Baaghi TV

Tag: سنی تحریک

  • اسرائیلی جارحیت کی مذمت سے کام نہیں چلے گا،ثروت اعجاز قادری

    اسرائیلی جارحیت کی مذمت سے کام نہیں چلے گا،ثروت اعجاز قادری

    صدر پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عالمی برادری مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام اور اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد ثروت اعجاز قادری نے ایوان صدر میں آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے بعد کراچی واپسی پر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ملک بھر میں یوم فلسطین منایا گیا ہے اسی حوالے سے ایوان صدر میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجیتی کے لیے اے پی سی کا انعقاد کیا گیا تھا۔تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔اسرائیلی جارحیت کی اب مذمت کرنے سے کام نہیں چلے گا۔تمام اسلامی مملکت کے سربراہان کو فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کے لیے کھل کر سامنے آنا پڑے گا۔کھلی دہشت گردی کر کر ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔لاکھوں بچے خواتین بزرگ جوان فلسطینی زخمی حالت میں ہیں۔علاج معالجے کی وہاں کوئی سہولت نہیں ہے۔نہ ہی کوئی امداد پہنچانے کا ذریعہ ہے۔امدادی کیمپوں پر بھی اسرائیل زمینی اور فضائی حملے کر کے زخمیوں کو مزید زخمی کر رہا ہے۔ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ شام لبنان اور ترکی جس طرح شہید فلسطینیوں کے بچوں کی پرورش کے لیے آگے بڑھے ہیں اسی طرح پاکستانی حکومت کو بھی اس کار خیر میں حصہ لینا چاہیے۔یہ وقت مظلوم فلسطینیوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کا ہے۔تمام اسلام دشمن عناصر اب کھل کر اسرائیل کی حمایت کر رہے ہیں اور اسے ہر طرح کی امداد بھی پہنچا رہے ہیں۔افرین ہیں مظلوم اور نیت فلسطینیوں پر کہ وہ پھر بھی اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔تمام مسلم ممالک کو اب اگے بڑھ کر اسرائیل کے ہاتھ کو روکنا ہوگا۔اسرائیل باتوں سے نہیں منہ توڑ جواب دینے سے ہی خاموش ہوگا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئینی ترمیم کے ڈرافٹ کی سماعت کل ہوگی

  • 8اکتوبر کے متاثرین آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، سربراہ سنی تحریک

    8اکتوبر کے متاثرین آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، سربراہ سنی تحریک

    سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ8اکتوبر کے تباہ کن زلزلہ کو19سال ہوگئے متاثرین آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے 8اکتوبر 2005میں زلزلہ سے جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی اور حکومتی سطح پر قومی استقامت ڈے مناتے ہوئے کیا، محمد شاداب رضا نقشبندی کا مزید کہنا تھا کہ 19سالوں میں چار حکومتیں بدل گئیں مگر تحصیل بالا کوٹ کے حالات کو بدلہ نہیں جاسکا،وہاں کے عوام سخت گرمی اور سردیوں میں شیلٹر میں زندگی گزاررہے ہیں اور ایک نسل جوان ہوچکی ہے،بالاکوٹ میں اسپتال فوری بنایااور بالا کوٹ سٹی کی تعمیر کرکے وہاں کے لوگوں کی آبادکاری کو یقینی بنایا جائے،8اکتوبر 2005کا زلزلہ بہت شدید اور تباہ کن تھا جس میں جانی نقصان بہت زیادہ ہوا اور لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے،پاکستان کی عوام نے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے دل کھول کر مدد کرکے قومی اتحاد اور استقامت کی عظیم مثال قائم کی تھی،کراچی کے عوام نے جس طرح زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے مثالی کردار ادا کی اسے تاریخ میں سنہرے الفاظوں سے لکھا جائیگا،امحمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پاکستان کے عوام ایک زندہ قوم ہیں جو اپنے پاکستانی بھائیوں کے غم اور خوشی میں برابر کے شریک ہوتے ہیں،8اکتوبر2005قیامت صغری تھا ہر طرف تباہی اور نعشیں تھیں معصوم بچے بھوک اور دودھ کیلئے بلک رہے ہیں،لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے تھے،س موقع پر پاکستان کی فلاحی وسماجی تنظیموں نے زلزلہ متاثرین کے مدد کیلئے عظیم مثال قائم کی ملک کا ہر شخص زلزلہ سے ہونیوالی تباہ کاری اور انسانی جانوں کے ضیاع پر افسردہ تھا،آج ہمیں فلسطین کی سزمین سے معصوم بچے مددکیلئے پکار رہے ہیں،پاکستان اور مسلم ممالک کے عوام غزہ میں مسلمانوں کی مدد کیلئے کردار ادا کریں،مسلم حکمرانوں کی غیرت ایمانی کو جھنجھوڑیں کہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کو اسرائیل کے مظالم سے نجات دلائیں۔

    کے الیکٹرک کے بلوں میں ٹیکس وصولی کے خلاف درخواست مسترد

  • حکمران ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے اقدامات کریں،ثروت اعجاز قادری

    حکمران ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے اقدامات کریں،ثروت اعجاز قادری

    سنی تحریک کے مرکزی صدر محمد ثروت اعجاز قادری کا کہنا ہے کہ حکمران ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے اقدامات کریں۔ملک کے حالات بس سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔

    مرکز اہلسنت پاکستان سنی تحریک سے جاری بیان میں محمد ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انڈسٹریاں بند ہو رہی ہیں فصلیں بارش اور سیلاب سے تباہ ہو گئی ہیں۔قوم حکمرانوں کی طرف پر امید نظروں سے دیکھ رہی ہے کے آئی ایم ایف سے ملنے والا فنڈ قوم کے فلاؤ بہبود پر ہی خرچ ہوگا۔ملک کی معیشت حکمرانوں کی باتوں اور تقریروں سے نہیں چل سکتی عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔معاشی حالات اس حد تک خراب ہو چکے ہیں کہ سرمایہ دار طبقہ ہو یا ملازمت پیشہ ہر کسی کے سر پر خطرے کی گھنٹی بج رہی ہے۔ثروت اعجاز قادری نے اپنے جاری بیان میں مزید کہا کہ آئی ایم سے ملنے والے فنڈ سے حکومت عوام کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرے جب ملک میں چھوٹی چھوٹی انڈسٹریاں لگیں گی تو عوام کو روزگار کے مواقع بھی ملیں گے اور افراط زر کی کمی بھی پوری ہوگی۔

    معاہدے پر عمل نہ کرکے حکومت نے وعدہ خلافی کی، محمد حسین محنتی

    انکا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو مدعو کیا جائے تاکہ ملک کے حالات میں بہتری آئے۔ملک دشمن عناصر قوم کو افواؤں کے ذریعے پریشان کیے ہوئے ہیں آج یہ حکومت جائے گی تو کل وہ حکومت آئے گی۔ملک کے اندرونی حالات کو بہتر کرنے کے لیے اس طرح کی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن ہونا چاہیے۔پاکستان کو اس وقت بیرونی طاقتوں سے کم ملک کے اندر سازشیں کرنے والوں سے زیادہ خطرات لاحق ہیں۔تمام سیاسی و مذہبی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اپنے مفادات کو بالائے طاقت رکھ کر ملک اور قوم کے مفادات کے لیے کام کرنا ہوگا۔#

  • ایم کیو ایم ،سنی تحریک کا شہر قائد کی بہتری کیلئے مل کر چلنے پر اتفاق

    ایم کیو ایم ،سنی تحریک کا شہر قائد کی بہتری کیلئے مل کر چلنے پر اتفاق

    ایم کیو ایم اور سنی تحریک نے شہر قائد کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و رکن مرکزی کمیٹی انیس قائم خانی نے سی او سی انچارج و رکن مرکزی کمیٹی فرقان اطیب کے ہمراہ قادری ہاؤس میں سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری و دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں شہر قائد کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ نیز امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے کیلئے بھی بات چیت کی گئی۔

    آپریشن گولڈ سمتھ، اسرائیلی اخبار نے عمران خان کا "حقیقی چہرہ” دکھا دیا

    واضح رہے ان دنوں ایم کیو ایم شہر کراچی میں اپنا کھویا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لیے خاصی فعال ہے اسی سلسلے میں عوامی رابطہ مہم اور شہریوں کے مسائل حل کرنے میں پیش پیش ہے.

  • آئین وقانون کی بالادستی، انصاف کو یقینی بنایا جائے،سنی تحریک

    آئین وقانون کی بالادستی، انصاف کو یقینی بنایا جائے،سنی تحریک

    سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ آئین وقانون کی بالادستی اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیاقت آباد ڈاکخانہ تاریخی عظیم الشان میلاد ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ نبی کریم ﷺ کا ذکر اللہ وحدہ لاشریک نے بلند کیامسلمانوں کے دلوں سے حب رسول کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی ،نبی کریم ﷺ کی شان میں ہرزہ سرائی کرنیوالوں کا انجام دنیا اور آخرت میں عبرتناک ہے ،ختم نبوت ﷺ ہمارا ریڈ زون ہے اس کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،خاتم النبیین ﷺ کی توہین کرنے والوں کو سزا کی بجائے بیرون ملک بھیج دیا جاتا ہے ،عدالتوں کے توہین مذہب فیصلوں پر عمل درآمد نہ ہونے پر عوام میں مایوسی پائی جارہی ہے ،ملک میں عدالتوں نے سزا یافتہ گستاخی کرنیوالوں کو آج تک پھانسی دے کر عبرت کا نشان نہیں بنایا ،سلمان رشدی ،آسیہ ملعونہ اور ایسے کئی گستاخ رسول ہیں جنہیں منطقی انجام تک پہنچانے کی بجائے بیرون ممالک بھیج دیا گیا ،ہیومن رائٹس کی تنظیموں نے سلمان رشدی اور آسیہ ملعونہ اور پاکستانی شہریوں کو شہید کرنیوالے ریمنڈ ڈیوس کو قانونی طور پر منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے آواز کیوں بلند نہیں کی ،گستاخ رسول کی فوری گرفتاری کیلئے سندھ پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سہراتے ہیں ،پولیس سے مقابلہ کرنے والے گستاخ رسول کا ہلاک ہوناجو بویا یہ اس کا انجام ہے ،تاجدار ختم نبوت ﷺ کا میلاد تاقیامت مناتے رہینگے ،اسلام وملک دشمن دہشتگرد ہمیں میلادمصطفی ﷺ منانے سے کسی طور بھی نہیں روک سکتے ،قادیانیوں کی سوشل میڈیا پر اسلام دشمن سرگرمیوں کو روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ،شعائر اسلام کی توہین کرنیوالوں کو آئین کے مطابق سزائیں دی جائیں.

    پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے خوشخبری آ گئی

    اس موقع پر نائب سربراہ محمد شاہد غوری ،نائب سربراہ بلال عباس قادری نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ ،محمد آفتاب قادری ،علامہ محمود قادری ،صاحبزادہ احمد رضا ،کراچی امیر محمد فرقان قادری ،نائب امیر فرحان راجپوت ،نائب امیر عارف منصوری اور کراچی رابطہ کمیٹی کے ارکان وعلماء کرام بھی موجود تھے ۔شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ ملک کو دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ملک کے قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ،ملک کو معاشی طور پر مستحکم اور پائیدار امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہینگے ،عید میلاد النبی ﷺ کے جلسے وجلوس اور میلاد ریلیوں کی سیکیورٹی کیلئے بہترین انتظامات کرنے پر آئی جی سندھ ،ڈی جی رینجرز،ایڈیشنل آئی جی کراچی ،کمشنر کراچی ،ڈپٹی کمشنرز کراچی ودیگر افسران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

  • انتخابات 2024:  سنی تحریک نے   ن لیگ کی حمایت کردی

    انتخابات 2024: سنی تحریک نے ن لیگ کی حمایت کردی

    لاہور: عام انتخابات میں سنی تحریک نے پاکستان مسلم لیگ (ن) حمایت کردی ہے۔

    باغی ٹی وی: مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ میں حمایت پر سنی تحریک کا شکر گزار ہوں، مسلم لیگ ن نے ملک میں ترقی کا سفر شروع کیا اور موٹرویز،اورنج لائن، میٹروبس کے منصوبوں کا آغاز کیا۔

    دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہےکہ وہ مسلم لیگ میں تھے اور رہیں گے،جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے ورکرزکنونشن کی تیاریاں جاوید ہاشمی کے گھر جاری ہیں۔

    نجی خبرساں ادارے سے گفتگو میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ میرے اور میرے داماد کے گھر چھاپہ مار کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف کا کنونشن میرے داماد زاہد بہار نے منعقد کروانا تھا، وہ پی ٹی آئی کا صوبائی اسمبلی کا امیدوار ہے، میں مسلم لیگ میں تھا اور رہوں گا، چھاپے سے پہلے شاید پی ٹی آئی ورکرز کنونشن میں نہ جا تا لیکن اب جاؤں گا، تحریک انصاف اب اس بات پر آگئی جو میں ہمیشہ کہتا رہا۔

    اسکول یا کالج بند کرنے کی کوئی ہدایت کی گئی نہ سکیورٹی تھریٹ ہے،آئی جی …

    واضح رہے کہ ملتان میں جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کے دوران پولیس نے چھاپہ مار کر پی ٹی آئی کے امیدوار کو گرفتار کیا تھا، ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں ان کی رہائش گاہ پر پولیس نے چھاپہ مار کر پی ٹی آئی امیدوار زاہد بہار ہاشمی اور ان کے گھر کے ملازمین کو گرفتار کیا۔

    عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

    جمعیت اہلِحدیث کا اسلام آباد میں جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان

  • سنی تحریک کے سربراہ  کو اپنوں نے ہی عہدے سے ہٹا دیا

    سنی تحریک کے سربراہ کو اپنوں نے ہی عہدے سے ہٹا دیا

    پاکستان سنی تحریک میں اختلافات یا کچھ اور، مرکزی کابینہ نے سنی تحریک کے سربراہ کو نااہل قرار دے کر عہدے سے ہٹا دیا

    اس ضمن میں سنی تحریک کے ترجمان فہیم شیخ نے پریس کانفرنس کی جس میں انکا کہنا تھا کہ ثروت اعجاز قادری نااہل ہیں، انکو مرکزی کابینہ سے فارغ کیا گیا ہے، انکی بنیادی رکنیت بھی ختم کر دی گئی ہے ثروت اعجازقادری تنظیمی شرعی امور کے خلاف پائے گئے ہیں ،انکے خلاف شکایات تھیں جنکی دس ماہ سے تحقیقات جاری تھیں، ایک کمیٹی نے دس ماہ شکایات پر تحقیقات کے بعد رپورٹ پیش کی جس کے بعد سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، سنی تحریک کے نئے سربراہ کا اعلان آج جمعہ کو متوقع ہے،