور، کندھ کوٹ، کشمور میں بھی تو چھالیہ والا نہیں ہے، 15 سال بہت تباہی ہوئی ہے، سندھ میں قتل کیس کی ٹھیک سے تفتیش نہیں ہوتی، بکری، بھینس چوری ڈکیتی کیسز کی کیا تفتیش ہوگی، عدالت ملزمان کے خلاف فائل ٹوٹلتی رہ جاتی ہیں، کہیں شواہد ہی نہیں ملتے،ہم ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک جاتے ہیں ملزمان کے خلاف عدالت میں کوئی شواہد پیش نہیں کیے جاتے، جب ملزم چھوٹ جاتے ہیں تو دوسرے دن بیان آجاتا ہے، ہم پکڑتے ہیں عدالت ملزم چھوڑ دیتی ہے،ہم بھی اسی سوسائٹی کا حصہ ہیں ملزمان کو سزا دینا چاہتے ہیں، مگر کیا کریں جب شواہد ہی نہیں آتے تو ملزمان کو کیسے جیل میں رکھیں،

    عدالت نے ذیادتی کیس کے ملزم فرہاد کی درخواست ضمانت مسترد کردی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شواہد کی روشنی میں ملزم فرہاد کو ضمانت نہیں دی جا سکتی،

    سابق رکن اسمبلی کے بیٹے کے ہاتھوں خاتون کی عصمت دری،بنائیں فحش ویڈیو

    مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار

    شہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    یونیورسٹی میں فحش ویڈیوز اور مبینہ نشے کی فروخت،عدالت میں درخواست دائر

    کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں

    محکمہ صحت لاہور کا کمال،سیمینار کے دوران فحش ویڈیو چل گئی

  • کس کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے؟مئیر کراچی کو بلائیں،عدالت برہم

    کس کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے؟مئیر کراچی کو بلائیں،عدالت برہم

    سندھ ہائیکورٹ: شہر بھر کے بڑے پارکوں میں عوامی داخلہ فیس کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی

    جسٹس عرفان سعادت خان کے ایم سی وکیل پر برہم ہو گئے، جسٹس عرفان سعادت خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کس کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں،عوامی داخلہ فیس ختم کرکے پارکنگ فیس شروع کردی،ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی داخلہ فیس کا نام پارکنگ فیس میں بدل دیں،مئیر کراچی کو بلائیں، وہ وضاحت دیں، وکیل کے ایم سی نے کہا کہ ایسا نہیں جیسا درخواست گزار نے کہا، جواب کی مہلت دی جائے، مئیر کراچی کی طلبی سے پہلے ہمارا موقف سنا جائے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چار اکتوبر تک وضاحت دیں ورنہ مئیر کراچی کو طلب کریں گے، عدالت نے کیس کی سماعت چار اکتوبر کے لیے ملتوی کردی

    کے ایم سی وکیل اور درخواست گزار طارق منصور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،طارق منصور ایڈووکیٹ نے داخلہ فیس سے متعلق رسید عدالت میں پیش کردی ،طارق منصور ایڈووکیٹ نے کہا کہ کے ایم سی نے عوامی داخلہ فیس ختم کرکے پارکنگ شروع کردی، مجھے پارک میں فری جانے سے روکا گیا کہ پارکنگ فیس کے بغیر داخل نہیں ہوسکتے،

    گزشتہ سماعت پر کے ایم سی حکام نے جواب جمع کرایا تھا ،جس میں کے ایم سی حکام نے کہا کہ عوامی داخلہ فیس سے متعلق ٹینڈرز منسوخ کردیا گیا، ٹینڈرز منسوخی کے بعد درخواست قابل سماعت نہیں،عدالت نے عوامی داخلہ فیس کے ٹینڈرز کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا تھا ،

    سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ نے پارکوں میں عوامی داخلہ فیس پر پابندی عائد کی، سپریم کورٹ کا پارکوں میں عوامی داخلہ فیس نہ لینے کا حکم ہے،سپریم کورٹ پابندی کے باوجود ٹینڈرز جاری کیے گئے،ہل پارک، جھیل پارک، امیر خسرو پارک پر فیس عائد کی جا رہی ہے،بیچ ویو پارک کلفٹن، پولو گراونڈ پر بھی داخلہ فیس عائد کی جا رہی ہے،ڈائریکٹر پارکس کو ٹینڈرز جاری کرنے سے روکا جائے، سیکرٹری بلدیات، ایڈمنسٹریٹر کراچی، ڈی جی پارکس درخواست میں فریق ہیں

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

    پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

    لاہور میں فوگ کے ساتھ اسموگ کا بھی راج ہو چکا

  • سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس:ملزمان کی پھانسی کی سزا برقرار رکھنے کا تحریری حکمنامہ جاری

    سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس:ملزمان کی پھانسی کی سزا برقرار رکھنے کا تحریری حکمنامہ جاری

    سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ کیس میں ملزمان کی سزائے موت کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے پھانسی کی سزا برقراررکھنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ کیس میں انتہائی غیر معیاری اور ناقص تفتیش کا انکشاف ہوا ، عگمراہ کن ایف آئی آر کے ذریعے اصل مجرموں کو تحفظ فراہم کیا گیا گواہان خوف کی وجہ سے سامنے نہیں آئے اور پولیس نے بھی بھتہ وصولی کو سامنے لانے سے گری کیا،تحقیقاتی کمیشن نے بھی آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے ماہرین سے کیمیکل تجزیہ کرانے سے گریز کیا ، بڑی تعداد میں انسانوں کی ہلاکت کا سوگ تو منایا گیا مگر آئندہ ایسے واقعات کو روکنے کیلئے اقدامات نہیں کیے گئے۔

    عدالت نےفیصلےمیں لکھا کہ مختلف ادارے اور تنظیمیں ہلاک شدگان کےورثا کو معاوضہ ادا کرنےکا کریڈٹ لینے کے مقابلے میں مصروف تھیں،عدالت کے سامنے اتفاق سے واقعہ کے3 سال بعدرضوان قریشی کی جےآئی ٹی رپورٹ سامنےآئی اگر یہ رپورٹ سامنے نہ آتی تو اصل مجرم اس ہولناک اورلرزہ خیز جرم کے بعد فرارہو چکےہوتے پولیس نےحقائق تک پہنچنے کیلئے درست تفتیش تک نہیں کی، فیکٹری مالکان اور متعلقہ محکموں پرحفاظتی اقدامات نہ ہونے کا الزام لگا کر اپنی ذمہ داری سے گریز کیا گیا۔

    بھارتی شمسی ریسرچ مشن آدتیہ- ایل 1 کامیابی کے ساتھ تیسرے مدار میں داخل

    سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے تمام فیکٹری مالکان کو آگ لگنے سے متعلق ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کا حکم دیتے ہوئے صوبائی حکومت کو تمام فیکٹریوں کا معائنہ کرانے کا حکم بھی دیا سندھ حکومت 6 ہفتے میں تمام فیکٹریوں میں حفاظتی اقدامات سے متعلق معائنہ کرکے رپورٹ تیار کرے۔

    فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ ایک ہزارسے زائد مزدوروں کی فیکٹری کو جلانے کا اتنا سنگین فیصلہ ایم کیو ایم کی اعلیٰ ترین قیادت کی منظوری کے بغیر نہیں کیا جاسکتا، پولیس نے تفتیشی میں اس اہم زاویے کو نظر اندازکیا کے ٹی سی ارکان سے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر ملاقاتیں ہوتی رہیں حماد صدیقی ایک اشتہاری مجرم اور 10 سال سے زائد عرصہ سے بیرون ملک فرار ہے مگر اسے واپس نہیں لایا گیا۔

    عدالت نے حماد صدیقی کو وطن واپس لانے سے متعلق اقدامات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ اور سیکریٹری محکمہ داخلہ سندھ کو رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیاسندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ حکام خود پیش ہوں یا سینئر افسران کے ذریعے 18 ستمبر کو رپورٹ پیش کی جائے۔

    ملک کا نام انڈیا سے بدل کر بھارت کرنے کا منصوبہ "مضحکہ خیز” ہے،راہول گاندھی

    واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ملزمان عبدالرحمان بھولا اور زبیر چریا کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد کردیں ہیں عدالت نے عبدالرحمان بھولا اور زبیر چریا کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ملزمان کی پھانسی کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دیا ہےعدالت نے 4 ملزمان ایم کیو ایم رہنما، سابق صوبائی وزیر رؤف صدیقی، عبدالستار، اقبال ادیب خانم اور عمر حسن کی بریت کے خلاف سرکار کی اپیلیں مسترد کر دیں ایم کیوایم رہنما رؤف صدیقی،عبدالستار، اقبال ادیب خانم، اور عمر حسن کو عدم شواہد پر بری کردیا تھا۔

    سندھ ہائی کورٹ نے عمر قید پانے والے 4 ملزمان شاہ رخ، فضل، ارشد محمود، علی محمد کی عمر قید کے خلاف اپیلیں منظور کر لیں اور ان کی سزا کالعدم قرار دے دی سندھ ہائیکورٹ نے رواں برس 29 اگست کو سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے ملزمان کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    سکھر سے 2 ہزار سے زائد چینی کی بوریاں برآمد

    عدالت میں ملزمان اور پراسیکیوشن کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جسٹس کریم خان آغا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا ہے-

    واضح رہے کہ 11 ستمبر2012 کوسینکٹروں محنت کش خوفناک آتشزدگی سے فیکٹری میں جل کرکوئلہ بن گئے کیس چلا تو 2020 میں عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ فیکٹری میں آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی تھی برسوں کی چھان بین کے بعد پتہ چلا کہ ملزمان نے ایم کیو ایم کی کراچی تنظیمی کمیٹی کے سربراہ حماد صدیقی کے حکم پر بھتے کی ادائیگی نہ ہونے پر فیکٹری میں آگ لگائی، مقدمے میں 400 گواہوں سمیت تمام فرانزک ثبوت بھی پیش کئے گئے متاثرین کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدے بھی اب تک پورے نہیں کیے گئے۔

    ٹھٹھہ میں فقیرگولائی کےقریب کاراورٹرک میں تصادم،چارافراد جاں بحق

  • سندھ ہائیکورٹ کا لاپتہ افراد کے مقدمات درج کرنے کا حکم

    سندھ ہائیکورٹ کا لاپتہ افراد کے مقدمات درج کرنے کا حکم

    سندھ ہائیکورٹ: لاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی

    عدالت نے گمشدہ افراد کے مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے پولیس کو حسن علی مگسی کی گمشدگی کا مقدمہ کلفٹن تھانے درج کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے قربان، عاشق اور سعد اللہ کی گمشدگی کا مقدمہ گلشن معمار میں درج کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مقدمات درج کرکے آئندہ سماعت پر تحقیقاتی رپورٹ پیش کی جائے،

    پولیس نے عدالت میں کہا کہ محمد صدیق سمیت چار افراد لاپتا نہیں بلکہ ملزم ہیں نوی آباد پولیس کو مطلوب تھے، محمد صدیق، قمر، فیاض اور جہانگیر خان جامشورو جیل میں ہیں،عدالت نے چاروں کی بازیابی سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں، پولیس نے کہا کہ لاپتا شہری محمد عادل بھی گھر واپس آ گیا ہے،عدالت نے محمد عادل کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹادی

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    واضح رہے کہ لاپتہ افراد کیس میں ایک گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیا آپ کو معلوم ہے جبری گمشدگی کیا ہوتی ہے؟ جبری گمشدگی سے مراد ریاست کے کچھ لوگ ہی لوگوں کو زبردستی غائب کرتے ہیں، جس کا پیارا غائب ہو جائے ریاست کہے ہم میں سے کسی نے اٹھایا ہے تو شرمندگی ہوتی ہے، ریاست تسلیم کرچکی کہ یہ جبری گمشدگی کا کیس ہے،انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی جس کے ساتھ ہوتی ہے وہی جانتا ہے، بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے، اگر آپ ان چیزوں کو کھولیں گے تو شرمندگی ہو گی

  • حریم شاہ کے شوہرکی بازیابی کی درخواست پرمحکمہ داخلہ، آئی جی سمیت دیگرکو نوٹس جاری

    حریم شاہ کے شوہرکی بازیابی کی درخواست پرمحکمہ داخلہ، آئی جی سمیت دیگرکو نوٹس جاری

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کی بازیابی سے متعلق درخواست پر محکمہ داخلہ، آئی جی سمیت دیگرکو نوٹس جاری کردیئے۔

    باغی ٹی وی: جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ اور دیگر کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

    دائر درخواست میں بلال شاہ کی والدہ بی بی شہزادی بیگم نے موقف اپنایا ہے کہ بلال شاہ کو 26 اگست کو نامعلوم افراد مین کورنگی روڈ سے اغوا کر کے لے گئے میرے بیٹے کیخلاف کوئی کیس نہیں بلال شاہ ایک ہفتہ قبل لندن سے کراچی پہنچے تھے بلال شاہ اپنی والدہ سے ملاقات کے بعد گھر سے نکلے، تو انہیں مین کورنگی روڈ سے اغوا کر لیا گیاڈیفنس تھانے میں درخواست بھجوادی، پولیس تاحال بازیاب نہیں کرواسکی۔

    آمدن سے زائد اثاثہ جات:آغا سراج درانی کی ضمانت منظور

    سینیئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس ایس پی) جنوبی کراچی شیراز نذیر نے کہا تھا کہ ایف آئی آر نمبر 533/23 حریم کے شوہربلال شاہ کی والدہ بی بی شہزادی بیگم کی مدعیت میں درج کی گئی ہےوالدہ کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کو27 اگست کو کراچی کے علاقے قیوم آباد بلاک بی کی گلی نمبر 6 میں میں گھر سے نکلنے کے بعد اغواء کیا گیا گھر سے نکلنے کے بعد مین روڈ پر تین مختلف گاڑیوں میں سوار نامعلوم افراد نے انہیں اغواء کیا تھا۔

    والدہ کے مطابق نامعلوم افراد ان کے بیٹے کی گاڑی بھی ساتھ لے گئے، جس سے اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوسکا اور ایف آئی آر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

    جے جے وی ایل ریفرنس:ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کی درخواست منظور

    یاد رہے کہ حریم شاہ نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ شوہر بلال شاہ گزشتہ ہفتے لندن میں میرے ساتھ تھے جب وہ کراچی پہنچے تو انہیں سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے اغواء کرلیا۔

  • جے جے وی ایل ریفرنس:ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کی درخواست منظور

    جے جے وی ایل ریفرنس:ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کی درخواست منظور

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے 17 ارب روپے کرپشن کے جے جے وی ایل ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم حسین سمیت دیگر ملزمان کی احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنس واپس چئیرمین نیب کو ارسال کرنے کا حکم دیا-

    باغی ٹی وی: جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کیخلاف 17 ارب روپے کرپشن جے جے وی ایل ریفرنس میں نئی ترمیم کے بعد احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا،عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کی درخواست منظور کرلی۔

    جسٹس کے کے آغا نے فیصلے میں کہا کہ اب نئی ترمیم آگئی ہے، قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہےعدالت نے ریفرنس واپس چئیرمین نیب کو ارسال کرنے کا حکم دیدیا۔

    وٹامن سپلیمنٹس پھیپھڑوں کےکینسربڑھنےاورپھیلنےکاسبب بن سکتا ہے،تحقیق

    ڈاکٹر عاصم حسین سمیت دیگر کی جانب سے احتساب عدالت کے دائر اختیار کو سندھ ہائیکورٹ میں چینلج کیا گیا تھا پراسیکیوٹر نیب نے دلائل میں کہا تھا کہ سوئی ڈی سی اور سوئی سدرن گیس کمپنی سرکاری ادارے ہیں ڈاکٹر عاصم نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر من پسند کمپنیوں کو گیس فراہم کی ہم پارلیمنٹ کے حق سے انکار نہیں کرسکتے لیکن ملزمان کی بریت کیخلاف ہیں، جسٹس کے کے آغا نے کہا اب نئی ترمیم آ گئی ہے، قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا ہم پارلیمنٹ کے حق سے انکار نہیں کر سکتے لیکن ملزمان کی بریت کے خلاف ہیں۔

    مافیا گٹرز کے ڈھکنوں کی چوری میں سرگرم ہے، مرتضیٰ وہاب

    وکیل صفائی فاروق ایچ نائک نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ نیا قانون بننے کے بعد یہ ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ سماعت میں نہیں رہا۔ یہ ریفرنس بنیادی طور پر اختیارات کے غلط استعمال سے متعلق ہے۔ لیکن قانون کے مطابق یہ ثابت کرنا ضروری ہے کہ اختیارات استعمال کرنے والے نے کوئی مالی فائدہ اٹھایا ہو سرکاری کمپنیز کو گیس فراہم کرکے ڈاکٹر عاصم سمیت کسی ملزم نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔ 17 ارب روپے کرپشن کا جے جے وی ایل ریفرنس خلاف قانون ہے ریفرنس میں کئی شواہد اور اہم دستاویزات کو چھپایا گیا۔

    قبل ازیں احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کی درخواست مسترد کردی تھی۔

    بھارتی فوجی افسرنے پاکستان کی جاسوسی کے بہانےاپنی فوج کواربوں روپے کا چونا لگا دیا

  • جبران ناصراوراہلیہ کو بیرون ملک جانے سے روکنے کا اقدام غیر قانونی قرار

    جبران ناصراوراہلیہ کو بیرون ملک جانے سے روکنے کا اقدام غیر قانونی قرار

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے وکیل جبران ناصر اور ان کی اہلیہ اداکارہ منشا پاشا کی درخواست کےمحفوظ فیصلے پر حکم سناتے ہوئے ان کو بیرون ملک جانے سے روکنے کا اقدام غیر قانونی قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : سندھ ہائیکورٹ میں وکیل جبران ناصر اور ان کی اہلیہ منشا پاشا کو ائیرپورٹ سے آف لوڈ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے درخواست گزاروں کی درخواست کو منظور کرلیاعدالت نے جبران ناصر کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواست گزار اور ان کی اہلیہ کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا۔

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ دستاویزات کے مطابق جلد بازی میں دونوں نام واچ لسٹ میں شامل کیےگئے، وفاق کے وکیل نام واچ لسٹ میں شامل کرنے کی ٹھوس وجوہات پیش کرنے میں ناکام رہے اس طرح کی کارروائی آئین کے آرٹیکل 15 کی خلاف ورزی ہے آئین ہر پاکستانی شہری کو آزادانہ نقل وحرکت کی اجاز ت دیتا ہے اس لیے ایف آئی اے نے جبران ناصر اور منشا پاشا کو روک کر غیرقانونی کام کیا واچ لسٹ اور ای سی ایل ایک ہی چیزکے 2 نام ہیں محض الفاظ کا فرق ہے، واچ لسٹ میں نام شامل کرنے سے قبل متاثرہ فریق کو نوٹس دیا اور نہ ہی آگاہ کیا گیا، آخری لمحات میں کسی کو بیرون ملک جانے سے روکنا شخصی آزادی کے خلاف ہے۔

    ہزاروں سالوں سےدفن لاشوں میں سنہری زبانیں کیوں لگائی گئیں؟

    واضح رہے کہ درخواست میں جبران ناصر نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ درخواستگزار وکیل سے اختلاف ہے مگر اہلیہ کا نام کیوں شامل کیا گیا 27 جون 2023 کو اپنے اہلخانہ کے ساتھ عید کی تعطیلات گزارنے جارہے تھے، امیگریشن ڈیسک پر پہنچے تو ایگزٹ اسٹمیپ لگا کر واپس بھیج دیا گیا، ڈیوٹی پر موجود افسر نے بتایا کہ ہدایت ہے کہ آپ کو نہیں جانے دینا، ہمارا سارا سامان بھی آف لوڈ کردیا گیا یکم جون کو 10 سے 15 نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا، اغوا کا مقدمہ کلفٹن تھانے میں درج کرایا گیا جو اے کلاس کردیا گیا لہٰذا ملک سے باہر جانے سے روکنے کے عمل کو غیر قانونی قرار دیا جائے-

    ایلون مسک کا ایکس میں آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر جلد متعارف کرانے کا …

    یاد رہے کہ سماجی کارکن اور وکیل جبران ناصر ایڈووکیٹ اور ان کی اہلیہ منشاء پاشا نے بیرون ملک جانے کے لئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا تھا-