Baaghi TV

Tag: سنگیتا

  • سنگیتا نے فلمسٹار ثناء کو اپنے پراجیکٹ دو بوند پانی سے الگ کردیا

    سنگیتا نے فلمسٹار ثناء کو اپنے پراجیکٹ دو بوند پانی سے الگ کردیا

    سینئر اداکارہ اور ڈائریکٹر سنگیتا جو کہ آج کل ڈرامہ سیریل دو باند پانی کی شوٹنگ کررہی ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے ثناء کو ڈرامے میں کاسٹ کیا تھا اس نے نو دن کی ریکارڈنگ بھی کروائی اور اس کے بعد ایکدم سے وہ پراجیکٹ یہ کہہ کر چھوڑ‌کر چلی گئی کہ مجھے پیسے نہیں ملیں گے. تفصیلات کے مطابق ثناء نے بہاولپور میں ابتدائی شوٹنگ کروائی جب لاہور میں شوٹنگ کروانے کی باری آئی تو اس نے کہا کہ میں‌تو کہیں اور شوٹنگ کررہی ہوں آپ میرے مینجر سے بات کریں. اس کے بعد سنگیتا نے ثناء کو پراجیکٹ‌سے ہی الگ کر دیا.

    سنگیتا کہتی ہیں کہ میں‌ نے ثناء کو نو دن کی شوٹنگ کے نو لاکھ روپے دئیے تھے. اور اس نے نومبر میں لاہور میں جو اسکی شوٹنگ تھی اسکی تاریخیں کسی اور کو دے دیں اور مجھے کہہ دیا کہ مجھے پیسے نہیں ملیں گے. میں نے 45 سالہ کیرئیر میں آج تک کسی کے پیسے نہیں رکھے نہ کسی کو تنگ کیا عزت کے ساتھ کام کیا. سنگیتا نے کہا کہ ثناء بھول گئی ہے کہ اسکو سب سے پہلے میں نے ہی اپنی فلم ریشماں میں چانس دیا تھا اس نے اپنی زندگی کا بہترین ڈرامہ چھوڑا ہے اسکو یہ احساس ہوگا اور وہ پچھتائے گی.

  • فلمسٹار سنگیتا کا ڈرامہ دو بوند پانی کی لاہور میں شوٹنگ

    فلمسٹار سنگیتا کا ڈرامہ دو بوند پانی کی لاہور میں شوٹنگ

    ماضی کی سینئیر اداکارہ اور ڈائریکٹر پرڈیوسر سنگیتا بیگم کا ڈرامہ دو بوند پانی کی آج کل لاہور میں شوٹنگ جاری ہے. اداکار سعود ، ریچل ، وہاج، اچھی خان و دیگر ریکارڈنگ کروارہے ہیں. ڈرامے کا سیٹ لاہور شہر سے کافی دور لگایا گیا ہے. ڈرامے کا ایک سپیل باقی ہے باقی شوٹنگ مکمل کر لی گئی ہے. ڈرامے کا ایک بڑا حصہ بہاولپور کے قریب صحرا میں شوٹ کیا گیا ہے. دو بوند پانی کا ایک بڑا حصہ شوٹ ہو چکا ہے شوٹنگ اب آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے. فلمسٹار سعود کافی عرصے کے بعد اس ڈرامے سے شوبز میں اینٹری کررہے ہیں کہانی پرویز کلیم نے لکھی ہے. ڈرامے میں سعود ، صائمہ بلوچ ، فلمسٹار میرا ، و دیگر نے اہم کردار ادا کئے ہیں. سنگیتا کا کہنا ہے کہ یہ ڈرامہ پانی کی اہمیت پر بنایا گیا ہے شائقین کو یقینا کچھ

    مختلف اور نیا دیکھنے کو ملے گا . ڈرامہ پانی کی اہمیت پر بنایا گیا ہے سنگیتا کہتی ہیں اس قسم کے ڈرامے بننا وقت کی اہم ضرورت ہیں. مجھے بہت امید ہے کہ ڈرامہ بہت زیادہ پسند کیا جائیگا، دوسری طرف سعود کہتے ہیں کہ میں اس ڈرامے میں اپنے کردار کو لیکر کافی پرجوش ہوں مجھے امید ہے کہ میرے مداح مجھے دیکھ کر خوش ہوں گے اور وہ اس ڈرامے سے لطف اندوز ہوں گے.

  • ایک بہت  بڑے بجٹ کے بڑے ڈرامے پر کام کررہی ہوں سنگیتا

    ایک بہت بڑے بجٹ کے بڑے ڈرامے پر کام کررہی ہوں سنگیتا

    سینئر اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا بہت کم کم تقریبات میں دکھائی دیتی ہیں حال ہی میں وہ لکس سٹائل ایوارڈز میں دکھائی دیں .سنگیتا نہایت ہی دلکش لگ رہیں تھیں. اس موقع پرانہوں‌نے کہا کہ میں تو کم کم جاتی ہوں کہیں بھی سب جانتے ہیں لیکن آج میں‌اپنی انجو (انجمن) کے لئے اس تقریب میں آئی ہوں. انجمن کو ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے . ہمارا آپس میں ہہت گہرا تعلق اور دوستی ہے. ہم دونوں کا کئی برسوں کا تعلق ہے ایک دوسرے کے ساتھ اچھا برا وقت دیکھا ہے. اس موقع پر سنگیتا بیگم نے یہ بھی کہا کہ میں کسی بھی فلمی پراجیکٹ پر کام نہیں کررہی لیکن ایک ڈرامے پر کام کررہی ہوں یہ ایک بڑا ڈرامہ ہے جس کی سٹار کاسٹ‌ بھی ہیوی ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ آرٹ فلم

    بنانے کی خواہش ہے. جوائے لینڈ کی پابندی پر انہوں‌نے کہا کہ جو فلمیں پاکستان کا نام فخر سے بلند کررہی ہیں انہی کی نمائش پاکستان میں روک جانا افسوسناک ہے. پاکستان میں بے شک آرٹ‌مووی نہ بہت دیکھی جاتی ہے نہ بنائی جاتی ہے لیکن میں ضرور بنائوں گی اور دنیا کے بڑے فلمی میلوں‌میں پیش کروں گی. یاد رہے کہ سنگیتا کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کی بہترین ہیروئنز اور ڈائریکٹرز میں ہوتا ہے.