Baaghi TV

Tag: سنگاپور

  • اے آئی ٹیکنالوجی، ایشیا کے بڑے بینک نے  ہزاروں ملازمتیں ختم کردیں

    اے آئی ٹیکنالوجی، ایشیا کے بڑے بینک نے ہزاروں ملازمتیں ختم کردیں

    سنگاپور کے بڑے بینک ڈی بی ایس نے تقریبا چار ہزار اسامیاں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب یہ کام ملازمین کے بجائے بڑی حد تک اے آئی سے لیا جا رہا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ڈیویلپمنٹ بینک آف سنگاپور(ڈی بی ایس)کے ترجمان نے بتایا کہ ممکنہ طور پر آئندہ تین برسوں میں عارضی اور کنٹریکٹ ملازمین کی 4 ہزار اسامیاں ختم کر دی جائیں گی۔ بینک کے مستقل ملازمین اس فیصلے سے متاثر نہیں ہو ں گے۔یہ فیصلہ ڈی بی ایس کو ان اولین بڑے بینکوں میں سے ایک بنادے گاجو اس حوالے سے تفصیلات پیش کرے گا کہ اے آئی ٹیکنالوجی اس کے آپریشنز کس طرح متاثر کرے گی۔بینک کے چیف ایگزیکٹیو پیوش گپتا کا کہنا ہےکہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ بینک میں مصنوعی ذہانت سے متعلق نئی ملازمتیں پیدا ہوں۔

    ڈی بی ایس کے ترجمان نے کہا کہ اگلے تین سالوں میں، ہمارا خیال ہے کہ مصنوعی ذہانت مخصوص منصوبوں پر کام کرنے والی ہماری 19 مارکیٹوں میں تقریباً 4 ہزار عارضی یا کنٹریکٹ اسٹاف کی ضرورت کم کر سکتی ہے۔اس وقت ڈی بی ایس کے ملازمین کی تعداد تقریباً 41 ہزار ہے، جن میں سے 8 سے 9 ہزار ملازمین عارضی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔بینک کے چیف ایگزیکٹو نے گزشتہ سال ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کا یہ بینک ایک عشرے سے مصنوعی ذہانت پر کام کر رہا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج ہم نے 350 جگہوں پر اے آئی کے 800 ماڈل تعینات کر دیئے ہیں۔آئی ایم ایف نے گزشتہ برس اے آئی کی وجہ سے تقریباً 40 فیصد ملازمین کے بےروزگار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت زیادہ تر مقامات پرعدم مساوات کو مزید گہرا کر دے گی۔جب کہ بینک آف انگلینڈ کے گورنر اینڈریو بیلی کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت ملازمتوں کو تباہ کرنے والا نہیں ہوگا بلکہ انسان نئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ کام کرنا سیکھ جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ مصنوعی ذہانت کے ساتھ خطرات تو ہیں مگر اس میں نئے مواقع بھی موجود ہیں۔

    کراچی میں رمضان المبارک کے دوران ہیٹ ویو کا امکان

    کسٹمز نے بھاری مقدار میں بھارتی ساختہ اسمگلڈ ادویات برآمد کرلیں

  • دنیا کا پاسپورٹ فری ایئر پورٹ کون سا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

    دنیا کا پاسپورٹ فری ایئر پورٹ کون سا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

    بیرون ملک سفر کے لئے ایئر پورٹ پر پاسپورٹ کی تصدیق اور دیگر مراحل کے لئے کافی وقت لگ جاتا ہے تا ہم اب دنیا کا پہلا ایسا ایئر پورٹ سامنے آیا ہے جسے جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے پاسپورٹ فری قرار دیا گیا ہے

    سنگاپور میں ایئر پورٹ پرجدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے،صرف دس سیکنڈ میں ایئر پورٹ پر جانے والے مسافروں کی امیگریشن کا عمل مکمل ہو سکتا ہے،جو حیران کن اور مسافروں کا وقت بچانے کے لئے انتہائی فائدہ مند ہے،سنگا پور کے چانگی ایئر پورٹ پر اب مسافروں کو پاسپورٹ دکھانے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ تمام تر کام بائیو میٹرکس کے ذریعے ہوگا،امیگریشن اینڈ چیک پوائنٹس اتھارٹی کی جانب سے 24 اکتوبر کو اس ضمن بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ 30 ستمبر سے چانگی ائیرپورٹ کے چاروں ٹرمینلز میں پاسپورٹ فری کلیئرنس سسٹم کا مکمل اطلاق ہوچکا ہے،چانگی ایئر پورٹ پر اب مسافروں سے پاسپورٹ نہیں مانگا جاتا نہ ہی مسافروں کو زیادہ دیر کے لئے امیگریشن کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے بلکہ 30 ستمبر سے مسافروں کے چہرے کو اسکین کرنے کے سسٹم کو استعمال کیا جا رہا ہے جس سے امیگریشن کے عمل کے وقت میں 60 فیصد کمی آئی ہے،چانگی ایئر پورٹ پر 15 اکتوبر تک 15 لاکھ مسافر پاسپورٹ پیش کیے بغیر امیگریشن کلیئر کرچکے تھے

    سنگاپور کا چانگی ائیر پورٹ دنیا کے بہترین ہوائی اڈوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ ائیر پورٹ اپنے جدید ڈیزائن، جدید سہولیات اور بے مثال خدمات کی وجہ سے مشہور ہے۔ چانگی ائیر پورٹ کا ڈیزائن جدید اور کشادہ ہے، جس میں بڑی بڑی کھڑکیاں اور خوبصورت باغات شامل ہیں۔ یہ ہوائی اڈہ قدرتی روشنی سے بھرپور ہے، جو مسافروں کو ایک خوشگوار ماحول فراہم کرتی ہے۔چانگی ائیر پورٹ میں مختلف تفریحی سہولیات موجود ہیں،مفت فلمیں دیکھنے کے لیے سینما ہال موجود ہے،مختلف تھیمز کے باغات جیسے کہ بہار باغ اور پروجیکٹر باغ ہیں، شاپنگ اور کھانے پینے کے آپشنز بھی میسر ہیں،ائیر پورٹ میں متعدد شاپنگ اسٹورز اور ریستوران ہیں، جہاں مسافر مختلف بین الاقوامی اور مقامی کھانوں کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ چانگی ائیر پورٹ ٹرانزٹ مسافروں کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرتا ہے، جن میں آرام دہ لاؤنجز، شاور کی سہولیات اور آرام دہ بیڈز شامل ہیں۔چانگی ائیر پورٹ کی کامیابی اس کی تفصیل اور خدمات میں چھپی ہوئی ہے۔ یہ نہ صرف ایک ہوائی اڈہ ہے بلکہ ایک مکمل تجربہ فراہم کرتا ہے۔ اس کی بہترین ڈیزائن، جدید سہولیات، اور شاندار خدمات نے اسے دنیا بھر میں ایک مثالی ہوائی اڈہ بنا دیا ہے۔ سنگاپور حکومت نے اس کی ترقی میں جو سرمایہ کاری کی ہے، وہ واقعی قابل ستائش ہے۔یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ چانگی ائیر پورٹ نے عالمی معیار کو بلند کیا ہے اور دنیا بھر کے ہوائی اڈوں کے لیے ایک نمونہ قائم کیا ہے۔

    دبئی جانے والی پرواز کی روانگی سے قبل نکلا دھواں،ایئر پورٹ پر افراتفری

    لاہور ایئر پورٹ،وزراء کا حکم "ہوا” میں ،امیگریشن کاؤنٹر نہ بڑھ سکے،مسافر پھٹ پڑے

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    پولیس وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ کی درخواست

    اسلام آباد ایئر پورٹ،منصوبے میں کرپشن،انکوائری دوبارہ کھل گئی

    حج پر جانیوالی خاتون کے ایئر پورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں نے بال کاٹ دیئے

  • سنگا پور؛ تھرمن شانموگرٹنم ملک کے نئے صدر منتخب

    سنگا پور؛ تھرمن شانموگرٹنم ملک کے نئے صدر منتخب

    سنگا پور کے سابق نائب وزیر اعظم تھرمن شانموگرٹنم ملک کے نئے صدر منتخب ہوگئے جبکہ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن ڈیپارٹمنٹ نے جمعہ کو 66 سالہ ماہر معاشیات تھرمن شانموگرٹنم کو 70.4 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے بعد دو حریف امیدواروں پر فاتح قرار دیا اور حکمران پیپلز ایکشن پارٹی (پی اے پی) کے دیرینہ رہنما شانموگرٹنم نے صدارتی انتخاب لڑنے سے قبل حکومت اور پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    جبکہ انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنی پہلی تقریر میں شانمو گرتنم کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ سنگا پور میں اعتماد کا ووٹ ہے اور یہ ایک ایسے مستقبل کے لئے امید کا ووٹ ہے جس میں ہم مل کر ترقی کر سکتے ہیں تاہم یاد رہے کہ سنگاپور کے آئین کے تحت صدارت ایک بڑی حد تک رسمی اور غیر جانبدارانہ عہدہ ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان ہاکی فیڈریشن ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 5 ستمبر کو ہو گا
    اپر چترال میں چکن پاکس پھیلنے لگا،درجنوں افراد متاثر
    مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیا
    سی پیک مکمل ہونے کے بعد ملک میں ترقی اور خوشحالی کا دور آئے گا،پرویز خٹک
    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 328 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا
    ہمیں مہنگائی کا احساس ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کو ریلیف دیں۔ کے پی کے نگران وزیر اطلاعات
    جبکہ رپورٹس کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شانموگرٹنم کی جیت اس بات کی علامت ہے کہ سنگاپور کے باشندے اب بھی حکمران پیپلز ایکشن پارٹی ( پی اے پی) پر بھروسہ کرتے ہیں۔

  • پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کل سنگاپور روانہ ہو گی

    پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کل سنگاپور روانہ ہو گی

    پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کا دورہ سنگاپور ، ٹکٹس کا معاملہ بھی حل ہو گیاقومی ٹیم کل رات 11:40 پر سنگاپور روانہ ہو گی ویمنز اسکواڈ لاہور سے براستہ بینکاک سنگاپور پہنچے گا ، آج ہونے والا میچ باہمی مشاورت سے منسوخ کردیا گیا تھامنسوخ کا سبب این او سی اور ویزے کا تاخیر سے اجرا تھا
    پاکستان ویمن کی ٹیم رینک 157 ، سنگاپور 131 ہےدورہ کا واحد دوستانہ میچ 18 جولائی کو شیڈول ہے واضح رہے کہ پاکستان فٹبال ٹیم کو پہلے 13 جولائی کو سنگاپور روانہ ہونا تھا لیکن این او سی اور ویزے کے اجراء میں تاخیر کی وجہ سے ٹیم کی روانگی کا شیڈول متاثر ہوا جس کی وجہ سے ہفتے کو شیڈولڈ پریکٹس میچ بھی منسوخ کرنا پڑا تھا۔

  • سنگاپور کے خلاف انٹرنیشنل فرینڈلی میچ کیلئے 20 رکنی اسکواڈ  فائنل

    سنگاپور کے خلاف انٹرنیشنل فرینڈلی میچ کیلئے 20 رکنی اسکواڈ فائنل

    پاکستان فٹبال ٹیم منیجمنٹ نے سنگاپور کے خلاف انٹرنیشنل فرینڈلی میچ کیلئے 20 رکنی اسکواڈ کو فائنل کردیا، قومی ٹیم ہفتے کو سنگاپور کیلئے روانہ ہوگی۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی منیجمنٹ نے بتایا کہ سنگاپور کے خلاف فرینڈلی میچ کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کی 20 پلیئرز کی فہرست فائنل کرلی گئی ہے۔
    کراچی میں ہونے والی کیمپ میں شرکت کرنے والی کریمہ مہدی، نورین بیگ، سحرزمان، صاحبہ شیردل، فاطمہ ناز اور مافیہ پروین حتمی اسکواڈ میں شامل نہیں۔ ٹیم منیجمنٹ کے مطابق پاکستان کی 20 رکنی قومی ویمن فٹبال ٹیم کی قیادت ماریہ خان کریں گی جبکہ اسکواڈ کے فارورڈز میں عالیہ صادق، انمول حرا، اسرا خان، نقیہہ علی، سنوبر عبدالستار اور ذولفیا نذیر شامل ہیں۔
    حتمی اسکواڈ میں مڈفیلڈرز میں علیزہ صابر، کائنات بخاری، ماریہ خان، ماروی بیگ، رامن فرید، سوحا ہیرانی اور زہمینہ ملک کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ڈیفینڈرز میں کائلہ صدیقی، مشال بھٹی، نزالیہ صدیقی، سارہ خان اور صوفیہ قرییشی سنگاپور کیخلاف اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

  • قومی ویمن فٹبال ٹیم کی سنگاپور روانگی کی تیاریاں شروع

    قومی ویمن فٹبال ٹیم کی سنگاپور روانگی کی تیاریاں شروع

    پاکستان فٹبال فیڈریشن کی کوشیشں رنگ لے آئی بالاخر قومی ویمنز فٹبال ٹیم کو سنگاپور روانگی کا این او سی جاری ہو گیا وزارت داخلہ و خارجہ کی جانب سے ویمن فٹبالرز کو این او سی جاری کیے گئے
    قومی ٹیم کی سنگاپور روانگی حکومتی اجازت سے مشروط تھی قومی ٹیم کی روانگی 13 جولائی کو شیڈول تھی،روانگی کا نیا شیڈول جلد جاری کردیا جائے گا واضح رہے پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی این او سی کےلیے ایک حکومتی عہدیدار بھی کوششیں کررہے تھے۔ تاہم ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے شروع میں این او سی سے معذرت کے باوجود بھی سمری متعلقہ وزارت کو بھجوادی تھی، پی ایف ایف کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن نے این او سی کے لئے پر امید تھی، ، تاہم تاخیر سے این او سی ملنے پر صرف ایک میچ کھیلنے کا آپشن بھی زیر غور ہے۔

  • پاکستان ویمن فٹبال ٹیم ، سنگاپور کیخلاف فرینڈلی میچز کھیلے گی

    پاکستان ویمن فٹبال ٹیم ، سنگاپور کیخلاف فرینڈلی میچز کھیلے گی

    آئندہ ماہ کی فیفا ویمن انٹرنیشنل ونڈو میں میچز کیلئے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے فٹبال ایسوسی ایشن آف سنگاپور سے معاملات طے پاگئے۔پاکستان ویمن فٹبال ٹیم اگلے ماہ سنگاپور کیخلاف فرینڈلی میچز کھیلے گی،ذرائع کے مطابق پاکستان اور سنگاپور کی ویمن ٹیمیں 13 سے 19 جولائی کے درمیان دو میچز کھیلیں گی پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی عید تعطیلات کے بعد میچز کا باضابطہ اعلان کردے گی۔انٹرنیشنل فرینڈلیز کی تیاری کیلئے پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کا کیمپ کراچی میں جاری ہے۔
    دوسری جانب برطانیہ میں فٹبال کھیلنے والی اقصیٰ مشتاق کی بھی پاکستان ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سنگاپور سے فرینڈلیز کیلئے اقصیٰ مشتاق کو بھی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

  • برٹش ائیرویز کا طیارہ 30 ہزار فٹ کی بلندی پر ہچکولے کھانے لگا

    برٹش ائیرویز کا طیارہ 30 ہزار فٹ کی بلندی پر ہچکولے کھانے لگا

    لندن: برطانیہ کی برٹش ایئرویز کی سنگا پور سے لندن جانے والا مسافر طیارہ 30 ہزار فٹ کی بلندی پر حادثے کا شکار ہو گیا-

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خلیج بنگال کے اوپر مسافر بردار طیارہ بوئنگ 777-300ER بری طرح ہچکولے کھا نے لگا کبھی 5 فٹ نیچے گرنے لگتا اور کبھی 10 فٹ اوپر جانے لگتا ایسا ہوا کے کم دباؤ کے باعث ہو رہا تھا اس دوران عملے کے 5 رکن اور دو مسافر شدید زخمی ہوگئے۔

    پائلٹ نے اپنے حواس پر قابو رکھا اور طیارے کو واپس سنگا پور لے آیا جہاں عملے کے 5 رکن اور دو مسافروں کو طبی امداد فراہم کی گئی ایک کا ٹخنا ٹوٹ گیا جب کہ دوسرے کے کمر اور تیسرے کے کولہے میں فریکچر ہوا شدید جھٹکوں کے دوران سیٹ بیلٹ مضبوطی سے باندھنے کی وجہ سے مسافروں کے کمر پر زخم آئے۔ ہوٹل میں چند گھنٹے قیام کے بعد مسافروں کو دوسری پرواز سے روانہ کردیا گیا۔

    ملائشیا نے بھی بھارتی تیجا طیارے خریدنے سے انکار کر دیا

    برطانیہ نے شامی وزیر دفاع اورچیف آف سٹاف پر پابندیاں عائد کر دیں

    برٹش ایئرویز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 5 برسوں میں ایساکبھی نہیں دیکھاطیارے کو ہوا کے دباؤ کی تبدیلی کے باعث شدید ہچکولوں کی حالت سے گزرنا پڑا۔

    یہ واقعہ جمعہ کے اوائل میں پیش آیا، پرواز کے تقریباً چار گھنٹے بعد۔ یہ طیارہ بحیرہ انڈمان کو عبور کر کے خلیج بنگال کے اوپرتھا جب شدید اور مسلسل ہنگامہ آرائی ہوئی، جس سے مسافر اور عملہ دونوں محفوظ رہےایک ذریعہ کے مطابق، برٹش ایئرویز کو گزشتہ پانچ سالوں میں اس شدت کے ہنگامہ خیزی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

    ٹائی ٹینک کی سیاحت کیلئےگئی لاپتہ آبدوز کی تلاش تاحال جاری

    بورس جانسن پر پارلیمنٹ میں داخلے پرپابندی

    BA12 پر سوار مسافروں کو اچانک پانچ فٹ کی گراوٹ کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد ہچکولے لگنا شروع ہوئے، جس سے پورے کیبن میں خوف و ہراس پھیل گیا –

  • سری لنکا کےصدرگوتابایا راجا پاکسےمالدیپ چھوڑ کرنامعلوم مقام کی طرف چلے گئے

    سری لنکا کےصدرگوتابایا راجا پاکسےمالدیپ چھوڑ کرنامعلوم مقام کی طرف چلے گئے

    مالی:غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے ملک سے فرار ہو کر گزشتہ روز مالدیپ پہنچنے والے سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پاکسے نجی طیارے میں سنگاپور کی طرف روانہ ہو گئے۔ اس سے قبل سری لنکا کے صدر نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم پارلیمنٹ کے اسپیکر کو ابھی تک ان کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔

    دوسری جانب سری لنکا میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 2 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حکومت نے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے فوج کو طلب کر لیا۔ سری لنکا میں غیر معینہ مدت کے لیے ایمرجنسی نافذ ہے۔

    سری لنکا میں بدترین معاشی بحران کے بعد حکمران اشرافیہ کے خلاف شدید احتجاج اور مظاہرے جاری ہیں اور شدید معاشی بحران کے باعث عوام کو گزشتہ کئی ماہ سے بدترین لوڈشیڈنگ، ایندھن، خوراک، ادویات اور دیگر بنیادی ضروریات کی قلت کا سامنا ہے۔

    ادھر کولمبوسے آمدہ اطلاعات کے مطابق سری لنکا میں گوٹابایا راجا پکشے کے ملک چھوڑنے کے بعد مظاہروں میں ایک بار پھر شدت آگئی ہے۔ مظاہرین نے کولمبو میں وزیر اعظم کے دفتر پر قبضہ کر لیا ہے۔ صورتحال کو قابو سے باہر ہوتے دیکھ کر امریکی سفارت خانے نے آج اور کل کے لیے اپنی تمام قونصلر خدمات منسوخ کر دی ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق راجا پکشے بدھ کو مالدیپ سے سنگاپور جائیں گے۔ اپوزیشن نے رانیل وکرماسنگھے کو نگراں صدر کے طور پر قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ قائد حزب اختلاف ساجیت پریماداسا نے کہا، "وزیراعظم صرف اس وقت قائم مقام صدر بنتے ہیں جب صدر ان کا تقرر کرتے ہیں، ان کا عہدہ خالی ہوتا ہے، یا چیف جسٹس اسپیکر کے ساتھ مشاورت کرتے ہوئے محسوس کرتے ہیں کہ صدر کام کرنے سے قاصر ہیں۔ ان کے بغیر وزیراعظم صدر کے اختیارات کا استعمال نہیں کر سکتے۔

    سری لنکا کے نیوز وائر نے ملکی پارلیمان کے اسپیکر کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ سری لنکا کے صدر آج اپنا استعفیٰ پیش کر دیں گے-جب کہ نئے صدر کا انتخاب 20 جولائی کو کیا جائے گا۔

    بتادیں کہ استعفیٰ دیئے بغیر صدر گوتابایا راجا پکشے ملک چھوڑ کر مالدیپ فرار ہوگئے ہیں۔ اس صورتحال میں کولمبو میں مظاہرین نے سخت موقف اختیار کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے تشدد کو روکنے کے لیے آنسو گیس کے گولے بھی داغے۔ بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے نے قائم مقام صدر کی حیثیت سے ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔

    سری لنکن میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سری لنکا کے قومی ٹی وی چینل روپواہنی کارپوریشن کی نشریات روک دی گئی ہیں۔ کولمبو میں مظاہرین کی طرف سے اس کے احاطے کا گھیراؤ کرنے کے بعد چینل نے نشریات بند کر دیں۔

    ساتھ ہی مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر صدر اور وزیر اعظم نے 13 جولائی کی شام تک اپنے استعفے جمع نہ کرائے تو وہ جمع ہو کر پارلیمنٹ اور دیگر سرکاری عمارتوں پر قبضہ کر لیں گے۔ اس کے ساتھ ہی کولمبو میں ایک بار پھر مظاہروں کے پیش نظر سری لنکا کے وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

  • سنگاپورمیں مہنگائی 13 سال میں بلند ترین سطح پرپہنچ گئی

    سنگاپورمیں مہنگائی 13 سال میں بلند ترین سطح پرپہنچ گئی

    سنگاپور:سنگاپورمیں مہنگائی 13 سال میں بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ،سنگاپورمیں معاشی درجہ بندی نوٹ کرنے والے اداروں نے خبردارکیا ہےکہ مئی میں سنگاپور کی بنیادی افراط زر 13 سال سے زائد عرصے میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، جس کی وجہ خوراک اور استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

    اس رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ جس میں رہائش اور نجی نقل و حمل کے اخراجات شامل ہیں، مئی میں سال بہ سال 3.6 فیصد ،جو کہ اپریل میں 3.3 فیصد کے پچھلے 10 سال کی بلند ترین سطح سے زیادہ ہے، جمعرات (23 جون) کو جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوا .

    آخری بار سنگاپور نے دسمبر 2008 میں سال بہ سال زیادہ ترقی کی اطلاع دی تھی، جب بنیادی افراط زر 4.2 فیصد تھا۔ہیڈ لائن کنزیومر پرائس انڈیکس، یا مجموعی افراط زر، مئی میں سال بہ سال 5.6 فیصد تک بڑھ گیا، جو اپریل اور مارچ دونوں میں رپورٹ کردہ 5.4 فیصد سے زیادہ ہے۔

    سنگاپور کی مانیٹری اتھارٹی (MAS) اور وزارت تجارت و صنعت (MTI) نے ایک مشترکہ میڈیا ریلیز میں کہا کہ خوراک کی مہنگائی اپریل میں 4.1 فیصد کے مقابلے مئی میں 4.5 فیصد تک پہنچ گئی، کیونکہ خوراک کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ .

    خوردہ اور دیگر اشیا کی مہنگائی میں بھی اضافہ ہوا، جو کہ مئی میں 1.8 فیصد پر آ گیا جو کہ اپریل میں 1.6 فیصد تھا، کیونکہ کپڑے اور جوتے، ذاتی اثرات اور ذاتی نگہداشت کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ایسے ہی بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، مئی میں افراط زر کی شرح 19.9 فیصد تھی جو اپریل میں 19.7 فیصد تھی۔

    خدمات کی افراط زر بھی اپریل میں 2.5 فیصد سے تھوڑا سا بڑھ کر 2.6 فیصد ہو گئی، چھٹیوں کے اخراجات اور پوائنٹ ٹو پوائنٹ ٹرانسپورٹ سروسز کے اخراجات میں تیز رفتار اضافے کی وجہ سے۔

    مکانات کے کرایوں میں بڑے اضافے کی وجہ سے رہائش کی افراط زر مئی میں 0.1 فیصد بڑھ کر 4 فیصد تک پہنچ گئی۔ پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کی افراط زر اپریل میں 18.3 فیصد سے بڑھ کر 18.5 فیصد ہو گئی، عالمی سطح پر تیل کی بلند قیمتوں کے مقابلہ میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ عالمی سطح پر اجناس کی بلند قیمتوں کے ساتھ ساتھ روس-یوکرین تنازعہ اور علاقائی COVID-19 دونوں کی وجہ سے جاری سپلائی چین رگڑ کے درمیان بیرونی افراط زر کا دباؤ بدستور مضبوط ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ "قریب قریب میں، بڑھے ہوئے جغرافیائی سیاسی خطرات اور سخت سپلائی کے حالات خام تیل کی قیمتوں کو بلند رکھیں گے۔””دیگر اجناس کی قیمتیں، جیسے کہ خوراک، کی سپلائی اور ڈیمانڈ میں مماثلت کے ساتھ ساتھ عالمی نقل و حمل اور علاقائی سپلائی چین میں رکاوٹوں کے درمیان بھی بلند رہنے کی توقع ہے۔”

    گھریلو محاذ پر، لیبر مارکیٹ کے "تنگ رہنے کی توقع ہے، جو اجرت میں اضافے کی مضبوط رفتار کو سپورٹ کرے گی”۔MAS اور MTI نے کہا، "مطالبہ کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ، صارفین کی قیمتوں میں کاروباری لاگت کو جمع کرنے کا ایک بڑا پاس تھرو ہونے کا امکان ہے، اس طرح بنیادی افراط زر کو سال بھر کے دوران اس کی تاریخی اوسط سے نمایاں طور پر اوپر رکھا جائے گا،”

    MAS اور MTI نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں بنیادی افراط زر میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے، اگرچہ یہ سال کے آخر تک معتدل رہنے کی توقع ہے کیونکہ "بعض بیرونی افراط زر کے دباؤ میں کمی آئی”۔ "نجی نقل و حمل اور رہائش کی افراط زر کے قریب مدت میں مستحکم رہنے کی توقع کے ساتھ، ہیڈ لائن افراط زر میں اس سال بنیادی افراط زر سے زیادہ اضافہ ہوگا۔”