Baaghi TV

Tag: سندھ ہاوس

  • چھانگامانگاسےسندھ ہاوس تک:انسانوں کی خریدوفروخت کی منڈیاں    :یہ ہےجمہوریت؟:فواد چوہدری

    چھانگامانگاسےسندھ ہاوس تک:انسانوں کی خریدوفروخت کی منڈیاں :یہ ہےجمہوریت؟:فواد چوہدری

    اسلام آباد:چھانگامانگاسےسندھ ہاوس تک:انسانوں کی خریدوفروخت:یہ ہےشاہی جمہوریت:ناراض واپس آرہے ہیں،اطلاعات کےمطابق وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لانے والوں نے چوری چھپے رشوت کے پیسے استعمال کر کے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کی، پاکستان کے عوام کل اس سازش کو مسترد کر دیں گے،

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی بھی موجود تھے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ لاکھوں لوگوں کا سمندر اسلام آباد کی طرف گامزن ہے، گلگت بلتستان سے 20 کلو میٹر لمبی ریلی اسلام آباد پہنچ رہی ہے۔ گلگت بلتستان کے لوگ اس سے پہلے پاکستان کی سیاست میں اتنے متحرک نہیں تھے جتنے اب ہیں۔ خیبر پختونخوا، پنجاب، کراچی، بلوچستان سمیت پورا ملک تحریک انصاف کے رنگوں میں رنگا ہے۔ کل دس لاکھ سے زائد لوگ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لانے والوں نے چوری چھپے رشوت کے پیسے استعمال کر کے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کی، پاکستان کے عوام آج کے جلسے میں اس تمام عمل کو مسترد کریں گے۔ ذوالفقار علی بھٹو کے بعد آج پاکستان کی خارجہ پالیسی عمران خان کی وجہ سے آزاد ہے، پاکستانی معیشت کا پہیہ چلنا شروع ہوا ہے، پاکستان کے عوام ملکی ترقی کے خلاف سازش کرنے والوں کی سازش ناکام بنائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ تمام راستے اور قافلے پریڈ لین اسلام آباد کی طرف ہیں، جلسے کے تمام انتظامات مکمل ہیں، میڈیا کو کوریج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ آج سے ہی تمام ٹیلی ویژن اور اخبارات میں مقامی جلوسوں کی خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ڈسپلن قائم رکھیں، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی گائیڈز لائن پر عمل کیا جائے، کسی جگہ سڑک اور راستے بند نہ کئے جائیں، ایک پرامن احتجاج کے ذریعے ہم اپنے لیڈر اور وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کریں گے، انشاء اللہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جلسے کرنا تمام جماعتوں کا حق ہے، تمام چوروں کو چیلنج ہے کہ وہ اکٹھے ہو کر جلسہ کریں تاکہ لوگ بھی ان کے جلسوں کا موازنہ کر سکیں۔

    ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دو اراکین کا جواب آ گیا ہے کہ انہوں نے پارٹی ضابطے کی خلاف ورزی نہیں کی، ایک رکن سے اسد عمر کی میٹنگ ہو رہی ہے، ان کا جواب بھی آ جائے گا، امید ہے چار ارکان اسمبلی کا جواب آج ہی آ جائے گا۔

    ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے ملاقات ہو گئی ہے، آج ق لیگ سے ہو رہی ہے، رات کو دوبارہ اسد عمر، پرویز خٹک اور عمران اسماعیل کی ایم کیو ایم سے ملاقات ہوگی۔

    فواد چودھری نے ایک سوال پر کہا کہ فیک نیوز بڑی بدقسمتی ہے، شہریار آفریدی اور غلام سرور کی بات میڈیا پر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی گئی۔

  • سندھ ہاؤس پر حملے کیخلاف درخواست جمع ہوگئی

    سندھ ہاؤس پر حملے کیخلاف درخواست جمع ہوگئی

    اسلام آباد :سندھ ہاؤس پر حملے کیخلاف درخواست جمع ہوگئی،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر پی ٹی آئی ایم این اے عطاء اللّٰہ اور فہیم خان سمیت یوتھ ونگ کے حملے کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی نے تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست جمع کروادی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنما پی پی قادر مندوخیل نے سندھ ہاؤس میں ہنگامہ آرائی کےخلاف درخواست دی، درخواست تھانہ سیکرٹریٹ میں دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق درخواست میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی ایم این ایز اور کارکنان نے سندھ ہاؤس میں حملہ کیا، گیٹ توڑا، پی ٹی آئی والوں نے سندھ ہاؤس میں ارکان اسمبلی اور فیملیز پر حملے کی کوشش کی۔

    درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی کارکنان ممبران، سیکیورٹی سمیت خواتین کے سامنے گالیاں دیتے رہے، پی ٹی آئی ممبران اور کارکنان نے سندھ ہاؤس کی سیکیورٹی کو دھکے دیے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ سندھ ہاؤس میں ممبران قادر مندوخیل، عبدالقادر پٹیل، آغا رفیع اللّٰہ فیملیز کے ساتھ موجود ہیں۔

  • اگرواقعی سندھ ہاوس میں ارکان کی خرید وفروخت ہورہی ہے توپھرمیں مجرم ہوں:شہبازشریف

    اگرواقعی سندھ ہاوس میں ارکان کی خرید وفروخت ہورہی ہے توپھرمیں مجرم ہوں:شہبازشریف

    اسلام آباد :اگرواقعی سندھ ہاوس میں ارکان کی خرید وفروخت ہورہی ہے توپھرمیں مجرم ہوں:اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتمادمیں کوئی پیسوں کاعمل دخل ہے اور جیسا کہ سُننے میں آرہا ہےکہ سندھ ہاوس میں ارکان کی خریدوفروخت ہورہی ہے توپھرواقعی میں مجرم ہوں۔

    سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ تین چوہے میرا شکار کرنے نکلے ہیں، آج سوات کے لوگوں کو کہتا ہوں میں ان تینوں کا شکار کروں گا، کچھ لوگ سندھ ہاؤس میں نوٹوں کی بوریاں لے کر بیٹھے ہیں، سندھ کے عوام کا پیسہ لے کر ہمارے ایم این ایز خریدنے آئے ہیں، سیاست دانوں کے ضمیر کی قیمت 20،20 کروڑ لگا دی گئی ہے، ان کو پتا ہے عمران خان تھوڑی دیر اور رہ گیا تو ان سب نے جیلوں میں جانا ہے، الیکشن کمیشن بتائے کیا اس ہارس ٹریڈنگ کی آئین میں اجازت ہے؟

    ایک انٹرویو میں شہبازشریف نے کہا کہ عدم اعتماد ہمارا حق ہے ثابت کر دیں کہ تحریک عدم اعتمادمیں کوئی پیسوں کاعمل دخل ہے تو مجرم ہوں، شہبازشریف نے کہا کہ اگرایسے ہورہا ہے تو یہ غلط ہے ،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم چاہتےہیں ارکان جائیں اورپرامن طریقے سے عدم اعتماد پر ووٹ کریں حکومت سےلڑائی کیلئے نہیں ارکان کی حفاظت کیلئے لوگ لائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ن لیگ کوموقع ملےتوقومی حکومت بنانی چاہیے قومی حکومت میں پی ٹی آئی کےعلاوہ سب کو شامل کرنا چاہیے قومی حکومت کو5سال عوام کی خدمت کرنےکاموقع ملناچاہیے عدم اعتمادکےبعدپارٹی کی سوچ ہے الیکشن میں جانا چاہیے یہی سوچ ہے الیکشن کےبعدضروری قانون سازی کی جائے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ اسلام آباد میں ہائی سیکورٹی پروف علاقے میں ہمارے ارکان اپنی حفاظت کےلیے بندےساتھ لائیں گے ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں ہم بندےساتھ نہ لائیں تو اور کیا کریں وزیراعظم کو پہلے ان ہاؤس آرڈر کرنا چاہیے

    ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں آج کےدوست کل کےمخالفت ہوجاتےہیں کوشش ہےق لیگ،ایم کیوایم،بی اےپی کوبھی قائل کرسکیں، شہزاد اکبر نے پلندے جمع کرائے برطانیہ میں تحقیقات کرائیں آخر میں مجھےکلین چٹ دی گئی احتساب کا بیانیہ ناکام ہوا۔

  • ضمیرفروش کی بھی کوئی زندگی ہے!وزیراعظم عمران خان کےسندھ ہاوس سےمتعلق بیان کےبعد”رُل”گئے

    ضمیرفروش کی بھی کوئی زندگی ہے!وزیراعظم عمران خان کےسندھ ہاوس سےمتعلق بیان کےبعد”رُل”گئے

    اسلام آباد:ضمیرفروش کی بھی کوئی زندگی ہے!وزیراعظم عمران خان کےسندھ ہاوس سےمتعلق بیان کےبعد”رُل”گئے ،اطلاعات کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے حکومتی ارکان کو سندھ ہاؤس میں چھپا کر رکھنے کا انکشاف ہوا ہے،ذرائع کا کہنا ہےکہ جب وزیر اعظم نےسوات جلسے میں سندھ ہاؤس میں ضمیر فروشی کا ذکر کیا تو اس کا اشارہ بھی اسی طرف تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے پہلے اپوزیشن نے کچھ حکومتی ایم این ایز کو سندھ ہاؤس، اور فارم ہاؤس پر چھپا کر رکھا ہے، کچھ حکومتی ارکان کو اپوزیشن نے اپنے پارلیمنٹ لاجز میں بھی چھپا کر رکھا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن نے جن ارکان کو چھپایا ہوا ہے، حکومت کو ان کے نام پتا چل گئے ہیں، مذکورہ ارکان میں 3 خواتین ایم این ایز بھی شامل ہیں، پیپلز پارٹی نے اسی سبب سے سندھ ہاؤس میں سندھ پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کر رکھی ہے۔

    ذرائع نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ 3 خواتین ایم این ایز کو 24 گھنٹے میں سکھر منتقل کیا جا سکتا ہے، ان خواتین ارکان کو سینئر ترین پی پی رہنما کی گاڑی میں سکھر لے جایا جائے گا، ایم این ایز کو پہلے بذریعہ طیارہ لے جانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی تاہم بے نقاب ہونے کے ڈر سے بذریعہ روڈ سکھر لے جانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

    دوسری طرف حکومت نے ارکان کی رضا کارانہ واپسی کے لیے اپوزیشن سے بیک ڈور رابطے بھی کیے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے اپوزیشن کو پیغام دیا کہ ان کے ارکان رضا کارانہ طور پر واپس کیے جائیں، اگر ارکان واپس نہ کیے گئے تو دن دہاڑے بازیاب کرائیں گے۔حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کوبھی حکومتی ارکان کی بازیابی کی ہدایت کر دی ہے۔