Baaghi TV

Tag: سوئٹزر لینڈ

  • سوئٹزرلینڈ کا امریکی فضائی دفاعی نظام  کی خریداری روکنے پر غور

    سوئٹزرلینڈ کا امریکی فضائی دفاعی نظام کی خریداری روکنے پر غور

    سوئٹزرلینڈ نے امریکا سے پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام کی خریداری کے لیے ادائیگیاں روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے-

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سوئس حکومت نے بدھ کو جاری بیان میں کہا ہے کہ پیٹریاٹ میزائل سسٹم کی فراہمی کا شیڈول تاحال غیر یقینی کا شکار ہے، جبکہ ادائیگیوں کے مراحل بھی واضح نہیں ہیں، جس کے باعث ادائیگی روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے حکومت نے یہ بھی عندیہ دیا کہ معاہدہ ختم کرنا بھی ایک ممکنہ آپشن کے طور پر زیر غور ہے۔

    سوئٹزرلینڈ کے وزیر دفاع مارٹن فِسٹر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حکومت اب بھی اس دفاعی نظام کے حصول کی خواہاں ہے، تاہم تمام ممکنہ آپشنز کا جائزہ لیا جارہا ہےہم اس وقت امریکا کے ساتھ تمام ممکنہ راستوں پر بات چیت کر رہے ہیں، جن میں معاہدہ ختم کرنے کا امکان بھی شامل ہے، کسی بھی ممکنہ منسوخی کی شرائط ابھی واضح نہیں ہیں اور اس حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔

    دوسری جانب سوئس حکومت نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ایف-35 اے لڑاکا طیاروں کی خریداری سے متعلق ادائیگی کو مارچ 2026 کے اختتام تک پہلے ہی منتقل کردیا گیا ہے، تاکہ پیٹریاٹ سسٹم سے متعلق فیصلوں کے باعث اس اہم دفاعی منصوبے کی فراہمی متاثر نہ ہو پیٹریاٹ میزائل سسٹم کی خریداری کے حوالے سے آئندہ کے اقدامات سے متعلق جون کے اختتام تک وفاقی کونسل کو آگاہ کردیا جائے گا۔

  • سوئٹزرلینڈ  کا بھی بچوں پر سوشل میڈیا پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

    سوئٹزرلینڈ کا بھی بچوں پر سوشل میڈیا پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

    آسٹریلیا اور ڈنمارک کے بعد اب سوئٹزرلینڈ نے بھی بچوں پر سوشل میڈیا پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    عالمی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ ایلیزابت باؤم شنائیڈر کا کہنا ہے کہ بچوں کو سوشل میڈیا کے ممکنہ ذہنی، نفسیاتی اور سماجی نقصانات سے بچانے کے لیے مزید مؤثر اور سخت اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں اور اس مقصد کے لیے پابندی بھی ایک قابل غور آپشن ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر حالیہ پابندی ایک اہم مثال ہے،یورپی یونین اور آسٹریلیا میں اس موضوع پر ہونے والی بحث نے یہ ثابت کر دیا کہ بچوں کے تحفظ کے لیے اب محض رضاکا ر انہ ضابطے کافی نہیں رہے،سوئٹزرلینڈ بھی یہ پابندی عائد کرنے کے لیے مختلف پہلوؤں کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہا ہے۔

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان معاشی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

    انہوں نے کہا کہ جن میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر عمر کی بنیاد پر پابندی، نقصان دہ مواد کی روک تھام اور ایسے الگورتھمز کے خلاف کارروائی شامل ہو سکتی ہے جو کم عمر صارفین کی نفسیاتی کمزوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں اس حوالے سے تفصیلی مشاورت آئندہ سال کے آغاز میں شروع کی جائے گی اور اس کی بنیاد ایک جامع تحقیقی رپورٹ ہوگی۔

    ممتاز ماہرِ تعلیم ڈاکٹر منظور احمد انتقال کر گئے

    قبل ازیں 2023 میں چین نے بچوں کے لیے سوشل میڈیا اور اسکرین ٹائم پر سخت پابندیاں نافذ کیں تھیں جب کہ 2024 میں فرانس اور برطانیہ نے بچوں کے آن لائن تحفظ کے قوانین مزید سخت کیے،رواں سال آسٹریلیا نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی نافذ کی جب کہ رواں سال کے آخر میں ڈنمارک نے بھی بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کے لیے باضابطہ مشاورت شروع کرنے کا اعلان کیا۔

    بنگلہ دیش ، بھارت کشیدگی میں اضافہ، دہلی میں قونصلر اور ویزا سروس معطل

  • ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس میں سائیکلیسٹ خطرناک حادثے کا شکار

    ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس میں سائیکلیسٹ خطرناک حادثے کا شکار

    ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس کے دوران ایک سائیکلسٹ کھائی میں گر کر ہلاک ہوگیا جس کے بعد ریس ملتوی کردی گئی۔سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ سائیکلسٹ جینو میدر ریس کے دوران ایک خطرناک حادثے کا شکار ہوئے جنہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔سوئس سائیکلسٹ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے دم توڑ گئے۔ منتظمین نے ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس حادثے کے باعث ملتوی کردی ہے جینو میدر ٹور ڈی سوئس میں اپنی ٹیم بحرین وکٹوریس کی نمائندگی کر رہے تھے اور ریس کے پانچویں مرحلے میں حادثے کا شکار ہوگئے۔ریس کے منتظمین کی جانب سے بیان کے مطابق ریس کے پانچویں مرحلے میں جبکہ 200 کلو میٹرز کا فاصلہ طے کیا جاچکا تھا اور ریسرز اختتامی لائن کی جانب بڑھ رہے تھے، سوئس سائیکلسٹ کی تیز رفتار سائیکل امریکن سائیکلسٹ میگنس شیفلڈ سے ٹکراگئی جس کے بعد جینو میدر کھائی میں جا گرے۔منتظمین کے مطابق جینو میدر کھائی کے نیچے پانی میں بے سدھ پائے گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔امریکی سائیکلسٹ جن سے جینو میدر کی ٹکر ہوئی تھی انہیں بھی شدید چوٹیں آئیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔