Baaghi TV

Tag: سوئی

  • بلوچستان:  سوئی سے بگٹی قبیلے کے 9 چرواہے  اغوا

    بلوچستان: سوئی سے بگٹی قبیلے کے 9 چرواہے اغوا

    ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں کم از کم 9افراد کو اغوا کر لیا گیا۔

    لیویز حکام نے بتایا کہ مسلح افراد کے ایک گروپ نے تحصیل سوئی کے علاقے گوٹھان میں پہنچ کر لوگوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا اور کم از کم 9 افراد کو نامعلوم مقام پر لے گئے،اغوا ہونے والے افراد بگٹی قبیلے کی ہجوّانی شاخ سے تعلق رکھتے ہیں اور مویشی چرانے کا کام کرتے تھے، اغوا کی اس واردات نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

    لیویز اور دیگر سیکیورٹی اہلکار 9 افراد کے اغوا کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا،اغوا شدہ چرواہوں کو تلاش کرنے اور تمام نو مغویوں کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنانے کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

  • گیس قیمتوں کے حوالے سے گردش ہونے والی خبروں کی سچائی سامنے آ گئ!

    گیس قیمتوں کے حوالے سے گردش ہونے والی خبروں کی سچائی سامنے آ گئ!

    اسلام آباد: گیس قیمتوں کے حوالے سے گردش ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ اوگرا نے حکومت کو گیس قمیتیں بڑھانے کیلئے سفارشات ارسال کر دی ہے۔
    اوگرا نے سوئی نادرن کے صارفین کیلئے 644.87 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو فکس کرنے کی تجویز دی ہے۔ سوئی سدرن کے صارفین کیلئے 788.59 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔
    حکومت اوگرا سفارشات کا جائزہ لے رہی ہے۔ حکومت کی حتی الامکان کوشش ہو گی کہ گیس قمیتیں نہ بڑھائیں جائے۔